01:26 pm
وقف بورڈز پر کنٹرول، سکالرز کی گرفتاریوں

وقف بورڈز پر کنٹرول، سکالرز کی گرفتاریوں

01:26 pm

قابض بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی مسلم آبادی پر مظالم کاایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ مقبوضہ علاقے کے متعدد اسلامی سکالرز کو گرفتار یا نظر بند کر دیا گیا۔ بھارتی پولیس نے ممتاز و معروف مذہبی اسکالرز مولانا سرجان برکتی جو بھارت کے خلاف نئے سٹائل اور طرز کی نعرہ بازی کے لئے معروف ہیں اور بھارتی تشدد اور جیلیں کاٹ چکے ہیں، مولانا عبدالرشید داؤدی، مولانا مشتاق احمد ویری اور مولانا عبدالمجید ڈار المدنی کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیل کوٹ بھلوال میںقید کر دیا گیا ہے۔مودی کی فسطائی حکومت نے کشمیری عوام کی آزادی پرحملے جاری رکھے ہوئی ہیں۔ خطے میں پہلے ہی اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے۔ آزادی پسندوں، سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کو باقاعدگی سے گرفتار اور لاپتہ کیا جاتا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے وقف بورڈ پر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی ممتاز مذہبی مقامات اور وقف بورڈ کی جائیدادوں پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ اسلامی سکالرز کو گرفتار کرنے کا ایک مقصد اس ظلم کے خلاف منظم احتجاج کو روکنا ہے۔
ہندوستانی حکومت مذہبی مقامات پر کنٹرول حاصل کرنے، کشمیر کی مسلم شناخت کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔مسلم آبادی کو اقلیت میں بدلنے اور مسلمانوں کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لئے غیر کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے میں منتقل کر کے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔بھارت کشمیر کو غیر قانونی طور پر نوآبادیات بنا رہا ہے۔ وادی کشمیر کی جیلوں اور ٹارچر سنٹروں پر آزادی پسندوں کو برسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلامی سکالرز کو جموں اور بھارتی جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔ بھارت نے یہ گرفتاریاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے شروع ہونے کے موقع پر کی ہیں۔ نئی دہلی نہیں چاہے گا کہ عالمی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں احتجاج ، ریاستی تشدد سرخیوں میں رہے۔کشمیری دنیا سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینے اور نئی دہلی کے جابرانہ ہتھکنڈوں کو روکنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ان تمام ہتھکنڈوں کا مقصد کشمیریوں کو جدوجہدِ آزادی کے مطالبے سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے صرف چند روز قبل یہ افسوسناک اقدامات بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی ہٹ دھرمی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بنیادی آزادی کو سراسر نظرانداز کئے جانے کا اظہار ہیں۔پاکستان نے کہا ہے کہ ان گرفتاریوں نے معصوم کشمیریوں کے انسانی حقوق پر بھارتی افواج کی صریح اور مسلسل جارحیت کی ایک نئی پستی کی نشاندہی کی ہے۔رواں مہینے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ 3 برسوں میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔کشمیری علمائے کرام کی غیر قانونی نظربندی کشمیری عوام کو ان کی علیحدہ مذہبی اور ثقافتی شناخت سے ایسے وقت میں محروم کرنے کی ایک اور مذموم کوشش ہے جب ان کے حقیقی نمائندے فرضی مقدمات اور غلط بنیادوں پر پہلے ہی بھارتی قید میں ہیں۔جو تشدد اور ظلم وجبر کا شکار بنا دیئے گئے ہیں۔ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت کشمیری علمائے کرام کی قابل مذمت گرفتاریاں بھارتی حکام کی جانب سے مذہبی اہمیت کے حامل مسلمانوں کی 'وقف بورڈ' کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کا افسوسناک پیشگی قدم ہے۔ یہ قانون تمام بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے جو کسی مقدمے کے بغیر 2 سال تک حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ تعصب، نفرت، بدنیتی پر مبنی اقدام کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج اور بدامنی کے خوف سے ان علما کو نہ صرف بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے بلکہ کشمیر سے انہیں ہندو اکثریتی علاقے جموں کی جیل میں منتقل کردیا گیا۔ سیاسی محرکات پر مبنی ان گرفتاریوں کا مقصد واضح طور پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آواز دبانا اور انہیں مزید پسماندہ کرنا ہے۔ پاکستان نے مذہبی اسکالرز اور دیگر تمام کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے جو بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔ عالمی برادری بھارتی ریاست دہشت گردی کی جانب توجہ دے۔ عالمی برادری بھارت میں اسلاموفوبیا کے خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لے جسے بی جے پی-آر ایس ایس گٹھ جوڑ نے ہندو دہشت گردی کے تحت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں خلاف تیز کر دیا گیا ہے۔ بھارت مسلمانوں کو دبانے، انہیں آزادانہ طور پر اپنے عقیدے پر عمل کرنے سے روکنے اور ان کی عبادت گاہوں پر حملہ کرنے سے اکھنڈ بھارت کا خواب پورا کرنے میں کامیاب نہ ہو گا۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا