12:28 pm
یہ ملک اور فوج ہمارے ہیں اور یہ قوم بھی اپنی ہے

یہ ملک اور فوج ہمارے ہیں اور یہ قوم بھی اپنی ہے

12:28 pm

دسمبر 2007ء میں جب سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا قتل ہوا تو ملک بھر بالخصوص سندھ میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا، کئی سرکاری و نجی املاک کو نذر آتش کر دیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ ایک دن میں اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا تمام شرپسندوں کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ تھا؟ کیا سیاسی کارکن تشدد پسند اور انتہا پسند ہوسکتا ہے بالخصوص ایسی سیاسی جمہوری پارٹی کے کارکن جو تمام پارٹیوں کے کارکنوں سے زیادہ معتدل مزاج اور تحمل پسند تصور ہوتے ہیں؟ اس سوال کا جواب ہے نہیں۔ گو کہ اس وقت بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے پی پی پی کے کارکنوں کو مورد الزام ٹھہرایا تھا اور پرتشدد واقعات کی تمام تر ذمہ داری انہی پر ڈال دی تھی لیکن سوچنے، سمجھنے اور عقل رکھنے والے تجزیہ کاروں نے کہا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ تشدد اور جلائو گھیرائو کے واقعات میں شرپسندوں کا ہاتھ ہے جن کا پارٹی سے دور دور کا واسطہ بھی نہیں تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے قائد اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر بھی شدید ردعمل دیکھنے کو ملا۔ لیکن اب کی بار ردعمل مختلف قسم کا تھا۔ ردعمل میں ٹارگٹ فوج اور فوجی تنصیبات اور فوجی عمارتوں کو بنایا گیا۔ اب وہی سوال یہاں پر بھی دہرایا جاسکتا ہے کہ ہماری پاک فوج کو ٹارگٹ کرنے والے کون لوگ ہیں؟ کیا ان تمام کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے؟ کیا وہ تحریک انصاف کے کارکنان تھے؟ 9مئی جس کو یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ کیونکہ قیام پاکستان سے آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جس میں فوجی عمارتوں کے ساتھ ساتھ تاریخی ورثے کو نذر آتش کیا گیا ہے یا اسے نقصان پہنچایا گیا ہو۔ اب تک سات ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں بہت بڑی تعداد کا تعلق شرپسندوں سے ہوگا۔ گرفتار افراد میں سے بہت سے افغان نیشنل بھی ہیں۔ اب تو یہ تفتیش کرنے کے بعد ہی معلوم ہوگا ان افغانیوں کو ان مظاہروں میں کس نے شریک کیا۔ ان کو کیا لالچ دی گئی کیونکہ ظاہر ہے وہ عمران خان کی محبت میں تو آئے نہیں تھے اور نہ ہی ان کا اس ملک کی سیاست سے کوئی لینا دینا تھا۔ افغانیوں کی ان مظاہروں میں شرکت ایک سوالیہ نشان ضرور ہے۔ ان کے علاوہ ایک کثیر تعداد خواتین کی بھی ہے۔ مظاہرے سیاسی ہوں یا مذہبی اہم کردار ہمیشہ قائد کا ہوتا ہے، مظاہرین نے پرامن رہنا ہے یا پرتشدد اس مظاہرے کی قیادت کرنے والے فیصلہ کرتے ہیں۔ مظاہروں میں شریک عوام الناس کا اپنا کوئی رحجان یا ترجیحات نہیں ہوتیں۔ وہ قائد کے اشاروں کا منتظر ہوتا ہے۔ اگر مظاہرین کو کہا جائے گا کہ آپ نے پرامن رہنا ہے تو وہ پرامن ہی رہتے ہیں۔ ہاں البتہ اگر ان میں چند شرپسندوں کا داخلہ ممکن ہو جائے تو پھر ہوسکتا ہے کہ پرامن مظاہرین کا رخ تشدد کی طرف موڑ دیا جائے۔ اگر مظاہرے کی قیادت کرنے والے کی طرف سے اعلان ہوجائے کہ جی ایچ کیو کی طرف رخ کرتا ہے تو پھر آپ اس ہجوم کو روک نہیں سکتے۔ فیصلہ کرنے والے چند افراد ہوتے ہیں اور جلائو گھیرائو میں حصہ ڈالنے والے ہزاروں 9مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات میں بھی لوگوں کا رویہ چند افراد کی وجہ سے پرتشدد ہوا ہوگا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چند ویڈیوز میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے چند قائدین لوگوں کو فوجی عمارتوں میں گھسنے پر اکسا رہے ہیں۔ ان کا یہ اقدام بہرصورت حال قابل مذمت ہے۔ ہر ذی شعور ان واقعات کی مذمت کرے گا اور کر رہا ہے۔ جو کام دشمن نہیں کر سکے وہ انہوں نے ناسمجھی میں یا انا اور ضد کی آڑ میں کر دکھایا۔ مظاہرے ہر ایک کا حق ہے مگر مظاہروں کو بہانہ بنا کر پاک فوج کو نقصان پہنچانا کہاں کی دانشمندی ہے؟ سات ہزار سے زائد افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔ ان گرفتار لوگوں کی اکثریت کا تعلق عام گھرانوں سے ہے۔ ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اپنے اپنے خاندان کے واحد کفیل ہیں۔ ان کی گرفتاری سے ہزاروں خاندان متاثر ہو رہے ہیں۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان گرفتار لوگوں کو سزا دینا ہی مسئلے کا حل ہے؟ کیا عبرتناک سزائیں دینے سے امن بحال ہو جائے گا؟ کیا سیاسی کارکنوں بالخصوص نوجوانوں کو سزائیں دینے سے باہمی محبت میں اضافہ ہوگا؟ اسلام میں معافی اور معاف کرنے والوں کو بہت پسند کیا گیا ہے۔ سزائیں ضرور دیں مگر ایسے لوگوں کو جو مظاہرین کو اکسا رہے ہیں۔ جنہوں نے فوجی املاک کی طرف ہجوم کا رخ موڑا ہے۔ ایسے رہنمائوں کو عبرت ناک سزائیں دیں تاکہ وہ آئندہ ایسا کرنے کی جرات نہ کریں۔ جہاں تک عام لوگوں کا تعلق ہے ان کے لئے یہی اذیت اور تکلیف کافی ہے جو 9مئی سے اب تک وہ اور ان کے گھر والے گزار چکے ہیں۔ پاک فوج ہماری شان ہے۔ پاک فوج مضبوط ہے تو ہم پاکستانی بھی چین کی نیند ہوسکتے ہیں۔ عام لوگوں کو معافی نامہ دے دیں پاک فوج کی شان میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ یہ ملک ہمارا ہے، پاک فوج ہماری ہے اور یہ عوام بھی اس ملک کی طاقت ہیں۔ یہ ملکی مفاد میں ہے کہ ہم محبت بانٹیں، نفرتوں میں اضافہ نہ کریں۔ بعض اوقات ملکی مفاد میں ملک دشمنوں کو بھی معافی دینا پڑ جاتی ہے۔ یہ تو پھر بھی اپنے ہم وطن ہیں۔ بھولے ہوئے ہیں۔ بھٹکے ہوئے ہیں۔ انہیں سیدھا رستہ دکھاویں۔ نوجوانوں کی توانائیوں کو نفرتوں میں ضائع نہ کریں۔ قیادتوں کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں کیونکہ عضہ، نفرت اور جب زور پکڑ لیتی ہے تو زبان پر قابو نہیں رہتا، الفاظ کی کاٹ اور گھائو لاٹھیوں اور گولیوں سے زیادہ گہری ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع