12:56 pm
آئینے بیچتاہوں اندھوں کے شہرمیں

آئینے بیچتاہوں اندھوں کے شہرمیں

12:56 pm

ایوان اقتدارمیں سستانے والوں کویہ خبرہوکہ سیاست ٹھہرے ہوئے پانی کانہیں بلکہ اس کی روانی کانام ہے۔اپنی عقل وفراست کے ساتھ اس کے بندمضبوط بنانے کی ضرورت ہے ورنہ اس روانی کو بندکرنے میں کسی قسم کی مروت کامظاہرہ نہیں کیاجاتا۔ اوپر کی سطح پرتبدیلیاں ہی تبدیلیاں اورنیچے؟کیااب بھی وہی ہم اوروہی غم ہوں گے۔ چہرے بدلنے سے کبھی مقدرنہیں بدلتے۔ تبدیلی کا عمل جب تک نچلی سطح تک نہیں جائے گا،عوام کے احساسات وجذبات اسی طرح سلگتے رہیں گے۔ مہنگائی،لوڈشیڈنگ اور آئے دن ایک دوسرے پرکرپشن،بدانتظامی اوردیگر الزامات کے ذکر پر انہیں ڈرائیں اوردوڑائیں نہ،وہ توپہلے ہی بہت ڈرے ہوئے اور تھکے ہوئے ہیں۔ حالات وواقعات نے انہیں اس قدر ٹچی بنادیاہے کہ سوئی کی آوازبھی انہیں کسی دھماکے سے کم نہیں لگتی۔رہی سہی کسربارشوں اورسیلاب کی تباہی نے عوام کوادھ مواکردیاہے۔ رات کوسوئے توامیر،لیکن صبح اٹھے توفقیر ، روزگار دنیاکے غم پہلے کیاکم تھے کہ اس نئی آزمائش نے جکڑ لیا۔الخدمت والوں نے رونگٹے کھڑے کردینے والے ایسے واقعات سنائے ہیں کہ روح تک کانپ کررہ گئی ہے۔ سینکڑوں باپردہ خواتین اوربچیوں کے جسم پرڈھنگ کے کپڑے بھی نہیں رہے اورنہ ہی کہیں کوئی ایسی آڑتھی جہاں اپنی بے بسی کوچھپالیاجاتا۔کیاقیامت خیزمناظرہیں، اب بھی توبہ نہیں کریں گے تومجھے خوف ہے کہ یہ آزمائش کہیں عذاب کی شکل نہ اختیارکرلے۔اے اللہ توہمیں معاف فرمادے کہ ہم عصیان میں ڈوبے تجھ سے غافل ہوگئے۔
اس کے لئے موجودہ سرکارکوعوام کے لئے اللہ سے’’کاروبار‘‘کرناہوگاپھرکہیں جاکران کابازار چلے گا۔ ان سیلاب زدگان کی مسکراہٹ سے کسی خوش فہمی میں مبتلانہ ہوجائیں۔مسکراتے ہوئے چہروں کے دل بہت اداس ہوتے ہیں،ان کے تو خواب بھی کسی عذاب سے کم نہیں ہوتے۔ ہررات کو شب برات سمجھنے والوں کویادوں کی بارات کاکیا پتہ، انہیں اس کاپہلے سے اندازہ ہو جائے تووہ آنکھ بند کرنے سے ہی توبہ کرلیں۔بہت سے لوگوں کی آنکھیں کھلی ہوئی ہوتی ہیں مگران کے ضمیر سو رہے ہوتے ہیں۔ایسابھی ہوتاہے کہ آنکھیں ہمیشہ کے لئے بندہوجاتی ہیں مگران کی تعبیر جاگتی رہتی ہے۔ بہت سے خواتین وحضرات کو آنکھوں کی ’’چہل قدمی‘‘کا بڑاشوق ہوتاہے، انہیں اس سے کوئی مطلب نہیں ہوتاکہ آنکھیں بھٹک جائیں یاکہیں اٹک جائیں۔اسی شوق چشم میں وہ بہت سے روگ بھی لگاجاتے ہیں۔دوسروں کے گھروں میں ’’نظراندازی‘‘کرنے والوں کو اپنی چادروچاردیواری کے اندر بھی دیکھناچاہئے کہ اس تاک جھانک سے دل پرکیاگزرتی ہے۔من کا ویسے بھی دھن سے کیارشتہ ہے،اسی لئے کہتے ہیں کہ دل نہ بھریں،یہ بھرگیاتو بہت سے سیلاب جسم کوڈبودیں گے بلکہ غرق کردیں گے۔پھرسیاست میں یہی سیلاب ہی توسونامی بن جاتے ہیں۔ پیارے پاکستان میں بہت سے سیاستدان اقتدارکے بغیرنہیں رہ سکتے اوراسلام آبادان کے بغیرنہیں رہ سکتا۔ہماری بربادی میں ان لوگوں کی آبادی کاسب سے بڑاہاتھ ہے۔ارض وطن کی معاشی بدحالی اورسیاسی انتشارکافائدہ اٹھاتے ہوئے بیرونی دباؤکی وجہ سے استعمارسے جلددوستی کی بیماری اب وباکی شکل اختیارکرگئی ہے۔جب تک فلسطین اورکشمیرکامسئلہ حل نہیں ہوگا،اس کیلئے چاہے جتنے مرضی الفاظ جمع کرلیں۔ ’’کاغذکورا‘‘ہی رہے گا۔لوگ تویہ بھی کہتے ہیں کہ محبت صرف ایک بارہوتی ہے اوراس کے بعد سمجھوتے ہی چلتے ہیں، جب تک جان ہے،جہان داری تونبھانی ہی پڑے گی،جس میں ہارجیت چلتی رہتی ہے۔ جیتنے والوں کویہ بات یادرکھنی چاہئے کہ قوم دکھوں سے ہاررہی ہے اورآپ مخالفین کوقابو کرنے کی تعریفیں سن کرنہال ہو رہے ہیں۔ نوجوان نسل کی تباہی کے لئے پچھلے دس سال سے جوتربیت کی گئی ہے،اب اس کی فصل جوان ہو کر میدان میں اتری ہوئی ہے۔ ہرکسی کے ہاتھ میں موبائل فون ایک خطرناک ہتھیارکی شکل اختیار کرچکاہے اورسوشل میڈیاپراپنے اپنے مخالفین کی پگڑیاں اچھالنے کادھندہ زوروں پرہے۔گھروں کی خواتین کوبیچ چوراہے میں لاکراپنی وفاداریوں کے ویڈیوکے ہوشربا مناظر دکھاکر دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگرہمارے محبوب رہنماکورتی بھربھی تکلیف پہنچی توملک کوجلا کر خاکستر کر دیں گے۔یہ جانے بغیر کہ جنہوں نے اپنے عزیزوں کواپنی آنکھوں کے سامنے مسلمانوں کے ازلی دشمن مکاربنئے کے ہاتھوں ذبح ہوتے دیکھ کراس ملک کی حرمت کی قیمت اداکی،ملک کوجلادینے والے مکروہ نعرے ان کے دلوں پربرچھی بن کربرستے ہیں۔ہمیں تواس طرف توجہ دینی ہے کہ آخرکیوں آئے دن بھوک کے ہاتھوں دلبرداشتہ ماں اپنے معصوم بچوں سمیت خودکوٹرین سے کٹواکرہمارے سسٹم کوکاٹ کررکھ دیتی ہے،ہمارے ہاں زندہ لوگوں کاحساب نہیں لیاجاتاتو مرے ہوئے کس کھاتے میں آئیں گے۔ امیرشہرکا تو اپنا یہ حال ہے: امیر شہر غریبوں کا خیال کیا کرتا امیر شہر کی اپنی ضرورتیں تھیں بہت اس ابتری اورافراتفری کے عالم میں باباجی کے پاس حاضرہوا۔دل کے دردکامداواچاہتاہوں، کیا کروں؟ بولے جب اللہ کوناراض کرو گے توایساہی ہوگا۔ میں نے عرض کیا’’اللہ کوکیسے راضی رکھاجا سکتا ہے‘‘۔ وہ میری بات سن کرمسکرائے اورنرم آوازمیں بولے ’’دنیا میں اللہ کو راضی رکھنا سب سے آسان کام ہے‘‘میں خاموشی سے ان کی بات سننے لگا،وہ بولے’’یہ کام اتناآسان ہے جتنا ریموٹ کنٹرول سے اے سی آن کرنا یا ٹیلی ویژن کاچینل بدلنایاپھراٹھ کرلائٹ جلانا‘‘۔میں خاموشی سے ان کاچہرہ دیکھ رہاتھا،وہ بولے’’لیکن اللہ کو راضی رکھنے کی تکنیک سمجھنابہت مشکل ہے‘‘۔ میں حیرت سے ان کی طرف دیکھنے لگااورچند لمحے رک کرعرض کیا ''جناب آپ نے بھی عجیب بات کہی یہ کام توآسان ہے لیکن اس کی تکنیک بہت مشکل ہے۔مجھے سمجھ نہیں آئی‘‘۔وہ مسکرائے اورچندلمحوں کے توقف کے بعدبولے ’’میرے بچے یہ بات سمجھنے کے لئے تمہیں تخلیق کارکی نفسیات سمجھنا ہوگی‘‘ ۔’’وہ بھی بتادیں‘‘وہ بولے’’ تم نے ایڈی سن کانام سن رکھاہے؟‘‘میں نے فوراًعرض کیا ’’جس نے بلب ایجاد کیاتھا،جس نے ریلوے کے لئے سگنل کاسسٹم بنایاتھا‘‘وہ فوراً بولے ’’بالکل ٹھیک میرے بچے،میں اسی ایڈی سن کی ایک بات تمہیں سنانا چاہتا ہوں۔وہ ایک دن بازار سے گزررہاتھا،اس نے دیکھا لالٹین بنانے والاایک کاریگراس کی تخلیق کوگالیاں دے رہاہے، لالٹین بنانے والے کاکہنا تھاایڈی سن کی ایک احمقانہ تخلیق نے اسے اوراس کے بہن بھائیوں کوبے روزگارکردیاہے۔ایڈی سن اپنی تخلیق کی بے توقیری برداشت نہ کر سکااوروہ اس کاریگرسے الجھ پڑا،یہ توتکارہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔پولیس آئی اورایڈی سن کوپکڑکرلے گئی،اس کے بعدجس بھی شخص نے یہ واقعہ سنااسے یقین نہ آیاکیونکہ کسی نے کبھی ایڈی سن کو لڑتے یاجھگڑتے نہیں دیکھاتھا لیکن اس کے باوجودیہ واقعہ حقیقت تھا‘‘۔(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

عقلمندیہودی

عقلمندیہودی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی