12:18 pm
سعودی عرب اورایران کے درمیان تعلقات بحال

سعودی عرب اورایران کے درمیان تعلقات بحال

12:18 pm

خدا کاشکر ہے کہ سات برسوں کے بعد سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔ ان دوممالک کے درمیان تعلقات کو بحال کرانے میں عوامی جمہوریہ چین کا اہم کردار ہے بلکہ یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جب چین کے صدر شی جن پنگ نے دوماہ قبل سعودی عرب کا دورہ کیاتھاتواس دوران سعودی عرب کے پرنس محمد بن سلمان نے چینی صدر سے استدعا کی تھی کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کوبحال کرانےمیں اپناکردار اداکریں۔ واضح رہے کہ چین اور ایران کے درمیان نہایت ہی خوشگوار تعلقات ہیں بلکہ حال ہی میں ایران کے صدر جناب رئیسی نے حال ہی میں چین کادورہ کیاتھا جس کی وجہ سے ان دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں چنانچہ چینی صدر نے سعودی عرب اور ایران کے ذمے دار افسران کو بیجنگ مدعو کیا تاکہ ان کے درمیان براہ راست بات چیت کے ذریعے ان ملکوں کے درمیان تعلقات میں رکاوٹوں کو دورکیاجاسکے۔ ان دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان بات چیت سے بہت اہم مسائل دور ہوئے ہیں جس کے بعد ان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بحال ہوسکے ہیں تقریباً دو ماہ کے بعد ان دونوں ملکوں کے درمیان سفیروں کا تبادلہ بھی ہوجائے گا۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی میں چین کے کردار کو مسلم امہ سمیت بشمول امریکہ نے بہت سراہاہےاس پس منظر میں اس خطے میں یعنی مشرق وسطیٰ میں امن کے گہرے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ نیز یہ بھی امیدکی جارہی ہے کہ ان دوملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد یمن کےحالات میں بھی تبدیلی آسکتی ہے۔ یہاں یہ لکھنا ضروری ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے یمن میں حوثی مرکزی حکومت کےخلاف تحریک چلارہے ہیں حوثیوں کوایران کی حمایت حاصل ہےجبکہ یمن کی مرکزی حکومت کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔ اب جبکہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بحال ہورہے ہیں تویمن کا مسئلہ بھی بات چیت کے ذریعے حل ہوسکتاہے۔
دوسری طرف اسرائیل نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب اور ایران کےمابین تعلقات کی بحالی کی مذمت ہے اور کہاہے کہ ان ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی اسرائیل کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔ اسرائیل اس ضمن میں امریکہ سےرجوع کرے گاتاکہ چین کے کردار پر بڑی تفصیل سے بات کرکے اس معاہدے کےحقائق معلوم کئےجاسکیں نیزاسرائیل کی یہ کوشش ہوگی کہ ایران اورامریکہ کےدرمیان ایٹمی ہتھیاروں کےسلسلے میں جومذاکرات ہورہے ہیں‘ ان میں رکاوٹ ڈالی جائے تاکہ یہ مذاکرات کامیاب نہ ہوسکیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ ایران کےدرمیان ایٹمی ہتھیاروں سےمتعلق مذاکرات کو کامیاب کراناچاہتاہےتاکہ امریکہ کسی حد تک ایران میں اپنااثرورسوخ برقراررکھ سکےحالانکہ ایران میں اس وقت ایک کردلڑکی کے قتل کے سلسلے میں احتجاج جاری ہیں جس میں اب تک سینکڑوں افراد اپنی جان دے چکے ہیں۔ ایرانی حکومت ایران میں ہونے والے احتجاج سے متعلق امریکہ پر الزام عائد کررہے ہیں تاہم سعودی عرب اورایران کےدرمیان ہونےوالے معاہدے سے عوامی جمہوریہ چین کی سفارتی اورسیاسی قوت میں بے پناہ اضافہ ہواہےنیز اس خطے کے عوام یہ سمجھ رہے ہیں کہ چین کا یہ کردار آئندہ بھی جاری رہے گا۔ چند ماہ بعدفلسطین کےمسئلے کوبھی چین اپنے پرامن سفارتی ذرائع سےحل کرانےکی کوشش کرےگاتاکہ فلسطینیوں کو انکا حق مل سکے۔ فلسطینی عوام کشمیری عوام کی طرح اپنے سیاسی اور آئینی حقوق کے لئےبے پناہ قربانیاں دےرہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں اس وقت چین مظلوم عوام کی ایک امید بن کر ابھرا ہے اور اس کی سفارتی کوششوں سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ملکوں کے درمیان اختلافات کوختم کرانے میں چین اپناکردارادا کررہاہے۔ ویسے بھی چین کسی بھی ملک میں جنگ کا حمایتی نہیں ہے۔ وہ پرامن طریقے سے اپنی معیشت کو غیرمعمولی ترقی دےرہاہےاوریہی طریقہ کاروہ دوسرے ملکوں کو بھی اختیارکرنے کامشورہ دے رہا ہے۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی و سیاسی تعلقات کی بحالی سے متحدہ عرب امارات‘ بحرین اور عمان کی قیادت بھی بہت خوش ہیں،بعدمیں ان کےدرمیان تجارت کےفروغ میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتاہے۔اس معاہدے سےچین ایشیا میں امن کا سب سے بڑاپیامبر بن کرابھرا ہے۔شکریہ چین۔سعودی عرب اور ایران دوستی زندہ باد۔

تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے ،یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا، شیخ رشید

حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے ،یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا، شیخ رشید

قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے بھی عدالتی اصلاحات سے متعلق بل منظور کرلیا

قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے بھی عدالتی اصلاحات سے متعلق بل منظور کرلیا