12:37 pm
ملکی دفاع پر حملہ

ملکی دفاع پر حملہ

12:37 pm

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے جلاؤ گھیراؤ کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے اور حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ دشمن عناصر
 (گزشتہ سے پیوستہ)
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے جلاؤ گھیراؤ کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے اور حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ دشمن عناصر مسلح افواج کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ وہ عوام کے تعاون سے سازش کو ناکام بنانے کا عزم دہرارہے ہیں ۔عوام سمجھتے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا۔ اس گرفتاری کے فوراً بعد ایک منظم طریقے سے فوج کی املاک اور تنصیبات پر حملے کرائے گئے اور فوج مخالف نعرے بازی کروائی گئی۔یہ درست ہے کہ جو کام ملک کے  دشمن 75 سال نہ کرسکے وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا سیاسی لبادہ اوڑھے ہوئے اور گمراہ کئے گئے گروہ نے کر دکھایا ۔ یہ بھی سچ ہے کہ فوج نے انتہائی تحمل، بردباری اور برداشت کا مظاہرہ کیا اور اپنی ساکھ کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں انتہائی صبر اور برداشت سے کام لیا۔حکومت کہتی ہے کہ ان کارروائیوں میں ملوث سہولت کار، منصوبہ ساز اور سیاسی بلوائیوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی دشمن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ تشدد کے تمام مجرم، منصوبہ ساز، اکسانے والے اور حملہ آور گرفتارکئے جائیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج ہوں۔ اپریل 2022ء  میں پارلیمانی عدم اعتماد کے ووٹ میں وزیراعظم کے عہدے سے برطرف ہونے کے بعد خان نے جرنیلوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان پر اور ان کی سیاسی تحریک کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا۔کئی مہینوں تک پاکستانی ملٹری انٹیلی جنس کے ایک سینئر جنرل کو نام لے کر پکارا  اور الزام لگایا کہ کمانڈر نومبر میں ہونے والی فائرنگ کے پیچھے ہے جس میں وہ زخمی ہوا تھا۔فوج کی تذلیل کرنے اور اس پر جمہوریت کو پامال کرنے کا الزام لگانے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیاگیا۔  امریکہ اور برطانیہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ’’یہ ایک مکمل سیاسی طوفان بن گیا ہے جس کے بہت ہی غیر متوقع نتائج ہوں گے۔‘‘ ماضی میں فوج سیاسی تنازعات کے ثالث کے طور پر کام کرتی تھی۔ آج ملک میں کوئی ادارہ نہیں ہے جو یہ کردار ادا کر سکے۔ خان پر بطور وزیر اعظم اپنے دور میں غیر قانونی طور پر سرکاری تحائف فروخت کرنے کے ایک مختلف مقدمے میں بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
 جھڑپوں میں کم از کم آٹھ پاکستانی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئے۔ ہلاکتوں میں سے پانچ خیبر پختونخوا میں، دو لاہور میں اور ایک شخص کوئٹہ میں ہلاک ہوا۔ 200 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے اسلام آباد کے مضافات میں ایک ریلوے سٹیشن کو نذر آتش کر دیا۔پولیس نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے الزام میں سینکڑوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ہجوم کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں خان اور ان کی پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے نئے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔  حکام کہتے ہیں کہ مشتعل ہجوم کا فوجی تنصیبات پر حملہ، عوامی املاک کو نقصان پہنچانا، پولیس کی درجنوں گاڑیوں کو جلانا، پولیس افسران پر حملہ اور اہم سڑکوں وشاہراہوں کو بلاک کرکے زندگی کو درہم برہم کرنا نظر انداز نہیں کای جا سکتا ہے۔ تشدد کے بعد مشرقی پنجاب اور شمال مغربی خیبر پختونخواہ کے صوبوں میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند کر دی گئیں ۔انٹر نیٹ سروسز معطل کی گئیں ۔ راولپنڈی کے گیریژن شہر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ ، شمال مغرب میں سیکیورٹی پوسٹوں پر حملہ، افغانستان کی سرحد پر واقع چکدرہ قلعہ کو نذر آتش کرنا، لاہور میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ کی اور پھر اسے نذر آتش کر نا معمول کے احتجاج کا حصہ نہیں بلکہ اس سے ملک دشمنوں کے کردار کا پتہ چلتا ہے۔ جو سیاست کی آڑ میں ملک کو کمزور کرنے اور اس کے دفاع کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔یہ محض امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش نہیں بلکہ ملک کے خلاف جنگ ہے۔ اس میں یہاں کے ہی لوگ استعمال کئے جا رہے ہیں۔ بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان محرکات کے اصل دشمن کی شناخت کرنا ایک کھلا چیلنج ہے۔ مصنوعی ذہانت کے اس دور میں اس چیلنج کا مقابلہ کرنا زیادہ مشکل نہیں ہو سکتا۔ 
 

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد