01:54 pm
کچھ ہونے والا ہے؟

کچھ ہونے والا ہے؟

01:54 pm

میں صوفی منش آدمی ہوں۔ علامہ اقبال کی سوچ سے بہت زیادہ متاثر ہوں‘ میرے نزدیک خودی کو بلندکرنے کاواحد طریقہ خود احتسابی ہے۔ انسان ہرلمحہ خود اپنا احتساب کرتارہے۔ میں بھی ایسا کرکے موجودہ حالات کے تناظر میں اپنے آپ کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتارہتاہوں۔ لیکن موجودہ حالات جوکسی ’’ آنجہانی طاقتوں‘‘کی پیداوار ہیں‘ ان میں بہتری کی امید فی الحال نظرنہیں آرہی ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومت مخالفین کے ساتھ سیاسی راستے اور روابط اختیار کرنے کی بجائے دھمکیوں پر اتر آئی ہے۔ رانا ثناء اللہ کاٹی وی انٹرویو جمہوری اقدار اور آئینی تقاضوں کو پس پشت ڈال کر فسطایت اور لاقانونیت کاعندیہ دے رہاہے۔ جو مملکت خداداد کے لئے سنگین صورتحال پیداکرنے کے مترادف بن سکتاہے۔ کچھ ایسا بھی محسوس ہورہاہے کہ آئندہ دنوں میں موجودہ حالات کے غبار میںکوئی ایسا واقعہ رونما پذیر ہوسکتاہے جو ملک میں بقول خود رانا ثنا ء اللہ کے خانہ جنگی کا باعث بن سکتاہے۔
اس ضمن میں بعض دانشور‘ پاکستان سے بے پناہ محبت کرنے والے مسلسل یہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان دشمن طاقتیں پاکستان میں کچھ ایسا کرسکتی ہیں جو بعد میں مملکت کی سلامتی اور بقا کے زمرے میں انتہائی ہولناک ثابت ہونگی۔ تاہم سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ پاکستان کے دشمن خود ہم ہی ہیں ایک دوسرے پر الزامات در الزامات کی بوچھاڑ کرکے ملک کی ترقی کی راہ میں سنگ گراں استادہ کیاجارہاہے۔ ایسی صورتحال تو میں نے اپنی طویل صحافتی زندگی میںکبھی نہیں دیکھی۔ مثال کے طور پر نئے آرمی چیف کا مسئلہ حکومت نے اس طرح عوام کے سامنے پیش کیاہے کہ جیسا کہ گویا یہ کوئی انہونی بات ہے۔آرمی چیف کا مسئلہ ایسا نہیں ہے اور نہ تھا جس طرح دونوں طرف سے اچھالا گیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ حکومت نے اس مسئلے کو اپنی بقا کی خاطر متنازعہ بنادیاہے۔ پاکستان کی آرمی اس طرز عمل سے بہت زیادہ ناراض ہے۔ بلکہ ناراض ہونابھی چاہیے۔ جیسا کہ میں نے گزشتہ کالم میں لکھاتھا کہ لندن میں ایک ہفتہ قیام کے دوران نوازشریف کے ساتھ وزیراعظم کے ساتھ مشاورت کی تھی اس مشاورت میں وزیردفاع خواجہ آصف بھی شامل تھے۔ بعد میں بہت دنوں کے بعد خواجہ صاحب نے کہا کہ لندن میں نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق نوازشریف سے بات چیت نہیں ہوئی۔ ان کے اس کھلے جھوٹ پر پاکستان کے عوام یہ محسوس کرر ہے ہیں کہ موجودہ حکومت آرمی چیف کا پروپیگنڈا کرکے’’ کچھ اور‘‘ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔؟ یعنی عمران خان پر کسی جانب سے حملہ کرکے انہیں سیاست سے ہٹادیاجائے(خدانخواستہ) بلکہ یہ ناقابل تردیدحقیقت ہے کہ خود عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ان پر دوسرا حملہ ہوسکتاہے اور ان کی جان لی جاسکتی ہے۔ یہ سب کچھ سن کر اوسان خطا ہوجاتے ہیں۔ کیا اس وقت ملک کے سب سے مقبول رہنما کے ساتھ دوبارہ ایسا کیا جاسکتا ہے؟ اس پر حکومت وقت کو سوچناچاہیے اور جذبات کی بجائے ہوش وخردکے ناخن لے کر تحریک انصاف کے رہنما کو فول پروف سیکورٹی دینی چاہیے۔ اس ہی طرز عمل سے ملک کی بقا کو تقویت مل سکتی ہیں اور ملک کومعاشی ‘سیاسی اور سماجی بحران سے نکال سکتے ہیں۔ کراچی کے بعض عالم دین جو صوفی منش قسم کے لوگ ہیں‘ ملک میں آئندہ آنے والے حالات سے بہت زیادہ مضطراب ہیں اور خدا کی بارگاہ میں موجودہ حالات کو بدلنے کی تہہ دل سے دعا کررہے ہیں ۔ یقینا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نکلنے والی دعائیں یقینا اللہ کی بارگاہ میں مستحاب ہوتی ہیں۔ لیکن اس کیساتھ ہی اللہ نے انسان کے ذہین میں جو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ‘ تاکہ انسان اس کو معروضی تقاضوں کے تحت استعمال کرکے حالات کو بدلنے کی کوشش کرے‘ اپنے لئے بھی اور عوام الناس کے لئے بھی۔ اگر حکومت صرف عمران خان کو موجودہ حالات کا ذمہ دار بناکر ان کو راستے سے ہٹانے کی مذموم کوشش کررہی ہے تو اس طرح نہ تو وہ اس میں کامیاب ہوسکے گی اور نہ ہی حالات میں سدھار اور سکون پیدا ہوسکتاہے۔ بلکہ بگاڑ اتنا زیادہ گہرا ہوگا کہ سنبھالے نہیں سنبھلے گا۔ صوفی منش لوگ جس اضطراب میں مبتلا ہیں‘ اس کاتعلق زمینی حقائق سے ہے اور نامساعد زمینی حقائق جان بوجھ کر پیدا کئے جارہے ہیں۔ جودراصل کسی اور کا ایجنڈا ہے۔ کیا یہ ایجنڈا جمہوری ہے یا آئینی ہے۔ جبکہ اقتدار پر قابص افراد یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انہیں ان حالات میں کیاکرناچاہیے۔؟ معیشت کی بحالی پہلا قدم ہوناچاہیے تھا‘ لیکن ابھی تک اس جانب کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایاگیا۔اسحاق ڈار ایک ناکام وزیرخزانہ ثابت ہورہاہے۔ وہ معیشت کی بحالی کے بجائے پیغام رسانی کا کام کررہاہے۔ عوام کو اچھی طرح یاد ہے کہ موجودہ سیٹ اپ نے مہنگائی کو ایشو بناکر عمران خان کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ شروع کئے تھے لیکن اب کیا مہنگائی کم ہوگئی ہے اور کیا موجودہ سیٹ اپ مبینہ طور پر ملک کے وسائل کو اپنے تصرف میں نہیں لارہے ہیں۔؟گڈ گورننس کا نام ونشان بھی نظر نہیں آرہاہے‘ بلکہ گورننس ہے نہیں۔ جس ملک کے وزیراعظم کو لندن کی ایک عدالت میں مجسٹریٹ کے روبرو بیٹھاکر اس کے جرم کا جس طرح پردہ چاک کیا گیا‘ اس پر کیا تبصرہ کیاجاسکتا۔ ذرا سوچیئے!

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

کسی نے مجھے زہر دے دیا  اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

کسی نے مجھے زہر دے دیا اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

 ۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی