12:44 pm
ایثارووفاکی خوشبو

ایثارووفاکی خوشبو

12:44 pm

لفظ بھی بچوں کی طرح ہوتے ہیں،معصوم اور بھولے بھالے بچوں کی طرح ،بہت محبت کرنے والے،لاڈوپیارکرنے والے،نازوادا والے، تنگ کرنے والے،روٹھ جانے والے اور پھر بہت مشکل سے ماننے والے یاہمیشہ کیلئے منہ موڑ لینے والے۔کبھی تومعصوم بچوں کی طرح آپ کی گود میں بیٹھ جائیں گے پھرآپ ان کے بالوں سے کھیلیں،ان کے گال تھپتھپائیں تووہ کلکاریاں مارتے ہیں، انہیں چومیں چاٹیں بہت خوش ہوتے ہیں وہ۔ آپ ان سے کسی کام کاکہیں تووہ آمادہ ہو جاتے ہیں۔محبت فاتح عالم جوہے۔کبھی تنگ کرنے پرآجائیں توان کارنگ انوکھا ہوجاتا ہے۔ آپ ان کے پیچھے دوڑدوڑکرتھک جاتے ہیں لیکن وہ ہاتھ نہیں آتے۔کہیں دم سادھے چھپ کربیٹھ جاتے ہیں اورآپ انہیں تلاش کرتے رہتے ہیں۔ آپ ہلکان ہوں توہوجائیں وہ آپ کو تنگ کرنے پراترے ہوتے ہیں اور جب آپ کی ہمت جواب دے جاتی ہے تووہ دیکھومیں آگیاکہہ کر آپ کے سامنے کھڑے مسکرانے لگتے ہیں۔
بچوں کی طرح لفظوں کے بھی بہت ناز نخرے اٹھانے پڑتے ہیں اوراگراللہ نہ کرے وہ روٹھ جائیں اورآپ انہیں منانے کی کوشش بھی نہ کریں تب توقیامت آجاتی ہے۔ایک دم سناٹا، تنہائی اداسی،بے کلی آپ میں رچ بس جاتی ہے، آپ خودسے بھی روٹھ جاتے ہیں۔ ہاں ایساہی ہوتا ہے۔آپ کاتومیں نہیں جانتا،میرے ساتھ تو ایسا ہی ہے۔میں کئی ہفتوں سے اسی حالت میں ہوں۔کچھ سجھائی نہیں دیتا، بے معنی لگتی ہے زندگی، دوبھرہوگیاہے جینا۔۔۔لیکن پھروہی جبر کہ بڑامشکل ہے جینا،جئے جاتے ہیں پھربھی۔وہ رات بھی عجیب سی تھی۔بے کلی کم ہونے کانام نہیں لیتی تھی اوربالآخرصبح ہوئی توکینیڈاکیلئے روانہ ہوگیا۔ بہن عارفہ مظفر اور ماجدبھائی ٹورنٹو ائیرپورٹ پرمنتظرتھے۔یوں توپچھلے ڈیڑھ سال سے باقاعدگی کے ساتھ ای آوازچینل پر’’ہارڈ ٹاک‘‘ کے عنوان سے ہفتہ وارپروگرامزمیں عالمی اوربین الاقوامی موضوعات پرآن لائن کھل کربات ہوتی ہے لیکن ان کی پرخلوص دعوت پریہ پہلی ملاقات ہوئی، سچ پوچھئے تواس قدرعزت افزائی پرشکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ بھی کم پڑگئے ہیں۔کس قدر وطن کی محبت میں سرشارامریکاوکینیڈاکیلئے براہ راست اورآن لائن ساری دنیاکے ممالک میں اس قدر عمدگی اورپرعزم لہجہ میں ایک آوازکی دنیا سجا رکھی ہے اور ایک بہترین پاکستان کیلئے نہ صرف کوشاں ہیں بلکہ پاکستان کی نمائندگی کاحق ادا کر رہی ہیں۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ ایسے پرخلوص افراداورمتحرک اداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے مقتدرافرادکواپناحق اداکرنے کی ضرورت ہے ۔ ان کی معیت میں دیگراہم ہم وطنوں سے ملاقات بھی ایک گراں قدرسرمایہ رہی جس کاذکرکسی اور کالم میں ہوگا ان شااللہ۔ میں اس قدر مصروفیات کے باوجودملکی صورتحال سے مکمل آگاہی کیلئے کالم کی شکل میں اپنی ڈیوٹی ادا کرتا رہا۔ تھوڑی دیر کیلئے ای میل دیکھنے کی کوشش کرتارہاہوں توان گنت، ہزاروں دعاگو محبتوں کے پھول سجائے میرااس طرح استقبال کرتے ملے کہ اپنے کریم ورحیم رب کے کرم ورحم کی بارش میں مکمل طورپربھیگ جاتاہوں اورخودمیں دوبارہ اتنی قوت محسوس کرتاہوں کہ اپنے اردگردکی بھی خبرلے سکوں۔ وطنِ عزیزکی طرف نگاہ اٹھتی ہے تودل میں ایک کسک سی پیداہوجاتی ہے کہ آخرہم کہاں جارہے ہیں؟پھرسوچتاہوں کوئی بھی ہو‘ جب طاقت ہواس کے پاس’’ہتھیاربند جتھہ ہو،حکم بجالانے والے خدام ہوں،راگ رنگ کی محفلیں ہوں،جام ہوں،عشوہ طرازی ہو،دل لبھانے کاسامان ہو،واہ جی واہ جی کرنے والے خوشامدی اوربغل بچے ہوں۔۔۔تو اس کے دیدے شرم وحیاسے عاری ہو جاتے ہیں۔ شرم وحیاکااس سے کیا لینادینا! چڑھتا سورج اوراس کے پوجنے والے بے شرم پجاری جن میں عزت ِنفس نام کوبھی نہیں ہوتی ۔ بس چلتے پھرتے روبوٹ۔۔۔تب طاقت کا نشہ سرچڑھ کربولتا ہے۔ نیب میں جن افرادکوملکی دولت لوٹنے کامجرم ٹھہراتے ہوئے فیصلوں کا انتظارتھا،وہی عدم اعتمادجیساآئینی کھیل کر مرکز میں حکومت بنالیتے ہیں ،گویاایک پیغام ملتاہے کرلو جوکچھ کرنا ہے ہم تودھڑلے سے ایسے ہی بے شرمی کامظاہرہ کرتے رہیں گے۔ لیکن مجھے آج ان کے برعکس کرداروں کا ذکرکرناہے کہ جن کاذکرآنکھوں کی ٹھنڈک، دلوں کاسکون اوراطمینان وفرحت بخش ہے ۔ ہاں کوئی بھی ہو،کہیں بھی ہو، انکار سننا تو اس کی لغت میں ہی نہیں ہوتا۔انکارکیاہوتاہے وہ جانتاہی نہیں ہے لیکن ہوتایہی آیاہے،ہوتا یہی رہے گا۔ منکر پیدا ہوتے رہتے ہیں۔نہیں مانتے کانعرہ مستانہ گونجتا رہتاہے، تازیانے برستے رہتے ہیں،کھال کھنچتی رہتی ہے، خون بہتا رہتا ہے لیکن عجیب سی بات ہے ،جتنی زیادہ شدت سے نہیں مانتے کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے ،ہر جتن ہرحربہ اپنایاجاتا ہے،وہ آوازاسی شدت سے گونجنے لگتی ہے چاروں طرف۔ نہیں مانتے کارقص ‘ رقص ہی نہیں،رقصِ بسمل، نہیں مانتے نہیں مانتے کا نغمہ اور گھومتا ہوا رقاص۔ کیابات ہے جی،کھولتے ہوئے تیل کے اندر ڈالا جاتاہے،تپتے صحرامیں لٹاکر،سینے پر پہاڑ جیسی سلیں رکھی جاتی ہیں،برفانی تودوں میں کود جاتے ہیں لیکن نعرہ مستانہ بلندہوتارہتا ہے۔رقص تھمتا ہی نہیں اوریہ توحیدکارقص،جنوں تھمے گابھی نہیں۔ زمین کی گردش کوکون روک سکاہے! بجا فرمایا آپ نے،بندوں کوتوغلام بنایاجاسکتاہے،ان پررزق روزی کے دروازے بندکیے جاسکتے ہیں،یہ دوسری بات ہے کہ ہم نادان صرف روپے پیسے کو ہی رزق سمجھ بیٹھے ہیں۔بندوں کوپابہ زنجیر کیا جاسکتا ہے، قیدخانوں میں ٹھونس سکتے ہیں آپ، عقوبت خانوں میں اذیت کاپہاڑان پرتوڑسکتے ہیں۔ پنجروں میں بندکرسکتے ہیں،معذورکرسکتے ہیں، بے دست وپا کر سکتے ہیں،ان کے سامنے ان کے پیاروں راج دلاروں کی توہین کرسکتے ہیں،انہیں گالیاں دے سکتے ہیں،جی جی سب کچھ کر سکتے ہیں لیکن ان کواپنی مرضی کاغلام نہیں بناسکتے۔(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

ہوا میں شادی کا خواہش مند جوڑا زمین سے کتنے فٹ اوپر معلق ہوگیا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

ہوا میں شادی کا خواہش مند جوڑا زمین سے کتنے فٹ اوپر معلق ہوگیا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کمی۔۔۔بڑی خبرآگئی

پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کمی۔۔۔بڑی خبرآگئی

کپتان کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے ارکان نے استعفے جمع کرانا شروع کردئیے۔۔ سندھ سے 26ارکان نے استعفے جمع کرادئیے

کپتان کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے ارکان نے استعفے جمع کرانا شروع کردئیے۔۔ سندھ سے 26ارکان نے استعفے جمع کرادئیے

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

کسی نے مجھے زہر دے دیا  اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

کسی نے مجھے زہر دے دیا اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

 ۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری