12:40 pm
ملک سیلاب میں غرق، وزیراعظم بیرونی دروں پر

ملک سیلاب میں غرق، وزیراعظم بیرونی دروں پر

12:40 pm

٭…اسلام آباد ہائی کورٹ قومی اسمبلی، تمام 11 استعفوں کی منظوری معطل O سیلاب، بیرونی امداد 68 طیارے آ چکے، عرب امارات 31، ترکی 12 امریکہ 7 طیارے دو ٹرینیں، اردن، فرانس، قطر،ازبکستان، ترکمانستان سے بھی امداد O ’’زبردستی انتخابات کرائے جائیں گے‘‘ عمران خان O ٹیلی تھون سے مزید اربوں روپے کی امداد کے اعلانات O ملک مزید بارشوں اور سیلاب کی زد میں اور وزیراعظم کے 10 دنوں کے غیر ملکی دورے پر جا رہے ہیں! O ملکہ برطانیہ کی آخری رسوم شروع O بجلی 300 یونٹ اور ٹیوب ویلوں کو دیا جانے والا ریلیف واپس، 6 قسطوں میں وصولیO جان بچانے والی دوائوں کی قیمت میں21 فیصد اضافہ O محکمہ خوراک کی غفلت سے راجن پور کروڑوں کی ساڑھے تین لاکھ بوری گندم تباہO سندھ، سیلاب سے مزید 9 اموات Oبنگلہ دیش، دیوالیہ ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایف اور عالمی و ایشیا بینک سے 10 ارب ڈالر مانگ لئے۔
٭…بہت سی خبریں ہیں، ایک سے ایک بڑھ کر چلئے بے ترتیب پڑھئے: ایک بات تو یہ ہے ملک میں بارشوں اور سیلاب کے حملے جاری ہیں، محکمہ موسمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، اتوار کے روز مزید 9 غریب شہری سیلاب میں بہہ گئے، اموات کی کل تعداد 1400 سے بھی بڑھ گئی ہے، اور…اور ملک کے وزیراعظم شہبازشریف کل 14 ستمبر سے مختلف ممالک کے10 دنوں کے طویل دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وہ 14 ستمبر کو ازبکستان روانہ ہوں گے جہاں 15 اور 16 ستمبر کو سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور…اس اجلاس میں روس، چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے صدر اور بھارت کے وزیراعظم مودی بھی شریک ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم میں ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ شنگھائی تعاون کی یہ تنظیم کئی برسوں سے قائم ہے، اس کا ہر سال اجلاس ہوتا ہے، تقریریں ہوتی ہیں اور بس! عالم یہ ہے کہ اس میں شامل بھارت پاکستان اور چین کا سخت دشمن بنا ہوا ہے۔ ان کے سربراہوں سے ملاقات گوارا نہیں ہوتی، یہ تنظیم کس تعاون کے لئے کام کر رہی ہے؟ اس کانفرنس میں پاکستان کا سفیر بھی شرکت کر سکتا ہے۔ آج تک اس تنظیم سے پاکستان کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ ٭…لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسوم19 ستمبر کو ہونی ہیں۔ اس میں وزیراعظم صبح جا کر رات کو واپس آ سکتے ہیں مگر لندن میں نوازشریف بھی مقیم ہیں۔ قارئین سمجھ سکتے ہیں میں کیا کہنا چاہتا ہوں؟ لندن سے ہی وزیراعظم امریکہ جائیں گے جہاں 24 ستمبر تک رہیں گے۔23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ کشمیر فلسطین کے بارے میں رسمی گفتگو ہو گی، پاکستان میں سیلاب کا ذکر آئے گا، اس کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پہلے ہی بہت سرگرم ہیں۔ عام طور پر چند بڑے سربراہوں کے سوا بیشتر ممالک کے وزرائے خارجہ بلکہ اقوام متحدہ میں متعین نمائندہ سفیر رٹی رٹائی رسمی تقریریں کرتے ہیں اور رسم پوری ہو جاتی ہے۔ اقوام متحدہ میں کشمیر کے بارے میں 1948ء سے متعدد منظور شدہ قراردادیں پڑی ہیں، ان پر 74 برسوں میں کیا کارروائی ہوئی؟ سو جنرل اسمبلی کا یہ اجلاس محض تفریحی ہوتے ہیں۔ سیر تفریح اور ضیافتیں! چلیں یہ بھی سہی مگر ملک سیلاب میں ڈوبا ہو، روزانہ لاشیں بہہ رہی ہوں۔ 3 کروڑ30 لاکھ باشندے عذاب میں پڑے ہوں، گھر ملبے کا ڈھیر بنا ہو تو باہر کے کھیل تماشوں کی کیسے سوجھ سکتی ہے؟ ویسے ملکہ برطانیہ کی آخری رسوم میں صدر عارف علوی بھی شریک ہو سکتے ہیں، مگر نوازشریف کو یہ کیسے گوارا ہو سکتا ہے؟ شہباز شریف کو بہت سی باتیں بتانا اور سمجھانا ہوں گی! پھر وُہی گردان کہ ملک سیلاب میں ڈوب گیا ہے، مزید سیلاب آ رہا ہے اور وزیراعظم 10 دنوں کے لئے باہر جا رہے ہیں!! ٭…قومی اسمبلی کے استعفے! نیا مسئلہ: قومی اسمبلی کے سپیکر نے پی ٹی آئی کے 11 ممبروں کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھیجے (عمران خان کا استعفا نہیں بھیجا!) الیکشن کمیشن نے آئو دیکھا نہ تائو ان میں سے9 ممبروں کی نشستیں خالی قرار دے کر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا۔ عمران خان نے ان کراچی سے پشاور تک ان تمام نشستوں کا خود الیکشن لڑنے اور 17 جلسوں کا اعلان کر دیا۔ ان میں سے سات آٹھ بڑے جلسے ہو چکے ہیں۔ بلاشبہ ان میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے۔ یہ سلسلہ ابھی جاری تھا کہ ایک رکن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا کہ اس نے تو استعفا دیا ہی نہیں۔ اس کا جعلی استعفا منظور کیا گیا ہے۔ اس نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے ایک ملازم آپریٹر نے 131 استعفے ٹائپ کئے، ان پر دستخط کئے گئے (کس نے کئے؟) اور یہ استعفے سپیکر کو بھیج دیئے گئے۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے تمام استعفے منظور کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسے تسلیم نہیں کیا گیا اور سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ان میں سے گیارہ استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھیج دیئے۔ اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان استعفوں کا یہ سارا عمل معطل کر دیا ہے۔ بنیادی اصول اور وجہ یہ ہے کہ کوئی بھی رکن اپنے ہاتھ کی ذاتی تحریر اور دستخطوں کے ساتھ سپیکر کو استعفا بھیج سکتا ہے۔ سپیکر کو استعفا منظور یا مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ اس کی ذمہ داری صرف اتنی ہے کہ وہ اس رکن کو بلا کر تصدیق کرے کہ استعفا واقعی اصل اور تصدیقی امیدوار نے دیا ہے۔ جعلی نہیں ہے اور بس! تصدیق ہونے پر سپیکر اپنی تصدیق کے ساتھ وہ استعفا الیکشن کمیشن کو بھیج دیتا ہے۔ اب دیکھیں ملک میں اعلیٰ ترین سطح پر کیا فراڈ اور گڑ بڑ کی جاتی ہے؟ ایک کمپیوٹر آپریٹر 131 ارکان اسمبلی کے استعفے ٹائپ کرتا ہے۔ ان پر ’’دستخط‘‘ ہو جاتے ہیں۔ سپیکر کسی رکن اسمبلی کو طلب نہیں کرتا نہ ہی کوئی رکن اس کے پاس جاتا ہے اور استعفے منظور ہو کر الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ الیکشن کمیشن بھی استعفے اصلی یا نقلی ہونے کی تحقیق نہیں کرتا اور فوراً 9 نشستیں خالی قرار دے دی جاتی ہیں۔ اس پرپہلے عمران خان کے جلسے شروع ہو جاتے ہیں، راولپنڈی، پشاور، سرگودھا، جہلم، بہاول پور، ملتان، گوجرانوالہ، چشتیاں وغیرہ میں پرجوش جلسے ہوتے ہیں ابھی لاہور، کراچی وغیرہ کے جلسے باقی ہیں۔ اس دوران عمران خان کو گالیاں دینے کے لئے مریم نواز عمران خان کے بعد چشتیاں پہنچ جاتی ہے۔ جی بھر کر گالیاں دیتی ہے اور پھر لاہور واپس آ جاتی ہے۔ مگر الف لیلہ کی یہ داستان اچانک ختم ہو گئی ہے۔ جلسوں پر کروڑوں روپے ضائع گئے۔ اب عمران خان کا اعلان ہوا ہے کہ پی ٹی آئی زبردستی عام انتخابات کرائے گی۔ کیسے کرائے گی؟ اپنا الیکشن کمیشن اور انتخابی حلقے بنائے گی یا پارلیمنٹ کا گھیرائو کر کے وزیراعظم حراست میں لے کر انتخابات کا اعلان کرایا جائے گا! ٭…سارا کالم انہی فضولیات کی نذر ہو گیا۔ اب ذرا حکومت کا فریب اور چالیں دیکھئے۔ آئی ایم ایف کے حکم کے خلاف پہلے بجلی کے 200 پھر 300 یونٹ پر ٹیکس ختم کرائے۔ ٹیوب ویلوں کو بھی یہ ریلیف دے دیا۔ آئی ایم ایف کو علم ہوا، اس نے جواب طلبی کی تو یہ سارا ریلیف واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے صرف اتنی رعائت دی ہے کہ اب تک کے ریلیف والے ٹیکس 6 قسطوں میں واپس لئے جائیں گے، نئے ٹیکس بھی جاری رہیں گے!! عوام کے ساتھ کیا تماشا کیا جا رہا ہے؟ سیلاب اور طوفانی بارشوں نے قیامت برپا کر رکھی ہے اور، لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے پڑے ہیں ان کی خیمہ بستیاں ڈوب رہی ہیں۔ بے شمار افراد شدید بیمار ہیں اور ان پر نئے سرے سے ٹیکس عائد کئے جا رہے ہیں۔ ایک واحد شخص چیف آف سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ پورے ملک کی ایک آفت زدہ بستی میں گئے ہیں، لوگوں کا دکھ درد بانٹ رہے ہیں۔ مسلح افواج مدد نہ کرتیں تو خدا جانے مزید لاکھوں بے گھر بے در بھوکے پیاسے افراد کا کیا حال ہوتا؟ پاکستان کی بحریہ، فضائیہ اور بری فوج نے غریب بے بس عوام کی بے مثال دل جوئی اور تحفظ کیا ہے، اپنا راشن تنخواہیں، سارے ہیلی کاپٹر، کشتیاں اور دوسرے وسائل ان عوام کے لئے وقف کر دیئے۔ آج تک عمران خان، فضل الرحمان صرف ایک دو جگہوں پر گئے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی، آصف زرداری، خواجہ آصف، احسن اقبال، کسی سپیکر کو کسی جگہ جانے کی توفیق نہیں ہوئی اور وزیراعظم 10 دنوں کے لئے باہر جا رہا ہے!

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘