12:29 pm
ہرلمحہ’’مدرڈے‘‘

ہرلمحہ’’مدرڈے‘‘

12:29 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) اگریہ واقعہ مکے میں رونماہوتاتوچلووہاں محبت کرنے والادادا، خاندان کے دوسرے عزیزو اقارب اس گھڑی میں غم بانٹنے کے لئے اردگرد موجودہوتے۔ بیاباں جنگل،پتھریلے پہاڑوں اور صحرامیں یہ غم دیکھنے کوملا،دل سے ایک ہوک اٹھی، یامیرے رب!توواقعی بے نیازہے۔ام ایمن نے اپنے بازوں میں لیتے ہوئے التجاکی، اٹھوبیٹا، میرے آقاﷺنے اپنے آنسوؤں سے ترچہرہ سے جواب دیاکہ ’’نہیں،میں نہیں جاؤں گا،مجھے اپنی ماں کے پاس ہی رہنے دو’’ام ایمن فرماتی ہیں کہ میں زبردستی اس ننھے شہزادے کوقبر سے اٹھا کرلائی‘‘۔ آئیے اب اگلے منظرکی طرف چلتے ہیں! میرے آقاﷺآخری حج کے سفرمیں اپنے رب کے حضورمناجات کے لئے تشریف لے جارہے ہیں، شدید گرمی کامہینہ،آپ نے اپنی اونٹنی کامنہ ابواکی طرف موڑدیااور70ہزارکاقافلہ اپنے آقاکے پیچھے رب کی تسبیح بیان کرتے ہوئے گامزن ہے۔
57برس گزر گئے،اتنابڑازخم اورصدمہ نجانے کیسے بھراہوگا۔کہاں وہ بچپن کاچھٹاسال اورآج میرے آقا ﷺ تریسٹھ سال کی عمرمیں، میرے آقااپنی ماں کی قبرکے سرہانے تشریف لائے،اونٹنی کوبھی فاصلے پربٹھادیا،اس عظیم ہستی کی آخری آرام گاہ کی پتھریلی زمین پردوزانو ہو کر، سرگھٹنوں میں جھکاکربیٹھ گئے جس طرح بچپن میں اپنی ماں کے پاس بیٹھے تھے جب وہ انتہائی تکلیف میں بے چین ہوکرکروٹیں بدل رہی تھیں۔ یقیناوہ سارے مناظریادآگئے توبے ساختہ پھوٹ پھوٹ کراسی طرح رونا شروع کردیاجس طرح وہ بچپن میں اپنی والدہ مرحومہ کواپنے ہاتھوں لحدمیں اتارتے ہوئے بیتاب ہوئے تھے، جس طرح بے تابی میں ام ایمن کاہاتھ چھڑاکر دوڑکرقبرسے چمٹ گئے تھے۔آج ایک مرتبہ پھران مبارک آنسوؤں کی برسات ریش مبارک کوترکرتی ہوئی سینہ مبارک پرطوفان برپا کررہی تھیں اورآج بھی کوئی چپ کرانے والانہ تھاکہ صحابہ کرام کی پوری جماعت حزن وملال کے اس مناظرمیں ماں بیٹے کی ملاقات میں حائل نہیں تھے اورادب کی بنا پرایک فاصلے پربیٹھے اپنے آقاﷺکی اس جذباتی اوررومانوی کیفیت کودیکھ کر بے چین ہورہے تھے۔کافی دیرتک نجانے اپنی والدہ محترمہ سے کیاباتیں کرتے رہے کہ بچپن میں ماں کو ابھی جی بھرکردیکھا بھی نہیں ہوگا، لاڈوپیارکاوہ سارازمانہ اب آنکھوں کے سامنے آرہا ہوگاجس کی بنا پرحزن وملال کی کیفیت بے چین کررہی تھی، دائمی جدائی کے تمام مناظرآج یکجاہو کر میرے آقاﷺکومضطرب کررہے تھے۔ طبیعت اس قدربے چین ہوئی کہ آپ نے اپنے تمام ساتھیوں کو ارشاد فرمایا:میں آج رات یہاں ہی قیام کروں گااور وہاں نہیں گئے جہاں قیام کے لئے بندوبست کیاگیا تھا،اپنی ماں کے سرہانے ساری رات قیام فرمایا۔ حضور نبی کریمﷺبڑے مضبوط دل اور حوصلہ مندانسان تھے۔مشکل سے مشکل وقت اور کڑے سے کڑے حالات میں بھی آپ صبروضبط کادامن ہاتھ سے نہ جانے دیتے۔ آپ ﷺ نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں کوصبروتحمل،شجاعت اور مردانگی کاسبق دیالیکن ان کی زندگی میں بھی چند مواقع ایسے آئے جب ان کی مبارک آنکھیں بے اختیار اشک بارہوگئیں۔ ان میں سے ایک موقع وہ تھاجب غزوہ احدمیں حضرت حمزہ ؓ کی شہادت کے بعد آپ ان کے گھرتشریف لے گئے ان کے بچوں کوپیارکیا اوران کی شہادت کی خبران کی رفیقہ حیات کودی۔ اس موقع پر آپﷺکی آنکھیں بھیگ گئیں۔ ایک موقع وہ تھا جب آپﷺکے ڈیڑھ سالہ فرزندحضرت ابراہیمؓ انتقال کرگئے۔اس وقت بھی ہزارضبط کے باوجودآپ کی آنکھیں پرنم ہوگئیں اورایک موقع وہ تھاجب غزوہ بد ر سے آپ ﷺفارغ ہونے کے بعد اپنی والدہ محترمہ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہاکی قبر مبارک پرحاضر ہوئے جواسی نواح میں تھی۔وہاں آپﷺکی آنکھوں میں آنسوآگئے۔یہ دیکھ کرصحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے تعجب سے پوچھا کہ یارسول اللہﷺ!آپ کی آنکھوں میں آنسو؟مطلب یہ تھاکہ آپ توفرمایاکرتے ہیں کہ مرنے والوں پررونانہیں چاہیے لیکن اب آپ جیسے جری اورمضبوط انسان کی آنکھیں بھی نم ناک ہیں۔ اس موقع پرآپﷺنے جوکچھ فرمایااس کامفہوم یہ ہے کہ ایک بیٹے کی طرف سے اپنی والدہ محترمہ کی جناب میں نذرانہ عقیدت و احترام ہے۔ان آنسوؤں کوکم حوصلگی یاتھڑدلی سے کوئی تعلق نہیں۔یہ توبے اختیارآنسوہیں جواس حرم محترم میں حاضری کا خراجِ عقیدت ہے۔یہ ماں کے ان قدموں میں،جن کے نیچے جنت ہوتی ہے،گلہائے عقیدت کے طور پرآنسوں کا گلدستہ ہے۔جن کے ہاتھ میں جنت کی کلیدہے اورجن سے پہلے کوئی جنت میں داخل نہیں ہوسکتا۔آپ کاارشادگرامی ہے کہ سب نبیوں پرجنت حرام ہے جب تک میں جنت میں داخل نہ ہوجائوں،وہ اپنی ماں کے لئے ایسے بے قرارہیں۔ سبحان اللہ! ان دنوں ہم بھی مغرب کی تقلیدمیں پچھلے کئی برسوں سے ’’مدرڈے ‘‘کاتہوارمنانے میں بڑاتفاخر محسوس کرتے ہیں۔چلے آج ایک چھوٹی سی کہانی پراس مضمون کوختم کرتاہوں جومجھے ایک پڑھی لکھی ماں نے سنائی جس کے بچے ان سے دوربیرونِ ملک میں مقیم تھے۔وہ ایک کالج کی پرنسپل رہ چکی ہیں۔ساری عمردرس وتدریس میں گزاردی۔اب بھی کئی غریب بچیوں کی کفالت انتہائی پردہ داری اورخاموشی کے ساتھ سرانجام دیتی ہیں۔مجھے اس بات کاکبھی پتہ نہ چلتااگربوڑھا ڈاکیامجھے اس کی اطلاع نہ دیتا۔ایک دفعہ میں ان کے گھرکے سامنے سے گزررہاتھاتومجھے روک کرمیرے کل شام کے ٹی وی پروگرام پر تبصرہ فرمانے لگیں۔مجھے جہاں ان کی علمی گفتگونے حیران کردیاوہاں ان کی لاجواب یادداشت نے میرے دل ودماغ کے کئی چراغ روشن کر دیئے۔ میں جتنی دیرپاکستان میں رہتاہوں ان سے جی بھرکرباتیں کرتاہوں،ان کی ڈھیرساری باتیں سنتاہوں جووہ ساراسال میرے لئے جمع کرکے رکھی ہوتی ہیں۔یہاں سے میں جب ٹیلیفون پران کوسلام کرتاہوں توان کی خوش کلامی سے میرادل معطرہوکے رہ جاتاہے لیکن مختصر سی بات کرکے یہ کہہ کرختم کردیتی ہیں کہ تمہیں خواہ مخواہ اس کازیادہ بل آئے گا۔آؤگے توخوب باتیں کریں گے۔ دوران قیام پاکستان ایک دن خودبخودمیرے پاؤں ان کے گھر کی سمت چل پڑے۔ وہ مجھے باہرہی مل گئیں۔کیسی ہیں آپ ماں جی، بہت شرمیلی ہیں وہ ، مسکرائیں اور کہنے لگیں تم کیسے ہو؟آج صبح سویرے ہی ، ماں جی آپ کو سلام کرنے آگیا۔انہوں نے پھولوں کاایک گلدستہ تھام رکھا تھا۔میں نے ان پھولوں کی بابت پوچھاتوانہوں نے جواب دیا کہ میرے تینوں بیٹے امریکہ میں مقیم ہیں،سب سے چھوٹے بیٹے نے یہ پھول بھیجے ہیں کیونکہ آج’’مدرڈے‘‘ہے ناں!(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد