12:54 pm
شنگھائی تعاون تنظیم، پاکستان کی توقعات

شنگھائی تعاون تنظیم، پاکستان کی توقعات

12:54 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا سربراہی اجلاس عالمی رہنماؤں کو علاقائی اور عالمی چیلنجوں پر بات چیت کرنے اور رکن ممالک کے درمیان تنازعات کے باوجود مشترکہ اہداف اور مقاصد کے بارے میں کچھ سمجھنے کا موقع فراہم کررہا ہے۔ کانفرنس کے موقع پر دو طرفہ ملاقاتیں برف کو توڑنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ سمرقند اجلاس میں کثیر الجہتی تعاون کے امکانات پر بات چیت کی توقع ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ سائیڈ لائن ملاقاتوں میں کون سے امور طے پاتے ہیں۔ اس کانفرنس ایک اہم واقعہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر کے درمیان طے شدہ ملاقات ہو گی، جو یوکرین پر روسی حملے کے بعد پہلی ملاقات ہوگی، جب کہ چین نے ماسکو کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، لیکن اس نے حملے کی حمایت نہیں کی ہے۔
ماسکو یوکرین میں اس کے اقدامات پر بے مثال مغربی پابندیوں کے بعد بیجنگ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ماسکو اور بیجنگ دونوں نہ صرف جغرافیائی سیاست بلکہ جیو اکنامکس میں بھی امریکی تسلط کو چیلنج کر رہے ہیں۔ یہ انہیں ایک اسٹرٹیجک اتحاد کے قریب لایا ہے۔ توقع ہے کہ سلامتی اور استحکام سے متعلق مسائل، توانائی اور خوراک کے بحران اور اقتصادی تعاون سربراہی اجلاسوں میں بحث پر غالب رہیں گے۔ ایران کی شمولیت سے دائرہ کار بھی وسیع ہو جائے گا۔ ایران کے مکمل رکن بننے کی توقع کے ساتھ، شنگھائی تعاون تنظیم کو مزید وسعت دی جائے گی۔ اراکین کے درمیان تنازعات سے قطع نظر، SCO نے بہت سے معاملات پر تعاون کے لیے ایک مفید فورم فراہم کیا ہے۔ سمرقند سربراہی اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع نے علاقائی کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ دو سال کے وقفے کے بعد ایک دوسرے کی موجودگی میں ہوں گے۔ یہ یقینی طور پر بہت اہم ہے کہ انھوں نے سربراہی اجلاس سے عین قبل لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ فوجی دستوں کو ہٹانے پر اتفاق کیا۔ دوسری جانب نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات اب بھی منجمد ہیں جس کے پگھلنے کے آثار نہیں ہیں۔ دو روزہ کانفرنس کے سلسلے میں وزیر اعظم کی اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات کے امکان کے بارے میں کافی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ تاہم ابھی تک دونوں کے درمیان کسی قسم کی بات چیت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم، ایک غیر طے شدہ ملاقات کے امکان کو کبھی بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے لیے ایک بڑی تشویش ہندوستانی رہنما کے ساتھ ایسی کسی بھی بات چیت کا ملک میں شدید ردعمل کا سامنے آسکتا ہے۔ سیاسی طور پر غیر مستحکم حکومت جس کو بڑے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے وہ اس مرحلے پر کسی بھی تنازع میں اُلجھنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ شاید یہی وجہ تھی کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس سال جولائی میں ایس سی او کی وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں اپنے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات نہ کی۔ دونوں نے ایک ہی کمرے میں ہونے کے باوجود مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اجلاس میں فریقین نے اپنی تقریروں میں ایک دوسرے پر حملہ کرنے سے گریز کیا۔ اس وقت یہ دلیل دی گئی تھی کہ جنگ اور تنازعات کی طویل تاریخ کے باوجود ، بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدامات اور اس کے مسلم مخالف ایجنڈے کے باوجود اس کا منقطع رہنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

عقلمندیہودی

عقلمندیہودی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی