12:55 pm
ٹرانس جینڈر ایکٹ کی آڑ میں LGBTکا ایجنڈہ

ٹرانس جینڈر ایکٹ کی آڑ میں LGBTکا ایجنڈہ

12:55 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) ، وغیرہ۔ الغرض، ایک طرف مردوزن کی تمیز کے بغیر عوامی مقامات پر کسی رکاوٹ کے بغیر رسائی کا مطالبہ ہے اور دوسری طرف خصوصی جیل اور حفاظت خانوں کا مطالبہ ہے۔یہ ایسا ہی ہے کہ پاکستان میں اگر کوئی مسلمان لڑکی اپنے آشنا کے ساتھ چلی جاتی ہے اور اس کے سرپرست رسائی اورتحویل میں لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہیں، تو عدالت اسے دارالامان بھیج دیتی ہے۔لیکن اس کے برعکس اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو نومسلم ہندو لڑکیوں کو ان کے ہندو ماں باپ کی تحویل میں دیا ، ایسے اذیت ناک ریاستی تضادات ناقابلِ فہم ہیں۔ماوراے صنف کے لیے وراثت میں حصے کی مناسبت سے قانون کی دفعہ 7 کی ذیلی دفعہ 3 میں کہا گیا ہے (الف) 18 سال کی عمر کو پہنچنے پروراثت میں مرد خواجہ سرا کے لیے مرد کے برابر حصہ ہوگا ،(ب) میں کہا گیا ہے:
زنانہ خواجہ سرا کے لیے عورت کے برابر حصہ ہوگا ، (ج) میں کہا گیا ہے: وہ خواجہ سرا جو مذکر اور مونث دونوں خصوصیات کا حامل ہو یا اس کی جنس واضح نہ ہو، تواسے مرد اور عورت دونوں کی اوسط کے برابر حصہ ملے گا، (د) میں کہا گیا ہے :18 سال سے کم عمر ہونے کی صورت میں اس کی جنس کا تعین میڈیکل افسر طے کرے گا۔اسلام میں 18 سال یا اس سے زیادہ عمر یا کم از کم عمر کے وارث کا وراثت میں حصہ ایک ہی ہے۔اس میں عمر کے لحاظ سے کوئی تفاوت نہیں ہے، یہاں تک کہ اگر مورِث کی وفات کے وقت کسی وارث کی عمر ایک دن یا چند دن تھی ،تو وہ بھی اپنی صِنف کے اعتبار سے برابر کا حصے دار ہوگا۔ نیز صنف کا تعین پیدائش کے وقت سے ہی ہوجاتا ہے ،اس کا تعلق کسی کے اپنے گمان وخیال یا خواہش سے نہیں ہے اور اگر اس بارے میں کوئی ابہام ہے اور طبی معائنے سے طے کرنا ہے ،توبھی اس میں اٹھارہ سال یا اس سے کم عمر میں کوئی تفریق روا نہیں رکھی جاسکتی۔ یعنی کسی فرد کی اپنی خواہش اور تصور (Self Perception) پر جنس کے تعین کے معنی یہ ہیں کہ وہ عورت ہوتے ہوئے اپنے آپ کو مرد قرار دے ڈالے ،تو اس کا حصہ عورت کے مقابلے میں دگنا ہوجائے گا ،شریعت میں اس کی گنجایش نہیں ہے ۔ اس لیے شریعت کی رو سے اس قانون میں یہ بہت بڑا تضاد اور بنیادی ابہام ہے۔یونی ورسٹی آف کیلے فورنیا،لاس اینجلس کے ولیمز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ ہے: لاکھ امریکی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی جنس وہ نہیں ہے، جو ان کی پیدایش کے وقت تھی ،سو وہ اسے تبدیل کرانا چاہتے ہیں۔ مگر2015 ء کی رپورٹ کے مطابق شائد سمجھنے والے لوگوں کی تعدادکافی زیادہ ہے۔ ایسے ہی لوگوں کو ٹرانس جینڈر یا ماوراے صنف کہا جاتا ہے۔ اس نفسیاتی مسئلے کو آج کل کے ماہرینِ نفسیات Gender Dysphoria (جنسی احساسِ ملامت) کہتے ہیں۔ جنسی احساسِ ملامت کا مطلب یہ ہے :ایک شخص پیدائشی طور پر جس جنسی ساخت پر پیدا ہوا ہے ،وہ سمجھتا ہے کہ یہ اس کے جنسی تشخص سے مطابقت نہیں رکھتی ۔جو لوگ اس نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں ،وہ ایک خاص قسم کے ٹرانس جینڈر ہیں۔ جنسی احساسِ ملامت کے نہ صرف نفسیاتی اسباب ہوتے ہیں، بلکہ حیاتیاتی (بیالوجیکل) اسباب بھی ہوتے ہیں۔ جنس تبدیل کروانے کا عمل ایک پیچیدہ مشق ہے، مگر ایک دعوے کے مطابق اس احساس کے متاثرین میں سے تقریبا 50 فی صد لوگ جنس تبدیل کروانے کے مختلف مراحل سے گزرتے ہیں۔اس عمل کو تغییرِ خلق اللہ یعنی اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو تبدیل کرنے سے تعبیر کیا گیا ہے، جوقرآنِ کریم کی رو سے شیطانی عمل ہے۔ہم ایک بار پھر یاددہانی کرانا ضروری سمجھتے ہیں کہ احادیثِ مبارکہ میں نسوانی وضع اختیارکرنے والے مردوں اور مردانہ وضع اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی گئی ہے:نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مردوں پر لعنت فرمائی جو عورتوں کی وضع اختیار کرتے ہیں اور ان عورتوں پر لعنت فرمائی جو مردوں کی وضع اختیار کرتے ہیں اور فرمایا: انھیں اپنے گھروں سے نکال دو۔انھوں نے کہا: حضرت عمرؓ نے بھی ایسے ایک شخص کو گھر سے نکال دیا۔ (بخاری:5886 ) اللہ تعالیٰ نے زنانہ صورت اختیار کرنے والے مردوں اور مردانہ صورت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔(مسند احمد:3151) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک مخنث لایا گیا جس کے ہاتھ اور پائوں پر مہندی لگی ہوئی تھی۔ آپﷺ نے فرمایا: یہ کیا ہے؟عرض کیا گیا: یہ عورتوں سے مشابہت کرتا ہے۔ آپ نے اسے مدینہ منورہ سے نکالنے کا حکم دیا۔صحابہؓ نے عرض کیا:یارسول اللہﷺ! ہم اسے قتل نہ کردیں؟آپؐ نے فرمایا: مجھے مسلمانوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے(سنن ابودائود4928) حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک خواجہ سرا حضور ؐکے گھر آیا کرتا تھا۔ ایک بار آپؐ نے اسے ایک عورت کی جسمانی ساخت پر گفتگو کرتے ہوئے سناتو فرمایا:اسے گھروں سے نکال دو (ابودائود4929 ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زنانہ لباس پہننے والے مردوں پر اور مردانہ لباس پہننے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے۔ (سنن ابودائود: 4098 )

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں