01:08 pm
راست اقدام کی فوری ضرورت

راست اقدام کی فوری ضرورت

01:08 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) بھارتی پروپیگنڈہ صنعت اس طرح کی ہندوستانی ویب سیریزمیں پاکستان کی غلط شباہت پیدا کرکے پاکستان کاایک خوفناک اورمنفی تصور پیش کرکے اپنے ناظرین کویقین دلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس سلسلے کوسب سے پہلے نیٹ فلیکس کواستعمال کیاگیا جہاں مقدس کھیل ان کی پہلی پیداوار ہے جس میں ایک ناول پرمبنی ایک سیریز’’واکرامداٹیا‘‘ اور ’’انوراگ‘‘جیسے من گھڑت قصوں پرمبنی ڈراموں کی سیریزنشرکی جارہی ہیں۔ مثلاًایک اورسیریزمیں سرتاج سنگھ (خان) ٹھوکرکے ایک مجرم ماسٹرمائنڈگنیش کی ایک چال کو دکھایا جارہا ہے جس میں وہ تمام ممبئی کوتباہ کرنے کیلئے سیاست میں مذہبی فرقہ پرستی کازہرملاکرعام شہریوں کی ہلاکت کامنصوبہ بنارہاہے اوراس کہانی میں یہ ثابت کیاجارہاہے کہ یہ ساری سازش پاکستان کی طرف سے ہوئی ہے اوراس کے جواب میں ایک وطن پرست ہندو ہیروکی شکل میں سامنے آتاہے جونہ صرف اس ساری سازش کوختم کردیتاہے بلکہ اس میں ملوث تمام کرداروں کوملیامیٹ کردیتاہے۔ آخرایسی کہانیوں پرمبنی فلموں کے پیچھے کون سے خطرناک مقاصد پنہاں ہیں اوراپنے عوام کوملک میں بڑھتی ہوئی غربت اورمذہبی اونچ نیچ سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسی فلمیں دکھائی جارہی ہیں تاکہ اسلام کاسافٹ امیج سے انہیں دوررکھاجائے۔اس کے علاوہ دیگر ذرائع سے اس کے ساتھ ساتھ ناچ گانے کے پروگرامز میں ایسی جاذبیت پیداکرکے پیش کئے جارہے ہیں جہاں ناطرین کی بڑی تعدادکواس طرف راغب کرکے’’یوٹیوب‘‘کے ذریعے آمدنی کے ذرائع سے بھی استفادہ کیاجارہاہے۔
اس میں حیرت کی قطعاًکوئی بات نہیں کہ دشمن طاقتیں ایک مرتبہ پھرپاکستانی کی سلامتی کو درہم برہم کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوچکی ہیں اوراپنے پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے انہوں نے عین وہی فارمولا استعمال کرناشروع کر دیا ہے جوپاکستان کو دولخت کرنے کیلئے1971ء میں استعمال کیاگیاتھا۔فرق صرف یہ ہے کہ اب سوشل میڈیاکے ذریعے انہوں نے ہمارے ایسے افرادکو استعمال کرناشروع کردیاہے جو پاکستان میں اقتدارکی لالچ میں کسی بھی حدتک جانے کوتیارہیں۔تاریخ کومڑکردیکھیں توسانحہ مشرقی پاکستان کے وقت امریکی ایف بی آئی کے ایجنٹ اوربعدازاں 1969ء سے لے کر 1972ء تک پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ’’فارلینڈ‘‘اس وقت کے سیاستدانوں سے کبھی رات کے اندھیروں اورکبھی دن کے اجالے میں ان کے دفاترمیں ملاقاتیں کیاکرتاتھا اورآج ایک مرتبہ پھر28 اپریل کوپاکستان میں تعینات امریکی سفیررات کے اندھیرے میں یہی کام کررہاہے۔ فوادچوہدری کی اہلیہ نے اپنے خاص مقاصدکیلئے امریکی سفیرسے ملاقات کی تصویرکوسوشل میڈیاپرجب نشر کیا تو فواد چوہدری کے کپڑوں کی سلوٹوں اورسلیپرزسے اس اچانک اور غیر متوقع ملاقات کا اندازہ ہواجبکہ عالمی سفارتی قوانین کے مطابق مقامی پولیس کی سیکورٹی کو اطلاع دیناضروری ہوتا ہے۔ اگر امریکی سفیراچانک آدھی رات کو فواد چوہدری کے گھر پہنچ جاتاہے توتصورکریں کہ کس قدراہم معاملہ ہوگا۔اس سارے وقوعہ کااطلاع خودبیگم فوادنے سوشل میڈیاپرتصویرجاری کرکے یہ عمران خان کویہ بتانے کی کوشش کی کہ فوادکس قدر اہم ہے۔یادرہے کہ فوادچوہدری ایک عرصے سے پنجاب کے وزارت اعلی کے منصب کاخواب دیکھ رہے ہیں۔فوادچوہدری کے گھرسے امریکی سفیر کو کیامعلومات دی گئیں کہ اچانک یہ ساری تیزیاں کیوں؟ سوال یہ ہے کہ آخر امریکی سفیر کی ملاقات کا کیامقصدتھاکہ اسے رات کے اندھیرے میں خود فوادکے گھرچل کرجاناپڑاجبکہ خوداس کی جان کوبھی خطرہ لاحق ہوسکتاتھا۔ دراصل انہیں بتایاگیاکہ پاکستان کے اعلیٰ حکام نے ایک میٹنگ میں فیصلہ کیاہے کہ وہ چین اورروس کے بلاک میں شامل ہوکر اس خطے میں اپنااہم رول اداکریں گے اوراس کیلئے حکومت کی بھرپوریقین دہانی کے ساتھ چیف نے چین کو بھرپور اعتمادمیں لیا۔ظاہرہے فوادچوہدری کویہ معلومات وزیراعظم ہاؤس کے اندرسے ملیں اور فوادچوہدری نے اپنے اقتدار کیلئے امریکیوں سے ملکی مفادکاسودا کرلیا۔پی ٹی آئی کی طرف سے امریکی سفیرکومعلومات دینے کامقصدیہ ہے کہ پاکستان کوفوری طورپراس بلاک میں شامل ہونے سے روکاجائے اورپی ٹی آئی کوواپس حکومت میں لایا جائے کہ ہمیں وہ آزمودہ دوست ہیں کہ جنہوں نے اپنے دوراقتدارمیں نہ صرف کشمیر کا سودا کیابلکہ سی پیک پربھی کام مکمل بندرکھاجس کی وجہ سے چین سے ہمارے تعلقات میں کافی سردمہری آچکی تھی۔ امریکی سفیرنے فوری طورپریہ معلومات واشنگٹن روانہ کردیں جہاں واشنگٹن پوسٹ نے پوری رپورٹ شائع کردی اورپاکستان کوانتباہ کیا گیاکیونکہ امریکاکسی صورت میں بھی نہیں چاہے گاکہ دنیاکی واحدمسلم ایٹمی طاقت اورخطے کی سب سے زیادہ اہمیت رکھنے والی لوکیشن ان کے ہاتھ سے نکلے۔ امریکی دباؤکوبڑھانے کیلئے تمام مالیاتی اداروں کوبھی اشارہ کر دیاگیااوریہی وجہ ہے کہ آئی ایم ایف ابھی تک لیت ولعل سے کام لے رہا ہے۔ اگلے چندمہینوں میں پاکستان کو10 ارب ڈالر کی ادائیگیاں بھی کرناہیں جس کیلئے امریکا سمیت مالیاتی ادارے یہ جاننے کیلئے بیتاب ہیں کہ ان حالات میں پاکستان کے دیوالیہ کی خبریں بڑے زورسے نشرکی جارہی ہیں اورکبھی ہرآئے دن پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کی جارہی ہے لیکن پہلی مرتبہ اسحاق ڈار کے اس واضح بیان کہ اب ہم آئی ایم ایف کومزیدیقین دہانیاں نہیں کراسکتے اورپاکستان نے اگلے 5مہینوں میں بیرونی ادائیگیوں کابھی بندوبست کرلیاہے۔ اب یہ خبریں عام ہیں کہ چین نے بڑی حکمت کے ساتھ پہلے افریقامیں بڑی مضبوطی سے اپنے پائوں جمائے اورتقریباً تمام تجارتی منڈیوں پراس کی اجارہ داری قائم ہوگئی ہے اوراس کے فوری بعداس نے خطے میں ایک بڑی کامیابی اس وقت حاصل کی جب اس نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ایک مثبت کرداراداکرتے ہوئے جانی دشمنی کومحبت میں تبدیل کرتے ہوئے یمن میں طویل اورخوفناک جنگ کاخاتمہ کروا دیا۔ یادرہے کہ چین پہلے ہی ایران کاسب سے بڑانہ صرف تجارتی شراکت دارہے بلکہ وہ بوقت ضرورت ایران میں اپنے فوجیوں کی تعیناتی کا معاہدہ بھی کرچکاہے۔ امریکااوراس کے چند اتحادیوں کوشب وروزیہ فکرکھائی جا رہی ہے کہ چین بہت جلدسنگل کرنسی کااجراکرنے جارہاہے اور سعودی عرب،یواے ای ،بحرین،قطراورروس بھی اس کاحصہ بننے کا اعلان کردیں گے اوراسی گروپ نے پاکستان کو مزیددس ارب ڈالردینے کا وعدہ کیاہے۔یادرہے کہ عالمی تجارت میں ڈالر کے استعمال سے امریکا یومیہ دوسوملین ڈالر کمیشن کے طور پرکمارہاتھاجبکہ چین پہلے ہی بیشترممالک سے لوکل کرنسی اورمال کے بدلے مال کے ذریعے تجارت کرکے امریکی کمیشن میں خاصی کٹوتی کروا چکا ہے اوراب چین کی طرف سے سنگل کرنسی کے بعدامریکی خسارہ یقیناامریکا کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ لیبیاکے رہنما معمر قذافی کواسی پاداش میں نہ صرف حکومت سے برطرف کیا گیا بلکہ بڑی بے رحمی سے قتل کردیاگیاتھا۔ پاکستان میں حالات کوخراب کرنے میں اس قدرتیزی سے کام لیاگیاکہ ادھرپی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں مذاکرات ہورہے تھے اور اس سے اگلے ہی دن29 اپریل کوپی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے گھراچانک چھاپہ ماراگیااوران کی بازیابی کیلئے بکتر بند گاڑی سے ان کے گھرکاگیٹ توڑ کر پولیس اندرداخل ہوگئی۔قوم کسی اچھی خبرکی منتظر تھی لیکن مذاکرات کوسبوتاژکرنے اور حکومت پرمزیددباؤبڑھانے کیلئے30 اپریل کو عوامی احتجاج کرنے کی دھمکی دے کریہ اشارہ دیا گیاکہ حکومت اورفوج کوہم ابھی بھی سڑکوں پرنکالنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع