12:51 pm
 اہم واقعات‘ المیہ شہادتوں کے دائمی گہرے اثرات

 اہم واقعات‘ المیہ شہادتوں کے دائمی گہرے اثرات

12:51 pm

کچھ اہم واقعات ایسے تاریخ ساز اور انمٹ نشانات چھوڑنے والے ہوتے ہیں کہ وہ حساس انسان پر گہرے روحانی‘ فکری‘ سیاسی اثرات ہمیشہ مرتب کرتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی چند
کچھ اہم واقعات ایسے تاریخ ساز اور انمٹ نشانات چھوڑنے والے ہوتے ہیں کہ وہ حساس انسان پر گہرے روحانی‘ فکری‘ سیاسی اثرات ہمیشہ مرتب کرتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی چند واقعات ہیں جنہوں نے خاکسار کے ذہن پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
پہلا واقعہ مدینہ منورہ میں نجران کے عیسائی علماء و روساء قبائل وفد کا آنا تھا تاکہ وہ محمدﷺ کے ساتھ مکالمہ و مناظرہ  کرسکیں‘ اپنے عیسائی عقائد کے دفاع میں اور نئے دین اسلام کے حوالے سے ۔ مکالمہ کامیاب نہ ہوا تو مناظرہ بھی کامیاب نہ ہوا تو بات ’’مباھلہ‘‘ تک جاپہنچی۔   چنانچہ نجران کے یہ عیسائی علماء اپنے اہل خانہ کے ساتھ مباھلہ کے لئے محمدﷺ عربی کے اہل خانہ کی معیت میں خدائی فیصلے پر تیار ہوگئے۔ اس دن یعنی مباھلہ کے دن آپؐ کے ساتھ آپؐ کے اہل خانہ‘ اہل بیت‘ آل محمد میں سے یہ پانچ افراد تھے۔ -1 خود محمد مصطفیﷺ-2 فاطمہؓ بنت محمدؐ-3 علیؓ بن ابی طالب‘ داماد رسول و برادر رسول-4 حسنؓ بن علی۔ نواسہ رسول و لخت جگر فاطمہ بنت محمدؐ-5 حسینؓ بن علی‘ نواسہ رسول و لخت جگر فاطمہؓ بنت محمدؐ۔ جب اہل بیت محمدؐ کا یہ قافلہ سامنے آگیا تو نجران کے عیسائی علماء میں سے ایک عقل مند نے اپنے ساتھیوں کو سمجھایا کہ آپ لوگ مباھلہ  ترک کر دیں کیونکہ اگر محمدﷺ سچے نبی ہیں اور پھر بھی مسیحی علماء نے ان سے  خاندان کے ہمراہ مباھلہ کرلیا تو تم مسیحی سارے کے سار ے تباہ و برباد ہوجائو گے۔ دنیاو ی طور پر محمدﷺ کی بادشاہت قائم ہوچکی ہے۔ عقل مندی یہ ہے کہ ان سے صلح کرلو‘ خود کو ان کے حوالے کر دو اور اپنے لئے‘ نجران کے لئے آپﷺ کا جو بھی فیصلہ ہو تو اسے قبول کرلو۔ یہ سیانے علماء تھے‘ مباھلے سے پیچھے ہٹ گئے اور خود کو نبی مکرمﷺ کے فیصلے کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ آپ نے ان پر جزیہ نافذ کر دیا اور انہیں ’’معاہد ذمی‘‘  کا درجہ دے دیا۔ یوں نجران کے یمنی علاقے پر بھی اسلامی حکومت قائم ہوگئی۔ یہ واقعہ میرے دل و  دماغ پر ہمیشہ گہرے اثرات مرتب کرتا رہتا ہے لہٰذا میں صحابہ کرامؓ‘ ازواجؓ النبی‘ کے ساتھ جتنی بھی محبت‘ احترام‘ عقیدت رکھتا ہوں مگر ان سب سے زیادہ  ان پانچ افراد سے بھی شدید محبت‘ عقیدت احترام رکھتا ہوں جو مباھلے کے لئے ’’رفقاء محمدؐ‘‘ تھے‘ اہل بیت تھے‘ آل محمدﷺ تھے۔
ایک اور واقعہ جنگ احد میں فتح کا شکست سے بدل جانا ہے جو کہ مقدر اور تقدیر کا حقیقی معاملہ بھی ہے اور کچھ صحابہؓ کی طرف سے اپنی جگہ چھوڑ کر مال غنیمت حاصل کرنے کی رغبت میں مبتلا ہونا ہے۔ یہ سب کچھ مسلمانوں کو سبق سکھانے کا مقدر میں لکھا ہوا خدائی فیصلہ بھی ہے کہ جب اپنے قائد اور حالت جنگ میں اپنے کمانڈر انچیف کے حکم کی خلاف ورزی کی جائے گی تو فتح بھی  شکست میں بدل جاتی ہے۔
آپؐ پر کفار کا شدید حملہ‘ بہت سے اصحابؓ نبی ؐ اس ناگہانی شکست سے پریشان ہوئے۔ مگر ’’12صحابہ‘‘ جن میں کچھ مہاجر اور کچھ انصار تھے۔ وہ  حفاظتی دستہ کے طور پر جناب رسولؐ اللہ کے سامنے کفار کے سامنے سینہ سپر رہے اور شہید ہوتے رہے‘ جن میں آخری مرحلے پر حضرت طلحہؓ مرد میدان ہیں۔ جناب نبی   مکرمؐ کے سامنے والے دانت شہید ہوئے اور سر پر لیا ہوا خود آپؐ کے سر مبارک کے گوشت میں دھنس گیا تھا‘ اس دردناک لمحات میں فاطمہؓ بنت محمد اور علیؓ بن ابی طالب نے دوڑ کر آپ کی مرہم پٹی کی تھی۔ یہ واقعہ میر ے دل و دماغ پر گہرے اثرات مرتب کرتا رہتا ہے اور ان ’’12 اصحاب نبیؐ‘‘ کے لئے عقیدت و احترام کا سمندر میر ے اندر جنم لے لیتا ہے جنہوں نے شکست ہوچکی حالت میں بھی جناب نبی مکرمؐ کی زندگی کی اللہ کے حکم سے حفاظت کی تھی اور یہ  ٹھیک ہے کہ دو فرشتے آپؐ کے دائیں بائیں بھی آپؐ کی حفاظت کررہے تھے تاہم حضرت بشر اور انسان تو صحابہؓ میں سے یہ بارہ حضرات ملکوتی صفات کے ہمراہ لشکر کفار کے سامنے سینہ سپر رہے تھے۔ ان میں سے 11 شہیدہوئے ‘ پھر جس تڑپ سے فاطمہؓ بنت محمد اور علیؓ بن ابی طالب نے آپؐ کو شدید زخمی حالت میں سنبھالا وہ حوصلہ‘ ہمت‘ عزیت ‘ عظمت کانشان ہیں۔ پھر جس طرح ابوبکر صدیقؓ نے آپؐ کے سر کے گوشت میں خود کے چلے جانے اور خود کے لوہے کی کڑیوں کو سر مبارک سے نکالنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے ‘ تو ابوعبیدہ بن جراح نے اپنے دانتوں سے یہ خود کی لوہے کی کڑیاں آپؐ کے سر مبارک کے گوشت سے نکالی اور یوں خود ان کے اپنے دانت بھی شہید ہوگئے تھے‘ یہ لمحات‘ یہ واقعات‘ ہر لمحے مجھے دعوت فکر دیتے رہتے ہیں اور جب بھی تصوراتی طورپر میں مدینہ منورہ میں ہوتا ہوں تو مسجد نبویؐ سے ‘ روضتہ الرسول و اصحاب الرسول ابوبکرؓ و عمرؓ پر حاضری سے فارغ  ہوتے ہوئے میں میدان احد میں پہلے شہدائے احد کی قبروںاور شہادت گاہوں پر تصوراتی طور پر جاکھڑا ہوتا ہوں‘ پھر اس چھوٹے سے مٹی اور پتھروں  کے ٹیلے پر چڑ کر مشاہدہ کرتا ہوں کہ کس برساتی نالے میں سے چھپ کر خالد بن ولید دوبارہ حملہ آور ہوئے اور پھر آناً فاناً فتح شکست میں بدل گئی حتی کہ نبیؐ کی ذات گرامی محصور ہوتی گئی اور زخمی حالت میں احد پہاڑ کے دامن میں کچھ صحابہ کرامؓ آپؐ کو شدید زخمی حالت میں لے کر پناہ گاہ کی اوٹ میں ہوگئے۔
(جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع