01:19 pm
پاکستان کا نیاآرمی چیف، بھارتی میڈیا کے انکشافات

پاکستان کا نیاآرمی چیف، بھارتی میڈیا کے انکشافات

01:19 pm

٭…نیاتماشا،’’نوازشریف نے عمران خان اور ارشدشریف کو قتل کرنے کا حکم دیا‘‘ ن لیگ کے ترجمان تسنیم حیدر کا انکشاف، تصویریں اور ثبوت لندن پولیس کو دے دیئے ہیں: تسنیم حیدر، ن لیگ کی تردیدO تحریک انصاف کا دھرنا فیض آباد میں ہو گا، نیا اعلان O قطر، فٹ بال کے عالمی مقابلے شروع، 5 شہروں میں سٹیڈیم، 32 ٹیمیں، 64 میچ، پہلے میچ میں قطر کی ٹیم ایکواڈور (لاطینی امریکہ) سے ہار گئیO کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ، ’’تمام سڑکیں ٹھیک کردی ہیں‘‘…نجی ٹیلی ویژن کی تصویریں، ’’تمام سڑکیں بدستور خراب ہیں‘‘ مرتضیٰ وہاب ’’31 دسمبر تک ٹھیک کر دیں گے‘‘ O بھارتی میڈیا، پاکستان کے نئے آرمی چیف کی تقرری میں گہری دلچسپی،نئےچیف کی نشاندہی، سینئر جرنیلوں کے مکمل کوائف O آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ، صدر کی بجائے وزیراعظم کسی مشورہ کے بغیر آرمی چیف مقرر کر سکے گا! O بلاول زرداری کا صدر عارف علوی کو سنگین نتائج کا انتباہ، آرمی چیف کے معاملہ میں رکاوٹ نہ بننا! O ’’لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ ہے‘‘ مولانا فضل الرحمن O لاہور: پتنگ ڈور سے نوجوان ہلاکO موسمیاتی تبدیلیوں کے لئے فنڈ کا قیام، بلاول کا دعویٰ، فنڈ میں نے اور شہباز شریف نے قائم کر دیا ہے، چین، برطانیہ، بھارت کا فنڈ دینے سے انکار۔
٭…بھارت کے سب سے بڑے انگریزی اخبارٹائمز آف انڈیا (روزانہ اشاعت 26 لاکھ) نے پاکستان کے نئے آرمی چیف کی نشاندہی کر دی ہے۔ اس نے چھ سینئر جرنیلوں کے نام، ان کی اہلیت و قابلیت کی تفصیل دے کر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو سینئر موسٹ قرار دے دیا ہے۔ فی الحال سینئر موسٹ جرنیل عاصم منیر27 نومبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ یہ تفصیل آگے چل کر، پہلے نئے ہنگامہ خیز تماشا کا ذکر!! ٭…لندن میں طویل عرصہ سے مقیم اور20 برسوں سے ن لیگ کےترجمان ہونے والے دعویدار تسنیم حیدر نے اچانک دھماکہ خیز انکشاف کر ڈالا ہے کہ نوازشریف نے عمران خان اور ارشد شریف کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا! پاکستان میں ن لیگ کے رہنمائوں نے اس کی سختی سے تردید کی ہے مگر تسنیم حیدر نے کہا ہے کہ اس کے پاس باتصویر ثبوت موجود ہیں اور وہ طلب کرنے پر پاکستان بھی آ سکتا ہے۔ تسنیم حیدر کا بیان اس کے الفاظ میں۔ ’’مجھے نوازشریف نے تین بار ملاقات کے لئے اپنے بیٹے حسن نواز کے دفتر میں بلایا۔ وہاں ناصر بٹ بھی تھا۔ دو ملاقاتوں میں صرف نوازشریف ناصر بٹ اور میں موجود تھے۔ نوازشریف نے ان ملاقاتوں میں کہا کہ عمران خان اور ارشد شریف کو قتل کرنا ہے۔ یہ ملاقاتیں 8 جولائی،20 ستمبر اور29 اکتوبر کو ہوئیں۔ ہدائت کی گئی کہ عمران خان پر وزیرآباد کی جگہ پر حملہ کیا جائے گا۔ مجھے کہا گیا کہ میں سنائپرز (نشانہ باز) کا کرایہ پر انتظام کروں۔ میں نے معذرت کر دی۔ تیسری میٹنگ میں بتایا گیا کہ تسنیم حیدر نے کرایہ کے نشانہ بازوں کا انتظام کر لیاہے۔ یہ کام نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے کرنا ہے۔ ناصر بٹ نے میرے بارے میں نوازشریف سے کہا تھا کہ میں گجرات کا بہت مضبوط شخص ہوں‘‘ تسنیم حیدر نے کہا ہے کہ وہ 20 برسوں سے ن لیگ سے وابستہ ہے۔ اسے کسی تحقیقات کے لئے پاکستان بلایا گیا تو وہ بلاتاخیر وہاں جائے گا۔ ٭…اس نئے انکشاف سے سیاسی حلقوں میں نیا جوش و خروش پیدا ہو گیا ہے۔ ن لیگ کی وزیراطلاعات اور ترجمان مریم اورنگ زیب، خواجہ آصف اور احسن اقبال نے فوری تردید کی ہے کہ تسنیم حیدر کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں، وہ تحریک انصاف کا ہی کارکن ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق تسنیم حیدر سے رابطہ قائم کر لیا گیا ہے اور اسے تحقیقات میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ٭…اب آیئے پاکستان کے نئے آرمی چیف کے بارے میں بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے انکشافات کی طرف!حیرت ہے کہ پاکستان کے اخبارات اور ٹیلی ویژن وغیرہ تو نئے آرمی چیف کے بارے میں کسی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کر رہے ہیں مگر بھارتی میڈیا کے پاس پاکستان کے اندرونی فوجی راز کیسے پہنچ گئے؟ ٹائمز آف انڈیا نے اتوار 20 نومبر کی اشاعت میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد چھ سینئر لیفٹیننٹ جرنیلوں کے نام اور ان کی اہلیت، قابلیت اور تجربات اور عسکری بھارت کی مکمل تفصیلات شائع کر دی ہیں۔ یہ تفصیلات پاکستان کے اخبارات میں دکھائی نہیں دیں، ممکن ہے کہیں چھپی ہوں مگر میری نظر سے نہیں گزریں۔ ان چھ جرنیلوں کے نام سنیارٹی کے اعتبارکے حساب سے یوں ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، سب سے سینئر مگر 27 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کے بعد لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سب سے سینئر ہوں گے۔ دوسرے چار نام یہ ہیں لیفٹیننٹ جنرل شمشاد مرزا، نعمان محمود، فیض محمد اور محمد عامر! ان تمام جرنیلوں کی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تعارفی معلومات پڑھئے:۔ ٭1…لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، 2018ء میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر ہو گئے، عمران خان کی بطور وزیراعظم ان سے نہ بن سکی اور صرف آٹھ ماہ کے بعد انہیں تبدیل کر کے جنرل فیض محمد کو لایا گیا۔ ٭2…لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس: موجودہ جرنیلوں میں سب سے زیادہ بھارت شناس اور بھارتی امور و پالیسیوں سے واقف! انہوں نے راولپنڈی کے کور کمانڈر کی حیثیت سے 2003ء کے باہم معاہدہ کے تحت کنٹرول لائن پر دو طرفہ فائرنگ بند کروائی۔ وہ جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف بھی رہے۔ اس حیثیت سے انہوں نے جی ایچ کیو کی آپریشنز اور انٹیلی جنس کے دونوں شعبوں کا تجربہ بھی حاصل کیا۔ ٭3…لیفٹیننٹ جنرل شمشاد مرزا: 2021ء میں راولپنڈی کے کور کمانڈرمقرر ہوئے ۔ انہیں وزیرستان علاقے میں پاکستانی طالبان اور دوسرے دہشت گردوں سے نمٹنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ٭4…لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر:جی ایچ کیو میں ایڈجوائنٹ جنرل رہے۔ میجر جنرل کی حیثیت سے10 انفنٹری پنجاب کی کمان کی۔ انہیں آرمی چیف جنرل باجوہ کی بہت قربت حاصل رہی۔ ٭5…لیفٹیننٹ جنرل عثمان محمود: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر، خارجہ پالیسی اور سیاسی امور کے تجزیوں کے ماہر اور ڈائریکٹر جنرل بھی رہے۔ ٭6…لیفٹیننٹ جنرل فیض محمد: پشاور کے کور کمانڈر، اس سے پہلے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر انٹیلی جنس، پھرڈائریکٹر جنرل بنے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈر تھے تو وہ ان کے چیف آف جنرل سٹاف رہے اس طرح جنرل باجوہ سے ان کی قریبی رفاقت رہی۔ (عمران خان انہیں نیا آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، کامیاب نہ ہوئے) ٭…ٹائمز آف انڈیا کی اور اندر کی معلومات کہ 1972 کے بعد پاکستان آرمی کے 10 چیف آف سٹاف آئے ان میں سے پانچ چیف آف سٹاف نواز شریف نے بطور وزیراعظم مقرر کئے۔ (ان میں سے جنرل کرامت جہانگیر سے استعفا لیا، جنرل پرویز مشرف کو برطرف کیا، جنرل آصف نواز کی پرسرار موت ہو گئی، اور جنرل وحید کاکڑ نے نوازشریف اور صدر غلام اسحاق خان کو فارغ کر دیا) ٭…بھٹو خاندان کے واحد رکن، مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے، ذوالفقار علی بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’بھٹو خاندان کا وارث میں ہوں، زرداریوں کا اس خاندان اور پیپلزپارٹی سے کیا تعلق ہے؟‘‘ ٭…بلاول بھٹو نے واضح اشارہ دیا ہے کہ پنجاب اور پختونخوا میں گورنر راج لگایا جا سکتا ہے!! اس نے مزید کہا ہے کہ میں نے اور شہباز شریف نے محنت کر کے قدرتی آفات کے ازالہ کا عالمی فنڈ مقرر کرایا ہے۔ افریقی ممالک کی یونین نے اسے اپنا اعزاز قرار دیا ہے جبکہ فنڈ کا صرف اعلان ہوا ہے، چین، برطانیہ اور بھارت نے اس میں حصہ ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔ کچھ ممالک پہلے ہی پاکستان کو امداد دے چکے ہیں۔ برطانیہ اور جاپان پاکستان (30 فیصد) سے زیادہ 40 فیصد مہنگائی سے بدحال ہو رہے ہیں! فنڈ؟؟

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

کسی نے مجھے زہر دے دیا  اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

کسی نے مجھے زہر دے دیا اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

 ۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی