03:55 pm
شہباز شریف کی جگہ اسحاق ڈار!

شہباز شریف کی جگہ اسحاق ڈار!

03:55 pm

٭…مفتی اعظم مولانا رفیع عثمانی، سابق وزیر قانون سید افضل حیدر کا انتقال، طارق ٹیڈی بھی چل بساO آئی ایم ایف، ڈونرز کانفرنس، سعودی ولی عہد کی آمد، سب ملتوی!!O شہبازشریف کی جگہ اسحاق ڈار نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، صدر مملکت سے آرمی چیف کے تقرر کی مشاورتO آرمی چیف کے لئے نوازشریف، فضل الرحمن، مریم نواز، بلاول، آصف زرداری سے مشاورت، آٹھ نشستیں جیتنے والے عمران خان کو انکار!O توشہ خانہ: مزید دو گھڑیوں کی فروخت! سابق حکمران سینکڑوں تحفے گھر لے گئے، جونیجو 308، بے نظیر تقریباً 194!O پنجاب: عارضی آئی جی پولیس، کشتوں کے پُشتے، 10 دنوں میں 40 اعلیٰ افسروں کے تبادلےO فواد چودھری، آٹھ ماہ بعد بھی سرکاری وزارتی بنگلے پر قابض، سرکاری خانساماں و گارڈ بھاگ گئے!!O رانا ثناء اللہ دل کے مرض کی بناپر عدالت میں حاضری معافO عالمی سطح پر تیل سستا، امریکی تیل چار ڈالر کمی سے81 ڈالر فی بیرل، برطانوی تیل 3 ڈالر کمی سے90 ڈالر فی بیرل (امریکی بیرل چھوٹا ہوتا ہے)O گوجر خاں میں! پانچ دن راولپنڈی میں قیام ہو گا: شیخ رشید میزبان O سندھ حکومت سیلاب زدگان کا جائزہ نہیں لے سکی، پنجاب کی ایک ارب کی امداد رک گئیO میوہسپتال لاہور سرجری آلات کی خریداری، کروڑوں کی کرپشن،9 ڈاکٹر ملزم، عبوری ضمانت!!O لاہور: دودھ160 ، دہی180 روپے کلو!!
٭…دو بڑے آدمیوں کا انتقال! ایک ہی دن،ایک ہی وقت، کراچی میں ممتاز عالم دین مفتی رفیع عثمانی، لاہور میں سابق وزیر قانون سید افضل حیدر انتقال کر گئے۔86 سالہ مفتی علامہ رفیع عثمانی، مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی، دارالعلوم کراچی کے صدر تھے۔ متعدد کتابیں تصنیف کیں، دارالمدارس عربیہ کے بھی سرپرست تھے۔ صدر مملکت، وزیراعظم متعدد دینی اکابرین نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ 92 سالہ سید افضل حیدر!! سابق وزیرقانون، شرعی عدالت کے جج، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر، روزنامہ اوصاف کے کالم نگار، متعدد اہم قانونی و تاریخی کتابوں کے مصنف تھے۔میرے ساتھ سگے بھائیوں جیسے تعلقات تھے۔1930ء میںپیدا ہوئے، پاک پتن اور حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے خانوادے سے تعلق تھا۔ ان کے والد سید احمد شاہ تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن اور بارڈر کمیشن کے رکن تھے۔ افضل حیدر نے خود بھی تحریک پاکستان میں سرگرم حصہ لیا۔ ان کی متعدد تاریخی و فلسفیانہ کتابوں کی ترتیب و تالیف اور تدوین میں میرا بھی تعاون شامل رہا۔ وہ طویل عرصہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن رہے اور 20 ہزار سے زیادہ مختلف قوانین ضابطوں، روایات کے بارے میں ہزاروں صفحات پرمشتمل سفارشات قومی اسمبلی کے ارکان میں تقسیم کیں۔ (قومی اسمبلی کے تقریباً سارے ارکان پڑھے بغیر اپنے ڈیسکوں پر چھوڑ گئے!) سید افضل حیدر نہائت شریف النفس، اعلیٰ پایہ کے قانون دان اور استاد، بہت شائستہ اور مہذب انسان تھے۔ میری ان سے50 سال سے زیادہ کی رفاقت رہی۔ ایک اور عظیم انسان چلا گیا۔ اِنّا للّٰہ و اِنّا الیہ راجعون! ٭…ملک کی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف کے تقرر نے مضحکہ خیز پیچیدہ معمہ کی متنازع حیثیت اختیار کر لی ہے۔ عجیب عجیب مضحکہ خیز بیانات اور اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔ ایک سادہ سا آئینی و قانونی و روائتی طریقہ کار چلا آ رہا ہے۔ کہ پاک فوج کی طرف سے وزارت دفاع کو چند سینئر ترین جرنیلوںکی فہرست بھیجی جاتی ہے اس میں ان جرنیلوں کی عسکری قابلیت اور کارکردگی کی تفصیل ہوتی ہے۔ وزارت دفاع ان میں سے تین موزوں ترین نام وزیراعظم کو بھجتی ہے۔ وزیراعظم کابینہ کے مشورہ کے بعد ایک نام صدرمملکت کو بھیج دیتا ہے اور صدر کے دستخطوں سے تقرری ہو جاتی ہے۔ اس سارے عمل میںاصل کردار وزیراعظم کا ہوتا ہے۔ آج تک کبھی اس روائت پرکوئی تنازع پیش نہیں آیا۔ اس بار اس معاملے کو اہم ترین قومی تنازع بنا دیا گیا ہے۔13 رکنی کمزور بے بس لڑکھڑاتی وفاقی حکومت اور’’تماش بین بی جمالو‘‘ اپوزیشن! دنیا بھر میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ ماضی میں عام طور پر ڈیڑھ دو ماہ پیشتر نئے آرمی چیف کے بارے میں اعلان کر دیاجاتا رہا ہے۔ اس دوران حاضر سروس آرمی چیف مختلف فوجی مراکز کے الوداعی دورے کرتا اور آنے والا آرمی چیف آئندہ کی عسکری پالیسیوں اور عصری حالات کے بارے میں اپنا لائحہ عمل طے کرتا ہے۔اب اس سارے عمل کو کس طرح تماشا بنا دیا گیا ہے۔ عمران خان کا مطالبہ کہ وہ نئے چیف کے بارے میں اپنے تین نام دے گا (پسندیدہ) اس کی مرضی کے مطابق نیا چیف لایاجائے! وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو تو انکار کر دیا اور پہلے تو لندن میں پانچ دن بیٹھ کرنوازشریف، مریم نواز اور خاندان کے دوسرے افراد سے مشاورت کی۔ پھر پاکستان آ کر آصف زرداری، بلاول حتیٰ کہ غیر منتخب مولانا فضل الرحمان سے مشاورتی رابطے شروع کر دیئے۔ مشاورت صرف کابینہ سے ہو سکتی تھی اس کی نوبت ہی نہیں آئی کہ ابھی تک وزارت دفاع کی طرف سے مطلوبہ نام نہیں آئے! مگر نوازشریف، آصف زرداری، فضل الرحمن حتیٰ کہ مریم نواز اور سلمان شہباز سے مشاورت!؟ ان میں سے کوئی بھی کابینہ کا رکن نہیں۔ ان سب لوگوں نے شہباز شریف کی بجائے لندن والی سرکار سے رابطہ رکھا اور…اور شہباز شریف کو دوسری بار ’کرونا‘ ہو گیا (!) وہ قرنطینہ میں چلے گئے اور نوازشریف نے اپنے سمدھی اسحاق ڈار کو وزیراعظم کے اختیارات دے کر صدر مملکت کے پاس حتمی فیصلہ کے لئے بھیج دیا۔ آئین، قانون، ضابطے، اخلاقی اقدار سب بھاڑ میں!! ملک پر اندرون و بیرون مقیم دو سمدھی حکومت کر رہے ہیں! اور ملک کا حال یہ ہے کہ اس ہفتے ہونے والی امدادی ڈونرز کانفرنس ایک ماہ آگے،20 دسمبرپر ملتوی کر دی گئی ہے، آئی ایم ایف نے دوسری قسط دینے سے پہلے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 50 روپے لٹر تک اضافہ کیا جائے، رفاہی اداروں کو ٹیکس میں چھوٹ ختم کی جائے اور اربوں کے نئے ٹیکس (تقریباً 62 ارب!) نافذ کئے جائیں۔ سعودی عرب سے ولی عہد نے چار ارب60 کروڑ ڈالر کی امداد لے کر آنا تھا وہ عمران خان کے لانگ مارچ کے باعث اسی طرح رک گئی ہے جس طرح سابق 12 دِنوں کے دھرنے کے ساتھ چین کے صدر کا دورہ ملتوی کراتے ہوئے مضحکہ خیز استدلال پیش کیا گیا تھا کہ چین کے صدر بے شک بلکہ ضرور آئیں کہ ہم راستہ نہیں روکیں گے بلکہ استقبال کریں گے! ٭…اور لانگ مارچ! ابتدا میں 15 نومبر کو اسلام آباد پر قبضہ کا اعلان کیا گیا۔ مختلف وجوہ کی بنا پر پروگرام میں تاخیر ہونے لگی، کالم کی تحریر کے وقت 19 نومبرکا نصف دن گزر چکا تھا اورلانگ مارچ راولپنڈی سے تقریباً 53 اور اسلام آباد سے61 کلو میٹر دور گوجر خاں پہنچ پایا تھا۔ اس رفتار کے ساتھ دو تین دنوں میں راولپنڈی پہنچے گا اور پھر ایک اطلاع کے مطابق 3 دِن، دوسری کے مطابق پانچ دن قیام کرے گا! شیخ رشید نے میزبانی اور قیام و طعام کا اعلان کیا ہے، حلوہ پوری، قورمہ، پلائو، کھیر اور چائے!!! ان پانچ دنوں میں لانگ مارچ کیا کرے گا؟ ایک طرف تو عمران خان کا زخمی ٹانگ کا مسئلہ ہے، دوسری طرف 29 نومبرکو نئے آرمی چیف کی آمد ہو گی۔ ممکن ہے راولپنڈی میں قیام بڑھ جائے یا اسلام آباد جانے کی نوبت ہی نہ آئے اور راولپنڈی میں ہی مُک مکا ہو جائے۔ اس دوران دونوں طرف لانگ مارچ چلانے اور اسے روکنے کے انتظامات پر ایک ارب20 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہو چکے ہیں! مزید ہو رہے ہیں۔ اس وقت صورت حال، وزیراعظم قرنطینہ میں،، وزیر داخلہ دل کی تکلیف، گھر میں بستر میں، احسن اقبال بہت شریف ہونے کی بنا پر آئوٹ اور اسحاق ڈار!! ایک سمدھی اسلام آباد، دوسرا لندن میں ایسٹ انڈیا کمپنی چلا رہا ہے! ٭…چلتے چلتے خبر آ گئی کہ معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کا ہسپتال میں انتقال ہو گیا ہے۔ طویل عرصہ بیمار اور سخت تنگ دستی کا شکار تھا۔ کسی نے خبر نہ لی۔ آخری سانس شروع ہو گئے تو وزیراعلیٰ نے سرکاری علاج کا اعلان کرایا۔ دن رات اس عنائت کی تشہیر کی گئی اور…اور وہ چل بسا۔ اِنّا لِلّٰہ و اِنّا الیہ راجعون! کبھی کسی نے نوٹ نہ کیا کہ یہ کامیڈی کے کردار اس بدحال معاشرے میں ہزاروں لوگوں کو ہنساتے اور تفریح بخشتے ہیں، ان کے گھروں کا کیا حال ہے؟؟


تازہ ترین خبریں

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، مریم نواز کا مشورہ

عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، مریم نواز کا مشورہ

شیخ رشید راہداری ریمانڈ کی استدعا ایک بار پھرمسترد ،کراچی پولیس  اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرے،عدالت

شیخ رشید راہداری ریمانڈ کی استدعا ایک بار پھرمسترد ،کراچی پولیس اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرے،عدالت