01:55 pm
قوم جواب کی منتظرہے

قوم جواب کی منتظرہے

01:55 pm

(گزشتہ سے پیوست) چین اوراسرائیل کےبڑھتےہوئےتعلقات کی دواہم وجوہات یہ بھی ہیں کہ ’’ون روڈون بیلٹ‘‘کےاعلان اورمقاصدکےحصول کےلئے چین کے لئےعالمی منڈیوں میں تجارتی اجارہ داری کے لئے اسرائیلی جدیدٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے چینی دلچسپی کاایک اہم ڈرائیواس کا12واں پانچ سالہ منصوبہ تھا (مارچ 2011 ء میں اپنایا گیا تھا) جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی چینی مصنوعات کے لئے اپنے ملک کادروازہ کھول دیاتھاجس نے مغربی ممالک کی منڈیوں کوجہاں ایک بحران میں بھی مبتلا کیاوہاں چین بھی مغربی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنےمیں کامیاب رہا۔مئی2013ء میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہوکےکامیاب دورے کے بعدچین نےنیشنل کیمیائی کارپوریشن (کیمائن) اور اسرائیل کے زرعی کیمیکل کارخانہ مٹششیم آگن انڈسٹری میں15بلین امریکی ڈالرکی سرمایہ کاری کی جس میں پچھلے چندسالوں میں مزیدسرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے۔
حواوی نے پہلے سے ہی اسرائیل میں آراینڈ ڈی سینٹرقائم کیاہے اورمئی2018ء میں’’علی بابا‘‘ اور’’نی جیک ما‘‘نے اسرائیل کادورہ کیا،سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کی-اس کی بڑی مارکیٹ جدیدترین طبقے کے ساتھ،چین اسرائیل کے لئے ایک بہترین پارٹنربن چکےہیں،جس میں ایک اہم گھریلومارکیٹ ہےجبکہ اسرائیل کی پڑوسی مارکیٹوں تک رسائی نہیں ہےجبکہ چین کے عرب دنیاکے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اورمشرقِ وسطی کے روٹ میں اسرائیل کےساتھ تجارتی تعلقات بہرحال چین کے مفادمیں ہےتاہم یہ امرانتہائی اہم ہےکہ ’’انوویشن ٹیکنالوجی ‘‘جوامریکہ اورچین کےدرمیان تشویش کاسبب ہے اس کی بناپراگر مستقبل میں امریکی چین کے تجارتی تعلقات خراب ہوجاتے ہیں تو،اسرائیل کے لئے امریکہ کی خارجہ پالیسی پرکیااثرات مرتب ہوں گے؟ کیااسرائیل بیک وقت دونوں کشتیوں کاسواربن سکے گا؟تاہم چین کی کامیاب خارجہ ومعاشی پالیسیوں میں ہماری موجودہ حکومت کے لئے سیکھنے کے کئی اسباق موجودہیں کہ ملک کےمضبوط معاشی حالات ہی بہرحال خطے میں پاکستان کوایک ایسےمقام پرکھڑاکرسکتی ہےجس کاخواب ہم پچھلی سات دہائیوں سے اپنی آنکھوں میں سجائے بیٹھے ہیں۔ اس کےلئےضروری ہےکہ ہم ایک مرتبہ پھرہنگامی بنیادوں پراس معاملے کی تحقیق کروائیں کہ اگراسرائیل اوربھارت امریکی کیمپ میں ہوتے ہوئےاپنے تجارتی تعلقات دن بدن بڑھاتےہوئےایک دوسرے کےقریب ہوتے جارہے ہیں توسی پیک منصوبے کی تکمیل میں یہ تاخیرکیوں ہورہی ہے اوراس تاخیرکاکون ذمہ دارہے؟اس بات کی بھی تحقیق انتہائی ضروری ہے کہ اگرپاکستان شاہراہ ریشم کی تعمیر کرکے اپنی صلاحیتوں کومنوا چکاہے توپھرسی پیک کی تعمیرکے لئےچینی تعمیراتی کمپنیوں کی کیاضرورت تھی۔چین نے اپنی تعمیراتی کمپنیوں کوتواپنے ہی ملک میں ادائیگی کرکے اپنا زرمبادلہ بچایااوردوسری طرف اپنے ہزاروں شہریوں کےلئے روزگار مہیاکرکے کامیابی حاصل کرلی اورہماری قوم کے حصے میں جہاں قرض کا پھندہ آیاوہاں امریکا،یورپ اوریواے ای کی مخالفت کاسامنابھی ہے۔شنیدیہ بھی ہے کہ ان پراجیکٹس کوپاکستانی آزمودہ تعمیراتی ادارےچینی لاگت سےکہیں کم قیمت پرتعمیرکرسکتےتھے لیکن چینی قرضےکے ساتھ جڑی نارواشرائط کومستردکرنے یاانہیں تبدیل کرنے کی ہم میں ہمت کیوں نہیں ہوئی؟ بھارت نے جس تیزی کےساتھ اپنی کامیاب خارجہ پالیسی اورہماری کوتاہیوں کی بناپرعرب ممالک میں بڑی تیزی کے ساتھ پذیرائی حاصل کرلی ہے اور پاکستان کوتنہائی کاشکارکردیاہے۔ اوآئی سی میں بھی بھارت کوپاکستان پرفوقیت دیتےہوئے اس کااظہاربھی کیاگیا۔عرب ممالک کی بھارت میں سرمایہ کاری بھی اس کاواضح ثبوت ہے،آخرپاکستان کےدفترخارجہ کی ناکامی جوایک جرم عظیم ہے،اس ناکامی کوتسلیم کرتے ہوئے آئندہ کالائحہ عمل کیاہوگا؟کیاہماری ناکام خارجہ پالیسیاں اس کی ذمہ دارہیں یادفترخارجہ کی پالیسیاں کہیں اور مرتب ہوتی ہیں؟افغانستان سےامریکی انخلامیں میدان جنگ سےدوحہ امن معاہدے تک پاکستان نےایک بہت بڑاکرداراداکیالیکن اب امریکہ ایک مرتبہ پھر بھارت کےساتھ مل کرپاکستان کےخلاف بالخصوص بلوچستان، سوات اورکے پی کےمیں دہشت گردکارروائیوں میں مصروف ہے بلکہ افغانستان اورانڈیاکے تعلقات بھی بڑھ رہے ہیں ۔اچانک امریکہ کی طرف سے 450ملین کی فوجی امدادکےعوض ہم سےکن خدمات کاتقاضا کیاگیاہے؟آخران سوالات کاکون جواب دے گا؟

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

کسی نے مجھے زہر دے دیا  اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

کسی نے مجھے زہر دے دیا اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

 ۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی