12:30 pm
راست اقدام کی فوری ضرورت

راست اقدام کی فوری ضرورت

12:30 pm

یاد رہے کہ 30اپریل کونہ صرف کانگریس مین بریڈ شرمین کا عمران خان کے حق میں بھرپوربیان نشرکیاگیابلکہ ٹھیک اسی دن30 اپریل کو واشنگٹن پوسٹ میں ایک جامع رپورٹ شائع کی گئی جس میں پاکستان کے روس اورچائناگروپ میں شمولیت کوایک عالمی خطرہ قراردیتے ہوئے پاکستان پرامریکی احسانات بھی گنوائے گئے لیکن کس قدرمکاری کے ساتھ پاکستان کی ان تماام لازوال قربانیوں کاذکرتک نہیں کیاجوپاکستان نے اب تک امریکاکیلئے سرانجام دیں۔87 ہزار افرادکی قربانیاں اور150بلین ڈالر کے مالی نقصانات کاذکر تک نہیں کیا گیا۔ پھر30 اپریل کو امریکاکے انتہائی بااعتمادساتھی جرمنی کے سفیر Alfred Grannas الفرڈگراناس نے عمران خان سے ملاقات کی۔مقصودیہی ہے کہ کس طرح جلدازجلدعمران خان کے سرپر اقتدار کاہما سجا کرپاکستان کو ہمیشہ کیلئے غلامی کی اتھاہ گہرائیوں اور دلدل میں دھکیل دیاجائے۔یہی وجہ ہے کہ عمران خان اب غیرملکی میڈیاپربھی ملک کی خرابی کاواحدذمہ دارآرمی چیف کوقراردیکراس ملک کی فوج اورعوام کے درمیان فاصلے بڑھانے کی ناپاک سازش میں مصروف ہیں۔
عمران خان کی گرفتاری پرجواس ملک میں فوجی اورسرکاری تنصیبات پرشرمناک حملے ہوئے،پوری قوم نے ایساآگ وخون کاتماشہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔اس بات کایقین کرناممکن نہیں کہ یہ سب اچانک ہواکیونکہ اب درجنوں شواہد نے یہ ثابت کردیاکہ یہ سب پہلے سے مضبوط منصوبہ بندی کانتیجہ تھااورتمام کرداروں کوان کے ٹارگٹ سمجھادیئے گئے تھے کہ گرفتاری کے بعد کیا ہوگا۔یہی وجہ ہے کہ عمران خان کو ریڈ لائن قراردے کر ان کے حواریوں نے تمام ریڈ لائنز عبورکرکے وہ شرمناک کرداراداکیاجس پر جد قدرنفرین کااظہارکیاجائے وہ کم ہے۔یہ وہ شہدا جنہوں نے اس ارض وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں جس ملک کے اقتدارکے حصول کیلئے ایسی تباہی کی گئی۔ایم ایم عالم کاوہ طیارہ جس نے 65کی جنگ میں دشمن کوخاک چاٹنے پرمجبور کر دیا، اس طیارے کوجلاکرخاکسترکیوں کر دیا گیا؟ جی ایچ کیوپردشمنوں کی ایماپرٹی ٹی پی نے حملہ کیاتھااورآج چشم فلک نے یہ منحوس مناظربھی دیکھے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے اکسانے پران اداروں کانشانہ بنایاگیااورلاہور میں جناح ہاس جہاں کورکمانڈرکی رہائش تھی،اس کوبھی جلاکر خاکستر کردیااورایک بلوائی کورکمانڈرکایونیفارم پہن کراپنے اس مکروہ فعل پرفتح کاجشن منارہے تھے۔ جناح ہاؤس سے قائد کی1500سے زائد باقیات کولوٹ لیاگیا۔ریڈیواسٹیشن پشاورپرقبضہ کرکے اسے جلاکرکیاپیغام دیاگیا؟ایمبولینسز سے مریضوں کواتارکران کوآگ لگادی گئی۔لیکن اس تمام وحشت ناک فضامیں فوج نے جس صبر اور متانت کااظہارکیا،وہ یقیناقابل دیدہے۔ ایسے جرائم پرعدلیہ کی جاری مہربانیاں بھی بہت کچھ سوچنے پرمجبورکررہی ہیں کہ ملک کے سابقہ چیف جسٹس کی افغان نژادخلیل زلمے سے ملاقاتوں کے بعدان کی محنت کس قدر کارگر ثابت ہوئی کہ چندگھنٹوں میں عمران خان کی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کا درخواست کوقبول کرکے اگلی صبح عدالت میں پیش کرنے کاحکم جاری کردیا گیااورعمران خان جن کی گرفتاری کوہائیکورٹ نے جائز قرار دیا تھا، نیب کی حراست میں اس مجرم کوکس کے حکم پر سرکاری مرسیڈیزمیں بٹھاکرعدالت میں لایا گیا اور جونہی عمران عدالت میں پہنچے توچیف جسٹس عمر عطابندیال نے اپنی انتہائی خوش اخلاقی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی خوشی کااظہارکرتے ہوئے انہیں نہ صرف رہاکرنے کاحکم دیابلکہ ان کے تمام مقدمات میں پیشگی ضمانت بھی منظورکرلی جوابھی انہوں نے کرنے باقی ہیں۔پھراسی عدالت میں عمران خان کی دوبارہ گرفتاری پریہ دھمکی بھی بڑی معنی خیزہے کہ میری دوبارہ گرفتاری پردوبارہ ایسے ہی فسادات ہوں گے گویاعمران خان خود کو ہرقانون سے بالاترسمجھتے ہیں۔ اب ضرورت اس امرکی ہے کہ فوری طور پر نہ صرف ان بلوائیوں کوان تمام اکسانے والے افرادکے ساتھ گرفتارکرکے اس قومی نقصان کوپوراکرنے کیلئے ان افرادکی تمام جائیدادوں کو ضبط کرکے فروخت کیاجائے اوران افراد کو عبرتناک سزائیں دی جائیں۔ چندمٹھی بھردہشت گردوں کوقوم کی طرف سے بھی واضح جواب ملنا چاہئے۔تباہ ہونی والی قومی یادگاروں پر ریٹائرڈ افسروں اورجوانوں کودکھایاجائے جواز خود رضاکارانہ پہرے کیلئے پہنچیں اورتاکہ ان کے ان جذبات کاپتہ چل سکے کہ ملکی سرحدوں پرخاکی وردی پہننے والے آج ایک مرتبہ پھراپنے وطن کے شہدا کیلئے کافی ہیں۔تمام تباہ شدہ قومی یادگاروں کی مرمت وتزئین کیلئے قوم رضاکارانہ طورپراپنی خدمات پیش کرے۔شہدا کے پورٹریٹ پرجوتے پتھر برسانے کے واقعات پرشہداکے لواحقین سے قوم کے نام جذباتی پیغامات وائرل ہونے چاہئیں۔ شہدا کے تباہ شدہ یادگاروں پرشہداکے لواحقین کو بلایا جائے اوران کے جذباتی مناظربھی وائرل ہونے چاہئیں۔بیرون ملک پاکستانیوں کے بیانات بھی آنے چاہئیں کہ ہم بھارتیوں سے نظریں ملانے کے قابل نہیں رہے یہ کون ساپاکستان بنادیاہے۔ اس نفسیاتی جنگ میں بھارتی میڈیاتفریحی صنعت کااستعمال کررہاہے اورمن گھڑت کہانیوں اورافسانوی واقعات پرمبنی اپنی فلموں اورڈراموں کے ذریعے زہریلاپروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے۔ انڈیا بنیادی طورپرمیڈیاکے ذریعے تمام محاذوں پرحملہ آورہے۔ ایک میڈیا کے طالب علم کے طورپرمیں دیکھ سکتاہوں کہ اس کاصرف اور واحد مقصدپاکستان کو بدنام کرکے اس کونقصان پہنچاناہے جس کیلئے سوشل میڈیاپرہمارے لوگوں کوخوب استعمال کیاجارہاہے۔ان تمام پروپیگنڈے کے تدارک کیلئے ہمیں بھی اس میدان میں اترنے کی ضرورت ہے۔ ہم بھارت میں جاری سکھوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کے سچے واقعات پرمبنی اعلیٰ معیاری ویب سیریزیاڈرامہ سیریزبناکر میڈیا پر نشر کریں، یقینااس کوعالمی طورپرمتاثرین میں بڑی پذیرائی ملے گی۔سکھ قوم کے گولڈن مندر پر سفاک ہندوکے حملوں کی فلمیں بنائی جائیں اوران لاکھوں سکھوں اورکشمیریوں کی کہانیوں کو فلمایاجائے جوہندوکے ظلم وتشددکی بناپرملک سے باہر آگئے ہیں تاکہ دنیاکومعلوم ہوسکے کہ بھارتی ہندو اقلیتوں پرکیاظلم ڈھارہی ہیں۔برہان وانی شہید کی زندگی پرایک ڈاکومینٹری کی اشد ضرورت ہے جس نے نوجوانوں میں کشمیرکی آزادی کی روح پھونکی ہے۔ہمارے پاس بہت باصلاحیت نوجوان ہیں جو کم بجٹ کے باوجودیہ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع