01:24 pm
لندن پلان

لندن پلان

01:24 pm

لندن سے آنے والی خبریں بتاتی ہیں کہ ایک تیر سے دو شکار کھیلے گئے ہیں ۔ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کی آڑ میں عدالتوں میں پیشیاں بھگتتے آتے جاتے تیرہ جماعتی حکومتی اتحاد کے روح رواں وزیر اعظم پاکستان وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد، عدالتوں کو مطلوب ہمیشہ کیلئے سیاست اور عوامی عہدوں کیلئے نااہل قرار پانے والے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقات ہوئی جس میں اتفاق کیا گیا کہ کسی یعنی کہ سابق وزیر اعظم اور چند گھنٹوں کے نوٹس پر لاکھوں کا مجمع جمع کرلینے والے عصر حاضر کے مقبول ترین عوامی لیڈر عمران خان کا دبائو قبول نہیں بلکہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی تین گھنٹے کی ون آن ون اہم ترین ملاقات ہوئی بعد ازاں اس ملاقات میں عدالت کو مطلوب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پاکستان سے بھاگے ہوئے عدالت کو مطلوب ملزم سلمان شہباز بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے اپنے اتحادیوں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن سے مشاورت کے بارے میں نواز شریف کو آگاہ کیا۔شہباز شریف نے نواز شریف سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت تمام توجہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور معیشت کو بہتر کرنے پر مرکوز ہیں۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تمام اتحادی عام انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کے حامی ہیں، اتحادیوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ نواز شریف نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر وزیراعظم شہباز شریف سے اقدامات لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کئے جائیں جبکہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ نوازشریف اور شہباز شریف کا خاندان مختلف سنگین نوعیت کے الزامات میں عدالتوں کو مطلوب ہیں ،اشتہاری ہیں بعض مقدمات کی پیروی کررہے ہیں ۔لاہور کی ایک خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔اسحاق ڈار بھی اسی طرح واپس نہیں آرہے ہیں جبکہ بڑے میاں تو خیر سے بڑے میاں ہیں ، چھوٹے میاں بھی ا سے کسی طور کم نہیں ہیں ۔سب سے اہم بات جو اس ملاقات کی تھی وہ نئے آرمی چیف کی تقریری کیلئے مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب بھی ہے اس حوالے سے بھی اہم فیصلے صیغہ رازمیں رکھے جارہے ہیں جن کا وقت مقررہ پر انکشاف کیا جائے گا۔ اندر کی خبر لیک ہونے سے بچانے کیلئے دوبھائیوں نے کسی تیسرے کو شامل نہیں کیا ۔ اس ملاقات کو لندن پلان کہا جاسکتا ہے جبکہ حکومت مخالفین اسے لندن سازش بھی قرار دے سکتے ہیں ۔ اس ملاقات سے قبل جوکہ سرکاری خرچے پر وزیر اعظم نے عدالت کو مطلوب شخص سے کی ، آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نواز شریف کے مشورے کے بارے میں وزیر اعظم کی روانگی سے قبل گرائونڈ بنانے کی خاطر وفاقی وزیر خرم دستگیر نے دعوی کیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ شہباز شریف لندن میں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے۔ وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کر لیں، آخری فیصلہ وزیر اعظم نے کرنا ہے، دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نومبر میں نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے، اداروں، آرمی چیف کی تعیناتی، آئی ایم ایف کے پروگرام اور سیلاب متاثرین کی امداد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قومی سلامتی اور قومی وجود پر حملہ کر رہے ہیں، اپنے اقتدار کے لیے وہ ملک کی سلامتی بھی دائو پر لگا سکتے ہیں، ان کے خلاف قانون اور قاعدے کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ نومبر میں شہباز شریف آئین کے مطابق نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے، عمران خان کے کہنے سے کیا فرق پڑتا ہے۔ خواجہ آصف کے بیان سے یوں لگتا ہے کہ مبادا پاکستان کا آئین اس وقت شاید نوازشریف نے اپنے پاس لندن میں رکھا ہوا ہے جس کو پڑھ کر وہ وزیر اعظم شہبازشریف کو ان کی طرف سے مجوزہ ناموں کی فہرست پڑھ کر کسی مناسب نام کو تجویز کریں گے جس کا وزیراعظم دو ماہ بعد ماہ نومبر میں اعلان کریں گے ۔یہ اس ملک کی بدقسمتی ہی کہی جاسکتی ہے کہ دنیا کی ساتویں بڑی ایٹمی قوت کے حامل ملک جس کا ایک شاندار ماضی حال اور مستقبل ہے اس کی آرمی کے نئے چیف کے نام کا فیصلہ ایک ایسا شخص کرے جسے حالات نے اشتہاری ، نااہل اور مفرور قرار دے رکھا ہے جو سیاست مین حصہ لینے ،عوامی نمائندگی کیلئے نااہل قرار پاچکا ہے اور بیماری کے شور و غل میں لندن علاج کیلئے یہ یقین دہانی کرواکر عدالت کو روانہ ہوا تھا کہ وہ واپس آجائے گا اور آج کے وزیراعظم ان کے بھائی شہبازشریف ان لے گارنٹر تھے، نہ تو میاں نوازشریف اپنے چھوٹے بھائی کے وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی تادم تحریر اپنے وطن واپسی کی جرات کرسکے نہ ہی ان کا فوری واپسی کا امکان ہے اس وقت تک جب تک انہیں ملک میں آنے کی صورت میں کچھ نہیں کہا جائے گا کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی ۔ اس اہم تقررہی کو دانستہ طور پر اطراف سے متنازعہ بنایاجارہا ہے جو طے شدہ اصول ، قوانین و ضوابط ہیں اور طریقہ کار ہے اس کے مطابق عمل در آمد کیا جائے او ر اس پر ایسے بیانات نہیں آنے چاہئیں اس سے ملک کی بیرونی دنیا میں جگ ہنسائی ہوتی ہے اور دشمن پڑوسی ملک کے میڈیا کو معاندانہ بھد اڑانے کا موقع ملتا ہے ۔ اس حوالے سے آنے والے بیانات بغض عمران میں غیر دانشمندانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہیں ۔ دوسرا یہ کہ ملکہ برطانیہ کی تدفین میں شرکت کیلئے جانے والے ہمارے وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ قانون کا احترام ملحوظ خاطر رکھتے اور عدالت کو مطلوب اشتہاری قرار پانے والے مجرم سے ملاقات نہ کرتے خواہ ان کے وہ بھائی ہیں انہیں ایسی میل ملاقات سے احتراز برتنا چاہئے تھا ۔ یہ ان کے منصب اور اٹھائے جانے والے حلف کی بھی سنگین خلاف ورزی قرار پائے گی ۔ جہاں تک عمران خان کی سیاست کا معاملہ ہے تو اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کے طور پر سیاست کرنا اور تیرہ جماعتوں کی حکمرانی کرنے والی حکومت پر ان کی تنقید ان کا حق ہے جس سے انہیں محروم نہیں کیا جاسکتا۔ وہ معروف جمہوری نظام کے تحت اپوزیشن لیڈر کے طور پر حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرسکتے ہی اور پر امن رہتے ہوئے احتجاج ان کا آئینی و قانونی حق ہے جس سے انہیں محروم نہیں کیا جاسکتا وہ کوئی دہشت گرد یا قانون شکن نہیں ہیں ۔ ظاہر ہے کہ اقتدار سے نکلنے کے بعد سارے وزراء اعظم ہی گرجتے برستے ہیں یہ سیاست میں کوئی نئی بات نہیں ہے وہ عدالتی فیصلوں کو مانتے ہیں انہوں نے کسی بھی عدالت پر کوئی حملہ نہیں کیا جیسا کہ ماضی میں کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبریں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

عقلمندیہودی

عقلمندیہودی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی