02:03 pm
مریم نواز کی عدلیہ، ایم کیو ایم کی حکومت کو دھمکیاں

مریم نواز کی عدلیہ، ایم کیو ایم کی حکومت کو دھمکیاں

02:03 pm

٭…مریم نواز کی سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کو کھلی دھمکیاں، ’’خبردار! جو عمران خان کی ضمانت قبول کی! نتائج بھگتنا پڑیں گے‘‘O میں اپنی پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف ہوں، کھلابیانO ثمرقند، ازبکستانO پاکستان کےوزیراعظم شہبازشریف کی روس، ازبکستان، چین، ایران، ترکی، بیلا روس کے صدور سے ملاقاتیں، بھارتی وزیراعظم مودی پہلے دن غائب رات کو سربراہی عشائیہ میں عدم شرکت، جان بوجھ کر پہلے دن رات کو9 بجے آمد صرف روس اور ایران کے صدور سے ملاقاتیںO عمران کے جلسے دکھانے والے ٹیلی ویژن بند کردیئے گئےO توشہ خانہ: عمران کو ملنے والے تحائف کا آڈٹ شروعO سپریم کورٹ، جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کا چیف جسٹس کو سخت خط، متعدد اعتراضاتO پنجاب میں قیدیوں کو ناشتہ میں انڈے ملیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب O ایم کیو ایم کا وفاقی حکومت پر شدید لفظی حملہ، تین لاپتہ کارکنوں کی لاشوں پر حکومت سے الگ ہونے کا الٹی میٹمO آرمی چیف ہنگری میںO پیپلزپارٹی: پارلیمنٹ میں توسیع کا فضل الرحمان کا مطالبہ مستردO عمران خان: سکیورٹی کے لئے 255 سرکاری اہلکارO عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسلام آبادکو بند کر دیا جائے گا، پی ٹی آئی کی قیادت کی دھمکی! O کراچی: پینا ڈول بنانے والی کمپنی کے خفیہ سٹور سے پیناڈول کی 4 کروڑ گولیاں برآمد!!O شہباز گل رہا۔
٭…نواز شریف کی بیٹی مریم نواز عمران خان کے خلاف ہر قسم کی گالم گلوچ کے بعد اب اس حد تک ہوش و حواس کو پیچھے چھوڑ گئی کہ براہ راست سپریم کورٹ اوراسلام آباد ہائی کورٹ کو کھلی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ موصوفہ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو ایک سے زیادہ نہائت اشتعال انگیز انداز میں انتباہ کیا ہے کہ عمران خان کی ضمانت منظور کی گئی تو تمام متعلقہ جج ملک کی تباہی کےذمہ دار قرار پائیں گے (!! سزا دی جائے گی؟؟) اس بیان کو مریم نواز کے سابق بیانات تلخ بیانات کی طرح محض ’’ہوش و حواس سے عاری بیان‘‘ قرار دے کر نظر انداز کرنا شائد مشکل ہو جائے! تاہم یہ اعلیٰ عدالتوں کا معاملہ ہے کہ وہ کوئی ایکشن لیتی ہیں یا حسب معمول اسے بھی نظر انداز کر دیں گی۔ اس معاملے کے مختصر بیان کے بعد اصل اہم مسئلہ، ثمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کا کچھ دلچسپ تذکرہ! دو روزہ کانفرنس کے پہلے دن بھارت کے وزیراعظم نے شرکت نہیں کی بلکہ ثمر قند پہنچے ہی نہیں۔ پہلے دن کا اجلاس ختم ہوا تو رات کو 9 بجے آ گئے جب پہلے دن سربراہوں کے ظہرانہ کے علاوہ عشائیہ بھی ختم ہو چکا تھا۔ اس کی دلچسپ وجہ ٹائمز آف انڈیا کے نامہ نگاروں کےحوالے سےپڑھئے۔ اخبار لکھتا ہے کہ وزیراعظم مودی کو اس خیال سے پریشانی تھی کہ ثمرقند کی اس کانفرنس میں چین کے صدر ژی اور پاکستان کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات ہونے کاخدشہ تھا۔ ان دونوں سے مصافحہ کرنا پڑتا تو بھارت میں شور مچ جاتا! مودی نے وزارت خارجہ سے مشورہ کیاتو اسے تجویز دی گئی کہ کانفرنس کا پہلا دن عام ملاقاتوں کا ہوتا ہے، اس دن کے اجلاس کو نظر انداز کر دیا جائے اور رات کو تمام سربراہوں کو دیئےجانےوالے سرکاری عشایئے میں بھی شرکت نہ کی جائے۔ مودی نے اس ہدائت پر عمل کیا اور پہلے پورے دن کو اس طرح نظر انداز کیا کہ موصوف ثمر قند میں صبح کی بجائے رات کو9 بجے پہنچے، راستے میں طیارہ کا کھانا کھایا اور ثمر قند جاتے ہی سوگئے۔ انہیں بتایا گیا کہ دن بھر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی روس، چین، ترکی، ایران، ازبکستان،بیلاروس اورتاجکستان کے صدور سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور روس نے پاکستان کو گیس بھی پیش کر دی ہے۔ اس کالم کی اشاعت تک کانفرنس کی مزید خبریں آ چکی ہوں گی۔ پڑھ لیجئے۔ ٭…ایک عام مگر قدرے اہم خبر پاکستان کے چار موجودہ سابق وزرائے اعظم کی سکیورٹی کے بارے میں سرکاری ذرائع پر مبنی ایک اخباری رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں چار سابق وزرائے اعظم کو سرکاری طور پر جو سکیورٹی پیش کی جا رہی ہے اس کی مختصر روداد ہے: شاہد خاقان عباسی، کوئی سرکاری سکیورٹی نہیں، یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی، تین ہائوس گارڈز، ساتھ میں پولیس کا ایک دستہ، راجہ پرویز اشرف تین بندوق بردار پولیس اہلکار اور دو ایف سی گارڈز اور ساتھ میں پولیس کا ایک دستہO اب ذرا عمران خان کی سکیورٹی: مختلف سرکاری اداروں کی طرف سے255 اہلکاروں کی تفصیل (پرائیویٹ گارڈز الگ ہیں) پانچ بڑی گاڑیاں اور مواصلاتی نظام جام کرنے والے جیمرز شامل ہیں۔ سکیورٹی کے عملہ میں اسلام آباد پولیس کے 77، پختونخوا کے57، گلگت بلتستان کے آٹھ پولیس اہلکار، ایف سی سی کے78، بنی گالہ پولیس کے20، رینجرز کے چھ، عسکری گارڈز9، سی ٹی ڈی سی فورس 15 اہلکار،تین ڈرائیور، 28 گارڈز!۔ ان 255 سکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی کے لئے پولیس کا ایک ایس پی، چار انسپکٹر، دو سب انسپکٹر،19 اے ایس آئی و صوبیدار، 179 کانسٹیبل، دو لیڈی اہلکار، دو سپیشل برانچ کے اہلکار شامل ہیں۔ سکیورٹی کے لئے گاڑیاں: ایک بلٹ پروف لینڈ کروزر، دو جیمر گاڑیاں، دو پک اپ اور پولیس کی دوسری گاڑیاں! لینڈ کروزر پنجاب حکومت نے فراہم کی ہے۔ اس میں ایک بار گجرات سے آتے ہوئے آگ لگ گئی تھی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اس میں اہلکار موجود تھے۔ کالم کی کتنی جگہ اس رپورٹ کی نذر ہو گئی! ٭…سپریم کورٹ کی اندرونی صورت وہی دکھائی دے رہی ہے جو بہت پہلے نوازشریف کے دور میں پیدا ہوئی۔ دو روز پہلے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عدلیہ کے نئے سال کے آغاز پر ججوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ یہ تقریر تفصیل سے چھپ چکی ہے۔ اس پر چیف جسٹس کے بعد دو سینئر ترین ججوں جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے سخت اعتراضات کئے ہیں۔ دونوں ججوں کی طرف سے چیف جسٹس کے نام ایک خط میں وضاحت کی گئی ہے کہ چیف جسٹس نے بار کے عہدیداروں اور جوڈیشل کونسل کے کردار اور سپریم کورٹ کےبعض فیصلوں اور زیرسماعت مقدمات پر بھی نامناسب اورافسوسناک تنقید کی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ کانفرنس میں عدالتی وقار کی خاطر ہم خاموش رہے، اسے ہماری رضا مندی نہ سمجھا جائے‘‘ مجھے 1990ء کے اوائل میں چیف جسٹس سجاد حسین کے دور میں سپریم کورٹ میں ناگوار تقسیم کا منظر یاد آ رہا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بار بار سخت ریمارکس، توہین عدالت پر طلبی،سپریم کورٹ میں تقسیم، جسٹس رفیق تارڑ کے ساتھ ہم سفر نوٹوں سے بھرے بریف کیس کے قصے، کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے ججوں کے لارجر بنچ میں چیف جسٹس کی معزولی اور پھر چیف جسٹس سجادعلی شاہ کی افسوسناک رسوا کن رخصتی!! بہت دل خراش داستان ہے۔ اسے یاد کر کے دل دکھتا ہے۔ ٭…آپ اس داستان کو چھوڑیں۔ دیکھئے ملک میں آئندہ کس وقت کون سےچیف جسٹس آرہےہیں۔ 17 ستمبر2023ء جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، 26 اکتوبر 2024ء، جسٹس اعجاز الحسن، 5 اگست 2025ء جسٹس منصور علی شاہ 28 نومبر 2027ء جسٹس منیب اختر، 14 دسمبر 2028ء جسٹس یحییٰ آفریدی وہ 22 جنوری 2030ء کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ فی الحال اتنی فہرست کافی ہے۔ ایک اہم بات سپریم کورٹ کے ان فاضل ججوں کی جو کبھی چیف جسٹس نہیں بن سکیں گے اور یہ اس منصب تک پہنچنے سے پہلے ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم خاں اور جسٹس سجاد علی شاہ (ثانی) کے نام شامل ہیں۔ ٭…بہت سی اہم خبریں رہ گئیں۔ بہت مختصر! مریم نواز نے کہا کہ میں بجلی پٹرول کی قیمتوں کے بارے اپنی پارٹی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔ ٭…اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس، عمران کی گرفتاری پر خوفناک نتائج اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکی! ٭…ایم کیو ایم کے تین لاپتہ ارکان کی لاشیں ملنے پر وسیم اخترکی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی۔ قومی اسمبلی میں سات ارکان ہیں، حکومت ٹھپ ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد  خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے