01:55 pm
بھارتی الزامات کھیسانی بلی کھمبا نوچے

بھارتی الزامات کھیسانی بلی کھمبا نوچے

01:55 pm

پاکستان نے نئی دہلی میں نومنی فارٹیرر وزارتی اجلاس میں بھارتی قیادت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور غیر ذمہ دارنہ بیانات کو مسترد کر دیا ہے‘ دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق بھارت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت میں پاکستان پر مبینہ ملوث ہونے کے بار بار جھوٹے الزامات لگاکر دنیا کو گمراہ کرتا ہے ‘ فیٹف کے اعلیٰ ترین بین الاقوامی ادارے کی جانب سے پاکستان کے انسداد دہشت گردی اور انسداد منی لانڈرنگ اقدامات کو تسلیم کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی دہشت گردی کی مہم کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے ‘ بھارتی سیکورٹی فورسز ہر روز بے گناہ کشمیریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناتی ہیں‘ بھارت کئی دہائیوں سے دہشت گردوں کو پناہ اور تحفظ فراہم کررہاہے‘ بھار ت نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کے مرکزی کردار کو بھی رہا کیا‘ رواں سال بھارتی عدالتوں کے دہشت گردی کے مختلف کیسز کے مجرموں کو رہا کیا‘ پاکستان کے اندر دہشت گردی کو بھڑکانے میں بھارت کا ملوث ہونا وسیع پیمانے پر ثابت اور دستاویزی ہے‘ ترجمان نے مزید کہا کہ2020 ء میں پاکستان نے ایک جامع ڈوزیئر جاری کیا تھا‘ جس میں پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کیے گئے تھے‘ سزا یافتہ حاضر سروس بھارتی نیول کمانڈر کل بھوشن یادیو تخریب کاری اور دہشت گردی میں بھارت کے براہ راست ہونے کا ناقابل تردید ثبوت موجود ہے۔ پیر کے روز جمعیت علماء اسلام آزاد جموں و کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف اور ادارہ معارف القرآن کے سربراہ جذبہ خدمت خلق سے سرشار شخصیت مولانا عبدالوحید سے حاجی عشرت خان کے گھر پر ملاقات ہوئی تو جہاں حاجی عشرت خان کے صاحبزادے کی وفات پر تعزیتی کلمات کہے‘ وہاں مولانا سعید یوسف خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگو کی‘ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مہینے انہوں نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برطانیہ کے مختلف مقامات پر درجنوں عوامی اجتماعات میں مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا‘ مولانا سعید یوسف خان نے بتایا کہ جمعیت علماء اسلام وحدت کشمیر کی قائل ہے … اور جو قوتیں کشمیر کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں ہم کشمیری عوام کو ساتھ ملا کر ان کے راستے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ بھارت مکار و عیار‘ ظالم اور دہشت گرد ملک ہے ہمیں بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے سے گھبرانے کی بجائے بھارتی دہشت گردوں کو اقوام عالم کے سامنے منظم انداز میں بے نقاب کرنا چاہیے‘ ادارہ معارف القرآن کے سربراہ مولانا عبدالوحید نے اس خاکسار سے گفتگو میں مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی نور اللہ مرقدہ کی عاجزی و انکساری اور للہیت کے کئی واقعات بھی سنائے‘ انہوں نے کہا کہ مفتی اعظم مفتی رفیع عثمانی مرحوم کی شخصیت اوصاف و کمالات کا مجموعہ تھیں … لیکن ان کابنیادی وصف یہ تھا کہ وہ متقی ترین شخصیت کے مالک تھے‘ اور وہ اپنے طلباء ‘ اساتذہ ‘ اولاد‘ خاندان ملنے ملانے والوں کو بھی تقویٰ کی صفت سے مالا مال دیکھنا چاہتے تھے۔ مولانا عبدالوحید نے بتایا کہ جو بھارت 75سالوں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپہ ہے اور آج تک پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لئے ہر قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے سے باز نہیں آیا … مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی مرحوم اپنے عظیم باپ مفسر قرآن حضرت مفتی محمد شفیع نور اللہ مرقدہ‘ علامہ شبیر احمد عثمانیؒ اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں اس ’’پاکستان‘‘ کا قیام ممکن بناکر پھر اس کی تعمیر و ترقی میں بھی عمر بھر کردار ادا کرتے رہے ‘ انہوں نے قوم کے بچوں کا مستقبل ہی نہیں سنوارا‘ بلکہ قوم کے بچوں کے اخلاق و کردار کو سنوارنے میں بھی اہم کردار ادا کیا‘ مولانا عبدالوحید نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد و اتفاق پیدا کرکے ‘ بھارت کے مکروہ پروپیگنڈے کو ناکام بنایا جاسکتا ہے‘ پاکستان پر دہشت گردوں کی معاونت کرنے کا الزام لگانے والے بھارت کی اپنی اندرونی صورت حال تو یہ ہے کہ اس وقت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف نفرت‘ تشدد اور اشتعال انگیزی کی آماجگاہ بن چکا ہے ‘ بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی ’’بھارتی یاترا جوڑ‘‘ کے ذریعے بھارت کو اکٹھا رکھنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں‘ تلگانہ میں تقریر کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بڑے دکھی لہجے میں خود اعتراف کیا کہ انہیں روزانہ کلو کے حساب سے گالیاں دی جاتی ہیں‘ سوال یہ ہے کہ نریندر موی کو روزانہ کلو کے حساب سے گالیاں کون دے رہاہے؟ پاکستانی حکومت ‘ یہاں کے سیاسی لیڈروں اور سیاسی ورکروں کو تو ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے اور پگڑیاں اچھالنے سے ہی فرصت نہیں ہے‘ نریندر مودی کو پاکستانی تو کلو کے حساب سے گالیاں د ے نہیں رہے‘ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھی تحریک آزادی کی جنگ میں مصروف ہیں‘ وہاں سے کبھی سننے میں نہیں آیا کہ ’’کشمیری‘‘ نریندر مودی کو گالیاں دے رہے ہیں … جی ہاں‘ نریندر مودی کی زیرسرپرستی بی جے پی نے نفرت اور اشتعال انگیزی کی جو آگ اقلیتوں کے خلاف اندرون بھارت بھڑکائی تھی … اب ’’بھارتی‘‘ روزانہ کلو کے حساب سے اپنے بدنام زمانہ وزیراعظم نریندر مودی کو گالیاں دے رہے ہیں ‘ اور یہ گالیاں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ نریندر مودی کو تلگانہ کے جلسے میں خود اعتراف کرنا پڑا‘ اس کا مطلب بڑا واضح ہے کہ نریندر مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں کی آگ تخت دہلی کی طرف بڑھنا شروع ہوچکی ہے ‘ جب نریندر مودی ‘ اس کے وزراء اور بی جے پی کے شیطان پرست ورکرز اور عہدیدار اقلیتوں کو گالیاں بکیں گے ‘ یہاں تک کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین سے بھی گریز نہیں کریںگے ‘ نفرت اور اشتعال انگیز تقریریںکریں گے‘ نفرت پھیلاتے بیانات جاری کریں گے تو ایسی حکومتیں اور جماعتیں دھرتی کا ناسور بن جایا کرتی ہیں ‘ گنگا اور جمنا کی تہذیب کے بارے میں سنا کرتے تھے … (جاری ہے)


تازہ ترین خبریں

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ