12:54 pm
اب کی بار جب دیئے جلائیں اونچی رکھیں لو

اب کی بار جب دیئے جلائیں اونچی رکھیں لو

12:54 pm

اب کی بار جب دیئے جلائیں اونچی رکھیں لو دل کی دھڑکن ‘روح کی بے تابیاں دیں گی سراغ آپ جنتا چاہیں اپنے آپ کو پنہاں کیجئے مدینتہ النور سے واپسی ہوئی اور پہلی جانکاہ خبر یہ ملی کہ پیر سید سعید احمد شاہ بخاریؒ اللہ کو پیارے ہوگئے اللہ تعالیٰ ان کی مہک بار روح کو اعلیٰ علیین میں ارفع مقام عطا فرمائے۔ شاہ جی کی زندگی نخل محبت کا میٹھا پھل تھا۔ آپ کا عقیدہ ہمیشہ رہنے والی زندگی کو آراستہ کرنے کے مرکز پر گھومتا تھا۔ آپ صاحب طرز سید زادے تھے۔ آپ نے اگرچہ طویل زندگی کا لاہوتی تحفہ پایا لیکن لمحات زیست کو ایسے استعمال فرمایا کہ پیری زلیخا کی جوانی میں جیسے ڈھل گئی ہو۔ آپ کے اصول زندگی عشق کے ساتھ عرفاں‘ جذبوں کے ساتھ معنی خیز بے باکی اور اللہ کی راہ میں سرشاری کے ساتھ بے نیازی تھی۔ ایک پیر کے لئے اپنے خلیفہ مجاز کو حروف کا جو تحفہ دیا جاسکتا ہے بس اتنا ہی کہوں گا کہ آپ اپنی عادات و اطوار اور اعمال و افعال میں محبت والی زندگی کی زندگی تھے۔ آپ کا یہ احساس سادا و اشراف کے لئے نمونہ ہے کہ آپ کبھی کسی سے ڈرے نہیں اور اپنے آبائو اجداد کی محبتوں کا پرچم کسی برفانی طوفان کی وجہ سے سرنگوں نہیں ہونے دیا وہ اپنے اسلاف کے ناموں کا ورد اتنی غیرت سے کرتے کہ مریخ پر موسمی طغیانیوں کا اثر زمین کے ماحول میں جتنا بھی ہنگامہ کھڑا کرتا شاہ جی دلوں کے مضراب پر عشق کے ترانے دھیمے نہیں ہونے دیتے تھے۔ اللہ تعالیٰ شاہ جی کی آل اولاد‘ ان کے قابل عزت بہن بھائیوں‘ رفقاء و احباب اور صبح شام ان کے ساتھ بیٹھنے والوں کو صبر عطا فرمائے۔ شاہ جی کی وجہ سے وہ سب میرے حلقہ طریقت میں شامل ہوئے اس لئے شاہ جی کا ترانہ ان کی نذر کرتا ہوں۔
جہان تازہ کی آرزو ہے جہان تازہ کی جستجو ہے کہ ہوچکا ہے خراب و کہنہ یہ آب و گل کا نگار خانہ میرا طریق قلندرانہ میرا سرود قلندرانہ نمود الفت کا اک بہانہ یہ میراخون جگر ہے جس سے ہوا ہے رنگیں مرا ترانہ اللہ اکبر! اللہ اکبر! اللہ اکبر! آستان سیدنا داتا علی ہجویری علیہ الرحمہ خاک پر چاند کا وہ ٹکڑا ہے جس کی روشنیاں دن بدن زیادہ ہو رہی ہیں۔ محکمہ قابل صد مبارکباد ہے کہ روایتی عرس کی تقریب میں نعتیہ زمزموں‘ تلاوتوں اور قول و گفت کی خوشبویں مہکائیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین کا خطاب جہاں بہار بداماں تھا پیر سید عرفان شاہ مشہدی کی لنگر نوازی بھی روایت سازبلکہ تاریخ ساز تھی۔ ویسے اس مرتبہ داتا کے کنبے قبیلے کے لوگوں سے محبت کی رسمیں الفتوں کے اسلوب میں نبھائی گئیں ہم تو خوف سے ہر سال بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضری گریزی کرتے رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ پیر سید حسین الدین شاہ زیدہ مجدہ بھی وہاں صبحدم حدیث کی برکتیں بانٹتے دکھائی نہیں دیئے اور میاں محمد ابوبکر زیب سجادہ آستان عالیہ شرقپور شریف کو بھی علم ‘ تقویٰ اور سمجھ داری کی سزا سہنی پڑی اور شنید یہ بھی ہے کہ صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی مدظلہ العالیٰ کو بھی اپنے اسلاف کی عظیم تاریخ یاد رکے دل گرفتہ ہونا پڑا۔ ایک بڑے آستانے نے تازہ تازہ اعلان کر دیا ہے ہمیں بریلوی نہ کہا جائے ہم بریلوی نہیں ہیں۔ ابھی اور خبریں آنے کا انتظار فرمائیں۔ وہ لوگ جو فطرت کی پاکیزہ تاریخ کے ساتھ چل نہ سکیں انہیں حق نہیں ہوتا کہ وہ زندہ رہیں۔ سو سال پر محیط فکری حکمرانی کرنے والے احمد رضا بریلوی علیہ الرحمہ کا کوئی قصور نہیں اب میں یہ جملہ کیسے اداکروں زاغوں کے تصرف میں ہیں عقابوں کے نشیمن یا پھر ناتوانوں کے نوالوں پر جھپٹتے ہیں عقاب محققین‘ محدثین‘ مورخین اور علماء کے بیانات کسی دوسری جگہ منتقل ہو جائیں۔ یوں بھی جل سکتی ہیں شمعیں اور یوں بھی ٹل سکتی ہے شب درد اور مسجد کو تلاوت اور نعتیہ ادب کے عروج کے لئے وقف کر دیا جائے اور وہ لوگ جودھمال ‘ قوالی اور سماع سے محبت رکھتے ہیں ان کے لئے ہال پہلے سے موجود ہے اور دھماچوکڑی والوں کے لئے کوئی اور جگہ مختص کر دی جائے۔ یوں داتا علی ہجویری علیہ الرحمہ کی روح کو اذیت نہ دینے کا منشور پورا ہوسکتا ہے بہرحال یہ تو نہیں ہوسکتا اور یہ بھی نہیں کہاجاسکتا شاید غالب نے کوئی ایسا ہی ماحول دیکھاہوگا۔ زنار بدھ‘ سبحہ صد دانہ توڑ ڈال رہرو چلے ہے راہ کو ہموار دیکھ کر جو قوم تین دن ادب سے نہ رہ سکتی ہو اس قوم کے لئے سالہاسال تک کے لئے زندگی کو ادب میں ڈھالناکتنا مشکل ہوگا۔ ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری آپ کی خدمت میں سلام و محبت کا ہدیہ پریشانی‘ افسوس اور یاس کو ذہن میں سے جھٹک دیں جو کچھ ان تقاریب میں ہوتاہے کسی عہد کی ادبی‘ علمی ‘ روحانی اور مذہبی فضا کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ اچھا ہے کوئی ہمیں سمجھ تو لے گا۔ ابن خلدون لکھتے ہیں: علم ادب کا کوئی موضوع نہیں ہوتا جس کے عوارض اور احوال سے ثابت یا نفی کی بحث اٹھائی جائے۔ قوموں کے طور طریقے اور اظہارات ان کے ضمیروں کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اسلام ایک ٹھوس نظریہ ہے۔ زندگی کی ایک محکم اساس ہے۔ عمل کا ایک مضبوط لائحہ ہے۔ انقلاب کی ایک موثر تحریک ہے۔ تعمیر کا ایک حرکی ذریعہ ہ اور فطرت کی ایک اٹل دعوت ہے۔ زندگی اسلام سے عبارت ہے۔ حیات اس کی عطا ہے۔ حرارت اس کا فیضان ہے۔ حسن اس کی بہار ہے۔ طاقت اس کی عبادت ہے۔ توازن اس کی معرفت ہے۔ تناسب اس کی جھلک ہے۔ نور اس کا رنگ ہے۔ امن اس کی پہچان ہے۔ امانت اس کی برہان ہے۔ سلامتی اس کی عادت ہے۔ سکون اس کا منشور ہے۔ اس سے بنا جاسکتا ہے لیکن اسے بنایا نہیں جاسکتا۔ اس سے زندہ ہوا جاسکتا ہے لیکن اسے زندہ نہیں کیا جاسکتا۔ سچائیاں نہیں مرا کرتیں‘ سچائیاں قبول نہ کرنے والے دماغ مردہ ہوا کرتے ہیں۔ اسلام نہ صرف زندہ ہے بلکہ زندگی نواز بھی ہے۔ یہ نہ صرف موجود ہے بلکہ وجود بخش بھی ہے۔

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں