12:53 pm
کل کامیرجعفراورمیرصادق

کل کامیرجعفراورمیرصادق

12:53 pm

دنیاامن وسلامتی کی آرزومندہے،کم سے کم زبان سے توسب اسی امن اورسلامتی کے دعویدارہیں لیکن اس امن وسلامتی کی ایک شرط ہے ایک بنیادہے اگریہ شرط پوری نہ ہواوریہ
دنیاامن وسلامتی کی آرزومندہے،کم سے کم زبان سے توسب اسی امن اورسلامتی کے دعویدارہیں لیکن اس امن وسلامتی کی ایک شرط ہے ایک بنیادہے اگریہ شرط پوری نہ ہواوریہ جب بنیادمیسرنہ آئے توہماری اس انسانی دنیاکاامن اورسلامتی فقط ایک دعوی اورخالی آرزوہی رہے گی۔ وہ شرط اوربنیادعدل ومساوات ہے جب تک عدل قائم نہ ہواور سب کے ساتھ برابرکاسلوک نہ ہوسکے تو امن وسلامتی کادعویٰ بھی جھوٹاہے اوراس کیلئے آرزو بھی خام خیالی ہے کیونکہ امن و سلامتی سے پہلے عدل ومساوات ضروری ہے اورعدل وانصاف کے بغیرقیامِ امن ناممکن ہے۔ سوئے اتفاق اوربد قسمتی سے دنیامیں تصادم کی فضا ہے،ظلم وناانصافی ہے اورسب سے یکساں سلوک مفقودہے۔یہ بھی عجب ستم ظریفی ہے کہ یہ ظلم اور ناانصافی صرف مسلمانوں سے روا رکھی جارہی ہے۔ظالمانہ تصادم کی فضا کاعملی شکاربھی مسلمان ہیں ۔اس سے بھی عجیب ترین بات یہ ہے کہ اس تصادم اور ظلم وفسادکی جڑبھی مسلمانوں کو ٹھہرایا جارہاہے اورعجیب ترین بات یہ ہے کہ مسلمانوں نے یہ کیفیت چپ چاپ برداشت کرلی ہے،کم سے کم دنیابھر کے مسلم حکمران توبالکل چپ ہیں، اس پراحتجاج بھی نہیں کررہے جیسے کچھ دیکھتے نہ ہوں، جیسے کچھ سمجھتے نہ ہوں۔اس المناک صورت حال کاسبب یہ ہے کہ یہاں عوام اور حکمرانوں کے درمیان وسیع خلیج حائل ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارے یہ حکمران اسلام مخالف قوتوں کے رحم وکرم پرہیں اورعالمِ اسلام ظالم لٹیروں کی زدمیں ہے۔
اگرصحیح اسلامی وجمہوری فضاہوتی تو دنیا بھرکے مسلم عوام اوراسلامی دنیا کی یہ حالت نہ ہوتی۔ آج بھی اگرمسلم عوام اوران کے حکمران متحدہوکراس امتیازی سلوک کے خلاف زور دار آوازیں اٹھائیں تویہ فضابدل سکتی ہے۔امن وسلامتی کے جھوٹے دعویداراپنی اپنی قوم کے سامنے رسواہوکربے اثرہوسکتے ہیں کیونکہ حسنِ اتفاق سے ان کے اپنے اپنے ملک کے عوام جمہوری قوتوں کے رحم وکرم پرہوتے ہیں اوریہ عوامی جمہوری قوتیں جس طرح اپنے جھوٹے حکمرانوں کو برداشت نہیں کرتیں،وہ پسماندہ قوموں سے ظلم و ناانصافی اورڈبل معیارکی بھی مخالف ہیں اس لئے ضرورت  ہے کہ اسلامی دنیاکے عوام دنیاکے جمہوری عوام تک رسائی اورربط کی صورت پیدا کریں توپھروہی ہوسکتاہے جوبش،ٹونی بلئیراوراس کے  اتحادیوں کے ساتھ ہوا۔
گوعراق ابھی تک مکمل آزادنہیں ہوا لیکن عراقی عوام آزادہوگئے ہیں کہ انہوں نے ظلم کو مستردکردیاہے،ان کی اوران کے قاتل کی حقیقی صورتحال دنیاکے جمہوری عوام تک پہنچ گئی ہے جواپنے حکمرانوں سے حساب لے سکتے اورلیتے ہیں۔ اگرآپ کی نظر تاریخ پرہے توآپ محض مسلمان ہونے کے سبب اس ظالمانہ تہمت اور تصادم سے بچ بھی سکتے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ پر جارحانہ چڑھائی سے صلیبی جنگوں کاآغازکس نے کیابلکہ یہ بھی کہ یہ کس نے کروایا؟چار سوسال تک انسانیت کاخون پانی کی طرح بہتا رہاجن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی ،مال لوٹاگیا،ملک چھینے گئے،یہ سب سلوک مسلمانوں سے تھا اوریورپ کے صلیبیوں  نے کیاتھا ۔پہلی اوردوسری عالمی جنگیں کس نے شروع کیں؟پرانے سامراجیوں نے۔ آج یہ ظالمانہ تصادم کی فضاکس نے پیدا کی؟آج کے نئے سامراجیوں نے۔میں لیبیا،عراق،شام اور افغانستان کاتذکرہ نہیں کروں گامگریہ توسوچیں کہ سب کچھ کس نے کرایا؟آپ کی یاددہانی کیلئے صرف ایک لرزہ خیزواقعہ ہی پیش کردیتاہوں:
حکم ہواتمام مردوں کوایک جگہ اکٹھا کیا  جائے۔فوجی شہرکے کونے کونے میں پھیل گئے۔  ماں کی گودسے دودھ پیتے بچے چھین لیے گئے۔بسوں پرسوارشہرچھوڑکرجانے والے مردوں اورلڑکوں کوزبردستی نیچے اتار لیا گیا۔ لاٹھی ہانکتے کھانستے بزرگوں کو بھی نہ چھوڑا گیا۔ سب مردوں کواکٹھاکرکے شہرسے باہر ایک  میدان کی جانب ہانکا جانے لگا۔ہزاروں کی تعداد میں لوگ تھے۔ عورتیں چلارہی تھیں‘گڑ گڑا رہی تھیں۔ اِدھر    اعلانات ہو رہے تھے: ’’گھبرائیں نہیں کسی کوکچھ نہیں کہاجائے گا،جوشہرسے باہرجاناچاہے گا اسے بحفاظت جانے دیا جائے گا‘‘۔
زاروقطارروتی خواتین اقوامِ متحدہ کے ان فوجیوں کی طرف ملتجی نظروں سے دیکھ رہی تھیں جن کی جانب سے دعویٰ کیاگیاتھاکہ شہرمحفوظ ہاتھوں میں ہے لیکن وہ سب تماشائی بنے کھڑے تھے۔ شہرسے باہرایک وسیع وعریض میدان میں ہرطرف انسانوں کے سرنظرآرہے تھے۔گھٹنوں کے بل سرجھکائے زمین پرہاتھ ٹکائے انسان،جواس وقت بھیڑوں کا بہت بڑاریوڑمعلوم ہوتے تھے۔ دس ہزار سے زائدانسانوں سے میدان بھر چکا تھا۔ اچانک ایک طرف سے آوازآئی’’فائر‘‘سینکڑوں بندوقوں کی بیک آواز گولیوں کی تڑتڑاہٹ گونجیں لیکن اس کے مقابلے میں انسانی چیخوں کی آواز اتنی بلندتھی کہ ہزاروں کی تعدادمیں برسنے والی گولیوں کی تڑتڑاہٹ بھی دب کررہ گئی۔ ایک قیامت برپاتھی۔ماں کی گودیں ایک پل میں اجڑ گئیں،سروں کے تاج آنکھوں کے سامنے تڑپتے  رہے ۔دھاڑیں مارمارکررونے کی آوازیں آسمان تک پہنچ رہی تھیں۔سینکڑوں ایکڑپرمحیط میدان میں خون، جسموں کے چیتھڑے اورنیم مردہ کراہتے انسانوں کے سوا کچھ نظرنہ آتاتھا۔ابلیسی خونی رقص جاری تھااورانسانیت دم توڑرہی تھی۔ ان سسکتے وجودوں کاایک ہی قصورتھاکہ یہ کلمہ گومسلمان تھے۔اس روز80سالہ بوڑھوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے بیٹوں اورمعصوم پوتوں کی لاشوں کے تڑپتے پرخچے اڑتے دیکھے۔بے شمارایسے تھے جن کی روح شدتِ غم سے ہی پروازکرگئی۔ 
شیطان کایہ خونی رقص تھماتوہزاروں لاشوں کوٹھکانے لگانے کیلئے بڑے بڑے گڑھے کھود کر ہزارہزارلاشوں کوایک ہی گڑھے میں پھینک کرمٹی سے بھردیاگیا۔یہ بھی نہ دیکھا گیا کہ  لاشوں کے اس ڈھیرمیں کچھ نیم مردہ سسکتے اورکچھ فائرنگ کی زد سے بچ جانے والے زندہ انسان بھی تھے۔لاشیں اتنی تھیں کہ مشینری کم پڑ گئی۔بے شمارلاشوں کویوں ہی کھلاچھوڑدیا گیا اورپھررخ کیاگیاغم سے نڈھال ان مسلمان عورتوں کی جانب جومیدان کے چہار جانب ایک دوسرے کے قدموں سے لپٹی رورہی تھیں۔ انسانیت کاوہ ننگا رقص شروع ہواکہ درندے بھی دیکھ لیتے توشرم سے پانی پانی ہوجاتے۔شدتِ غم سے بے ہوش اورذہنی توازن کھوجانے والی خواتین کوبھی نہ بخشاگیا،خون اورجنس کی بھوک مٹانے کے بعدبھی چین نہ آیاتوان کے سروں کانشانہ لے کر گولی داغ دی گئی۔اگلے کئی ہفتوں تک پورے شہرپرموت کاپہرہ طاری رہا۔ ڈھونڈ ڈھونڈ کراقوامِ متحدہ کے پناہ گزیں کیمپوں سے بھی  نکال نکال کر ہزاروں مردوزن کو گولیوں سے بھون دیاگیا۔محض دودن میں 50 ہزار  نہتے مسلمان زندہ وجودسے مردہ لاش بنا دیے گئے۔ یہ تاریخ کی بدترین نسل کشی تھی۔ظلم وبربریت کی یہ کہانی سینکڑوں ہزاروں سال پرانی نہیں،نہ ہی اس کاتعلق وحشی قبائل یادورِ جاہلیت سے ہے۔ (جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

عقلمندیہودی

عقلمندیہودی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی