01:56 pm
نوازشریف کی اچانک لندن سے رُخصتی!

نوازشریف کی اچانک لندن سے رُخصتی!

01:56 pm

٭…نوازشریف لندن سے چلے گئے، گرفتاری سے بچنے کی کوشش؟ امریکہ جانے کا پروگرام O نئے آرمی چیف کی سمری تادم تحریر نہ آ سکیO بھارت کے میڈیا میں جنرل باجوہ خاندان کے اثاثوں و ٹیکس کے بارے میں انتہائی مبالغہ آمیز رپورٹیں! O وزیراعظم شہباز شریف 25,24 نومبر ترکی کے دورے پرO گوجرانوالہ، ڈاکو کا بہادرانہ مقابلہ کرنے والی لڑکی بِسمہ کو دو لاکھ روپے انعام O انڈونیشیا شدید زلزلہ 162 جاں بحق، سینکڑوں زخمی بے شمار عمارتوں کو سخت نقصان! O ٹیلی تھون، عمران کو 15 ارب نہیں، سوا چار ارب ملے تھے، پنجاب، سندھ پختونخوا میں تقسیم، ثانیہ مرزا O ایک تجزیہ: سینئرموسٹ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 27 نومبر کو ریٹائر، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل شمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف ہونے کا امکان!!O نیویارک ریاست و شہر، 6 فٹ برف باریO نواب شاہ، غلط گھر پر چھاپہ مارنے والے ایس ایچ او اور عملہ کی ٹھکائیO چینی: گنا کرشنگ، بیشتر ملوںکا انکار، تاندلیانوالہ ملز کی بغاوت، 25 نومبرسے کرشنگ شروع!! حکومت کا چینی برآمد کی اجازت دینے سے پھر انکارO آرمی چیف کے تقرر کے لئے سمری ضروری نہیں، وزیرداخلہ O فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری کی درخواستO صدر مملکت کو بلاول کی وارننگ پر پی ٹی آئی کا سخت ردعملO قطر، عالمی فٹ بال مقابلوںکا پہلی بار قرآن مجید کی تلاوت سے افتتاح، معذور قاری کی تلاوت دنیا بھر میں سنی گئی۔
٭…باقی خبریں بعد میں: پہلے گوجرانوالہ کی ایک طالبہ کی بے مثال بہادری کی داستان: گزشتہ روز گوجرانوالہ کے بازار میں ایک طالبہ بسمہ شاہد کہیں جانے کے لئے اپنی والدہ کے ساتھ سڑک کنارے کھڑی تھی۔ اچانک ایک اوباش نوجوان ہاتھ میں پستول اٹھائے بسمہ کے پرس پر حملہ آور ہوا اور اسے چھیننے کی کوشش کی۔ بسمہ نے گھبرانے کی بجائے اُلٹا اس ڈاکو پر حملہ کر دیا اور اس کے ہاتھ سے پستول چھین لیا۔ ڈاکو نے بھاگنے کی کوشش کی اس اثنا میں اردگرد کے کچھ افراد اس پر پل پڑے، اس کی سخت ٹھکائی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ خبر اخبارات میں نمایاں چھپی گزشتہ روز پنجاب سپورٹس بورڈ کے وائس چیئرمین ’ندیم عباس بارا‘ خاص طور پر گوجرانوالہ گئے اور اس بہادر بیٹی بسمہ شاہد کو دو لاکھ روپے انعام دیا۔ ایک بہادر بیٹی کا یہ بہت بڑا کارنامہ ہے، اس پر سپورٹس بورڈ کا انعام خوش آئند ہے، اسے وزیراعلیٰ کی طرف سے بھی انعام اور بہادری کا کوئی ایوارڈملنا چاہئے۔ اس بیٹی نے دوسری بیٹیوں کے لئے اچھی مثال قائم کی ہے۔ ٭…ایک اور خبر: نواب شاہ (سندھ) کا ایس ایچ او چار اہلکاروںاور ایک لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ سفید کپڑوں میں کسی مجرم کی تلاش میں نکلا اور اس کے گھرکی بجائے ایک دوسرے، غلط گھر پر چھاپہ مار دیا۔ زبردستی بڑا دروازہ کھولا اور اندر ہلّہ بول دیا۔ اتفاق سے اندر کافی تعداد میں افراد موجود تھے۔ پولیس کی بدتمیزی پر وہ اس پرپل پڑے، تھانیدار سمیت سب کی پٹائی کی، لیڈی کانسٹیبل گھرکی خواتین کے ہتھے چڑھ گئی۔ تھانیدار کے کپڑے پھٹ گئے۔ مشکل سے معافی مانگ کر جان بچائی۔ اب محکمانہ کارروائی کا سامنا ہے۔ان لوگوں کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ قابل عبرت ہے۔شائد یہ بات اضافی اور نامناسب سمجھی جائے کہ نواب شاہ زرداری خاندان کا آبائی شہر ہے!! ٭…قارئین کرام! اب چینی مافیا کی لوٹ مار، چینی کم از کم 50 فیصد مہنگی کرنے کا منصوبہ، اس ملک میں سب سے مضبوط مافیا85 سے زیادہ شوگر ملوںکا مافیا ہے۔ جہانگیر ترین نے ایک بار کہا تھا کہ اس نے 1996ء میں ایک شوگر ملز قائم کی تھی، اس کے ذریعے اب چھ شوگر ملیںچل رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق زرداری خاندان کی پانچ شوگر ملیں ہیں۔ ایسی ہی صورت حال شریف خاندان، چودھری برادران اور دوسرے خاندانوں کی ہے، حتیٰ کہ ذوالفقار مرزا کی بھی ایک شوگر ملز ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ذوالفقار مرزا جب سندھ کا وزیر داخلہ تھا تو زرداری خاندان کی ’پرخلوص‘ خدمات پر زرداری خاندان نے یہ ملز اسے تحفہ میں دی تھی۔ (وَ اللہ اَعلَم!) مگر بعد میں کچھ گڑ بڑ ہو گئی۔ ذوالفقار مرزا اچانک آصف زرداری کے خلاف بھڑک اُٹھا۔ ایک پریس کانفرنس میں سر پر قرآن مجید رکھ کر آصف کے خلاف کرپشن کے سنگین الزامات عائد کر دیئے۔ ملک میں تہلکہ مچ گیا۔ مگر پھر فوراً ہی مرزا چُپ ہو گیا، آج تک چپ ہے۔ یہ تمہید ظاہر کرتی ہے کہ ملک پر شوگر ملوںکے مالکان کس طرح قابض ہیں! عمران خان کی حکومت کے ابتدائی دنوں میں شوگر ملز مافیا نے شور مچایا کہ ملک میں چینی ضرورت سے بہت زیادہ جمع ہو گئی ہے اسے بہت سَستی بیچ کر ملیں دیوالیہ ہو جائیں گی، اس لئے فالتو چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ یہ مافیا ملک کی حکومتوں پر بھی قابض تھا، اب بھی قابض ہے۔ ان لوگوں نے باقاعدہ برآمد کرنے کی منظوری حاصل کر لی۔ ملک و قوم کو لوٹنے کا نیا حربہ اختیار کیا اور پراپیگنڈا کیا کہ بیرون ملک چینی خریدنے کے نرخ بہت کم ہیں، اس لئے برآمد کنندگان کو مالی امداد دی جائے۔ اور اور…! دل تھام کر سننے کی بات کہ انہی لوگوں پرمشتمل وفاقی کابینہ نے یہ ’’استدعا‘‘ بھی منظور کر لی۔ پنجاب میں عثمان بزدار نے وفاقی کابینہ کے باقاعدہ فیصلے کے نوٹیفکیشن کا انتظار کئے بغیر کابینہ کا اجلاس ختم ہوتے ہی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر جہانگیر ترین کو فوری طور پر پنجاب کے خزانے سے تین ارب روپے جاری کر دیئے۔ اندھیر نگری، چوپٹ راج، باپ کا مال!! اب ہوا کیا؟ یہ زیادہ شرم ناک بات ہے! چینی مافیا نے اندرون ملک سے اربوں کی امداد حاصل کر کے تقریباً ساری چینی مہنگے داموں برآمد کر کے کھربوں کما لئے، ملک میں چینی کی سخت قلت پیدا ہو گئی، اور…اور مزید شرم ناک، کہ وہی برآمد شدہ چینی کہیں مہنگے داموں واپس خرید کر ملک میں چینی کے نرخ 70 روپے سے بڑھا کر 130 بلکہ 140 روپے کلو کر دیئے گئے۔ اب پھر وہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ پھر چینی کے فالتو ذخائر کا شور مچایا جا رہا ہے۔ حکومت کوئی بھی ہو، اس پر چینی مافیا سوار رہتا ہے۔ بار بار واویلا کیا جا رہا ہے کہ چینی برآمد نہ کی گئی تو ملوں کو سخت نقصان پہنچے گا، نئے ذخائر کے لئے جگہ نہیں ملے گی!! کچھ پتہ نہیں کوئی دوسرا بزدار پھر اربوں کی امداد جاری کر دے!! ٭…چینی مافیا کے اس مفاد پرستانہ پراپیگنڈا کا وفاقی وزیر طارق بشیر نے سیدھا اور آسان جواب دیا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث سندھ میں 40 فیصد گنا کم پیدا ہوا ہے۔ اس کے صاف معنی ہیں کہ چینی 40 فیصد کم پیدا ہو گی، موجودہ چینی برآمد کرکے پھر مہنگے داموں درآمد کرنے سے غریب عوام پر ناقابل برداشت مہنگائی کا بوجھ پڑے گا! تادم تحریر وفاقی حکومت نے سخت رویہ اختیار کر رکھا تھا، پتہ نہیں کب تک چلتا ہے؟ ٭…معذرت کہ چینی مافیا سارا کالم لے گیا۔ مگر آنکھوں کے سامنے بار بار ہونے والی ایک ہی جیسی لوٹ مار کیسے قبول کی جائے؟ چلئے لندن سے شریف خاندان کی اچانک ہجرت کی طرف!! لندن کو اچانک چھوڑنے کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ اس اچانک فیصلہ کی کیا وجہ ہے؟ کہاں کہاں جانا ہے؟ کہاں ٹھہرنا ہے؟ کیا کرنا ہے؟ اب یہ محض اتفاق ہے یا کیا؟ کہ صرف ایک روز پہلے خود کو ن لیگ کا ترجمان قرار دینے والا ایک شخص تسنیم حیدر اچانک انکشاف کرتا ہے کہ نوازشریف نے اسے اور ایک شخص ناصر بٹ کو عمران خان اور صحافی ارشد شریف کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔ تسنیم حیدر کا بیان تھا کہ اس نے لندن پولیس کے پاس نوازشریف کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی ہے۔ یہ بیان دنیا بھر کے میڈیا میں نمایاں چھپتا اور نشر ہوتا ہے اور اس کے محض چند گھنٹے بعد نوازشریف، مریم نواز، بیٹے حسین نواز اور نواسے جنید اس کی بیوی اچانک لندن چھوڑ دیتے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق اس قسم کے سنگین الزامات کے تحت ’’ملزموں‘‘ کی گرفتاریاںممکن ہو سکتی ہیں۔ اب یہ کہ ایک دن پہلے تک اس ’’ہجرت‘‘ کی کوئی خبر نہیں تھی۔ یہ خبر بھی دی جا رہی ہے کہ نواز شریف کی شریانوں میں انفیکشن کا علاج صرف امریکہ میںہو سکتا ہے۔ سو ممکن ہے کہ یورپ میں 10 روز کی مبینہ سیروتفریح کے بعد شریف خاندان امریکہ میں مستقل رہائش اختیار کرلے وہاں شریف خاندان کے کچھ کھرب پتی عقیدت مند موجود ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ ساری تمہید غلط اور بے بنیاد ہو اور لندن چھوڑنے کی وجہ کچھ اور ہو مگر اس کے لئے اتنی رازداری؟؟ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ نوازشریف جس ملک میں بھی جائیں گے اور رہیں گے وہاں ان کے نام کے ساتھ سزا یافتہ، مفرور، اشتہاری، دائمی وارنٹ گرفتاری والا لاحقہ تو ساتھ ہی جائے گا!! شائد کالم کی اشاعت تک کوئی واضح بات سامنے آ چکی ہو! ٭…گزشتہ کالم میں بھارتی میڈیا میں پاکستان کے نئے آرمی چیف کے بارے میں شائع شدہ کچھ اندرونی باتیں شائع ہوئی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے موجودہ چیف آف سٹاف کے خاندان کے اثاثوں کے بارے حیران کن اعداد و شمار نمایاں طور پر شائع کئے ہیں، جو بظاہر نہائت مبالغہ آمیز ہیں، مگر صاف واضح ہوتا ہے کہ یہ مواد پاکستان سے ہی گیا ہے۔ بھارتی سفارت خانہ اپنا کام کر رہا ہے مگر ہماری رازداری؟ استغفر اللہ!!

تازہ ترین خبریں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں