12:54 pm
خونی انقلاب یا پھر ووٹوں کے ذریعہ پرامن انقلاب

خونی انقلاب یا پھر ووٹوں کے ذریعہ پرامن انقلاب

12:54 pm

اس وقت ایک عام پاکستانی خصوصیت کے ساتھ پڑے لکھے نوجوانوں کے ذہن میں یہ سوال اٹھ رہاہے کہ موجودہ سیٹ اپ کو کیوں لایا گیا ہے کیا یہ مملکت پاکستان کو چلانے کی اہل ہے؟ تھوڑے سے وقت نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ ہر سطح پر ناکام ثابت ہوا ہے۔ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے جس بھنور میں پھنس گئے ہیں انہیں کس طرح اس عذاب سے نکالاجا سکتاہے۔ ؟ اگر موجود سیٹ اپ کواقتدار سونپنے والے یہ سوچ رہے ہیں کہ عوام کی طاقت کوئی معنی نہیں رکھتی ہے یہ بھیڑ بکریاں ہیں ‘ انہیں جس طرح ہانکاجائے‘ یہ اس کا مزاحمت نہیں کریں گے۔ لیکن ان کی یہ سوچ غلط ثابت ہوئی ہے بلکہ اس حد تک غلط ثابت ہوئی ہے کہ پاکستان کی عوام کی اکثریت عمران خان کوحقیقی معنوں میں ملک وملت کا نجات دہندہ سمجھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے جلسوں میں عوام کی ایک کثیر تعداد شرکت کرتی ہے‘ جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔ عمران خان کے لئے عوام کے دلوں میں ان کے لئے محبت اس بات کا بین ثبوت ہے کہ و ہ ان کی کال پہ ایک انقلاب لانے کے لئے ذہنی طور پر تیار ہوچکے ہیں اورران کی یہ خواہش ہے کہ جلد از جلد عام انتخابات کا اعلان کیاجائے تاکہ عوام کے ووٹوں کے ذریعے جو بھی حکومت قائم ہوتی ہے وہ دلجمعی سے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے۔ خصوصیت کے ساتھ مہنگائی اور بے روزگاری کو ختم کرنے کے لئے آئندہ آنے والی حکومت کی پالیسیوں کی بنیادہونی چاہیے تاکہ ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے جس کے لئے نے برصغیر کے لاکھوںمسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاتھا۔ اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ہے۔
جیسا کہ میں نے اپنے گزشتہ کالموں میں لکھاتھاکہ موجودہ سیٹ اپ کے ذہنوں میں پاکستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کا نہ توپہلے کوئی تصور تھا اور نہ اب ہے‘ یہ اپنے خلاف درج بدعنوانیوں کے مقدمات ختم کرانے کے لئے ایک گہری سازش کے ذریعہ پسند اقتدار پر فائز ہوئے ہیں۔ یہ سازش عمران خان کے خلاف نہیں ہے بلکہ ملک کے خلاف ہے جن لوگوں کاپاکستان کی تحریک یا پھر پاکستان کے قیام میں کوئی کردار نہیں تھا ۔ وہ آج ملک وملت کے پاسبان بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ملکی وسائل کولوٹاہے۔ حالانکہ اس کے پیش نظر انہیں جیل میں ہوناچاہیے تھا۔ لیکن شومئی قسمت اب وہ عناصر اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ چنانچہ اس وقت ملک جس غیر یقینی تکلیف دہ صورتحال سے گزررہاہے‘ ہر قسم کے خوف نے عوام اور خواص کواپنی گرفت میں لے رکھاہے۔ اس کا حل کیاہے؟ میرے خیال میں اس کا حل جلد شفاف انتخابات کرانے میں پنہاں ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پھر خونی انقلاب کے لئے تیار ہوجاناچاہیے کیونکہ عوام جس معاشی اور سماجی دبائو میں پس رہے ہیں‘ اس کی نجات اس ہی میں ہے کہ سیاستدان عوام کے پاس جائیں۔تاکہ ان کے ووٹوں کے ذریعے نئی حکومت کا قیام عمل میں لاکر فکری یسکوئی کے ساتھ مملکت کاکاروبار چلانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ موجودہ سیٹ اپ عام انتخابات کرانے سے بھاگ رہی ہے۔ حالانکہ یہی وہ لوگ تھے جو عمران خان کی حکومت کے قیام کے فوراً بعد عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کررہے تھے‘ لیکن اب وہ عمران خان کی ہرروز بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے عام انتخابات کرانے سے بھاگ رہے ہیں‘ جس کی وجہ سے ہرگزرتے دن کے ساتھ ملک معاشی طور پر کمزور سے کمزور ہوتاجارہاہے۔ اس حقیقت کا ادراک ارباب اختیار کو ہوچکاہے۔ لیکن وہ شائد ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور امیدرکھ رہے ہیں کہ شاید حالات بہتر ہوجائیں گے‘ لیکن امید اور حقائق کے درمیان ایک ایسا فاصلہ ہے جو صرف اعلیٰ تدبیر سے پر ہوسکتاہے۔ کیا یہ ناقابل تردید حقیقت نہیں ہے کہ موجودہ سیٹ اپ کے ارکان کابینہ اجلاس میں یہ بحث کی جاتی ہے کہ وہ کون سا طریقہ اپنا ئے جس کے ذریعے عمران خان کی مقبولیت کم سے کم کی جاسکے۔ اس دوران ا نہیں ایسی تجاویزدی جاتی ہیں اس کا ذکرکرنے سے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ پاکستان کی یہ بدقسمتی ہے کہ اس ملک کو شریف خاندان اور زرداری خاندان کے حوالے کردیا گیاہے‘ یہ کرپٹ عناصر اپنی سوچ اور کردار کے اعتبار سے کبھی بھی پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں تھے اور نہ اب ہیں‘ ان کا صرف ایک ایجنڈا ہے کہ کس طرح اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچایاجائے اور ان مقدمات کو ختم کرایاجائے جس کی بنیاد پر انہیں آئندہ گرفتار کیاجاسکتاہے‘ چنانچہ اگر جلد عام انتخابات کااعلان نہیں کیاگیا اور اس سیٹ اپ کو لانے والے اپنی’’انا‘‘ کے خول سے باہر نہیں نکلے تو یہ ملک ایک ایسے سانحہ سے دوچار ہوسکتاہے جس کا ازالہ ناممکن ہوگا۔ پاکستان کے دوست ممالک دبے دبے الفاظ میں ارباب اختیار کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ جوآگ اطراف میں لگی ہوئی ہے اسے اگر مفاہمت کے ذریعے نہیں بجھایا گیا تو پھر ہماری داستان بھی نہیں ہوگی داستانوں میں۔ بقول غالب: منحصر مرنے پہ ہو جس کی امید ناامیدی اس کی دیکھی جائے

تازہ ترین خبریں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

عقلمندیہودی

عقلمندیہودی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی