02:02 pm
تکبر،فرقہ واریت،قوم پرستی اور سیاسی انتشار سے بچیں

تکبر،فرقہ واریت،قوم پرستی اور سیاسی انتشار سے بچیں

02:02 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) اگر ہم اپنے دین کی تعلیمات سے صحیح معنوں میں فیض یاب ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے اندر سے ہرقسم کے تعصبات اور امتیازات کا خاتمہ کرنا ہوگا ‘ اس وقت ہمارے معاشرے کی یہ ضرورت ہے کہ نسلی اور قومی امتیازات کیخلاف دین اسلام کی ان تمام تعلیمات کو عام کیا جائے اور معاشرتی نظام کو عدل اور مساوات کے اسلامی اصولوں کے تحت استوار کیا جائے…اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں سیرت طیبہ سے بہترین نصاب کہیں اور نہیں مل سکتا، عرب معاشرہ جو قوم پرستی کے رنگ میں رنگا ہوا تھا خالص نبویؐ تعلیمات کی روشنی میں قومیت کے بجائے وحدتِ اُمت کے فلسفے سے آشنا ہوا اور اُس میں ایک مثال قائم کی، صحابہ کرامؓ کی جماعت میں حبشہ کے بلال رضی اللہ عنہ، روم کے صہیبؓ،فارس کے سلمانؓ اور اشعرقبیلہ کے موسیٰ اشعریؓ کو وہی مقام حاصل تھا جو قریشی صحابہؓ کا تھا بلکہ بعض مرتبہ تو حضرت سلمان فارسیؓ اور موسیٰ اشعریؓ قریشیوں کے سردار اور امیر بنائے گئے۔ صحابہ کرام ؓ نے قومیت کے بدبودار اثرا ت کو اپنے اندر سے مٹایا۔ مختلف اقوام سے متعلقہ افراد رشتہ اسلام کی لڑی میں باہم جڑ کر کفر سے سینہ سپر ہوئے تو اللہ کی نصرت اتری اور بہت کم عرصہ میں اسلام چہار دانگ عالم پھیل گیا‘آج بھی امت کے غلبے کا راز یہی ہے کہ’’ قومیت‘‘ کے تفرقوں میں بٹنے کی بجائے ’’اُمت‘‘ بننے کو ترجیح دے…جب مسلمان قوم بٹنے کے بجائے ایک اُمت بنے گی تو ان کے غلبے کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی‘ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔
قوم پرستی‘ لسانیت پرستی‘ فرقہ واریت‘ سیاسی انتشار و فساد اور تکبر شیطانی صفات میں سے ہیں‘ ان تعصبات اور روحانی امراض کا شکار مسلمان اس وقت ہوتا ہے … جب وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اختیار کرتا ہے ‘ ’’تکبر‘‘ کا شکار انسان رب تعالیٰ کی نافرمانی کے عروج پر ہوتا ہے‘ عبادالرحمن… یعنی ’’رحمان‘‘ کے بندوں میں مسلمان اور کافر دونوں شامل ہیں‘ لیکن دیکھنے والی بات یہ ہے کہ ’’رب رحمان‘‘ اپنے خاص بندوں کو کن صفات کا حامل دیکھنا چاہتاہے؟ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ رحمان کے بند ے وہ ہیں … جو زمین پر نرمی سے چلتے ہیں ‘ ان میں تکبر نہیں ہوتا‘ لقمان حکیم نے اپنے بیٹے سے کہا کہ زمین پر اکڑ کر نہ چلنا‘ کیونکہ عباد الرحمن کے اوصاف میں سے یہ ’’وصف‘‘ ہے کہ وہ زمین پر نرمی سے چلتے ہیں … عاجزی‘ تواضع و انکساری اپناتے ہیں‘ جو انسان تکبر اور غرور سے چلتا ہے تو یہ انسان درحقیت عبادالرحمن کی بیان کردہ صف چھوڑ کر رب کے نافرمانوں کی صف میں شامل ہوکر رب کو ناراض کر بیٹھا ہے‘تکبر اور غرور کی وجہ سے جس نے اپنے پروردگار کو نارا ض کر دیا … اگر وہ دنیا کی ساری دولت بھی سمیٹ لے تب بھی اس نے گھاٹے کا سودا کیا‘ اس کی انانیت‘ غرور اور تکبر نے اس کی دنیا و آخرت کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ یاد رہے کہ قیامت کا دن ہوگا ‘ ’’متکبر‘‘ کو جب اس کی قبر سے اٹھایا جائے گا‘ تو اللہ تعالیٰ اسے اتنا چھوٹا بنا دے گا جتنا کہ بھورے رنگ کی چیونٹی ہوتی ہے‘ حالانکہ ان کی شکلیں انسانوں جیسی ہی ہوںگی ‘ رسول اکرمﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص اپنا کپڑا ٹخنوں کے نیچے رکھتاہے اور وہ زمین پر لگتا ہے ‘ ایسے شخص کو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ رحمت کی نظر سے نہیں دیکھیں گے‘ اس شخص کی سزا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس انسان کو زمین میں دھنسا دے گا اور قیامت تک زمین میں دھنستا ہی چلا جائے گا‘ کیونکہ اس نے ’’تکبر‘‘ کا لباس پہنا ہوتا ہے‘ واضح رہے کہ کپڑے کا جتنا حصہ ٹخنوں سے نیچے ہوگا ‘وہ جہنم میں جائے گا۔ رسول اکرمﷺ نے فرمایا کہ تین قسم کے لوگ ہیں جن سے رب تعالیٰ کلام کرے گا‘ نہ رحمت کی نظر سے دیکھے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا‘ ایک جس نے چادر‘ کپڑا وغیرہ ٹخنوں سے نیچے رکھا‘ دوسرا وہ کہ جو قسمیں اٹھا اٹھا کر سودا بیچتا ہے‘ اور تیسرا‘ احسان جتلانے والا ‘ ان تین قسم کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ کلام تک نہیں کرے گا ‘ اس طرح کے متکبرین کو دھکیل کر جہنم میں پھینکا جائے گا‘ جہنم میں جو سب سے سخت آگ ہوگی‘ اس میں ان متکبرین کو جلایا جائے گا ‘ جہنمیوں کے جسموں سے جو کچھ بہہ کر آرہا ہوگا وہ ان کو پلایا جائے گا‘ انسان کے برا ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ کسی دوسرے مسلمان کو لسانیت‘ قومیت یا تکبر کی بناء پر حقیر جانے‘ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ سے مروی ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا کہ ’’جس انسان کے دل میں سرسوں کے دانے کے برابر بھی تکبر ہوگا ‘ اسے اللہ تعالیٰ جنت میں داخل نہیں کرے گا ‘ افسوس صد افسوس کہ آج ہمارا معاشرہ متکبر مزاج سیاست دانوں نے یرغمال بنا رکھا ہے‘ سیاست کا دل تو ویسے ہی نہیں ہوتا‘ اس پر مستزاد یہ کہ سیاست دان کا مزاج بھی متکبرانہ ہو… تو پھر ضد‘ انانیت اور تکبر کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ قوم میں سیاسی تفریق اور انتشار بڑھتا ہے‘ متکبر مزاج لوگ جس گھر میں رہیں وہ گھرانے تباہ ہو جایا کرتے ہیں‘ تکبر ‘ انانیت کے مارے ہوئے کسی سیاست دان کو اگر حکومت مل جائے ‘ وہ ملک اور قوم کے مفاد میں کارنامہ سرانجام دینے میں تو ناکام رہتے ہیں … ہاں البتہ کہیں نہ کہیں ملکی مفادات پر ضرب کاری ضرور لگاتے ہیں‘ کان کھول کر سن لیجئے !اللہ کے ہاں سب سے بدترین انسان وہ ہے کہ جب اسے نصیحت کی جائے تو آگے سے باتیں شروع کر دیتاہے کہ تو نے اپنی قبر میں جانا ہے‘ میرا حساب آپ نے نہیں دینا‘ یہ اللہ کے نزدیک بدترین انسان ہے‘ ہمیں خود بھی ‘ اپنی اولاد‘ محلے داروں‘ دوستوں کو بھی تکبر‘فرقہ واریت‘ سیاسی انتشار اور قوم پرستی سے بچنے کی تلقین کرتے رہنا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘