01:18 pm
 کچھ باتیں گزشتہ کالم کے حوالے سے

 کچھ باتیں گزشتہ کالم کے حوالے سے

01:18 pm

اختلاف اچھی بات ہے اسی سے انسان سیکھتا اور آگے بڑھتا ہے، ہاں مگر اختلاف کے کچھ تقاضے ہیں کہ اس میں سنجیدگی، متانت اور بردباری کا ہونا لازمی ہے
اختلاف اچھی بات ہے اسی سے انسان سیکھتا اور آگے بڑھتا ہے، ہاں مگر اختلاف کے کچھ تقاضے ہیں کہ اس میں سنجیدگی، متانت اور بردباری کا ہونا لازمی ہے بصورت دیگر اختلاف یاوہ گوئی کی شکل اختیار کر لیتا ہے ۔میرے گزشتہ کالم کی روح کو جس نے سمجھا وہ بات کی تہہ تک پہنچ گیا ،جس نے بس کالم کو سرسری طور پر پڑھا اور ایک پہلے سے طے شدہ رائے کا اظہار فرما دیا ان کے بارے اتنا کہاجاسکتا ہے کہ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔  ارشد ملک میرے دیرینہ نقاد ہیں ‘ ملتان میں رپورٹنگ کے شعبہ سے بھی وابستہ رہے ہیں انہوں نے میرے کالم’’محراب ومنبر‘‘ پر کڑی تنقید کی ہے ۔اختلاف رائے ان کا بنیادی حق ہے جس پر مجھے ذرہ بھر اعتراض نہیں مگر شدت جذبات میں تعلقات کی نوعیت کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھنا عقلمندی کے خلاف ہے ۔مذکورہ کالم میں ایک بار بھی مولانا یا کسی مذہبی سیاسی رہنما کا تنقید کی نیت سے نام نہیں لیا گیا ۔میں علمائے حق کے پائوں کی خاک ہوں ان کے دینی افکارو نظریات کی صمیم قلب سے قدر کرتا ہوں ۔ہاں البتہ ان کے سیاسی مطمع نظر پر کبھی کبھی اپنے تحفظات کا اظہار چھپانا منافقت کے مترادف لگتا ہے سو میں اظہار حق میں تکلف نہیں کرتا اور اپنی ذاتی رائے کو آشکار کرنے میں ہچکچاتا بھی نہیں۔ 
مذکورہ کالم میں جو گزارشات کی گئیں ان کی روح کو سمجھنے کی دقت نہیں اٹھائی گئی ۔ تھوڑی سی توجہ اس امر پر دی جاتی تو میرے نقطہ نظر کی عقدہ کشائی ہوجاتی۔مدارس کے طلبا  اور وہ حفاظ کرام جو گلی محلوں کی مساجد میں امامت کے فرائض سرانجام دیتے ہیں عام پڑھے لکھے نوجوان اول تو مساجد کا رخ نہیں کرتے اور کبھی توفیق ہوجائے تو ہمارے معصوم اور طالب علم امام کو مذہبی سیاست کے حوالے سے زچ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ذرا  سابالغ فکر امام بات کے مقصد کو پالیتا ہے اور اختلاف کی غیر سنجیدگی کو سنجیدگی سے رفع فرمادیتا ہے مگر یہ وصف عام حافظ کے اندر نہیں ہوتا اور وہ اس نوع کے سیاسی سوالات کا تسلی بخش جواز نہ دے کر اعتماد کھو بیٹھتا ہے یوں بعض اوقات اچھے بھلے عام پڑھے لکھے لوگ بھی امام کوقصور وار ٹھہرانے میں تامل نہیں کرتے ۔گویا فقط یہ تصور کرلینا ہی ان کے لئے کافی ہوتا ہے کہ کسی مذہبی رہنما یا پیشوا کے ایما پر جو باریش لوگ جمع ہوکر کسی بھی احتجاج میں شامل ہوتے ہیں وہ مدارس کے طلبا اور عام مساجد کے امام ہوتے ہیں۔اس حوالے سے متعدد بار لمبی لمبی بحثیں بھی  سننے کو ملتی ہیں ۔تاہم مذہبی سیاسی رہنمائوں سے دلی عقیدت رکھنے والے ارشد ملک جیسے لوگ جب مدعا پر غور کئے بغیر ہوا میں تیر چلانے لگیں تو افسوس ہونا فطری امر ہے ۔ اس بارے مفتی سیف الرحمن  کا میسج اتنا مختصر تھا کہ ان کی رائے کا ادراک اس میں عبث دکھائی دیا ۔قاری شفیق جو میرے دیرینہ دوست اور صاحب فراست نوجوان ہیں انہوں نے کالم کی روح کو سمجھا اور اس پرجورائے دی قابل قدر ہے  ۔ ہمارے یہاں ہر باریش آدمی کو مولوی تصور کر لینے کا رواج عام ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو افواہیں اڑائی گئیں ان کا ذکر ہی تضیع اوقات کے مترادف ہے بہر حال سوشل میڈیا کے کردار سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی اس لئے دینی فکر رکھنے والے احباب سے یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ کی گئی بات کی روح کو سمجھ کررائے کا اظہار فرمایا کریں ،یہاں بعض احباب کی آرا  کو من وعن پیش کر دیا جائے تو محراب ومنبر کے ورثا کے بارے اور تحفظات پیدا ہوجائیں گے ،اس بارے ایک حوالہ 1977 ء کی پی این اے تحریک کا دیا جاتا ہے جو تحریک مصطفی کا روپ دھار گئی مگر مذہبی سیاسی جماعتوں سمیت تمام سیاسی قوتوں نے اس تحریک کو آمر ضیا کے قدموں میں ڈھیر کر دیا اور سب سے زیادہ وزارتیں ایک مذہبی سیاسی جماعت نے لیں اور مذہبی طبقات نے مقدور بھر فائدہ اٹھا یا ،اسی طرح آمر مشرف کے دور میں ایم ایم اے کی سرحد حکومت کے کردار پر لوگ کڑی تنقید کرتے ہیں۔ بھلا لوگوں کے منہ پر کون ہاتھ رکھ سکتا ہے۔
کالم کے فکری مواد پر رائے کا اظہار فرماتے ہوئے دیگر باتوں کے ساتھ الفاظ کے چنائوپر بھی خصوصی توجہ دینی چاہیئے کہ کالم پڑھنے والوں میں مختلف آرا رکھنے والے کرم فرما ہوتے ہیں ، بودے الفاظ میں گندھی تحریر پر ا نہیں غیر سنجیدہ اظہار رائے کا جواز مہیا ہوجاتا ہے یوں نظریاتی بحث بھی بعض اوقات ایسا رخ اختیار کرلیتی ہے کہ فرقہ واریت کے تکدر کی رمق کا احساس فروتر ہوجاتا ہے ۔مجھے علامہ عمر حیات الحسینی بوسن جیسے دوستوں  پر بہت ناز ہے کہ وہ تلخ ترین رائے کا اظہار بھی محبت میں گندھے الفاظ میں یوں کرتے ہیں کہ ان کے الفاظ مشام جاں کو معطر کر دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع