12:21 pm
عمران خان کا عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ

عمران خان کا عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ

12:21 pm

٭… عمران خان کا 18 مارچ کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہO لاہور: عمران خان کی رہائش گاہ پر گلگت پولیس پنجاب پولیس کے مقابلہ کے لئے موجودO تحریک انصاف لاہور کی صدر یاسمین راشد کی صدر مملکت سے بات چیت، عمران خان کو ہار ماننے کی تجویزO حمزہ شہباز: لاہور کے تین حلقوں سے پنجاب اسمبلی کے لئے کاغذات جمع کرا دیئےO گلگت پولیس کا آئی جی محمد سعید تبدیل، اسلام آباد طلب کر لیا گیاO جنوبی وزیرستان، آٹھ دہشت گرد ہلاک، دو فوجی جوان زخمیO ’’پنجاب میں پوری قوت سے انتخاب لڑیں گے‘‘ وزیراعظم شہباز شریف O مریم اورنگزیب کے عدالتوں پر حملے، ’’پہلے وارنٹ جاری کرتی ہیں پھر ریلیف دے دیتی ہیں‘‘ O پنجاب و پختونخوا میں مقررہ تاریخوں پر الیکشن ممکن نہیں،سینئرتجزیہ نگاروں کے تجزیےO زمان پارک لاہور، تحریک انصاف نے راستے بند کر دیئے، کوئی گاڑی عمران کے گھر تک نہیں جا سکتیO 19 مارچ کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کی جلسہ کی درخواست مستردO سپریم کورٹ کے ججوں کا بھی محاسبہ ہوناچاہئے: جسٹس فائزعیسیٰ Oچینی بینک مزید 50 کروڑ ڈالر قرضہ دے گاO ’’پنجاب ثقافت منانے کے لئے وزیر اور سرکاری افسروں میں پگڑیاں تقسیم O لاہور ہائی کورٹ: زمان پارک کیس کی سماعت آج تک ملتوی۔
٭… تین دنوں کی خجل خواری اور ہلڑبازی کے بعد بالآخر عمران خان نے 18 مارچ کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ سکیورٹی کا مسئلہ حکومت اور اپنے محافظوں پر چھوڑ دیا، عمران خان نے 19 مارچ، اتوارکو دو بجے دوپہر مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا اسے صوبائی حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔ نگران وزیراطلاعات عامر میر نے وجہ بتائی ہے کہ اس روز لاہور کے سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ لیگ کا فائنل میچ ہو گا اس روز کسی سیاسی ہنگامے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی طرف سےسیشن عدالت کے بلاضمانت وارنٹ جاری کرنےکے امتناع کی درخواست منظور نہیں کی اور عمران خان کی طرف سے 18 مارچ کو لازمی طور پر عدالت میں پیش ہونے کے حلف نامہ کو متعلقہ عدالتوں میں جمع کرانے کی ہدائت کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بلاضمانت گرفتاری کا وارنٹ جاری کرتے ہی گرفتاری واجب ہو جاتی ہے۔ ٭… تجزیہ نگاروں کے مطابق مختلف محکموں، فوج، عدلیہ، وزارت تعلیم اور پولیس کی معذرت کے نتیجے میں پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیوں کے انتخابات میں کم از کم چھ ماہ کی تاخیر کا اندازہ لگایا ہے۔ اس وقت پنجاب میں 30 اپریل کے انتخابات کے لئے امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔ پختونخوا میں ابھی الیکشن کا شیڈول جاری نہیں ہوا جو ایک دو روز میں جاری ہو جائے گا مگر انتخابات کے لئے سکیورٹی کی فراہمی اور ضروری عملہ کےعلاوہ اخراجات کے لئے صوبائی خزانہ میں پیسے نہ ہونے کے باعث انتخابات ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔ اپریل مئی میں بچوں کے امتحانات کے بعد گندم کی کٹائی اور بارشوں کا موسم شروع ہو جائے گا۔ خدا نخواستہ اس بار بھی گزشتہ سال کی طرح بھاری بارشوں اور سیلابوں کے خطرات کے امکان کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ ایسے حالات میں اگلے دو ماہ میں کسی قسم کے انتخابات کا کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا۔ انتخابات کے لئے ہمیشہ ضروری اور مارچ یا اکتوبر نومبر کاوقت رکھا جاتا ہے ان دنوں بارشوں اور سخت گرمی کا احتمال نہیں ہوتا۔ بہر حال اگلے دو ماہ میں انتخابات نہیں ہو سکیں گے۔ ویسے بھی پنجاب میں انتخابی امیدواروں کا روائتی جوش و خروش دکھائی نہیں دے رہا۔ ججوں کی بجائے ڈپٹی کمشنروں کو ضلعی سطح پر ریٹرننگ افسر بنائے جانے پر عمران خان نے اعتراض کر دیا ہے۔ ٭… لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف اور پنجاب پولیس کے آئی جی و ایڈووکیٹ جنرل کو ہدائت کی ہے کہ موجودہ بدنام کن صورت حال کا آپس میں بیٹھ کر کوئی حل نکالیں۔ تینوں فریقوں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے۔ اس پر ہائی کورٹ نے مزید کارروائی آج پر ملتوی کر دی ہے اس دوران زمان پارک میں پولیس کی کارروائی رکی رہے گی۔ ٭… بالآخر تحریک انصاف میں ہوش مندی اُبھر آئی۔ سابق وزیر صحت اور تحریک انصاف پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے تحریک کے کارکنوں کے پتھرائو کے ساتھ پٹرول بموں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اپنی پارٹی کے مقرر کردہ ملک کے صدر عارف علوی سے فون پر بات کرتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ عمران خان کو سمجھائیں کہ پتھرائو کے ساتھ پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے پٹرول بموں کا استعمال نہائت خطرناک اقدام ہے۔اس سے جانی نقصانات کا بہت اندیشہ ہے، کوئی جانی نقصان ہو گیا تو انتخابات ممکن نہیں رہیں گے۔ حکومت کے ہاتھوں میں انتخابات نہ کرانے کا ٹھوس سبب ہاتھ آ جائے گا۔ یاسمین راشد نے صدر علوی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عمران خان سے بات کر کے انہیں قائل کریں کہ مار دھاڑ کی پالیسی کی بجائے پُرامن راستہ اختیار کریں اور اپنی ہار تسلیم کر کے قانونی اور عدالتی احکام پر عمل کریں۔ یاسمین راشد کے اس موقف کی شاہ محمود قریشی نے بھی حمائت کی ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ عمران خان 18 مارچ کو وارنٹ جاری کرنے والی اسلام آباد کی دونوں عدالتوں میں پیش ہو جائیں گے۔ ٭… وزارت خارجہ نے افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ خلیل زلمے زاد کی طرف سے پاکستان کے امور میں مداخلت اور تجزیوں کی سخت مذمت کی ہے۔ خلیل زلمے نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی اقتصادی پالیسیوں کی بنا پر بھارت سے بہت پیچھے چلا گیا ہے۔ اس بیان کو بھارتی میڈیا نے بہت اچھالا ہے۔ اصولی طور پر خلیل زلمے کو کسی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے مگر جس طرح سے ہم کشکول اٹھائے دنیا بھر سے قرضوں اور عطیات کی بھیک مانگ رہے ہیں اس پر دنیا بھر کے تبصروں کو کیسے روک سکتے ہیں؟ یہ بار بار دیوالیہ ہونے یا نہ ہونے کی باتیں خود ہی دہرائی جا رہی ہیں۔ ان پر بیرونی تبصرے تو ہوں گے! ٭… دنیا بھر میں تیل سستا ہو گیا مگر پاکستان میں اس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ برطانیہ میں تیل77 ڈالر سے 5 ڈالر کم ہو کر 72 ڈالر بیرل پر آ گیا ہے۔ امریکہ کا بیرل چھوٹا ہوگا گیا ہے، اس کی قیمت 166 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ اس کے برعکس پاکستان میں آئی ایم ایف کے حکم پر نہ صرف اس ماہ پانچ روپے لٹر پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں 13 روپے لٹر کے اضافہ کا اعلان کیا گیا بلکہ یہ اضافہ ہر ماہ جون کے مہینے تک ہوتا چلا جائے گا۔ یوں اگلے ماہ پٹرول 277 روپے، اگلے ماہ 282 روپے لٹر ملے گا۔ کیا حکومت ہے کہ صرف ایک ارب 30 کروڑ ڈالروں کے لئے ساری قومی عزت و وقار دائو پر لگا دیا ہے۔ ٭… سپریم کورٹ نے صدر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی ایک درخواست مسترد کر دی۔ آئین کے مطابق صدر کو ہٹانے کے لئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس دو تہائی اکثریت کے ساتھ قرارداد کی منظوری ضروری ہے۔ صدر کا عہدہ ملک کے تمام یونٹوں کی یک جائی کا نمائندہ ہوتا ہے۔ اس عہدہ کوخالی قرار دینے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ صدر خود اس عہدے سے استعفا دے دے، اس کا انتقال ہو جائے، میڈیکل بورڈ اسے ذہنی مریض اور کام کرنے کا نااہل قرار دے دے، چوتھا طریقہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نااہل قرار دیئے جانے کا ہے مگر اس کے لئے بھی شرائط ہیں کہ صدر کو ہٹانے کے لئے اس کے خلاف ٹھوس وجوہ بتائی جائیں، ان کی تحقیقات کرائی جائیں اس دوران صدر کا موقف بھی سُنا جائے کہ یہ وجوہ ثابت ہو جائیں تو قرارداد کی دو تہائی منظوری صروری ہے۔ اس منظوری کے ساتھ ہی صدر کا عہدہ خالی ہو جائے گا اور سینٹ کا چیئرمین نئے صدر کے انتخاب تک صدر کا عہدہ سنبھال لے گا۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری