12:56 pm
سیلاب ‘بحالی اور معاشی صورتحال

سیلاب ‘بحالی اور معاشی صورتحال

12:56 pm

سیلاب پاکستانی قوم پر عتاب الٰہی بن کر نازل ہوا ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ابھی تک زندگی کی بہاریں لوٹ کر نہیں آئی ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے علاوہ عالمی ادارے اور مقامی فلاحی تنظیمیں اپنی اپنی صلاحیت کے مطابق سیلاب زدہ متاثرین کی پر جوش انداز میں کام کر رہی ہیں۔ صد افسوس سیلاب سے آنی والی تباہی اس قدر شدید اور انسانیت کش ہے کہ شائد اس کا درست طور اندازہ لگانا ہمارے بس و اختیار سے باہر ہے۔ اس حوالے سے مختلف عالمی مالیاتی ادارے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جو معاشی نقصان کے اعداد شمار جمع ہو ئے ہیں وہ 32ارب ڈالر سے لے کر40ارب ڈالر تک ہیں۔ سرکاری اندازوں کے مطابق118 سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 37 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے چلی گئی ہے جبکہ غربت اور بے روزگاری کی شرح 22فیصد سے بڑھ کر 36فیصد ہو گئی ہے۔
مفتاح اسماعیل ان حالات میں نہ خسارہ پورا کر سکیں گے اور نہ معیشت کو کوئی بہتر سہارا دے سکیں گے۔ ساڑھے تین کروڑ سیلاب زدگان کی عدم بحالی پر ٹسوے بہانے کے علاوہ کچھ نہ کر پائیں گے۔ مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کا محور آزاد معیشت کا پنگوڑا ہے ۔ موجودہ حکومت کا پہلے یہ دعوی تھا کہ آئی ایم ایف سے قسط ملنے ہمارے معاشی حالات بہتر ہو جائیں گے لیکن قسط ملنے کے باوجود روپے کی قدرمیں دن بدن کمی ہو رہی ہے۔ اسٹیٹ بنک نے اس معاملے میں بے بسی اور لاچارگی کا واضح انداز میں اظہار کر دیا ہے۔ پاکستان کے نجی بنکوں نے ساہو کار کا کردار اختیار کر لیا ہے ڈالر کی خرید و فروخت میں محض نفع کمانے کیلئے شریک ہو گئے ہیں۔ ان کا منافع 300 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔ محسوس اس طرح ہو رہا ہے کہ ہم 33 ملین اجڑے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو نامساعد حالات کے رحم و کرم پرچھوڑ رہے ہیں۔ چونکہ ہماری دست نگر معیشت اور عالمی اداروں کی غلامی اور مفت خور استحصالی طبقات کے مفادات کی قیمت عوام کو ادا کرنی ہے۔ سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان زراعت کے شعبے کو پہنچا ہے۔بلامبالغہ 80لاکھ ایکٹر رقبے پر کاشت فصلیں کپاس‘چاول‘ مکئی کے ساتھ دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔سبزیوں کی پیداوار بھی بہت حد تک متاثر ہوئی ہے۔مستقبل کے حوالے سے یہ بات زیادہ تشویشناک ہے کہ اگر زیادہ بارشیں ہوتی ہیں یا کھیتوں میں پہلے سے موجود پانی کو نہ نکالا گیا تو گندم کی فصل کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جس سے ملک میں غذائی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ زراعت کے بعد پاکستان کا دوسرا سیکٹر جو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے وہ ٹیکسٹائل انڈسٹری ہے جو پاکستان کا کما ئو پتر ہے۔ اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق کپاس کی تقریب 80 فیصد فصل تباہ ہو چکی ہے جو پاکستان کی کل پیداوار کا 30 فیصد بنتا ہے۔ٹیکسٹائل کا شعبہ مزید معاشی دبا کا شکار ہو جائے گا۔ پاکستان اپنی ضرورت پوری کرنے کیلئے 40لاکھ گانٹھیں درآمد کرتا ہے اس سال ہمیں اس سے دوگنا زیادہ اخراجات تین ارب ڈالر کے قریب کرنے پڑیں گے۔ اس تباہی کی وجہ عالمی سطح پر آنے والی موسمیاتی تبدیلی ہے جس کا ذکر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گو تیرس نے اپنے دورہ پاکستان میں کیا تھا۔ پاکستان پہلی مرتبہ مون سون نظام میں تبدیلی سے متاثر ہو رہا ہے۔ پاکستان اس مرتبہ بڑے پیمانے پر غیر دریائی سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔ ماہرین کے نزدیک بارشوں کی نسبت دریائی سیلاب کی پیش گوئی کرنا زیادہ اسان ہے۔ اب طوفانی بارشوں‘گلیشیر کے پگلنے‘ فوری فلڈ‘ بادل پھٹنے کی پیش گوئیاں کرنا قدرے مشکل ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر اور فصلوں کی بربادی‘ہزاروں انسانی جانوں کے ضیاع اور لاکھوں مویشیوں کی ہلاکت کی وجہ سے پاکستان کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے۔ یہ نقصان آنے والے دنوں میں کئی گنا بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ سیلاب زدہ زمینوں کو آباد کرنے کیلئے اربوں روپے سرمایہ کی ضرورت ہو گی اور زمین کے خشک ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ابھی سے آنے والے سیلابی طوفانوں کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی بنا لینی چاہیے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعدادوشمار سود مند ہو سکتے ہیں۔1961ء سے اب تک رواں سال اگست کے مہینے میں سب سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں اگست میں قومی سطح پر بارشوں کی اوسط 243فیصد زیادہ رہی ہے۔ بر قسمتی سے بلوچستان میں یہ شرح 590فیصد اور سندھ میں 726فیصد رہی ہے۔ ہمیں اپنی ترجیحات کو تبدیل کر لینا چاہیے۔نمبر1 پانی کی نکاسی کے قدرتی راستوں کو کشادہ کرنا چاہیے۔نمبر 2غیر قانونی تعمیرات کو جو پانی کی فطری گزرگاہ پر بنائی گئی فوری طور پر ان کا قلع و قمع کر دینا چاہیے۔نمبر3 دریائوں کے کناروں کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ نمبر4 انفراسٹرکچر اور تعمیرات کے معیار کو بہتر بنایا جائے نمبر 5 ملک میں بلدیاتی نظام کے ذریعے مقامی حکومتوں کی تشکیل کی جائے تاکہ مقامی حکومتیں ریسکیو‘ بحالی اور مدد بروقت فراہم کر سکیں۔ پاکستان میں اس بار ماحولیاتی طوفان برپا ہوا ہے۔ جس کی ہلاکت انگیزی 2010 ب کے مقابلے کہیں زیادہ ہے۔2010 ء کے سیلاب میں 78اضلاع میں دو کروڑ بیس لاکھ لوگ متاثر ہوئے تھے۔ اس بار 116 اضلاع میں تین کروڑ اور 30لاکھ لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔اس بار 70لاکھ گھر تباہ ہوئے ہیں۔۔269پل 6700کلو میٹر سڑکیں اور 80لاکھ ایکٹر زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ آئندہ برسوں میں اس میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں۔دنیا میں 80فیصد آلودگی کے ذمہ دار صنعتی ممالک ہیں۔یہ ممالک 2060 اور 2070 کاربن کے پھیلائو کو ختم کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔ دنیا میں طوفانی کاربن کو صنعتی ترقی کے نام پر نہ روکا گیا تو 2050 تک دنیا کی دو ارب سے زیادہ آبادی کو 60ڈگری درجہ حرارت پر زندہ رہنا ہو گا۔

تازہ ترین خبریں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

عقلمندیہودی

عقلمندیہودی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی