12:28 pm
قرآنِ کریم: انسانی سماج کی گائیڈ بک

قرآنِ کریم: انسانی سماج کی گائیڈ بک

12:28 pm

ابھی رمضان المبارک کا مہینہ گزرا ہے، جو پوری دنیا میں قرآن مجید کا مہینہ ہوتا ہے۔ قرآن مجید اپنے دائرے میں کام کر رہا ہے اور دنیا کا کوئی علاقہ اس سے خالی نہیں ہے۔ آج سے پچاس سال پہلے جن علاقوں میں قرآن مجید نہیں پڑھا جاتا تھا وہاں آج پڑھا جاتا ہے۔ جن ممالک میں قرآن مجید کا داخلہ بند تھا وہاں اب تراویح میں قرآن مجید سنایا جاتا ہے۔ میں نے وہ علاقے بھی دیکھے ہیں جہاں چالیس سال پہلے تک اگر کسی کے گھر میں قرآن مجید کا نسخہ پکڑا جاتا تو وہ جیل میں ڈال دیا جاتا تھا، اس سال وہاں سینکڑوں مساجد میں تراویح میں قرآن مجید سنایا گیا ہے۔ جہاں کبھی قرآن مجید کا نام لینا منع تھا وہاں کے لوگ حافظ مانگتے ہیں کہ تراویح میں قرآن مجید سنانے کے لیے حافظ چاہئیں۔ اس پر میں کہا کرتا ہوں کہ قرآن مجید تو اپنا کام کرتا جا رہا ہے لیکن ہم کیا کر رہے ہیں؟ یہ ہمیں سوچنا چاہیے۔
قرآن مجید پڑھنے اور سننے کا حکم بھی دیتا ہے ’’فاقرؤوا ما تیسر من القرآن‘‘ جتنا آسانی سے ہو سکے قرآن پڑھو۔ ’’واذا قری القرآن فاستمعوا لہ وانصتوا‘‘ جب قرآن مجید پڑھا جائے تو غور سے سنو۔ قرآن مجید پڑھنے اور سننے کا بہت اجر و فضیلت بیان کیا گیا ہے۔ لیکن اس سے اگلی بات قرآن مجید نے یہ بیان کی ہے ’’کتاب انزلناہ الیک مبارک لیدبروا اٰیاتہ ولیتذکر اولوا الالباب‘‘ کہ یہ ایک بابرکت کتاب ہے جو ہم نے آپ پر اس لیے اُتاری ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں پر غور و فکر کریں اور عقل رکھنے والے نصیحت حاصل کریں۔ اور دوسری جگہ فرمایا ’’حتٰی تعلموا ما تقولون‘‘ اسے سمجھو بھی کہ کیا پڑھ اور سن رہے ہو۔ الحمد للہ پڑھنے اور سننے کی طرف تو ہماری توجہ ہے، لیکن سمجھنے کی طرف ہماری توجہ کم، بلکہ بہت ہی کم ہے، جبکہ عمل تو سمجھنے کے بعد ہوتا ہے۔ جب میں کسی بات کو سمجھوں گا تو عمل کروں گا، اگر سمجھوں گا ہی نہیں تو عمل کیا کروں گا۔ صحابہ کرامؓ کے بہت سے واقعات ملتے ہیں کہ قرآن مجید کی کوئی آیت نازل ہوئی تو وہ اسے سن کر پریشان ہو گئے۔ میں ان واقعات میں سے ایک عرض کر دیتا ہوں۔ جب قرآن مجید کی یہ آیت نازل ہوئی ’’یایہا الذین امنوا اتقوا اللہ حق تقاتہ‘‘ کہ اے ایمان والو! تقوٰی کا حق ادا کرو، اللہ سے ایسے ڈرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے۔ اس پر صحابہ کرامؓ پریشان ہوگئے کہ یہ کون کر سکتا ہے، کس کی ہمت ہے کہ وہ اللہ سے ڈرنے کا حق ادا کر سکے۔ صحابہ کرامؓ ایسے مواقع پر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے اور اپنی پریشانی عرض کرتے تھے۔ حضورؐ اس کی وضاحت فرماتے تھے اور ان کی تسلی کرا دیتے۔ حضورؐ سے بہتر وضاحت کون کر سکتا ہے، اور پھر اس کے بعد کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس آیت کے نزول پر صحابہ کرامؓ نے پریشان ہو کر حضور نبی کریمؐ کی خدمت میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ’’حق تقاتہ‘‘ تو ہم سے نہیں ہوتا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کا حق ادا کر سکیں۔ چنانچہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں وضاحت اتار دی ’’فاتقوااللہ ما استطعتم‘‘ کہ جتنی تمہاری طاقت ہے اتنا تو اللہ سے ڈرو، باقی میں معاف کر دوں گا۔ اور یہ اصول قرآن مجید میں بیان فرمایا ’’لا یکلف اللہ نفسا الا وسعھا‘‘ کہ اللہ تعالیٰ کسی آدمی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔ یہ بات میں آج کے نوجوانوں سے کہا کرتا ہوں کہ قرآن مجید پڑھتے سنتے ہوئے کوئی الجھن پیدا ہو جائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رجوع کرو۔ قرآن مجید کو آج کے فلسفوں پر مت پرکھو۔ قرآن مجید کا ترجمہ اور تفسیر پڑھتے ہوئے، مفہوم سنتے ہوئے کسی بات میں الجھن یا کنفیوژن آجانا فطری بات ہے۔ اس زمانے میں تو آسان بات تھی کہ جناب نبی کریمؐ کی خدمت میں جا کر عرض کرتے کہ یا رسول اللہ! اس کا کیا مطلب ہے اور آپؐ اس کا صحیح مفہوم سمجھا دیتے تو بات واضح ہو جاتی اور اشکال دور ہو جاتا۔ آج جناب نبی کریمؐ کی ذات گرامی تو ہمارے سامنے نہیں ہے لیکن آپؐ کے ارشادات سامنے موجود ہیں، آپؐ کی تشریحات موجود ہیں جو با آسانی مل جاتی ہیں۔ اگر کوئی کنفیوژن آئے تو معلوم کرو کہ حضورؐ نے اس بارے میں کیا وضاحت فرمائی ہے، آپؐ کی وضاحت مل جانے کے بعد پھر ادھر ادھر جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میں نے ذکر کیا کہ صحابہ کرامؓ قرآن مجید کی کوئی بات سن کر پریشان ہو جاتے تھے۔ اس پر میں عرض کیا کرتا ہوں کہ صحابہ کرامؓ چونکہ قرآن مجید کو سمجھتے تھے اس لیے پریشان ہوتے تھے۔ ہم نہ سمجھتے ہیں نہ پریشان ہوتے ہیں۔ ہمارا فارمولا ہی الگ ہے کہ جب سمجھتے ہی نہیں تو پریشان کیوں ہوں گے۔ ہم قرآن سے صرف ثواب چاہتے ہیں کہ ثواب مل گیا ہے تو کافی ہے۔ جبکہ قرآن مجید قراءت، سماعت اور تلاوت کے بعد ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ مجھے سمجھیں بھی۔ قرآن مجید اپنے بارے میں کیا وضاحت کرتا ہے، اس حوالے سے میں نے ابتدائی آیات تلاوت کی ہیں ’’ذٰلک الکتاب لا ریب فیہ ھدی للمتقین‘‘ کہ سورۃ البقرہ کے آغاز میں اللہ رب العزت نے سب سے پہلے قرآن مجید کا تعارف کرایا ہے۔ پہلی بات یہ کہی ہے کہ یہ کس موضوع کی کتاب ہے۔ کیونکہ ہم کوئی بھی کتاب اٹھاتے ہیں تو پڑھنے سے پہلے یہ ذہن میں ہوتا ہے کہ یہ کس سبجیکٹ کی کتاب ہے۔ (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد