12:30 pm
نئی عالمی مورچہ بندیاں اور ہماری مجبوریاں

نئی عالمی مورچہ بندیاں اور ہماری مجبوریاں

12:30 pm

کئی عشروں کی بدانتظامی ، لاقانونیت ، کرپشن سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی کی چوڑیاں ہمارے ہاتھوں کی ہتھکڑیاں اور پائوں کی بیڑیاں بن گئی ہیں جس کی وجہ سے ایک نئی تشکیل پاتی دنیا میں ہمیں اپنی آزاد مرضی کے ساتھ اپنے قومی مفادات سے ہم آہنگ کردار حاصل کرنے کی نہ تو جرات ہو رہی ہے اور نہ ہی حوصلہ ۔اس حوالے سے اگر کسی طرف سے کوئی پیشکش یا تجویز آتی بھی ہے تو ہمارا جواب کسی مجبور حسینہ کی طرح یہی ہوتا ہے کہ میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں تھوڑا ٹھہرو ساجن مجبوریاں ہیں
حالت یہ ہو گئی ہے کہ مجبوریوں کی یہ نو نو چوڑیاں وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ تعداد میں کم ہونے کی بجائے اُلٹا بڑھتی جا رہی ہیں اور خدشہ یہ ہے کہ تھوڑا ٹھہرو ، تھوڑا ٹھہرو ، کی گردان کرتے کرتے ہم عالمی انتظام کی تشکیل نو کے موجودہ فیصلہ کن مرحلے کو بھی خدانخواستہ شاید ضائع ہی کر بیٹھیں ۔ورلڈ آرڈر کی تشکیل نو کا باعث بننے والی روس یوکرین جنگ اپنے نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ، روسی فضائیہ نے 9 ارب روپے ( 32 ملین ڈالر) مالیت کا امریکی ڈرون بحیرہ اسود میں گرا کر جو وارننگ دی ہے اس سے مشرقی یورپ میں جاری بالواسطہ جنگ پہلی بار براہ راست تصادم میں بدل گئی ہے ، منگل 14 مارچ 2023 کو پیش آنے والا یہ واقعہ اس حوالے سے بھی دلچسپ ہے کہ جب 2 روسی سخوئی ایس یو 27 لڑاکا طیارے اچانک امریکی ڈرون طیارے Reaper MQ-9 کے سر پر جا پہنچے تو امریکی فضائیہ اپنے قیمتی ڈرون کو بچانے کیلئے کچھ نہ کر سکی ، جس روسی پائلٹ نے امریکی ڈرون طیارے کو بحیرہ اسود میں ڈبویا ، وہ کم بیش نصف گھنٹے تک اس کے ساتھ چوہے بلی کا کھیل کھیلتا رہا ، اسٹریٹجک فیصلے کے تحت روسی پائلٹ نے امریکی ڈرون کو ہٹ کرنے کیلئے نہ تو کوئی میزائل فائر کیا ، نہ ہی اپنی مشین گن استعمال کی ، بلکہ اس کے انتہائی قریب آکر اس طرح چکر لگائے کہ ہوا کے ارتعاش کی وجہ سے امریکی ڈرون اپنا توازن کھو بیٹھا اور سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ، امریکی فضائیہ کا موقف ہے کہ روسی پائلٹ نے پہلے اپنے فیول ٹینک امریکی ڈرون پر گرائے پھر اس کے پنکھے کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے ڈرون طیارہ توازن کھو کر سمندر میں جا گرا ۔ پینٹاگون نے اس جھڑپ کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے جس میں روسی طیارہ امریکی ڈرون کے اوپر اور دائیں بائیں انتہائی قریب سے ڈاگ فائٹ کے انداز میں چکر لگاتا دکھائی دے رہا ہے ، اس واقعے نے ہمارے نام نہاد عسکری ماہرین کے ان دعوئوں کی قلعی بھی کھول دی ہے کہ جدید ترین امریکی ڈرون طیارہ MQ-9 Reaper اتنا اونچا اُڑتا ہے کہ پاکستان جیسے ممالک کے پاس اسے نشانہ بنانے کی صلاحیت ہی نہیں ہے ، لیکن اب جب حقیقت کھلی ہے تو پتہ چلا ہے کہ 9 ارب روپے کا امریکی ڈرون روس کے ایس یو 27 سخوئی طیاروں سے اپنا بچائو نہیں کرسکتا اور اتنا بے بس ہوتا ہے نصف گھنٹے تک چوہے بلی کے کھیل کے انداز میں ہوا کے تھپیڑے کھانے کے بعد تباہ ہو جاتا ہے ، اگر ایس یو 27 سخوئی یہ کام کر سکتا ہے تو پھر جے ایف 17 تھنڈر ، ایف 16 ۔ میراج اور جے 10 سی کیوں نہیں کر سکتے ؟ اس جھڑپ کے بعد روس کا ردعمل مزید حیران کن رہا ، امریکی دفتر خارجہ نے بطور احتجاج جب واشنگٹن میں روسی سفیر اناتولی انتونوف کو طلب کیا تو اس نے جواب دیا کہ اگر تباہ کن ہتھیاروں سے لیس ہونے کی صلاحیت رکھنے والا ایسا ہی کوئی روسی ڈرون طیارہ نیویارک یا سان فرانسسکو کے قریب پرواز کرتا پایا جاتا تو امریکہ کا ردعمل کیا ہوتا ؟ اُنہوں نے سوال کیا کہ امریکی ائیرسپیس سے ہزاروں کلومیٹر دور یہ ڈرون بحیرہ اسود میں کیا کر رہا تھا ؟ پھر اس کا جواب خود ہی دیا اور کہا کہ یہ ڈرون ڈینجر زون میں جاسوسی مشن پر تھا اور انفارمیشن اکھٹی کر کے یوکرین کو فراہم کر رہا تھا جس کی مدد سے یوکرین والے روسی افواج اور روسی سرزمین کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔عالمی اسٹریٹجک معاملات سے آگاہ حلقوں کا دعویٰ ہے کہ یوکرین میں دنیا کے جدید ترین اسلحہ کے انبار لگا دینے کے باوجود امریکہ اور نیٹو کو اپنے مطلوبہ نتائج نہیں مل رہے اس لیئے اب پینٹاگون اور نیٹو نے روس کا جنوب کی طرف سے گھیرائو کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، اس سلسلے میں پیںٹاگون اور سینٹ کام کے 2 بڑے جرنیلوں نے شام میں امریکی زیر کنٹرول علاقوں کے ہنگامی دورے کیئے ہیں ، جوابی ہنگامی حکمت عملی کی تیاری کیلئے شام کے صدر بشار الاسد ماسکو پہنچے اور صدر پیوٹن سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، واپسی سے قبل بشار الاسد نے اعلان کیا کہ اُن کا ملک شام میں مزید روسی اڈوں اور افواج کو خوش آمدید کہے گا اور ساتھ ہی کہا کہ خطے میں یہ روسی موجودگی مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیئے ۔ ادھر خلیج فارس میں روس ، چین اور ایران کی بحریہ مشترکہ جنگی مشقیں کر رہی ہیں اور چین کے صدر شی جن پنگ ماسکو کا ہنگامی دورہ کرنے والے ہیں ۔ عالمی عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دورے کے بعد چین کے صدر یوکرین کو جنگ بندی کیلئے ایک امن فارمولا پیش کریں گے اور یوکرین کے انکار کے بعد چین خفیہ یا علانیہ روس کو چینی ہتھیاروں کی سپلائی شروع کر دے گا جس سے مشرقی یورپ اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کا ایک نیا خوفناک مرحلہ شروع ہو سکتا ہے ۔ چین کی علانیہ اور روس کی خفیہ سفارتکاری سے سعودی عرب اور ایران میں صلح ہو جانے کی وجہ سے مشتق وسطیٰ میں امریکہ اور اسرائیل کی پوزیشن پہلے ہی بہت کمزور ہو گئی ہے اگر شام کا محاذ دوبارہ گرم ہوتا ہے تو عالمی کشیدگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ جائے گی اور دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی محسوس ہوگی ۔ سوال یہ ہے کہ تیزی کے ساتھ بدلتی اس اسٹریٹجک صورتحال میں جو نئی عالمی مورچہ بندیاں جاری ہیں پاکستان اس حوالے سے کہاں کھڑا ہے ؟ اور خدانخواستہ اگر ہمیں کوئی بڑا فیصلہ کرنا پڑا تو کیا معاشی و سیاسی حالات کی بدحالیاں اور مجبوریاں ہمیں کوئی آزادانہ فیصلہ کرنے دیں گی ؟ یا نازک ترین لمحات میں ہم ایک بار پھر وہی پرانا گیت گا رہے ہوں گے کہ میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں تھوڑا ٹھہرو ساجن مجبوریاں ہیں

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری