01:14 pm
پی ٹی آئی کے اندر پورس کے ہاتھی ؟

پی ٹی آئی کے اندر پورس کے ہاتھی ؟

01:14 pm

لودھراں کے سردار جہانگیر خان ترین ، روجھان کے سردار دوست محمد مزاری ، سرگودھا کے ندیم افضل چن اور کراچی کے فیصل واوڈا سے رحیم یارخان کے جاوید وڑائچ تک ، پی ٹی آئی کے اندر پورس کے ہاتھیوں کی فوج ظفر موج کی موجودگی کی کہانی بہت دلچسپ اور سنسنی خیز بھی ہے اور عبرت انگیز بھی ، لیکن بحیثیت مجموعی ہمارا یہ ایک مشترکہ مسئلہ ہے کہ ہم عبرت کم ہی پکڑتے ہیں اور ایک ہی قسم کے سوراخوں سے خود کو بار بار ڈسوانے کے نشے کے عادی ہیں ۔ اگر یہ کہا جائے کہ سیاست کی تاریخ سے سبق حاصل نہ کرنے والوں میں کپتان تنہا قصور وار نہیں بلکہ یہ وبا کورونا کی طرح ہماری راج نیتی کے طول وعرض میں بہت اندر تک سرایت کر چکی ہے تو بھی بیجا نہ ہوگا ۔ پورس کے کون سے ہاتھی نے اپنے لشکر کو کچلنے کیلئے یوٹرن کب لینا ہے ؟ اس حوالے سے کوئی یقینی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ، یہ بھی واضح نہیں ہو پاتا کہ یوٹرن کے وقت کے تعین کا فیصلہ ہاتھی خود کرتا ہے یا یہ اس کے ماسٹرز (مہاوت)کی صوابدید پر منحصر ہوتا ہے ۔۔۔۔ یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ انتہائی حساس معاملہ فیل اور اصحاب فیل کے درمیان ایک سربستہ راز کی طرح انتہائی خفیہ رکھا جاتا ہے ۔ جہاندیدہ قیادت اگر چاہے تو اپنے کسی بھی کھلاڑی کے کنڈکٹ کی کم وبیش اسی انداز میں مانیٹرنگ کر کے کسی حد تک بروقت اندازہ ضرور لگا سکتی ہے کہ جس طرح شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض کی ریڈنگز کا چارٹ مرتب کر کے مرض کی اصل نوعیت تک پہنچا جاتا ہے اور دوا کی مقدار (ڈوز) کا تعین کیاجاتا ہے ۔
کپتان اور اس کی کورکمیٹی نے اس حوالے سے بروقت ڈوز دینے کا فیصلہ کرنے کیلئے نگرانی اور تجزیئے کا کوئی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا ہے یا نہیں ؟ یقین کے ساتھ کچھ کہا نہیں جا سکتا، ایسےکیسز کی ایک قدرمشترک یہ ہے کہ پیچھے کی طرف مڑکر اپنے ہی لشکر کو روندتے چلے جانے کاانتہائی اقدام اٹھانے سے پہلے پورس کے یہ ہاتھی دائیں بائیں والے اپنے ساتھی ہاتھی سے الجھتے ضرور دکھائی دیں گے،یہ لاشعوری رویہ اپنےانتہائی اقدام کیلئے جواز کی مینوفیکچرنگ ہوتا ہے،سردارجہانگیر خان ترین، سردار دوست محمد مزاری ، ندیم افضل چن اور فیصل واوڈاکی طرف سےپی ٹی آئی حکومت کے ساڑھے 3 برسوں کےدوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی ،اسد عمر،حماداظہرسمیت مختلف مرکزی رہنمائوں اور وفاقی وصوبائی کابینہ کے ارکان کےساتھ باربارالجھنے کے واقعات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔ فیصل واوڈا نے لانگ مارچ کے خونی لانگ مارچ ہونے کے خدشے کےحوالے سے مشہور زمانہ پریس کانفرنس کر کے خوف وہراس پھیلانے کی جو کوشش کی تھی ، ندیم افضل چن نے کورونا وباکےانتہائی نازک مرحلے کے دوران مختاریا گل ودھ گئی اے ، حکومت دسدی نئیں پئی والی مشہور زمانہ آڈیو لیک کے ذریعے ویسا ہی خوف وہراس پھیلا کراپنی حکومت اوراپنی پارٹی کی مشکلات بڑھانے کی ڈیوٹی نبھائی تھی۔ ندیم افضل چن کے جٹ کھڑاک گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم این اے چوہدری جاوید وڑائچ بھی پچھلے کئی ماہ سےجنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کے مخدوم خسروبختیارگروپ کےارکان اسمبلی کے ساتھ داخلی تنازعات کوجس مستقل مزاجی کےساتھ بڑھاوا دے رہے ہیں اس کے تناظر میں جلد یا بدیر پورس کے ہاتھیوں کی نئی اننگزجنوبی پنجاب میں کھیلی جا سکتی ہے ۔ رحیم یارخان چیمبر آف کامرس کے الیکشن سے لے کر لانگ مارچ کےحوالےسے پی ٹی آئی کے ملک گیر مظاہروں کےحالیہ سلسلے کے دوران رحیم یارخان میں پی ٹی آئی واضح طور پر دو دھڑوں میں بٹی دکھائی دی ،ایک گروپ کےپارٹی رہنما اورارکان اسمبلی اگر قومی شاہراہ پراحتجاج کرتے تو دوسرے گروپ کی طرف سے احتجاج کیلئے ملتان سکھر موٹروے کا اںتخاب کرلیا جاتا ۔ عمران خان کے رحیم یارخان کے تاریخی جلسے کی تیاری کے سلسلے میں ہونے والے اجلاسوں میں بھی یہ داخلی چپقلش نمایاں رہی اوراس رسہ کشی کی وجہ سے اسٹیج پرعجیب قسم کارش اوردھماچوکڑی مچی رہی اور سابق وزیراعظم کو اپنےخطاب میں یہ کہہ کراس صورتحال پر ہلکی پھلکی پھبتی کسنا پڑی کہ ایک جلسہ سامنےگرائونڈ میں ہورہا ہے تو دوسرا یہاں اسٹیج پرجاری ہے ۔یہ بھی کہاجارہاہے کہ تحریک انصاف کی اس داخلی کشمکش نے اب تو ایک آل آئوٹ وار کی صورت اختیارکرلی ہے اور پی ٹی آئی ایم این اے چوہدری جاوید وڑائچ نے اپنے ایک ونگ چوہدری آصف مجید ایم پی اے کے ساتھ مل کردوسرے ونگ چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ کو آئوٹ کردیا ہے جن کا تعلق مخدوم خسروبختیار گروپ کےساتھ ہےاور ان کی صوبائی نشست پرالیکشن 2023 کے دوران 2 نئے امیدواروں میاں عامر شہباز اورچوہدری نویداخترکو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دلوانے کا آسرا دے کر اس سرد جنگ کو گرم جنگ بنادیاہے۔ یہ دونوں رہنما قبل ازیں تحصیل رحیم یارخان کے انہی چولستانی چکوک والے حلقےسے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کی طرف سےایم این اےاورایم پی اےکاالیکشن لڑچکے ہیں ۔ اپنے ایم این اے کی اس انتخابی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ نے سابق وزیر مملکت داخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ اور سابق چیئرمین بلدیہ میاں اعجازعامر کےساتھ نیا پینل تشکیل دے کر ان کیلئے پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کے حصول کی لابنگ شروع کر دی ہے ، اس خانہ جنگی سے صاف دکھائی دے رہا ہے کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب میں سب اچھا نہیں ہے اور یہاں سے کسی بھی وقت اچانک پورس کے کچھ نئے ہاتھی برآمد ہو کر اپنے ہی لشکر کو کچلنے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔


تازہ ترین خبریں

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، مریم نواز کا مشورہ

عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، مریم نواز کا مشورہ