02:00 pm
پیر عزیز الرحمن ہزارویؒ یاد آئے

پیر عزیز الرحمن ہزارویؒ یاد آئے

02:00 pm

شیخ الاسلام سیدنا بہاء الدین زکریاؒ ملتانی فرماتے ہیں کہ ’’جسم کی سلامتی کم کھانے میں‘ روح کی سلامتی گناہوں کو ترک کرنے میں‘ اور دین کی سلامتی حضور اکرمﷺ کی ذات پر درود و سلام بھیجتے رہنے میں ہے‘ بزرگان دین کی زندگیوں کانچوڑ اسی جملے میں ہے‘ ہم نے حضرت سیدنا بہاء الدین زکریاؒ کی زیارت تو نہیں کی اور نہ ہی ان کا زمانہ پایا۔ لیکن ہم نے ماضی قریب میں ناموس رسالتؐ اور تحفظ ختم نبوتؐ کے سچے جانثار‘ شفیق الامت حضرت اقدس مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی نور اللہ مرقدہ کی زیارت ضرور کی‘ وہ عجیب برزگ داتا تھے ‘ دینی غیرت و حمیت سے مالا مال‘ احیاء سنت کے جذبے سے سرشار‘ خانقاہی‘ علمی و عملی‘ دعوتی اور جہادی معرکوں کے شاہ سوار‘ ان کی مجالس میں جب اللہ ‘ اللہ ‘ اللہ کی صدائیں گونجتیں تو گناہ گار سے گناہ گار انسانوں کے دل بھی جھوم جھوم اٹھتے‘ انہیں میں اگر فنا فی ’’درود شریف‘‘ لکھ دوں تو غلط نہ ہوگا‘ وہ ہر روز خود بھی ہزاروں مرتبہ رسول اللہﷺ پر درود بھیجتے‘ اپنے ساتھیوں‘ طلباء و اساتذہ‘ مریدین و سالکین‘ چھوٹا ہو یا بڑا ہو‘ بوڑھا ہو‘ مریض ہو‘ امیر ہو‘ غریب ہو ‘ فقیر ہو‘ وزیر ہو یا وزیر اعلیٰ‘ عورتیں ہوں یا مرد‘ سب کو درود شریف پڑھنے کی تلقین و نصیحت فرماتے … کہا جاتا ہے
کہ ہر ماہ آپ کی خانقاہ اور مدرسے سے اربوں مرتبہ درود و سلام کے نذرانے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں پیش کیے جاتے‘ آپ خود بھی آقاء و مولیٰﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا رہتے اور اپنے مریدین کو بھی آقاء و مولیٰﷺ کی سنتوں کی پابندی کی تلقین فرماتے ‘ صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؓ کی محبت آپ کے خون میں شامل تھی‘ نسلی و اصلی ’’سید‘‘ خاندان کا کوئی چشم و چراغ آپ کی محفل میں آجاتا … تو کیا ایم این اے اور کیا وزیر؟ سب کوایک طرف کرکے اپنی شفقتوں کا محور و مرکز اس نسلی و اصلی ’’سید‘‘ کو بنالیتے ‘ چودہ ستمبر بدھ کی صبح کالم لکھنے کیلئے قلم سنبھالا تو پیر عزیز الرحمن ہزارویؒ کی یادیں دل و دماغ پر چھا سی گئیں‘ ان کی مجالس میں ان کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات‘ ان کی محبتیں ‘ شفقیں اور نصیحتیں یاد آئیں تو دل تڑپ اٹھا اور آنکھیں چھلک پڑیں۔ جن دنوںکورونا وائرس کے خو ف نے بڑے بڑوں کا پتہ پانی کر دیا تھا‘ ٹرینیں بند‘ بسیں بند‘ سڑکیں بند‘ سکول‘ کالجز‘ یونیورسٹیاں ‘ منڈیاں‘ بازار بند‘ حتیٰ کہ مدارس و مساجد بند‘ ڈاکٹر مریض کو دیکھ کر خوفزدہ … اور مریض ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کو دیکھ کر لرزہ براندام رہتے تھے … تب ایک دن اس خاکسار کو کراچی میں حضرت اقدس پیر عزیز الرحمن نور اللہ مرقدہ کی موبائل کال موصول ہوئی‘ آپ نے بڑے حکیمانہ انداز میں فرمایا کہ اللہ ہم سے ناراض ہے ‘ رسول کریمﷺ کی سنتوں کو ذبح کیا جارہا ہے‘ وطن عزیز کی سرزمین گناہوں سے بھر چکی ہے‘ بحیثیت قوم حکمرانوں‘ دانشوروں‘ سیاست دانوں‘ صحافیوں ‘ ججوں‘ جرنیلوں‘ مولویوں‘ پروفیسروں ‘ تاجروں‘ وزیروں‘ مشیروں سے لے کر عام عوام تک قوم کے ہر ہر فرد کو ’’توبہ‘‘ کرنے کی ضرورت ہے‘ جھوٹ سے توبہ ‘ فراڈ کرنے سے توبہ ‘ کم تولنے‘ دھوکا دینے ‘ بدنظری و بدزبانی سے توبہ ‘ سود کی لعنت سے توبہ‘ والدین کی نافرمانی‘ حقوق العباد کی پامالی اور حدود اللہ کو توڑنے سے توبہ ‘ اگر بحیثیت قوم اجتماعی توبہ ہوگی تو رب کی رحمت کو بھی جوش آئے گا۔ آپ نے فرمایا تھا کہ جیسے بگڑا ہوابچہ رو‘ رو کر اپنی ناراض ماں کو منالیا کرتا ہے … تو پروردگار تو انسانوں سے ستر مائوں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے‘ کاش کہ حضرت انسان کو کوئی بتائے کہ تم ندامت کے آنسوئوں کے ساتھ پاک پروردگار کو منانے کی کوشش تو کرو … یہ ممکن ہی نہیں کہ ستر مائوں سے بھی زیادہ پیار کرنے والا اللہ تعالیٰ ہم سے راضی نہ ہو‘ ’’درود‘‘ بھیجنے کا جو عمل خود اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے کرتے ہیں‘ ہاشمی صاحب! اپنے کالموں کے ذریعے لوگوں کو بتائیں کہ وہ بھی زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے کو اپنی زندگی کا مقصد بنالیں۔‘ پھر انہوں نے اس خاکسار سے پوچھا کہ کراچی میں کیا کرتے ہو؟ عرض کیا ’’حضرت‘‘ کورونا کی شدت نے دوسروں کی طرح مجھے بھی گھر کی چاردیواری تک محدود کر دیا ہے‘ فرمانے لگے کہ گھر میں روز اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بیٹھ کر درود پاک پڑھنے کا معمول بنالیں‘ دوسروں کو بھی بتائیں کہ وہ اگر مجبوراً کورونا کے خوف سے گھروں تک محدود ہوہی گئے ہیں تو اپنا وقت ناول پڑھنے یا ٹی وی اور فلمیں دیکھنے میں برباد کرنے کی بجائے … گھروں میں اپنے ماں باپ‘ بہن بھائیوں‘ بیوی بچوں کے ساتھ مل کر درود پاک کی محفلیں سجائیں‘ اس سے ایک تو نحوست کم ہوگی اور دوسرا ان کا پڑھا ہوا ’’درود‘‘ یومیہ آقاء مولیٰﷺ کی بارگاہ میں فرشتوں کے ذریعے پیش کیا جاتا رہے گا‘ حضرت اقدس پیر عزیز الرحمن نور اللہ مرقدہ نے شیخ زکریا ویلفیئر ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے کورونا وائرس کی تباہ کاری کا نشانہ بن کر بیروزگار ہونے والوں‘ لاک ڈائون کی وجہ سے جن کے گھروں کے چولہے تک بجھ گئے تھے … اپنے رضاکاروں کے ذریعے ان مظلوم و مجبور انسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی‘23 جون2020 ء کی صبح حضرت اقدس پیر عزیز الرحمن ہزاروی ؒ دنیا سے رخصت ہوکر رب کے حضور پیش ہوگئے‘ لیکن ان کی خانقاہیں‘ دارالعلوم زکریا سمیت دیگر دینی اداروں اور مساجد میں آج بھی قال اللہ و قال الرسول کی صدائیں گونج رہی ہیں … ان کے جانشین‘ مریدین‘ سالکین اور ہزاروں طلباء اب بھی اسی طرح درود پاک کی مجالس سجاتے ہیں‘ ان کے جانشین صاحبزادہ پیر قاری محمد عتیق الرحمن عزیز اور مفتی محمد اویس عزیز سمیت ان کے بھائیوں سے جب بھی ملاقات ہوئی … انہیں درود پاک کی سوغات انسانوں میں بانٹتے اور د ینی کاموں کے لئے متحرک ہی پایا‘ بلوچستان‘ سندھ‘ جنوبی پنجاب سے لے کر سوات اور چترال تک سیلاب نے کروڑوں انسانوں کو متاثرکیا‘ ان میں لاکھوں ایسے تھے کہ جو پائی پائی کے محتاج بن گئے‘ لاکھوں بچے‘ بوڑھے ‘ جوان‘ عورتیں اور مرد کھلے آسمان تلے زندگیاں گزارنے پر مجبور ہوئے … خوشی کا مقام یہ ہے کہ دوسروں کی طرح حضرت اقدسؒ کے شیخ زکریا ویلفیئر ٹرسٹ نے بھی چترال‘ کالام‘ بحرین‘ مدین‘ فاضل پور‘ تونسہ‘ کوہ سلمان سندھ سے لے کر بلوچستان تک مظلوم‘ بے بس اور بے کس سیلاب زدگان کی مدد اور خدمت کا بیڑہ اٹھالیا‘ کوئی حضر ت اقدس پیر عزیز الرحمن ہزارویؒ کی ’’آواز‘‘ سیلاب زدگان کے کیمپوں تک پہنچا سکتا ہے تو ضرور پہنچائے … وہ اپنے کیمپوں‘ گھروں میں درود پاک کی مجالس گرم کیا کریں‘ درود پاک کی برکت سے اللہ مایوسیوں کو ختم اور جینے کا حوصلہ پیدا کر دے گا۔

تازہ ترین خبریں

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

کسی نے مجھے زہر دے دیا  اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

کسی نے مجھے زہر دے دیا اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

 ۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی

الیکشن میں کامیاب اور ناکام امیدواروں کے درمیان زبردست جھگڑ ا۔۔۔ 3 موٹر سائیکلیں جلاڈالیں

الیکشن میں کامیاب اور ناکام امیدواروں کے درمیان زبردست جھگڑ ا۔۔۔ 3 موٹر سائیکلیں جلاڈالیں

پاکستان کی اسمبلیوں کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی۔۔۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا بڑ ا بیان سامنے آ گیا

پاکستان کی اسمبلیوں کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی۔۔۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا بڑ ا بیان سامنے آ گیا