01:51 pm
تحریک تحفظ ناموس رسالت ۖ  ؐ فیصلہ اور عمرانی حکومت کا کارنامہ

تحریک تحفظ ناموس رسالت ۖ  ؐ فیصلہ اور عمرانی حکومت کا کارنامہ

01:51 pm

تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر
تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیلوں کو واپس لینے کے لئے  جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام مسلمان سیاستدانوں سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گی ہے.... تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط میںلکھا گیا ہے کہ  یقینا آپ کے علم میں ہے کہ سنہ 2016 کے آخر سے سوشل میڈیا پر اللہ تعالیٰ،جناب رسول اللہ ﷺ،صحابہ کرامؓ،اہل بیت اطہارؓ،قرآن کریم سمیت شعائر اسلام کی توہین پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم جاری ہے....مذکورہ گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم میں ملوث مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے اور مذکورہ بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے لئے سنہ 2017سے سنہ 2021تک لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے چار تاریخی فیصلے صادر کئے ہیں،جو تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور تحفظ ختم نبوت ﷺ کے متعلق اہم سنگ میل ہیں۔
 17نومبر 2022کی صبح ہمیں معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے ایک تاریخی فیصلے بعنوان”لقمان حبیب وغیرہ بنام وفاق پاکستان وغیرہ“(2021 MLD 1633 Lahore)کو کالعدم قرار دینے کے لئے وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کی ہے،جو کہ آج سپریم کورٹ میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل بنچ کے روبرو سماعت کے لئے مقرر ہے۔
یہ اطلاع ہمارے لئے انتہائی تشویشناک اور تکلیف دہ تھی کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں ایک اسلامی حکومت تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لئے کیسے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہے؟بہرحال جب ہم نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے گزشتہ سال یعنی یکم اکتوبر 2021کو وفاقی سیکریٹری وزارت آئی ٹی کے ذریعے سپریم کورٹ میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے مذکورہ فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لئے اپیل C.P No:5465/21 بعنوان ”Ministry of Information & Technology through its Secretary Vs Luqman Habib and others“ دائر کی تھی،اس کے علاوہ وفاقی وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہی لاہور ہائیکورٹ کے مذکورہ فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لئے مزید دو اپیلیں، اپیل C.P No:5464/  21اور C.P No:5466/21بھی دائر کی تھی،پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئیں مذکورہ تینوں اپیلیں آج سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر تھی۔ہم نے مذکورہ اپیلوں کے خلاف وکیل کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے مہلت طلب کی،جس پر سپریم کورٹ نے مذکورہ اپیلوں کی سماعت مورخہ 21نومبر 2022بروز پیر تک ملتوی کر دی ہے....    میں ضروری سمجھتا ہوں کہ اس موقع پر آپ کی خدمت میں لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے میں جاری کی گئیں ہدایات کا خلاصہ پیش کروں،جس فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں مذکورہ بالا اپیلیں دائر کی گئی ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے خلاف اپنے فیصلے بعنوان”لقمان حبیب وغیرہ بنام وفاق پاکستان وغیرہ“(2021 MLD 1633 Lahore)میں وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کو جو ہدایات جاری کی تھیں،ان کا خلاصہ درج ذیل ہے۔
(1)لاہور ہائیکورٹ نے اپنے مذکورہ فیصلے میں ہدایات کے پیرا نمبر 1 میں وفاقی حکومت کو(وفاقی وزارت آئی ٹی،داخلہ،مذہبی امور) PTA میں ایک خصوصی سیل قائم کرنے،جس میں I.T کے ماہرین اور اسلامک سکالرز کو لازمی طور پر شامل کرنے کا حکم دیا گیا تھا، مذکورہ کمیٹی کو سوشل میڈیا پر اسلام اور پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم مواد پر نظر رکھنے اور ایسے مواد کو فوری طور پر بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
(2)لاہور ہائیکورٹ نے اپنے مذکورہ فیصلے میں ہدایات کے پیرا نمبر 2 میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 2-A کے تحت اسلام کی ترویج اور اسلام کے تحفظ کو وفاقی حکومت کی بنیادی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو(وفاقی وزارت مذہبی امور،وفاقی وزارت داخلہ،وفاقی وزارت آئی ٹی) ایک ایسا سرکاری ویب سائٹ،پورٹل بنانے کا حکم دیا گیا تھا....(جاری ہے)
 


تازہ ترین خبریں

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی