12:57 pm
زندہ باد! آرمی چیف ملکوں ملکوں دورے، اربوں لے آئے!

زندہ باد! آرمی چیف ملکوں ملکوں دورے، اربوں لے آئے!

12:57 pm

٭…آرمی چیف ملکوں ملکوں دورے، صرف چین سے سیلاب زدگان کے لئے(500 ملین یوان) 17 ارب50 کروڑ روپے مل گئےO بجلی: ستمبر کے بلوں میں 10 روپے یونٹ کا اضافہ، 8 ہزار کا بل29 ہزار تک، عوام حواس باختہ مظاہرےO تحریک انصاف، ن لیگ! ایک دوسرے کے خلاف غداری، دہشت گردی کے مقدمے! O روس سستا اور ادھار تیل دینے پر آمادہ، حکومتی ذرائعO پرویزالٰہی نشانے پر، 15 دن میںاعتماد کے ووٹ کا امکان، نوازشریف نے کمان سنبھال لیO وزیرخارجہ بلاول زرداری نیویارک کی بجائے واشنگٹن میں پھر نیویارک افواہیںO نیب ترمیمی بل، 50 اہم مقدمے ختم، نیب کے اپنے اخراجات پانچ ارب سے زیادہ! چیف سیکرٹری پنجاب تنخواہ چھ لاکھ، وزیراعلیٰ کاپرنسپل سیکرٹری 18 لاکھ 55 ہزار روپے ماہوار!! O فضل الرحمان کے عمران خان کو القابات، ’’جھوٹا، منافق، غیر ملکی ایجنٹ‘‘ O پی ٹی آئی کا جوابی حملہO شیخ رشید سے اوقاف کی جائیداد خالی کرانے کی کارروائیO سیلاب بدستور جاری، مزید 15 جاں بحق O آٹا بحران، روٹی 20، نان30 روپے کا امکان O ڈالر 245 روپے سے زیادہ!O عمران خان، 6 ماہ میں 50 جلسے!!
٭…بات کہاں سے شروع کی جائے! عالم یہ ہے کہ ملک میں سیلاب اور اس کی بیماریوں کی تباہ کاری جاری ہے اور عالم یہ ہے وزیراعظم، وزیرخارجہ، وزیردفاع اور وزیر اطلاعات امریکہ میں!! (پتہ نہیں وزیر داخلہ کو کیوں نظر انداز کیا گیا؟ نیویارک میں بڑھکیں کون مارے گا؟) ملک کے اندر عمران خان کے روزانہ بڑے بڑے جلسے جاری! حرام ہے جو حکومتی پارٹیوں، سوائے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی، کسی پارٹی کے وزیر، ارکان اسمبلی عام ارکان کسی سیلاب زدہ علاقے میں گئے ہوں اور تحریک انصاف! یوں لگتا ہے کہ سیلاب زدگان پر ٹوٹنے والی قیامت سے ان لوگوں کا کوئی تعلق ہی نہیں۔ جب ڈیڑھ ہزار سے زیادہ غریب لوگ ڈوب رہے تھے70 لاکھ سے زیادہ مکانات اور 10 لاکھ مویشی غرق ہو رہے تھے، یہ لوگ جہلم، پشاور، گجرات اور دوسرے شہروں میں جلسے کرتے رہے! موسیقی بھرے گانے گاتے رہے۔ سینکڑوں بچے بھوک سے مر گئے اور تحریک انصاف کے گجرات کے جلسے کے حاضرین کو دن بھر ناشتہ اور اعلیٰ کھانے کھلائے گئے۔ اب بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔ بڑے فخر سے اعلان کیا جا رہا ہے۔ عمران خان نے 6 ماہ میں 50 جلسے کر کے نیا ریکارڈ قائم کرایا ہے ( ہر جلسے پر دو سے تین کروڑ کے اخراجات!)۔ ٭…اور حکومت!! 14 الگ الگ مزاجوں، الگ الگ قِبلوں، قبیلوں اور نظریات والے بھان متی حکومت کے روڑے کنکر! عربی کی ایک کہانی یاد آ رہی ہے، ایک گائوں میں بڑا اژدھا آ گیا۔ گائوں کے سارے لوگ خوف کے مارے گھروں میں چھپ گئے۔ اچانک گائوں میں بڑا سیلاب آ گیا۔ اژدھا سیلاب میں تیرنے لگا اور تمام لوگ جان بچانے کے لئے اس کے ساتھ چِمٹ گئے!! جے یو آئی کے ارکان کے سوا کسی دوسری پارٹی کا کوئی لیڈر؟ (وزیراعظم کے سوا، وہ بھی مجبوراً) ایک ماہ تک تباہی کے دوران خواجہ آصف، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، آصف زرداری، فضل الرحمان، اسفند یار ولی، بزنجو…کوئی ایک ’’مشہور‘‘ لیڈر ان لاکھوں لوگوں کی داد رسی کے لئے گیا ہو! لوگوں سے چندے کی اپیلیں کرتے رہے، اپنی جیبوں سے ایک پَیسہ نہ دیا!! وزرائے اعلیٰ میں سے صرف سندھ کا وزیراعلیٰ مراد شاہ جگہ جگہ دیکھا گیا، پنجاب بلوچستان، پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو یہ توفیق نہ ہوئی۔ صرف ایک دو افراد نے ایک آدھ دفعہ بھاری سرکاری پروٹوکول کے ساتھ خشک مقامات پر جا کر سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا اور اپنے محلات میں واپس آ گئے!! تین دن پہلے ایک نجی ٹیلی ویژن کے سامنے سندھ کے ایک دوردراز علاقے میں دو چھوٹے بچوں کی باتیں سن کر لرز گیا کہ دو دن سے بھوکے اور پیاسے ہیں۔ میں نے کھانے کا پہلا نوالہ اٹھایا تھا، ہاتھ سے چھوٹ گیا! مگر ایک بات کہ محض اپنے ٹیلی ویژن چینلوں کی ریٹنگ بڑھانے کے لئے سیلاب زدہ علاقوں میں جانے والے اینکر پرسن اور فوٹو گرافر کہیںجاتے وقت بھوکے بچوںکے لئے دو چار سو روپے کی روٹیاں کیوں نہیں لے جاتے! یہ ان کے اداروں کا بھی فرض ہے۔ انہیں صرف مظلومیت دکھا کر چینل کی ریٹنگ بڑھانے کی لگی رہتی ہے! استغفراللہ! ٭…اب اہم بات! پنجاب اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان کے ایک عدالتی مفرور و اشتہاری سزا یافتہ ’’مجرم‘‘ کے ساتھ حکومت کے اہم اندرونی رازوں اور انتظامی معاملات پر بات کی اور انتخابات و پنجاب اسمبلی پر قبضہ کرنے وغیرہ کی ہدایات میں قرارداد کے مطابق یہ طرز عمل آئین اور قانون کی خلاف ورزی اور آئین کی دفعہ 6 (غداری) کی عمل داری کے تحت قابل تعزیر ہے، اس کے مطابق کارروائی کی جائے! یہ محض سیاسی ڈرامائی بیان ہے۔ اس کا کوئی اثر یا نتیجہ کیا ہو سکتا ہے کہ جس پارٹی (ن لیگ) سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے وہ تو خود اسی مطلوب ’مجرم‘ کی نہ صرف ذاتی پارٹی ہے بلکہ اسے اپنا سرپرست اور مالک و مختار بنایا ہوا ہے! حکومت ویسے تو 13 پارٹیوں پر مشتمل ہے مگر عملی طور پر یہ ن لیگ کی حکومت ہے۔ میاں شہباز شریف اس کے صرف نام کے صدر ہیں، مگر اس کی باگ ڈور نوازشریف کے حکم پر بیٹی مریم نواز نے سنبھال رکھی ہے۔ یہ کالم تحریر کرتے وقت سامنے اخبار میں جلی سرخی کے ساتھ نمایاں خبر ہے کہ مریم نواز نے نوازشریف کے حکم پر ن لیگ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے اور پنجاب میں تمام ن لیگی عہدیداروں اور رہنمائوں کو انتخابی تیاریوں، خاص طور پر پنجاب حکومت پر قبضہ کرنے کے بارے میں اہم ہدایات شروع کر رہی ہیں۔ دریں اثنا تحریک انصاف اور ن لیگ کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف غداری اور دہشت گردی کے مقدمات درج کرانے کی دوڑ شروع ہو گئی ہے۔ اس کی تفصیل بے کارہے۔ سب ایک جیسے ہیں۔ عوام، ان کے مسائل و مصائب سے لاتعلق، ان میں سے ہر شخص کروڑ پتی اور صاحب جائیداد ہے، صرف تماشے کی خاطر اپنی اپنی سرکس لگائے بیٹھے ہیں۔ ٭…کچھ مختصر باتیں: مولانا فضل الرحمان کے ارشادات: ’’عمران خان منافق، جھوٹا اور غیرملکی ایجنٹ ہے‘‘O مولانا کے ترجمان حَمداللہ کا انکشاف: ’’عمران خان بددیانت، آئین شکن ہے، ستمبر میں کال دینے کی ناپاک کوشش کر رہا ہے۔ کال دے کر دیکھ لے۔‘‘ ٭…لاہور کے تھانہ گرین ٹائون اور پختونخوا کے تھانہ بونیر میں ن لیگ کی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اورجاوید لطیف کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج! ان پر مذہبی منافرت سے دہشت گردی کا الزام ہے۔ عمران خان کے خلاف اب تک19 مقدمے درج ہو چکے ہیں۔ دہشت گردی خارج، فتنہ و فساد وغیرہ کے الزامات شامل! ٭…ہجرہ سے جناب الطاف حسین کا پیغام کہ حضرت امام بخاریؒ سیّد نہیں تھے۔ چلئے بخارا شہر سے تو تعلق تھا۔ میرے لئے یہ بھی بہت ہے۔ ٭…فورٹ عباس سے ایک قاری کا پیغام! ’’لاکھوں مظلوم سیلاب زدگان کی موقع پر دادرسی انہیں بچانے پناہ دینے، خوراک، علاج وغیرہ کا سارا انتظام پاکستان کی عظیم افواج نے انجام دیا ہے۔ آرمی چیف امداد کے لئے ملکوں ملکوں بھاگتے پھر رہے ہیں، (چین سے 17.5 ارب روپے)۔ مگر یہ حکومتیں کیا کر رہی ہیں؟ کوئی لندن میں، کوئی دبئی (شاہد خاقان عباسی) کوئی نیویارک‘‘ وزیراعلیٰ طیاروں، ہیلی کاپٹروں پر حکومت کو کوئی ایک پیسہ نہیں دیتا، آرمی چیف اور عمران خان کو اربوں دے رہے ہیں، ان حکومتوں کا کیا فائدہ ہے؟‘‘ ٭…محترم حمیداللہ صاحب! یہ کیا کم کارنامہ ہے کہ ملک میں کرپشن کے مقدمے ختم کر کے ملک و قوم کو لوٹنے کی مکمل اجازت دے دی ہے!

تازہ ترین خبریں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

عقلمندیہودی

عقلمندیہودی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی