01:28 pm
ٹرانس جینڈر ایکٹ کی آڑ میں LGBTکا ایجنڈہ

ٹرانس جینڈر ایکٹ کی آڑ میں LGBTکا ایجنڈہ

01:28 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) پس جب ہماراعذاب آپہنچا تو ہم نے اس بستی کا اوپر والا حصہ نیچے والا بنادیا اور ہم نے ان کے اوپر لگاتار پتھر کے کنکر برسائے جوآپ کے رب کی طرف سے(اپنے ہدف کے لیے) نشان زد ہ تھے اور یہ سزا ظالموں سے کچھ دور نہ تھی (ہودا۔ 83-82 ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: مجھے اپنی امت کی بربادی کا جس چیز سے زیادہ خوف ہے ،وہ قومِ لوط کا عمل ہے۔(سنن ترمذی:1457 ) اس لیے پرجوش مفتیانِ کرام کو چاہیے کہ کسی جدید مسئلے پر فتوی جاری کرنے سے پہلے اس کے نتائج، اثرات اور بنیادوں پر ضرور غور فرمائیں یا اپنے اکابر سے مشاورت کرلیا کریں۔ جن باتوں کے فروغ کے پسِ پردہ این جی اوز کارفرما ہوں اور وہ اتنی موثر ہوں کہ ارکانِ پارلیمنٹ کے تساہل اور شہرت پسندی کے سبب پارلیمنٹ کو بھی اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرسکتی ہوں ،تو یقینا ان کے پیچھے عالمی ایجنڈا اور دور رس ودیرپا مقاصد ہوتے ہیں۔ پھر وہ معاملات کی تشریح اپنے مقاصد کے تحت کرتے ہیں اور ایسا کرتے وقت کسی قسم کی لفظی ہیر پھیر سے گریز نہیں کرتے۔ اسی لیے جب ایک لفظ یا اصطلاح، متعدد یا متضاد معانی کی حامل ہو تو اس کے بارے میں حد درجہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ سینیٹ نے ماوراے صنف (ٹرانس جینڈر) کے حقوق کے بارے میں بل پاس کیا۔ پھر مئی 2018 ء میں اسے قومی اسمبلی نے منظور کرکے صدرِ پاکستان ممنون حسین کو بھیج دیا، جنھوں نے 18 مئی 2018 ء کو دستخط کر کے ایکٹ(قانون) بنا دیا۔
مغرب میں ایل جی بی ٹی گروپ اس قانون کو اپنے من پسند موقف کی تائید میں استعمال کررہا ہے۔تحفظِ حقوقِ ماوراے صنف قانون میں شرارت موجود ہے۔ دفعہ 3 میں کہا گیا ہے: (1)ایک ماوراے صنف ہستی کو یہ حق حاصل ہوگا کہ اسے اس کے اپنے خیال یا گمان یا زعم Self Perceived کے مطابق خواجہ سرا تسلیم کیا جائے ۔ یعنی اس سے قطع نظر کہ وہ پیدائشی طور پر مردانہ خصوصیات کاحامل تھا یا زنانہ علامات کا؟ وہ اپنے بارے میں جیساگمان کرے یا وہ جیسا بننا چاہے ، اس کے اس دعوے کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ پھرذیلی سیکشن 2 میں کہا گیا ہے کہ نادرا (قومی رجسٹریشن اتھارٹی) سمیت تمام سرکاری محکموں کو اس کے اپنے دعوے کے مطابق اسے مرد یا عورت تسلیم کرنا ہو گا،اور اپنی طے کردہ جنس کے مطابق اسے نادرا سے قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، چلڈرن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ وغیرہ کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ اس دفعہ کے سقم کو دور کرنے کے لیے کسی کی غیر واضح صنف کے تعین کو باقاعدہ طبی معائنے سے مشروط کر کے ہی شناختی کارڈ کا اجرا ہونا چاہیے۔ اس قانون کی یہ شق مغرب میں ایل جی بی ٹی گروپ کے مقاصد کی تکمیل کا سبب بنتی ہے۔ تحفظِ حقوقِ ماورا صنف قانون کے نام پر یہی وہ کھڑکی ہے ،جہاں سے نقب لگائی جاسکتی ہے۔ ہمیں غالب یقین ہے کہ جن سینیٹروں نے یہ بل سینیٹ میں پیش کیا تھا، انھیں بھی اس کے نتائج اور بنیادوں میں نصب بارود (Dynamite)کا علم نہیں ہوگا۔ عالم غیب سے ان کے ہاتھ میں ایک چیز تھمادی گئی اور انھوں نے سینیٹ میں قانون سازی کے لیے تحریک پیش کردی۔اصولی طور پر تو کسی شخص کی پیدایش کے وقت جنسی اعتبار سے جو علامات ظاہر ہوں ،انھی کے مطابق ان کا جنسی تشخص مقرر کیا جانا چاہیے ،لیکن اگر کسی کا دعویٰ ہو کہ بعد میں فطری ارتقاکے طور پر کسی کی جنس میں تغیر آگیا ہے ،تو اس کا فیصلہ طبی معائنے سے ہونا چاہیے ،نہ کہ اسے کسی شخص کے ذاتی خیال یا گمان یا خواہش پر چھوڑ دیا جائے۔ جیساکہ اس قانون میں کہا گیا ہے اور یہی عالمی سطح پر ایل جی بی ٹی گروپ کا ایجنڈا ہے اور اسے مغرب میں پذیرائی مل رہی ہے۔ اسلامی تعلیمات، ہماری تہذیبی روایات اور معاشرتی اقدار میں بھی اس کی گنجایش نہیں ہے۔ اس لیے پرامن طریقے سے ان چیزوں کے بارے میں معاشرے کو بیدار کرنا اور انھیں روکنا ہرمسلمان اور پاکستانی کی ذمے داری ہے، خاص طور پر ارکانِ پارلیمنٹ پر اس کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ بیش تر ارکانِ پارلیمنٹ اپنی پارٹی کی ہدایات کے پابند ہوتے ہیں اور یا پھر وہ قانونی مسودوں کے اسرار ورموز کو جاننے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔ اسی لیے پارلیمانی کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں ،تاکہ ہرمسودہ قانون کا گہرا جائزہ لیا جائے۔ماضی ،حال اور مستقبل کے حوالے سے زیربحث قانون کے اثرات کے بارے میں تحقیق کی جائے اور اگر کوئی مسودہ قانون فنی امور سے متعلق ہے ،تو اس شعبے میں خصوصی مہارت رکھنے والوں کو بلاکر پارلیمنٹ کی کمیٹی رہنمائی حاصل کرے۔اس قانون میں ایک اور تضاد یہ بھی ہے کہ دفعہ ذیلی دفعہ ہ میں کہا گیا ہے: ہرطرح کے سامان ،رہائش گاہ ، خدمات ، سہولتوں، فوائد ،استحقاق یا مواقع جو عام پبلک کے لیے وقف ہوتے ہیں یا رواجی طور پر عوام کو دستیاب ہوتے ہیں ، ماوراے صنف کے لیے ان سے استفادے یا راحت حاصل کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ، جب کہ دفعہ کی ذیلی دفعہ 6 میں کہا گیا ہے: ماوراے صنف کے لیے خصوصی جیل خانے ، حفاظتی تحویل میں لیے جانے کے مقامات وغیرہ الگ بنائے جائیں ۔ آپ نے غور فرمایا: جیل خانے یا Confinement Cells حفاظتی حراستی مراکز) تو خواجہ سرائوں کے لیے الگ ہونے چاہیں، لیکن عام پبلک مقامات تک ان کی رسائی کسی رکاوٹ کے بغیر ہونی چاہیے ‘مثلاً: کوئی مردانہ خصوصیات کا حامل خواجہ سرا ہے تو وہ بلاتردد زنانہ بیت الخلا اور غسل خانے میں بھی جاسکتا ہے۔ (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

عقلمندیہودی

عقلمندیہودی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی