12:56 pm
عمران خان نے معافی مانگ لی، فرد جرم عائد نہیںہوئی

عمران خان نے معافی مانگ لی، فرد جرم عائد نہیںہوئی

12:56 pm

٭…عمران خان نے غیر مشروط معافی مانگ لی، خاتون جج کے پاس جا کر معذرت کروں گا، آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔ چیف جسٹس کا اظہار تحسین، فرد جرم عائد نہ کرنے کا فیصلہ، مزید سماعت 3 اکتوبر تک ملتویOبجلی کے نئے نرخ35 روپے یونٹ تکO عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا معاملہO جاپان 70 کروڑ ڈالرکی امداد، قرضہ کی ادائیگی موخرO ہفتہ کے روز سے حکومت کے خلاف تحریک شروع، عمران خان O ’’سختی سے نمٹیں گے‘‘ رانا ثناء اللہ O عالمی بنک مزید 85 کروڑ ڈالر امدادO افغان باشندوں کونکالا جائے، پبلک اکائونٹس کمیٹی O پینا ڈول گولی 80 پیسے مہنگیO روٹی20، نان 30 روپے، نانبائیوں کا اعلان O احسن اقبال کے خلاف ریفرنس ختم O بھارت کو روسی گیس اور تیل کی فراہمی بند، مہنگی گیس خریدنے پر مجبور O سیلاب، مزید چھ جاں بحق O شپنگ کارپوریشن، ناکارہ، 14 سال پرانے جہاز، 8 ارب میں خرید لئے O آٹا، بحران بڑھ گیاO اسلام آباد ریڈ زون، ڈی چوک، مکمل بند، ڈرون طیارے آنسو گیس پھینکیں گے، وزیرداخلہ کا انتباہ!! حیدرآباد ریلوے سٹیشن، پاک فوج نے بے روز گار قلیوں میں راشن اور نقدی بانٹی!
٭…وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ جانے سے پہلے اپنی 70 رکنی کابینہ میں مزید دو خصوصی معاون شامل کر دیئے۔ اس طرح کابینہ کی کل تعداد72 ہو گئی۔ اس تعداد کو سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ رٹ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی تعداد میں آئین کے منافی اضافہ کیا گیا ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ یہ درخواست آئین کی دفعہ 92 کے تحت دائرکی گئی ہے۔ اس کے مطابق وفاقی کابینہ میں 48 سے زیادہ ارکان نہیں رکھے جا سکتے۔ اس وقت کابینہ میں 34 وزیر ہیں، باقی 38 وزرائے مملکت اور خصوصی معاونین شامل ہیں۔ گویا 34 کے مقابلہ میں 38 دوسرے افراد شامل ہیں۔ آئین کی دفعہ 92 میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں کل تعداد (442) کے صرف 11 فیصد تک (48) وزیر رکھے جا سکتے ہیں۔ یہ شرط بھی ہے کہ سینٹ سے وزراء کی تعداد کل تعداد کی ایک چوتھائی تعداد (12) سے زیادہ نہیں ہو سکتی مگر فی الوقت دونوں شرطوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صرف چار روز قبل اکٹھے سات خصوصی معاون اور پھر دو دن بعد مزید دو معاون بھرتی کر دیئے ہیں۔ عمران خان کی کابینہ 51 وزراء پر مشتمل تھی مگر بلاول کے مطابق تعداد 70 تھی۔ موجودہ کابینہ اس سے بھی بڑھ گئی ہے۔ وزیراعظم کو حکومت میں شامل 13 پارٹیوں کے مطالبات پورے کرنے ہوتے ہیں، ابھی اور بھی آئیں گے! ٭…وفاق اور پنجاب حکومت میںلاہور کے سی سی پی او (کیپٹل سٹی پولیس افسر) محمود ڈوگرکے تبادلہ کا معاملہ سنگین تنازعہ کی شکل اختیار کر گیاہے۔ ماضی میںعمران خان کے عہد حکومت میں سندھ کے آئی جی کا تبادلہ شدید تنازعہ میں تبدیل ہو گیا تھا۔ سندھ کی حکومت نے آئی جی کو واپس اسلام آباد بھیجنے سے انکار کر دیاتھا۔ وفاقی حکومت بے بس ہو گئی تھی۔ پنجاب میں بھی ایسی ہی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے محمود ڈوگر کو گلے لگا کر کہا کہ میں یہ تبادلہ نہیں ہونے دوں گا۔ ایسی حالت میںوفاقی حکومت ’نافرمان‘ افسر کو معطل کر سکتی ہے۔ ٭…ایک اہم خبر: بھارت نے امریکہ کے دبائو پر روس سے سستے تیل کی خریداری بند کی اور سعودی عرب سے مہنگا تیل خریدنا شروع کر دیا تھا۔ اس پر بھارت کو روس کی سستی گیس کی فراہمی بھی بند کر دی گئی ہے۔ بھارت اب دوسرے ملکوں سے مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ وہاں تیل اور گیس کی قیمتیں پاکستان سے زیادہ ہیں۔ اس پرمظاہرے شروع ہو چکے ہیں۔ ٭…عمران خان نے بالاخر حکومت کے خلاف جمعہ کے روز سے ملک گیر تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے تحت روزانہ مظاہرے ہوا کریں گے پھراسلام آباد پر ’لشکر کشی‘ کی کال دی جائے گی۔ اس عمل میں پنجاب اور پختونخوا کی حکومتیں بھی تعاون کریں گی۔ ان دونوں صوبوں میں اس وقت تحریک انصاف کی حکومتیں ہیں۔ دلچسپ بات یہ کہ وفاقی حکومت نے عمران خان کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے ان دو صوبوں سے ہزاروں کی تعداد میں پولیس کے اہلکار طلب کئے ہیں۔ دونوں صوبوں نے واضح انکار کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے للکارے مارنے شروع کر دیئے ہیں کہ عمران خان اسلام آباد آیا تو اسے ’’دُھونی‘‘ دی جائے (ناک میں دھواں چھوڑا جائے گا!) دریںاثنا ایک بار پھر رَیڈزون اور ڈی چوک کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس بار ایک نیا اہتمام یہ کیا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی بجائے اس بار ڈرون طیارے عمران خان کے لانگ مارچ پر آنسو گیس برسائیں گے۔ یہ نہائت خطرناک اقدام ہو گا۔ پولیس اہلکاروں کی آنسو گیس تو ایک خاص علاقے تک محدود ہوتی ہے مگر فضا سے گیس برسانے سے پورے اسلام آباد کی فضا میں گیس پھیل سکتی ہے۔ کسی ڈرون طیارے کی کسی غلط جگہ پر گیس پھینکنے سے بھی خطرناک صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ بدقسمتی کہ ملک کے مقدر میں شیخ رشید اور رانا ثناء اللہ جیسے وزیر داخلہ آنے لگے ہیں۔! ٭…تفصیل میں جانے کی گنجائش نہیں۔ دماغ پہلے بہت بوجھل ہے۔ ملک کی قسمت خراب کہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن دونوں بَدمَست بلکہ ’خَرمَست‘ ہو رہے ہیں۔ ملک و قوم، سیلاب کی تباہی جائے بھاڑ میں، دونوں تخت پر قبضے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سابق اور موجودہ وزرائے داخلہ، دونوں میں کوئی فرق نہیں، دونوں کی ذہنی سطح کسی گوال منڈی کے تھانیدار کی ذہنی سطح سے اوپر نہیں جا سکی! تین کروڑ 30 لاکھ غریب عوام بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہو گئے، لاکھوں گھر اجڑ گئے۔ عمران خان، شیخ رشید، رانا ثناء اللہ، فواد چودھری، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف! کتنے نام لوں، کوئی بھی ایک بار بھی سیلاب زدہ علاقوں میں نہیں گیا۔ مریم نواز نام کی ایک خاتون ایک بار راجن پور گئی اور شدید تباہی پر افسوس ظاہر کر کے واپس آ گئی۔ والد صاحب نے اسے مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنے کی بجائے حمزہ شہباز سے ن لیگ پنجاب کی صدارت چھیننے پر لگا دیا۔ جس روز سیلاب کے باعث اکٹھے 46 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر نشر ہو رہی تھی، اس روز عین اسی وقت فواد چودھری جہلم میں تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان کی شان میں موسیقی بھرے گانے نشر کرا رہا تھا۔ اسی روز رانا ثناء اللہ پریس کانفرنس میں عمران خاں کے خلاف نئی نئی گالیاں ایجاد کر رہا تھا اور ن لیگ کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ذاتی پی آر او کی حیثیت سے امریکہ جانے کی خوشی میں تحریک انصاف کی ایسی تیسی کر رہی تھی!! قیام پاکستان کے بعد بھارت میں پنڈت نہرو، 1962 تک (15 سال) وزیراعظم رہا۔ پاکستان میں 1958ء تک ایون خان سمیت 11 وزیراعظم آ چکے تھے۔ اس پر پنڈت نہرو نے تاریخی تبصرہ کیا تھا جو اب تک چل رہا ہے کہ ’’میں نے اتنے پاجامے تبدیل نہیںکئے، جتنے پاکستان میں وزیراعظم تبدیل ہو چکے ہیں!‘‘ اب، صرف پچھلے چار برسوں میں، نوازشریف، شاہد خاقان عباسی، عمران خان، شہباز شریف اور پھر! پھر! خاکی آندھی بھاری بَوٹ!! خدا تعالیٰ میرے وطن کو محفوظ رکھے!! وزیراعظم کے ساتھ خواجہ آصف بلکہ مریم اورنگزیب کے جانے کی کیا ضرورت تھی؟ 10 دن ملک سے باہر، 11 دن خصوصی طیارہ ہمراہ، نیویارک فائیو سٹار ہوٹلوں میںلاکھوں روپے روزانہ کے اخراجات۔


تازہ ترین خبریں

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ