01:56 pm
توہین رسالت کی سزا اور قرآن

توہین رسالت کی سزا اور قرآن

01:56 pm

توہین رسالتؐ پر موت کی سزا کے حوالے سے ایک سوال عام طور پر یہ کیا جاتا ہے کہ کیا اس سزا کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے؟ اور سوال کا منشا یہ معلوم ہوتا ہے کہ اگر قرآنِ کریم میں یہ سزا مذکور نہیں ہے تو اس پر اس قدر زور دینے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ بہت سے علماء کرام اس کے جواب میں قرآنِ کریم کی متعدد آیات کا حوالہ دیتے ہیں جن سے اس پر استدلال کیا جاتا ہے، مگر اس سے قطع نظر ہم سوال کے اس پہلو کے بارے میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتے ہیں کہ کیا ہر مسئلہ کا حل قرآنِ کریم میں تلاش کرنا ضروری ہے اور کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود ایک اتھارٹی کی حیثیت نہیں رکھتے؟
قرآنِ کریم نے متعدد آیات میں اطاعتِ خداوندی کے ساتھ اطاعتِ رسولﷺکا حکم دیا ہے اور نبی اکرمﷺکی یہ حیثیت بیان کی ہے کہ آپ ایک مستقل اتھارٹی کا درجہ رکھتے ہیں۔ اور جس طرح قرآنِ کریم کے بیان کردہ احکام کی اطاعت ضروری ہے اسی طرح نبی اکرم ﷺ کے ارشادات کی اطاعت بھی ایک مسلمان کے لیے واجب اور ضروری ہے، خواہ وہ قرآنِ کریم میں مذکور نہ ہوں۔ چنانچہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی حکم یا فیصلہ سامنے آجانے کے بعد یہ سوال کرنا کہ کیا یہ حکم قرآنِ کریم میں موجود ہے، نہ صرف یہ کہ غیر ضروری ہے بلکہ آنحضرتﷺ کے مطاع اور اتھارٹی ہونے کی (خدانخواستہ) نفی کے بھی مترادف ہے۔ ایک معروف محقق اور دانشور کے بارے میں یہ بات سن کر مجھے بے حد تعجب ہوا کہ انہوں نے کہا ہے کہ توہینِ رسالت ﷺکی سزا کے بارے میں ’’قرآنِ کریم خاموش ہے‘‘۔ تعجب اس لیے کہ قرآنِ کریم تو دینی احکام کے ایک بڑے حصے کے بارے میں خاموش ہے اور بے شمار احکام ایسے ہیں جو جناب نبی کریمﷺنے ارشاد فرمائے ہیں جبکہ ان کا قرآن کریم میں کسی جگہ بھی تذکرہ نہیں ہے۔ ظاہر بات ہے کہ اگر ان صاحب کی یہ منطق تسلیم کر لی جائے تو صرف توہینِ رسالتﷺکے قانون سے نہیں بلکہ احکامِ شریعت کے ایک بڑے ذخیرے سے دستبرداری اختیار کرنا پڑے گی۔ مسند دارمیؒ میں معروف صحابیٔ حضرت عمران بن حصینؓ کے بارے میں منقول ہے کہ ان سے کسی صاحب نے کوئی مسئلہ پوچھا اور یہ شرط لگا دی کہ مجھے یہ مسئلہ صرف قرآن کریم کے حوالے سے بتائیں۔ حضرت عمران بن حصینؓ نے اس سوال پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور پوچھا کہ تم جو نماز پڑھتے ہو اس کی ترتیب و تفصیل قرآن کریم میں کہاں بیان ہوئی ہے؟ قرآن کریم کی سینکڑوں آیات میں نماز کی تلقین کی گئی ہے، لیکن کہیں بھی یہ نہیں بتایا گیا کہ دن رات میں کتنی نمازیں پڑھنی ہیں، نماز کی رکعتیں کتنی ہیں، ایک رکعت میں سجدے کتنے ہیں اور نماز کی ترتیب کیا ہے۔ چودہ سو سال سے امتِ مسلمہ اس بارے میں جناب رسول اکرمﷺکے ارشادات اور سنت کو بنیاد بنا کر نمازیں پڑھتی آرہی ہے۔؟حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے یہ بات سمجھانے کے لیے ایک اور اسلوب اختیار فرمایا ہے۔ آپ ؓ نے ایک بار کوفہ کی جامع مسجد میںفرمایاکہ بعض مخصوص قسم کے فیشن اختیار کرنے والی عورتوں پر اللہ تعالیٰ نے اور اس کے رسولﷺنے لعنت فرمائی ہے۔ اس پر ایک خاتون ام یعقوبؓ نے ان سے برسرعام سوال کیا کہ کیا یہ بات قرآن کریم میں موجود ہے؟ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے فرمایا کہ ہاں موجود ہے۔ اس خاتون نے کہا کہ میں نے بھی قرآن کریم پڑھا ہے اس میں یہ بات کہیں بھی نہیں ہے۔ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے فرمایا کہ تم نے قرآن کریم پڑھا ہی نہیں ہے۔ وہ عورت بولی کہ خدا کی قسم میں نے حرف بہ حرف قرآن کریم کی تلاوت کی ہے اس میں یہ مسئلہ مذکور نہیں ہے۔ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے فرمایا کہ سورۃ الحشر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ’’اللہ کا رسول تمہیں جو چیز دے وہ لے لو اور جس سے روکے اس سے رک جاؤ۔‘‘ اور میں نے جناب رسول اللہ ﷺ سے خود سنا ہے کہ ایسا فیشن کرنے والی عورتوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے، اس لیے حضورﷺ کا یہ ارشاد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور قرآن کریم کا حصہ ہے۔اسی طرح حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے ایک شخص کو حالت احرام میں احرام کی دو چادروں کے ساتھ کوئی سلا ہوا کپڑا پہنے دیکھا تو اس سے کہا کہ حالت احرام میں مرد کو سلا ہوا کپڑا پہننے کی اجازت نہیں ہے۔ اس نے سوال کیا کہ کیا آپ اس بات پر قرآن کریم سے کوئی دلیل دیں گے؟ اسے بھی حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے یہی جواب دیا کہ قرآن کریم کہتا ہے کہ ’’رسول اللہؐ تمہیں جس کام سے روکیں اس سے رک جاؤ‘‘ اور میں نے خود اللہ کے نبی سے سنا ہے کہ مرد کے لیے حالت احرام میں سلا ہوا کپڑا پہننا جائز نہیں ہے۔ کسی مسئلہ پر صرف قرآن کریم سے دلیل طلب کرنے پر یہ ردعمل اور جواب دو بزرگ صحابہ کرام حضرکا ہے جبکہ صاحبِ مشکوٰۃ نے حضرت ابو رافعؒ، حضرت مقدامؒ اور حضرت عرباض بن ساریہؒ کی روایت سے خود جناب نبی اکرمﷺ کا یہ ارشاد گرامی بھی نقل کیا ہے کہ ’’کوئی شخص گھمنڈ میں آکر یہ نہ کہتا پھرے کہ صرف قرآن کریم کی پابندی لازم ہے، اس لیے اس میں جو حرام قرار دیا گیا ہے وہی حرام ہے، خبردار! مجھے قرآن کریم بھی دیا گیا ہے اور قرآن کریم سے ہٹ کر بھی احکام دیے گئے ہیں۔‘‘ اس لیے اللہ کےرسولﷺ جس چیز کو حرام قرار دیں وہ بھی اسی طرح حرام ہے جیسے قرآن کریم کی طرف سے حرام قرار دی ہوئی چیز حرام ہے۔ ہمیں اس سے بحث نہیں ہے کہ توہینِ رسالتﷺکی سزا کا ذکر قرآن کریم میں ہے یا نہیں، اس لیے کہ جب اس کے بارے میں آنحضرتﷺکے واضح ارشادات اور فیصلے موجود ہیں تو ان کے واجب العمل ہونے کے لیے مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے کہ جناب رسول اکرمﷺدین کے احکام میں خود ایک مستقل اتھارٹی ہیں اور آپﷺکے مستقل اتھارٹی ہونے کا اعلان قرآنِ کریم نے درجنوں مقامات پر واضح طور پر کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں