12:52 pm
پیارے علماء کرام کے نام’’ درد دل‘‘ 

پیارے علماء کرام کے نام’’ درد دل‘‘ 

12:52 pm

گزشتہ دنوں پشاور سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملو ث ایک ملزم گرفتار ہوا‘ جو بچوں کو دینی تعلیم دیتا تھا … مذکورہ ملزم بدترین توہین و گستاخی کے
گزشتہ دنوں پشاور سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملو ث ایک ملزم گرفتار ہوا‘ جو بچوں کو دینی تعلیم دیتا تھا … مذکورہ ملزم بدترین توہین و گستاخی کے ساتھ ساتھ بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر بھی کرتا رہا‘ اگر ایک ’’مولوی‘‘ بھی گستاخانہ مہم کا حصہ بن گیا ہے  ‘ تو آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ یہ آگ کس حد تک پھیل چکی ہے‘ ڈریں اس وقت سے کہ جب یہ آگ خدانخواستہ ہمارے گھروں تک پہنچ کر ہمارے بچوں کو بھی گستاخ بنادے ‘ ہمیں زندگی کا و ہ دن نصیب نہ ہو کہ جب ہماری نسل میں کوئی گستاخ بنے… مندرجہ بالا ریمارکس لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ہیں کہ جو انہوں نے 14 ستمبر بدھ کے دن سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے خلاف پٹیشن کی سماعت کے دوران دیئے ‘ فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے توہین رسالتؐ اور توہین مذہب کی جس آگ کے پھیلنے کی بڑے دردمندانہ انداز میں نشاندہی کی ہے … وہ چشم کشا ہے‘75 سال پہلے برصغیر کے جن لاکھوں مسلمانوں نے جانیں قربان کرکے اسلامی پاکستان کا قیام ممکن بنایا تھا انہیں کیا پتہ تھا کہ ستمبر2022 ء میں ان کے ’’خون‘‘ کی بنیاد پر بننے والے پاکستان میں آقا و مولیٰ ﷺ ‘ آپؐ کے صحابہؓ کرام کی توہین کے واقعات اس قدر بڑھ جائیں گے کہ ایک فاضل جسٹس  کو مقدمے کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں اس خدشے کا اظہار کرنا پڑے گا کہ … اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کا راستہ نہ روکا تو توہین  و گستاخیوں کی یہ آگ کہیں ہمارے گھروں تک پہنچ کر  ہمارے  بچوں کو بھی گستاخ نہ بنا دے ‘ پاکستان میں ختم نبوتؐ ‘ ناموس رسالتؐ ‘ ناموس صحابہؓ کے دفاع اور عظمت و فضلیت پر کام کرنے والی ایک ‘ دو‘ دس ‘ بیس نہیں  ‘ بلکہ ہر مسلک کے اندر درجنوں تنظیمیں موجود ہیں‘ سینکڑوں علماء جن میں اکابر علماء بھی شامل ہیں ‘ ناموس رسالتؐ کے موضوع کو سلیس انداز میں بیان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں‘ ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں تحفظ ختم نبوتؐ‘ تحفظ ناموس رسالتؐ اور تحفظ ناموس صحابہ ناموس اہل بیتؓ کے حوالے سے بڑی بڑی  کانفرنسیں اور سیمینارز بھی منعقد ہوتے رہتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ پاکستان کا آئین بھی اسلامی ہے‘ ملک میں تمام مسالک کے 35 ہزار دینی مدارس کہ جن میں لگ بھگ چالیس سے پچاس لاکھ طلباء و طالبات دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں (الحمد للہ) لیکن اس سب کے باوجود اگر پاکستا ن میں سوشل میڈیا کے ذریعے گستاخیاں کرنے والے ملعونوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے … تو پھر اس کی کوئی تو وجہ ہوگی؟ عدالتوں میں ’’گستاخوں‘‘ کے خلاف مقدمات لڑنے والی تنظیم تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ کے قائدین کے مطابق سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں کے ذریعے توہین مذہب‘ توہین قرآن‘ توہین رسالتؐ اور توہین صحابہؓ کا ارتکاب کرنے والے ملعونوں کا  تعلق نہ صرف اچھے گھرانوں بلکہ ان میں سے بعض مذہبی گھرانوں کے نوجوان بھی شامل ہوتے ہیں‘ میری مسلک دیوبند‘ مسلک بریلوی‘ مسلک اہل حدیث کے اکابرین‘ جماعت اسلامی‘ جمعیت علماء اسلام‘ تنظیم اسلامی‘ پانچوں وفاقوں‘ ختم نبوت کی تمام تنظیموں کے قائدین‘ علماء حق‘ ’’علماء ربانین‘‘ تحریک لبیک سمیت تمام سیاسی مذہبی جماعتوں سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے اس درد دل پر غور فرمائیں ’’پشاور میں بچوں کو دینی تعلیم دینے والا ایک ’’مولوی‘‘ بھی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر اور غلیظ گستاخانہ مہم کا حصہ بن گیا … تو پھر اندازہ لگایا جاسکتا ہے  کہ یہ ’’آگ کس حد تک پھیل چکی ہے‘‘ اے میرے پیارے علماء کرام ! گستاخانہ مہم کی یہ آگ کہاں تک پھیل چکی ہے  ؟ اس سوال کا جواب جاننے کیلئے ضروری ہے کہ آپ عدالتوں کے ذریعے اس آگ کو بجھانے کی کوشش کرنے والی تنظیم تحریک تحفظ ناموس رسالت کے ذمہ داروں کو بلاکر ان سے معلومات لیں اور پھر اس آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ’’عدالت‘‘ کے معاونت اور ہمنوا بن جائیں۔
پیارے علماء کرام! پشاور سے چند دن پہلے  جس مولوی کو سوشل میڈیا کے ذریعے گستاخانہ مواد کی تشہیر کے جرم میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے ‘ گستاخانہ مہم ‘ توہین مذہب اور  توہین رسالتؐ کے جرم میں یہ کسی پہلے نہیں بلکہ ایف آئی اے کے ہاتھوں تیسرے ’’مولوی‘‘ نما گستاخ کی گرفتاری ہے‘ 2017 ء میں مفتی عبدالوحید عرف ایاز نظامی کو پٹیل پاڑہ کراچی سے ایف آئی اے کی ٹیم نے گستاخانہ مواد کی تشہیر اور بدترین گستاخیوں کے حوالے سے گرفتار کیا تھا‘ تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ نے اس ملعون کے خلاف کیس لڑا‘ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں3 سال کیس چلتا رہا اور بالآخر تمام تر ثبوتوں اور ناقابل تردید شواہد کی موجودگی میں اس ملعون کو 2021 ء میں سزائے موت سنا دی ‘ یہ ملعون آج بھی سزائے موت کا منتظر ہے۔
گزشتہ مہینے لاہور میں ایف آئی اے نے عبدالشکور نام کے جس گستاخ کو گرفتار کیا وہ بھی ’’مولوی‘‘ نکلا‘ ملزم ابھی تک زیر تفتیش ہے ‘ آنے والے دنوں میں یہ بات واضح ہو جائے گی کہ ملزم عبدالشکور حقیقی گستاخ ہے یا پھر مصنوعی تھا ؟ تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ کے قائدین کا یہ کہنا ہے کہ ہم نے ایک گستاخ کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے … تمام تر شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں اسے جب سزا ہوگی تو ہر ایک پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی واضح ہوجائے گا۔
پشاور میں دینی تعلیم دینے والے جس ’’مولوی‘‘ کی گستاخانہ مواد کی تشہیر کے جرم میں گرفتاری کی طرف فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے اپنے ریمارکس میں اشارہ کیا ہے‘ بدترین گستاخیوں کے حوالے سے گرفتار ہونے والا تیسرا ’’مولوی‘‘ ہے ‘ یہ امر انتہائی افسوسناک اور المناک ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر  کے حوالے سے بدترین گستاخیاں کرنے والے شیطانوں کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے … تحریک تحفظ  ناموس رسالت کے ذمہ داروں کے مطابق… ان شیطانوں میں کالجز‘ یونیورسٹیوں سے گمراہ ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے‘ مگر کسی مذہبی شخصیت یا مولوی کا اس قبیح ترین جرم میں ملوث ہونا انتہائی تشویشناک ہے ‘ پانچوں وفاقوں کے اکابرین کی ذمہ داری ہے  وہ اس تشویشناک صورتحال پر سر جوڑ کر بیٹھیں اور اس اسباب و عوامل کو زیر غور لاکر اس کے تدارک کیلئے بھرپور جدوجہد کریں‘ کوئی کسی لبادے‘ کسی شکل اور کسی بھی مقام پر چھپا ہوا گستاخ رسول  بھی کیو ں نہ ہو‘ اسے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اب کوئی مخصوص ’’لبادہ‘ شکل و صورت‘‘ اسے قانون کے آہنی ہاتھوں سے بچانہیں سکے گی۔ ان شاء اللہ
 

تازہ ترین خبریں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

عقلمندیہودی

عقلمندیہودی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی