01:27 pm
آئینے بیچتاہوں اندھوں کے شہرمیں

آئینے بیچتاہوں اندھوں کے شہرمیں

01:27 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) وہ چند لمحے سکوت کے بعددوبارہ بولے ’’یہ بظاہرایک چھوٹاساواقعہ ہے لیکن اس میں تخلیق کارکی ساری نفسیات چھپی ہیں۔ دنیاکاہرتخلیق کاراپنی تخلیق کے بارے میں حساس ہوتا ہے ، وہ اپنی بے توقیری توسہہ لیتاہے لیکن اس سے اپنی تخلیق کی بے عزتی برداشت نہیں ہوتی،تم نے مصوروں،افسانہ نویسوں،شاعروں اور موسیقاروں کودیکھاہوگا،یہ لوگ گھنٹوں اپنی دھنوں، شعروں، افسانوں اورتصویروں کی تعریف کرتے رہتے ہیں اورانہیں ہروہ شخص اچھالگتاہے جوان کی تخلیقات کی مداح سرائی کرتاہے۔تم کسی شاعر کے سامنے بیٹھ کراس کے شعروں کی تعریف شروع کردو،وہ تمہیں وہاں سے اٹھنے نہیں دے گا،یہ بھی تخلیق کارکی نفیسات ہوتی ہے‘‘۔
میں خاموشی سے سنتارہا۔وہ بولے ’’دنیاکے ہرتخلیق کارمیں دو چیزیں ہوتی ہیں،وہ اپنی تخلیق کی تعریف سن کرخوش ہوتاہے اوراسے اپنی تخلیق کی بے عزتی پر شدید غصہ آتاہے‘‘۔میں نے بے چینی سے کروٹ بدلی اور عرض کیا’’جناب میراسوال یہ تھاکہ اللہ کوکیسے راضی رکھاجاسکتاہے لیکن آپ نے موضوع ہی بدل ڈالا‘‘۔ وہ مسکرائے اورمیری طرف اس طرح دیکھاجیسے فلسفی جاہلوں اوربے وقوفوں کی طرف دیکھتے ہیں۔وہ ذرادیرتک مجھے ایسی نظروں سے دیکھتے رہے اور پھر بولے ’’تم مجھے پہلے یہ بتاؤجب اللہ کسی شخص پرراضی ہوتاہے تووہ اسے کیادیتاہے؟ ‘‘میں نے عرض کیا ’’جناب میراعلم بہت محدو دہے،میں آپ ہی سے اس سوال کی وضاحت کی درخواست کرتاہوں‘‘۔وہ مسکراکر بولے’’اللہ کی ذات جب کسی شخص پرراضی ہوتی ہے تواس کے لئے نیکی پرچلناآسان کردیتی ہے، وہ اس پررزق کشادہ کردیتی ہے،وہ اسے امن، خوشی،سکون دیتی ہے اوروہ اس کے اقتدارکووسیع کردیتی ہے اورجب وہ ناراض ہوتا ہے تویہ ساری چیزیں ریورس ہوجاتی ہیں، اقتدار مختصر ہوجاتاہے، زندگی سے سکون خارج اورخوشی ختم ہوجاتی ہے،امن غارت اور رزق دورہوجاتاہے اوروہ گھر،کمپنی،فیکٹری،دکان یاپھر ملک ،تمام برباد ہو جاتے ہیں۔اللہ خالق کائنات ہے وہ اس کائنات کا سب سے بڑاتخلیق کارہے اورانسان اس کی محبوب ترین تخلیق،چنانچہ جب تک کوئی شخص اس کی محبوب ترین تخلیق سے محبت نہیں کرتا اللہ اس وقت تک اس سے راضی نہیں ہوتا اورجس سے اللہ راضی نہ ہواس دنیامیں اس شخص کارزق،خوشی،سکون،امن اور اقتدار وسیع نہیں ہوتا‘‘۔وہ رکے اوردوبارہ بولے’’اللہ نے انسان، جانور ، پودے،جھیلیں اورپہاڑاورکائنات کی ہرشے تخلیق کی لیکن انسان اللہ کی تخلیقی فہرست میں پہلے نمبرپرآتاہے اور دنیاکاجو ملک،معاشرہ،نظام اورشخص اللہ کی وضع کردہ ترجیحات کے مطابق اس کی تخلیقات سے محبت کرتاہے، وہ اس کی تخلیقات کی عزت کرتاہے،انہیں ان کاجائز مقام دیتاہے اللہ بھی اس سے اتناہی راضی ہوجاتاہے اور دنیامیں اسے اتناہی امن،سکون،خوشی،رزق اور اقتدارمل جاتاہے‘‘۔میں خاموشی سے سنتارہا۔ وہ چندلمحے رک کربولے’’تم اب اس حقیقت کوسامنے رکھ کردنیاکے مختلف ممالک کاجائزہ لوتوتمہیں معلوم ہوگا دنیاکے جس جس ملک میں لوگوں کااحترام کیاجاتاہے،غریب لوگوں کے حقوق کاخیال رکھا جاتا ہے، عام شہریوں کی عزت نفس محفوظ ہے، بیماروں کودوا، بے روزگاروں کوروزگار، جاہلوں کوعلم اور مظلوموں کو انصاف ملتاہے،وہ ملک خوشحال بھی ہیں، ان میں امن بھی ہے،رزق بھی،خوشی بھی اوراس ملک کے اقتدارکی سرحدیں بھی وسیع ہیں لیکن جن ممالک میں انسانوں کی قدرنہیں،جن میں غریب غریب تراور امیر امیرتر ہوتاجا رہا ہے اورجوملک طبقاتی نظاموں میں جکڑے ہوئے ہیں،وہ ملک تیسری دنیاکہلارہے ہیں،وہ ملک بھکاری بن کرخوشحال ملکوں کے دروازوں پربیٹھے ہیں اوران ملکوں کے حکمران اپنے اقتدارکے دوام کے لئے ان کی خوشامدمیں مصروف رہتے ہیں۔تم اللہ کی تخلیق سے محبت کے اس سلسلے کوذراسامزیدوسیع کرکے دیکھو اور سوچودنیامیں اس وقت کون کون سے ملک ترقی کر رہے ہیں،وہ کون سے ملک ہیں جوسپرپاور بنتے جارہے ہیں؟تم یہ دیکھ کرحیران رہ جاؤگے، دنیامیں وہ ملک بڑی تیزی سے آگے بڑھتے جارہے ہیں جہاں انسانوں کے بعدجانوروں، درختوں، ندیوں، نالوں، جھیلوں، دریاں اور پہاڑوں تک کاخیال رکھاجاتاہے، جہاں بے بس انسان پرظلم اوردرخت کاٹنادونوں جرم ہیں۔چنانچہ اللہ ان ممالک سے پوری طرح راضی ہے اوریوں یہ ممالک آگے بڑھ رہے ہیں‘‘وہ رکے اوردوبارہ بول ’’انسان کی سلطنت اوراللہ کی کائنات کاآئین بہت مختلف ہے۔ میں نے عرض کیا ’’ یہ فلسفہ توشائدملکوں اور معاشروں کے لئے ہے،یہ نسخہ شاید حکمرانوں کے لئے وضع کیاگیاہے،اگرعام شخص اللہ کوراضی کرناچاہے تو اسے کیاکرناچاہئے؟‘‘وہ مسکرائے اورزوردے کربولے ’’اللہ کے قوانین اٹل ہوتے ہیں،وہ عام شخص سے لے کرحکمران تک سب سے ایک جیسی توقعات رکھتاہے۔تم اگر اللہ کوراضی کرناچاہتے ہوتواس کے غریب،بے بس، بیکس اورمحروم لوگوں کے قریب ہوجاؤ۔اللہ تمہارے قریب ہوجائے گا،تم اس کے محروم لوگوں کواپنی خوشی،سکون،امن،رزق اوراقتدارمیں شریک کرلواللہ تعالیٰ تمہیں اپنے اقتدار،رزق، امن، سکون اورخوشی میں شریک کرلے گااورتم اللہ کی خوشی اور اقتدارکی وسعت کااندازہ بخوبی لگاسکتے ہو۔ حکمرانوں کے لئے بھی یہی فارمولا ہے، جس ملک کاحکمران اللہ کے بے بس لوگوں کے لئے کام کرتاہے،اللہ اس حکمران کے لئے کام شروع کر دیتاہے اورجس ملک کی حکومت بیمارکودردکی ایک گولی،عوام کورزق،روزگار،دوا ،تعلیم ، امن اورخوشی دیتی ہے اللہ اس حکومت کے اقتدارکو وسعت دے دیتاہے اوریہ ایک بہت چھوٹااور آسان فارمولا ہے۔ تم آج گھرسے باہرنکلواورکسی بھوکے کوکھلاناکھلادو، تم یہ دیکھ کرحیران رہ جاؤگے،شام تک تمہارے گھر رزق وسیع ہو چکاہوگااورتم اورتمہارے اہلخانہ بے شماردردوں سے رہائی پاچکے ہوں گے۔تم یہ کرکے دیکھ لو۔تم ایک باراللہ کوراضی کرکے دیکھ لو،تمہیں اغیارکوراضی کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔تم اصلی مخدوم بن جاؤگے‘‘۔کتناآسان نسخہ ہے لیکن کیاکریں ! کیا حال پوچھتے ہو میرے کاروبار کا؟ آئینے بیچتا ہوں اندھوں کے شہر میں

تازہ ترین خبریں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

عقلمندیہودی

عقلمندیہودی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی