12:46 pm
آرمی چیف کا تقرر، سمری وزیراعظم ہائوس پہنچ گئی

آرمی چیف کا تقرر، سمری وزیراعظم ہائوس پہنچ گئی

12:46 pm

٭… آرمی چیف، بالآخر سمری وزیراعظم ہائوس پہنچ گئی،O اسحاق ڈار، اثاثوں کا کیس ختم O انڈونیشیا کے بعد ترکی میں تباہ کن زلزلہ، 6.1 درجے، وسیع پیمانہ پر تباہیO نوازشریف مع فیملی تادم تحریر لاپتہ!!O شہباز شریف کرونا ختم، فواد چودھری ڈینگی شروعO افغانستان میں صرف ایک ہی سرکاری خطبہ، امیر ہَیبت خانزادہ کا نام لیا جائے گاO انڈونیشیا زلزلہ، 268 ہلاکتیںO فٹ بال عالمی مقابلے، دھماکا! سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ہرا دیا، جشن، ارجنٹائن کے تماشائی رونے لگےO کراچی، ملک دشمن تقریریں، منظور پشتین، محسن داوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری O سی بی آر: پنجاب صاف پانی کمپنی کا اکائونٹ منجمد کر کے 11 کروڑ20 لاکھ روپے ٹیکس ریکور، ابھی 5 سال کی ریکوری باقی ہےO آرمی چیف کی تقرری، رانا ثناء اللہ پر بیان دینے کی پابندی O عثمان بزدار، شراب کے ناجائز ٹھیکے،5 دسمبر تک ضمانت، یوم دفاع کی تقریب گزشتہ روز منائی گئی O کراچی، انسداد دہشت گردی فورس کا افسر اغوا، 50 لاکھ تاوان، کے جرم میں گرفتارO ملکی معیشت تباہ، بشریٰ بی بی و گوگی خوشحال‘‘: وزیراطلاعات مریم اورنگزیبO وزیراعظم کا 25 نومبر سے ترکی کا تین روزہ دورہO برطانیہ 10 برسوں میں تیل اور گیس کے دو ہزار کنوئیں بند کر دے گا!! کاربن گیس سے بچائو20 ارب پونڈ خرچ ہوں گے۔
٭…خبریں ساری اہم ہیں، صرف ایک آدھ سطر کہ کوشش کے باوجود تادم تحریر درریافت نہیں ہو سکا کہ نوازشریف فیملی کے ہمراہ لندن سے کہاں گئے؟ کہاں ہیں؟ کیا کر رہے ہیں؟ اتنی عجلت میں لندن کیوں چھوڑنا پڑا؟ شائد کالم شائع ہونے تک کوئی اطلاع مل جائے! ٭…پاکستان کے ایک بزعم خود سب سے بڑے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے عالمی شہرت یافتہ ’’تفتیش کار سینئر صحافی‘‘ نے ایک روز پہلے خبر دے دی تھی کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری جی ایچ کیو سے وزیراعظم ہائوس میں بھیج دی گئی ہے۔ اس خبر میں سینئر جرنیلوں کے نام نہیں تھے جب کہ کالم ’’راوی نامہ‘ میں تین روز قبل اس سمری میں شامل چھ جرنیلوں کے نام اور ہر جرنیل کے پورے کوائف چھپ چکے تھے، دوسرے راوی نامہ میں اہم ترین ممکنہ تقرریوں کے نام بھی دے دیئے تھے۔ سنیارٹی اور تجربہ وغیرہ کے اعتبار سے یہ نام کچھ آگے پیچھے ہو سکتے ہیں مگر ’راوی نامہ‘ کے چھ ناموں میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ ’بازی لے گیا‘ کی سستی شہرت کے بارے میں کیا لکھا جائے؟ ٭…وزیراعظم کے پائوں پاکستان کی سرزمین پر ٹِکتے ہی نہیں! پہلے ہر مہینے، اب ہر ہفتے غیر ملکی دورہ! ملک میں سیلاب کی قیامتیں اور وزیراعظم 12 دنوں کے لئے لندن میں بھائی جان کے پاس پھر امریکہ! ملک میں ہنگامے اور وزیراعظم کبھی وسطی ایشیائی ریاستیں، کبھی مِصر کبھی یورپ اور اب 26 نومبر کو عمران کا اسلام آباد پر یاجوج ماجوج حملہ ہونے والا ہے، نئے چیف آف آرمی سٹاف کے تقرر کا مسئلہ سامنے آ گیا ہے، ملکی معیشت دیوالیہ پن کی جانب بڑھنے کا اندیشہ ظاہرکیا جا رہا ہے اور وزیراعظم کل ترکی کے سہ روزہ دورے پر جا رہے ہیں جہاں 6.1 درجے کے شدید زلزلے نے وسیع پیمانہ پر تباہی پھیلا دی ہے، وزیراعظم پاکستان کا وہاں سرخ قالین پر استقبال، گارڈ آف آنر اور عمدہ ضیافتیں، تحائف اور…اور! بار بار کیا لکھوں؟ شہباز شریف صاحب کے ترکی میں اہم نجی مفادات ہیں۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے تو ہر دوسرے تیسرے مہینے ترکی کے چکر لگتے تھے۔ صدر اردگان کے ساتھ دیرینہ ذاتی تعلقات ہیں۔ (صدر اردگان انقرہ میں 1100 کمروں کے شاہی محل میں رہتے ہیں) ایک خبر یہ بھی ابھری تھی کہ ملک کے حالات کے پیش نظر وزیراعظم کا ترکی کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے، مگر پھر تردید آ گئی کہ دورہ بحال ہے، شائد اب پھر ملتوی ہو جائے؟ اس کی ضرورت کیا ہے، بلکہ وزیرخارجہ کی ضرورت کیا ہے؟ ٭…عمران خان کی ہر روز کہہ مکرنیاں (بار بار ترجمہ کیا کروں؟) ایک مطالبہ پھر یُوٹرن! دوسرا مطالبہ پھر یُوٹرن، تیسرا مطالبہ اور…پلٹے، منہ کا ذائقہ بدلنے کو امیر خسرو کی ایک ’کہہ مکرنی‘ پڑھئے: کہتے ہیں: ’’نہائے دھوئے، سیج میری آیو…لے چُوما مُنہ، منہ ہی لگایو…اتنی بات میں تُھکم تُھکا… اے سکھی ساجن؟ نا سکھی حُقّہ!!‘‘ O چلیں امیر خسرو کی ایک اور کہہ مکرنی!! ’’طرح طرح سے منہ مٹکا وے…کھیل دکھا کر موہے رُجھاوے…جی چاہے لے جائوں اندر…اے سکھی ساجن؟ نا سکھی بندر!!…‘‘ ٭…عمران خان نے 35 پنکچروں سے بات شروع کی، پھر اسے محض سیاسی بیان قرار دے دیا۔ اس کے بعد کئی یُوٹرن۔ بہت شور مچایا کہ آرمی چیف مجھ سے پوچھ کر لگایا جائے، اب کہا ہے کہ جو مرضی لگا لو…ایک مطالبہ کہ الیکشن فوراً کرائے جائیں، اب چھوٹ دے دی کہ چلو 10 مہینے میں ہی سہی… فوج کے لئے بے تحاشا انتہائی نامناسب الفاظ کہے، اب فوج سے پیار محبت شروع! امریکہ کو بے تحاشا گالیاں اب اعلان کہ دوستی کرنا چاہتا ہوں! انتخابات کے سلسلے میں اب صرف اتنا مطالبہ رہ گیا کہ صاف شفاف ہونے چاہئیں!! یہ نہیں بتایا کہ آپ الیکشن کمیشن کو تسلیم نہیں کرتے ہو تو انتخابات کون کرائے گا؟… محض اس مطالبہ کے لئے ملک گیر لانگ مارچ؟؟ اک معمہ، سمجھنے کا، نہ سمجھانے گا!! ٭…اور…اور عبرت! وزارت داخلہ کے ’گلو بٹ‘ فساد بہادر وزیر رانا ثناء اللہ پر پابندی لگ گئی کہ نئے آرمی چیف کے تقرر کے بارے میں زبان بند رکھیں، کوئی بات نہ کریں! حکومت عجب بھان متی کا کنبہ ہے، گلو بٹوں سے بھرا ہوا! ہر کوئی باون گز کا!! فوج دوسرے اداروں کی طرح ایک اور ادارہ ہے۔ وزیراعظم جس طرح اپنی مرضی سے وزیر مقرر کرتا اور برطرف کرتا ہے اسی طرح مختلف محکموں کے سربراہوں کا تقرر بھی کرتا ہے۔ آج تک آرمی چیف کے تقرر پر کوئی تنازع پیدا نہ ہوا۔ ایوب خان نے قادیانی جرنیل کی بجائے جنرل محمد موسیٰ کو کمانڈر انچیف (بعد میں چیف آف سٹاف) مقررکیا۔کوئی اعتراض نہ ہوا،اسی طرح اور بھی مثالیں ہیں۔ ٭…کچھ کھیل تماشے! قطر میں فٹ بال کے عالمی مقابلے، 36 بار مسلسل جیتنے والا، دو بار عالمی چیمپئن ارجنٹائن ایک بالکل نئی ٹیم، سعودی عرب، سے بری طرح مار کھا گیا۔ سعودی عرب میں جشن ہونا ہی تھا، ملک بھر میں تعطیل، نعرے، آتش بازی مگر اس کا ایک اہم ترین حصہ یہ کہ کچھ عرصہ تک سعودی عرب اور قطر ایک دوسرے کے سخت دشمن تھے، قطر ایران کا ساتھ دے رہا تھا، دونوں ملکوں نے سفیر واپس بلا لئے تھے۔ قطر کے باشندے آسانی سے عمرہ اور حج کے لئے بھی سعودی عرب نہیں جا سکتے تھے۔ شدید کشیدگی تھی۔ پھر کسی طرح حالات بدلے۔ اب فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں سعودی ٹیم قطر پہنچی۔ پھر سعودی ولی عہد (عملاً بادشاہ)دوحہ پہنچے۔ امیر قطر نے شاہانہ استقبال کیا۔ گزشتہ روز دونوں نے مل کر سعودی عرب اور ارجنٹائن کی شہرہ آفاق ٹیم میں مقابلہ دیکھا۔ ارجنٹائن کی ایک اہم مشہور مبصر خاتون نے تبصرہ کیا کہ ارجنٹائن کے لئے یہ تو محض ایک پریکٹس میچ ہے، سعودی ٹیم کم از کم 6 گول سے ہارے گی، اس خاتون نے 6 گول کرنے والے ارجنٹائن کے چھ کھلاڑیوں کے نام بھی دے دیئے۔ مگر ہوا کیا کہ سعودی ٹیم کی انتہائی غیر متوقع جیت پر ارجنٹائن کے کھلاڑی تو رونے لگے اور سعودی کھلاڑیوں کی طرح خود ولی عہد محمد بن سلمان بھی سجدے میں گر گئے۔ خاص بات کہ دو روز قبل اپنی قطر کی ٹیم کی شکست سے غم زدہ امیر قطر نے بھی کھڑے ہو کر نہ صرف سعودی فتح پر والہانہ خوشی کا اظہار کیا بلکہ سعودی عرب کا پرچم اپنے جسم کے گرد لپیٹ لیا!! میرے لئے یہ بات زیادہ اہم ہے۔ ٭…کیا کیا بیماریاں! وزیراعظم پاکستان کا بار بار آٹومَیٹک ’کرونا‘، جب چاہے شروع، جب چاہے ختم! اچھا بھلا قرنطینہ! آصف زرداری کے آنے پر فوراً ختم، خوش و خرم استقبال! اس کے مقابلہ میں فواد چودھری نے بھی کوئی کمال دکھانا تھا، ’’ڈینگی‘‘ کا انتخاب کر لیا۔ جب ضرورت ہو گی اتر جائے گا! عربی میں ایک مقولہ ہے کہ ’’کلام الملوک، ملوک الکلام!‘‘ (بادشاہوں کا کلام، کلاموں کا بادشاہ ہوتا ہے)۔ سو بادشاہوں کی بیماریاں بھی بیماریوں کی بادشاہ!! کیا لکھا جائے؟!

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

کسی نے مجھے زہر دے دیا  اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

کسی نے مجھے زہر دے دیا اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

 ۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی