01:06 pm
جہاد ی افواج پاکستان کے نام  وقت کی پکار

جہاد ی افواج پاکستان کے نام وقت کی پکار

01:06 pm

کچھ عرصہ پہلے ہم نے پروفیسر سید ابوبکر غزنوی کے اسلامی معاشی افکار پیش کئے تھے۔ آج کی نشست میں جہاد کے حوالے سے اور افواج پاکستان کے حوالے سے ان کے خطبات جہاد صفحہ47سے 51تک، اختصار کے ساتھ پیش خدمت ہے۔ ملک میں چونکہ آج کل افواج کے حوالے سے ایک خاص فضا بھی ہے اور ہماری فوج اسلامی ملک کی اسلامی فوج ہے۔ ہم اپنی بہادر افواج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں لہٰذا پروفیسر سید ابوبکر غزنوی کا دیا گیا لیکچر تاریخی طور پر آج بھی مئوثر ہے، لیجئے۔ ان کا جہاد اور افواج پاکستان کے حوالے سے لیکچر ملاحظہ کیجئے۔ تاریخ عالم اٹھا کر دیکھیے، معزز قومیں باضابطہ جنگ کا اعلان کرتی ہیں۔ کسی کو غافل پا کر بے خبری کی حالت میں یکایک حملہ کر دینا بزدلانہ حرکت ہے۔ یہ چوروں اور ڈاکوئوں کو تو زیبا ہے، لیکن کسی معزز اور بہار قوم کو زیبا نہیں۔ دشمن کو اپنی فوج کی تعداد اور جنگی سازوسامان کی کثرت پر گھمنڈ تھا۔ اس نے مادی طاقت کے نشے میں سرشار ہو کر ہم پر یلغار کی۔ ’’(اے دشمنان امت محمدیہ!) تمہارا جتھا ہرگزتمہارے کچھ بھی کام نہ آسکے گا، چاہے تمہاری فوج کی تعداد کتنی بھی زیادہ ہو جائے، اللہ تعالیٰ ایمان رکھنے والوں کے ساتھ ہے۔‘‘ (الانفال 19-) آیت مذکورہ میں جہاں اپنی معیت و نصرت کا ذکر کیا تو ساتھ ہی کہا:’’اے ایمان والو! ہم نے تمہاری نصرت و اعانت کی اور شکست کی ذلت و نامرادی سے بچا لیا تو تم پر واجب ہے کہ تم اللہ اور اس کے رسول کا کہا مانو۔‘‘ (الانفال20-)
پس اللہ کے سامنے جھک جائو، اس کا شکریہ بجالائو، سجدہ شکرانہ ادا کرو۔ جنگ بدر میں مسلمانوں کی نصرت و حمایت کا ذکر کیا تو ساتھ ہی کہا کہ اب تو اللہ سے ڈرو اور پرہیز گاری اختیار کرو۔ یقیناً اللہ نے جنگ بدر میں تمہاری مدد کی۔ حالانکہ تم ناتواں تھے (جنگی سامان بھی کم تھا اور فوج بھی نسبتاً کم تھی) پس تقویٰ اختیار کرو، تاکہ شکر گزار بن جائو۔‘‘ (آل عمران 123-) گویا اللہ کے نزدیک شکر گزاری یہی ہے کہ تم پرہیز گار بن جائو۔ اے افواج پاکستان! اے لشکر اسلام کے سپاہیو! جنگ بھی اللہ ہی کے لئے کرو۔ جنگ اس نیت سے کرو کہ اللہ کا حکم ہے۔ ’’اللہ کی خاطر ان لوگوں سے جنگ کرو جو تم سے جنگ کرتے ہیں۔ (البقرہ19-) جنگ اس نیت سے کرو کہ تم امت محمدیہ کے افراد ہو۔ جنگ اس نیت سے کرو کہ تم حضرت محمدﷺ کے دامن سے وابستہ ہو اور وابستگان محمدﷺ کی رسوائی اسلام کی رسوائی ہے۔ قرآن نے جہاں بھی قتال کا حکم دیا ہے۔ ’’فی سبیل اللہ‘‘ کا لفظ التزام کے ساتھ بولا۔ پس جنگ اللہ ہی کے لئے کرو، خون اور نسل کے رشتوں کی بنا پر جنگ مت کرو۔ محض ملک گیری کی ہوس میں یلغار نہ کرو۔ محض اپنی انانیت کو تسکین دینے کے لئے جنگ مت کرو۔ ترمذی شریف میں ہے۔ ’’اگر دو بھوکے بھیڑیے بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑ دئیے جائیں تو وہ بھی ایسی تباہی و بربادی نہیں مچاتے جس قدر مال و جاہ کی ہوس انسان کا دین برباد کر دیتی ہے۔‘‘ (جامع الترمذی رقم 2376) پھر مسلم شریف کی وہ حدیث جو حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے، کس قدر اس حقیقت کی وضاحت کرنے والی ہے! رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے پہلا شخص جس کے خلاف فیصلہ خداوندی صادر ہوگا، ایک شہید ہوگا۔ اسے بارگاہ الٰہی میں لایا جائے گا، اللہ اس سے کہے گا: میں نے تم پر نوازشیں کیں، تم نے میرے لئے کیا کیا؟ وہ کہے گا: میں تیری خاطر لڑتا رہا، حتیٰ کہ میں نے تیری راہ میں اپنی جان بھی دے ڈالی۔ اللہ کہے گا: ’’ تو جھوٹ بول رہا ہے۔ تو تو اس لئے جنگ کرتا رہا کہ تو ہیرو کہلائے، تجھے بہادر اور دلیر کہا جائے، تو دنیا میں تم پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے جاچکے۔ پھر اسے منہ کے بل اوندھا گھسیٹا جائے گا، حتیٰ کہ اسے دوزخ میں جھونک دیا جائے گا۔’’ (صحیح مسلم، رقم 1905-) ان لوگوں کی بدنصیبی اور محرومی میں کیا شبہ ہوسکتا ہے جو جنگ کی تمام صعوبتیں اور کلفتیں جھیلتے ہیں، لیکن فساد نیت کی وجہ سے ان کا اجر و ثواب غارت ہوگیا، پس اسلام کا سب سے پہلا تقاضا یہ ہے کہ نیتوں کو سیدھا کرو اور محض فسادنیت کی بنا پر تم اجر و ثواب سے محروم نہ رہو۔ ہمارے بعض زعماء جنہوں نے مغرب کی آغوش میں پرورش پائی ہے اور جن کے ذہنوں پر مغرب زدگی کی چھاپ لگی ہوئی ہے، ان کی زبانوں پر ’’عزت نفس‘‘ اور ’’وطن‘‘ کے لفظ بار بار آتے ہیں۔ اے کاش! وہ یہ بھی کہیں کہ ہماری جنگ اسلام کی عزت و ناموس کی جنگ ہے۔ میں نے بارہا کہا اور آج پھر کہتا ہوں اور جب تک میری زبان میں قوت گویائی موجود ہے، میں یہ کہتا رہوں گا اور اس بات کے اعلان سے کبھی باز نہیں آئوں گا کہ یہ جاہ و حشمت اور ملک گیری کی ہوس یہ خون و نسل کا رشتہ و پیوند بتان وہم و گماں لاالہ الا اللہ (خطبات جہاد ص 15-47:مختصراً)

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں