02:02 pm
ترقی یاغلامی کاپھندہ

ترقی یاغلامی کاپھندہ

02:02 pm

کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جومسلسل ہوتے رہتے ہیں لیکن کسی کواس کااحساس نہیں ہوپاتایا احساس توہوتاہے لیکن اس کی تہہ تک پہنچناعام آدمی کے بس میں نہیں ہوتا۔وہ یہی سمجھتارہتاہے کہ جوکچھ ہورہاہے وہی سچ ہے۔ اگرکسی شخص نے وجہ جاننے کی کوشش کی تواسے بڑی مشکلوں اورآزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے اوراس کے بعدیہ ثابت کرناکہ جوکچھ پیش کیا جا رہاہے،وہ کس حدتک غلط ہے ،آسان کام نہیں ہوتااورپھر جہاں خبریں سیکنڈوں میں دنیاکے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پہنچانے کے لئےبڑے بڑے آلات ہوں توایسی حالت میں کوئی سچائی کیوں سنے اورکیسے اس پریقین کرے؟
کچھ ایسی ہی صورتحال اس وقت اقوامِ عالم میں مسلمانوں کے ساتھ ہے۔نائن الیون سےقبل دہشت گردی کی اصطلاح نہ مقبول تھی اورنہ ہی خاص وعام کواس کے لب لباب سے واقفیت تھی۔ نائن الیون کیسے ہوا؟یہ ایک ایسارازہےجس کی تہہ تک پہنچنے کےلئے کم ازکم ایک صدی درکارہے۔ اگرنبیوں کےظہورکازمانہ ہوتاتوشائد مسلمانوں کواللہ تعالیٰ کی جانب سے پھرکسی گائے کےگوشت کاٹکڑاکاٹ کراس پر مارنےکاحکم دیاجاتااوریوں نائن الیون کارازکھل جاتا۔عراق اورافغانستان حملوں کی زدسے بچ جاتے اوردہشت گردی کی اصطلاح بھی زورنہ پکڑتی لیکن اب کیاہوسکتا ہے، نبوت نبی آخری الزماں محمد ﷺ پرختم ہوچکی ہے، اس لئے ایسے کسی حکم کے آنے کی امیدتونہیں کی جاسکتی،جب حضرت عیسی علیہ السلام کاظہورہوگا تویہ رازکھلے گایانہیں،یہ تواس وقت کی نسل ہی بتائے گی البتہ بھارت میں صدیوں سےنجوم کاکام کرنےوالے اوردوسروں کاحال بتانےوالے جوتشی مسلسل پاکستان کے مسقبل سے خوفزدہ ہیں۔ بہرحال نائن الیون ایک بارہوا، صرف دوٹاور گرے، جولوگ اس حملے میں مارے گئے یقیناوہ بے گناہ تھے اوراسلام میں بے گناہوں کو نشانہ بنانے کی قطعااجازت نہیں۔اس حادثے کے بعدسے امریکہ تو پرسکون ہے البتہ مسلم دنیا خاک وخون میں لوٹ پوٹ ہورہی ہے اور ایسا کرنے کے لئے دہشت گردی کی اصطلاح کا سہارا لیاگیا۔ دہشتگردی تواتنی نہیں پھیلی البتہ دہشت گردی کی اصطلاح خوب پھلی پھولی اور خوب پروان چڑھی۔ اب تودہشت گردی کی اصطلاح کو سمجھنا اتناآسان ہے کہ ایک چھوٹاسابچہ بھی اس کی تاریخ بتاسکتاہے یعنی دہشت گردی کامطلب ’’نائن الیون‘‘اور دہشت گردکا مطلب ’’مسلمان‘‘ ۔ اب ایساکہناغلط ہے یاصحیح،دنیا کو سمجھاتے رہئے۔ مودی جوخود گجرات میں بے گناہ مسلمانوں کی ہولی کھیل چکا اور اب مسلسل کشمیرمیں دہشت گردی کررہاہے،وہ بھی اپنے ناپاک منہ سے پاکستان کودہشت گردکہتا ہے جب کوئی ثبوت مانگے جائیں تواپنے جھوٹ کوسچ بنانے کے لئے بیان آجاتاہے کہ لیکن کون سنتا ہے۔’’کچھ مسلمان دہشت گردہیں اور ان چند لوگوں کی وجہ سے پوری قوم کوتوبدنام نہیں کیاجا سکتا ۔‘‘ بھارت میں مسلمان اقلیت میں ہیں،یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے،بہت سے حقوق انہیں اس لئے دیئے جاتے ہیں کہ وہ اقلیت میں ہیں اوربہت سے حقوق اس لئے چھین لئے جاتے ہیں کہ ان کی حیثیت اقلیت کی سی ہے،یہی وجہ ہے کہ ان کے ساتھ بھارت میں بہت کچھ ہوتا ہے ،انہیں لوٹاجاتا ہے، ماراجاتاہے،عزتیں پامال کی جاتی ہیں،جیلوں میں ڈالاجاتا ہےاوران پرکوئی آنسو بہانے والا نہیں ہوتا۔وجہ صاف ہے کہ یہودوہنود اپنے جرائم چھپانے کے لئےدنیاکی توجہ ہٹانے کےلئے مسلمانوں پرساراملبہ گراکرخوداس کی اوٹ میں اپناغلیظ اور گھناؤناچہرہ چھپانے کی کوششیں کررہے ہیں۔اس پروپیگنڈے کاکتنا اثر ہوتاہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کاایک جج یہ کہہ رہاہے کہ وہ بھارت میں طالبانائزیشن کی اجازت نہیں دےسکتا۔یہ بھی بڑی حیرت کی بات ہے کہ ان سے یہ سوال پوچھا ہی نہیں گیاتھاکہ بھارت کے مسلمان طالبان بنناچاہتے ہیں انہیں اس کی اجازت دی جائے بلکہ مقدمہ کچھ اورتھا اوراس پرفیصلے کے ساتھ ساتھ کچھ اورکہہ دیاگیا۔اب ذرائع ابلاغ کوکیاچاہئے تھا،بات بہت ہی اہم تھی،یہی ان کاموضوع تھا اورچونکہ بات جمہوریت کے اہم ستون سے نکلی تھی اور بہت ہی اہم شخصیت نے اس پر اپنی زبان کھولی تھی توظاہرہے اس پرکچھ کہنااورساتھ ہی نمک مرچ لگانے میں کیا حرج تھا!تومعاملے پرخوب شورمچا،اصل مقدمے پرعدالت میں بحث ہوئی اورنہ ہی ذرائع ابلاغ میں۔ ان دنوں سوشل میڈیاکے منہ زورگھوڑے کی لگامیں تھامناکوئی آسان کام نہیں رہالیکن ایسابھی نہیں کہ ہم اس بے قابوفتنے کے سامنے ہتھیارڈال دیں اورخودکواسی بہائوکے حوالےکردیں۔ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم یہ جان سکیں کہ ترقی کےنام پرجوغلامی کاپھندا ہے،اس کی حقیقت کیاہے اوراس سے بچنے کے لئے ہمیں کیاکچھ کرناہوگا۔ ہمیں سب سے پہلے اس بات پرغور کرنا ہوگاکہ ہم جیسے پسماندہ ملکوں میں بڑے بڑے موٹروے، شاندار ایئرپورٹ،شہری زندگی کے چمک دمک والے منصوبے،عالمی فاسٹ فوڈکی دکانیں، ہر طرح کے فیشن برانڈ،شاپنگ مال،عالمی معیار کے تھیٹر،سینما گھر اورثقافتی مرکزکیوں کھولے جاتے ہیں؟ غربت کی ماری ان اقوام کاایساجزیرہ نماروشن چہرہ کس مقصد کی لئےتخلیق کیاجاتا ہے؟یہ تمام پسماندہ ممالک سرمایہ کاری کے لئے دنیابھرمیں بدنام سمجھے جاتے ہیں،لیکن کوئی سوال نہیں کرتاکہ فاسٹ فوڈ کے ریستورانوں،فیشن کی دکانوں اوردیگر مصنوعات پرآپکی سرمایہ کاری خطرے میں کیوں نہیں پڑتی؟ جس ملک(پاکستان)میں چھ کروڑلوگ بس کا نمبر تک نہ پڑھ سکتے ہوں وہاں شاندارایئرکنڈیشنڈ بس چلادی جائے؟جہاں روزانہ لاکھوں لوگ صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے جان لیوابیماریوں کا شکارہوجائیں وہاں ان کے کچے مکانوں اور تعفن زدہ محلوں کےدرمیان سے چمکتی ہوئی موٹروے گزرے؟ایک چمکدارسڑک جس کے دونوں جانب کروڑوں مفلوک الحال رہتے ہوں،جن کی بستیاں ایک ہزارسال پرانے دورکی یادگارمعلوم ہوں اورموٹروے پرسفرکرنے والےبڑی بڑی گاڑیوں میں بیٹھے وہاں پرموجودلوگ زندگی کو ایسے دیکھیں جیسے افریقہ کے سفاری پارک میں گاڑیاں گزارتے ہوئے قدرتی ماحول میں اچھلتے کودتے جانوروں کو دیکھتے ہیں۔ (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘