12:43 pm
ناموس صحابہؓ بل کی منظوری اور تلخ حقائق

ناموس صحابہؓ بل کی منظوری اور تلخ حقائق

12:43 pm

قومی اسمبلی نے حالیہ دنوں میں ایک اچھا کام کیا اور وہ یہ کہ صحابہ کرامؓ کی توہین کرنے والوں کی سزا میں اضافہ کرکے کم از کم دس سال کر دیا گیا‘ قومی
قومی اسمبلی نے حالیہ دنوں میں ایک اچھا کام کیا اور وہ یہ کہ صحابہ کرامؓ کی توہین کرنے والوں کی سزا میں اضافہ کرکے کم از کم دس سال کر دیا گیا‘ قومی اسمبلی نے صحابہ کرامؓ کی توہین پر سزائوں میں اضافے کے جس بل کی منظوری دی اسے جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کیا تھا‘ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ کی توہین پر اس وقت تین سال قید کی سزا ہے‘ جبکہ کسی بھی عام شہری کی توہین کی سزا پانچ سال ہے‘ اس بل کی بدولت صحابہ کرامؓ کی توہین کی سزا میں اضافہ ہوسکے گا‘ وفاقی وزیر قانو ن نے اس بل کی مخالفت نہیں کی‘ اس بل کے مطابق صحابہ کرامؓ کی توہین کرنے پر کم از کم سزا دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہوگا‘ اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ توہین کرنے والے نے کون سے الفاظ استعمال کئے الفاظ شدید توہین کے زمرے میں آئے تو سزا عمر قید بھی ہوسکتی ہے‘  صحابہ کرامؓ‘ اہل بیت عظامؓ اور ازواج مطہرات ؓ کی عزت ناموس کے تحفظ کے لئے قومی اسمبلی نے جو ناموس صحابہؓ بل منظور کیا ہے‘ اس سے ملک کے طول و عرض میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ہر صاحب ایمان اس بات پر خوش ہے کہ  قومی اسمبلی نے ناموس صحابہؓ بل منظور کرکے دشمنان صحابہؓ و اہل بیتؓ کے خرمن میں جو بجلی گرانے کی کوشش  کی ہے وہ بہرحال خوش آئند ہے‘ صحابہ کرامؓ برحق بھی ہیں اور معیار حق بھی‘ رسول اکرمﷺ کے اشارہ ابرو پر جانیں قربان کرنے والے صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؓ سے بغض رکھنے والا  ناپاک شخص کبھی بھی فلاح نہیں پاسکتا‘ صحابہ کرامؓ دین کے عینی شاہد ہیں‘ گواہ ہیں ‘ ان سے د شمنی رکھنا‘ ان کی مخالفت کرنا‘ ان کے خلاف زبان درازی کرنا‘ پوسٹیں شیئر کرنا‘ یہ نہ صرف بد ترین جرم بلکہ گناہ عظیم بھی ہے‘  یہی وجہ ہے کہ قومی اسمبلی سے ناموس صحابہؓ بل کی منظوری کے بعد … ملک بھر کے علماء‘ صلحاء‘ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی‘ اور یہ ہے بھی ہر صاحب ایمان کے لئے خوشی ہی کی بات‘ خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ ہوں‘ خلیفہ دوئم سیدنا عمر فاروقؓ ہوں‘ خلیفہ سوئم سیدنا عثمان بن عفانؓ ہو یا خلیفہ چہارم سیدنا علی المرتضیٰ  شیر خدا‘ امہات المومنین ہوں‘ بنات رسولﷺ ہوں ‘ یہ سب کے سب ارفع و اعلیٰ او ر مسلمانوں کی مقدس شخصیات ہیں‘ ان کے خلاف زبان درازی کرنے والے موذیوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے کڑی سے کڑی سزا دینا لازم ہے‘  گالی‘ توہین‘ تنقیص تو کسی عام شہری کی بھی نہیں کرنی چاہیے‘ چہ جائیکہ صحابہ کرامؓ… انتہائی دکھ کی بات یہ ہے کہ پاک سرزمین کو بعض غیر ملکی راتب خور صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؓ کی توہین کے لئے استعمال کرتے چلے آرہے ہیں‘ باخبر ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف تھانوں میں صحابہ کرامؓ  اور اہل بیت اطہارؓ کی توہین کے حوالے سے سینکڑوں ایف آئی آر درج ہیں … لیکن پولیس بدترین گستاخ ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ‘ اعلیٰ عدلیہ‘ بار ہا دفعہ سوشل میڈیا کے ذریعے رسول اکرمﷺ‘ صحابہ کرامؓ‘ ازواج مطہراتؓ کے حوالے سے کی جانے والی گستاخیوں کو روکنے کیلئے حکومت کو ہدایات جاری کرچکی ہے۔
جو زبان دراز شتونگڑا اٹھتا ہے … وہ صحابہ کرامؓ  اور اہل بیت اطہارؓ کے خلاف ’’بھونکنا‘‘ شروع کر دیتا ہے‘ جس کی وجہ سے ملک بھر میں نفرت و عداوت پھیلنا شروع ہو جاتی ہے‘ خلفاء راشدینؓ  کے حوالے سے تاریخ کے چیتھڑے پیش کرکے فتنہ تکفریت کو پروان چڑھایا جاتا ہے‘ حالانکہ صحابہ کرامؓ کے ایمان کا سب سے بڑا گواہ خود قرآن پاک ہے‘ فتنہ تکفریت کے شتونگڑے گز گز بھر لمبی زبانیں نکالے اہل بیت عظامؓ اور صحابہ کرامؓ پر بھونکنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں‘ بات چوکوں‘ چوراہوں‘ جلسے ‘ جلوسوں‘ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے نکل کر سوشل میڈیا کے ذریعے غلیظ گستاخیوں تک آن پہنچی ہے‘ ہفتہ کے دن اخبارات میں چھپنے والی خبر کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے بلدیہ ٹائون کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک اہم ملزم کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا‘ مذکورہ ملزم توہین رسالت‘ توہین صحابہ‘ توہین اہل بیت‘ توہین قرآن پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث تھا‘ خبر کے مطابق گرفتار ملزم سے ایف آئی اے کی ٹیم نے سنگین ترین گستاخانہ جرائم میں ملوث ہونے کے تمام ثبوت برآمد کرلیے۔
عدالتوں میں سوشل میڈیا پر بدترین گستاخانہ مواد شیئر کرنے والے مجرموں کے خلاف مقدما ت لڑنے والی تنظیم تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ پاکستان کے ذرائع کے مطابق ‘ پاکستان میں ناموس رسالت اور ناموس صحابہؓ و اہل بیتؓ پر ہونے والے حملے ایک سوچی سمجھی سازش اور  غیر ملکی طاقتوں کا ایجنڈا ہے‘ جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں سے محبت رسولﷺ اور محبت صحابہ کرامؓ چھیننا ہے ‘ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی کے ڈائریکٹر کے مطابق مشرکین مکہ‘ یہودیوں اور عیسائیوں  نے بھی ایسی گستاخیاں نہیں کی ہوں گی‘ جیسی گستاخیاں آج سوشل میڈیا کے ذریعے کی جارہی ہیں۔
یہ امر نہایت افسوسناک لیکن حقیقت پر مبنی ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بدترین گستاخانہ مواد شیئر کرنے والوں میں صرف غیر مسلم ہی نہیں  بلکہ مسلمان گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بعض بدبخت بھی شامل ہیں ‘ ان خطرناک حالات میں قومی اسمبلی میں ناموس صحابہؓ بل کی منظوری انتہائی خوش آئند ہے‘ میری ملک کے تمام طبقات کے صاحبان بصیرت سے گزارش ہے کہ وہ اس ’’بل‘‘ کی نہ صرف یہ کہ سپورٹ کریں … بلکہ سینٹ سے بھی مطالبہ کریں کہ وہ فی الفور اس پر قانون سازی کرے۔
علماء اور اسکالرز کو بھی اس بات پر غور و فکر کرکے قوم کی رہنمائی کرنی چاہیے کہ وہ شخص کہ جو صحابہؓ  یا اہل بیت اطہارؓ کا گستاخ ہے … اس موذی شخص کے شر سے مہذب معاشرے کو کیسے محفوظ رکھا جائے‘ عمران خان کے دور حکومت میں ایک ملعون نے اسلام آباد میں  حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی گستاخی کی تھی اور پھر بعض اس وقت کی حکومتی شخصیات کی وجہ سے وہ ملک چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا … اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کھوج لگائیں کہ گستاخ ملعون کو ملک سے فرار کروانے میں اس وقت کی کون کون سی حکومتی شخصیت ملوث تھی‘ ہرمسلک‘ فرقے اور جماعت کے بڑوں کو یہ فیصلہ کرلینا چاہیے کہ مقدس شخصیات کی توہین کرنے والے کسی ’’گستاخ‘‘ کو بھی ‘ کسی فرقے ‘ مسلک یا  جماعت کا شیلٹر نہیں لینے دیا جائے گا‘ صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؓ کا  گستاخ بدتمیز‘ شیطان صفت ‘ بے غیرت شخص ہوتا ہے‘ گستاخ رسول اور گستاخ صحابہ کاہر سطح پر بائیکاٹ کیا جانا ضروری ہے‘ پاکستان میں گستاخیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں‘ جب تک گرفتار گستاخوں کو  عدالتوں سے ملنے والی سزائوں پر عملدرآمد نہیں ہوگا‘ معاملات میں بہتری کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔
 


تازہ ترین خبریں

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق