01:21 pm
چین اورپاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات

چین اورپاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات

01:21 pm

21مئی1951 ء کو چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔ یہ زمانہ لیاقت علی خان کی وزارت اعظمیٰ کا زمانہ تھا۔ لیاقت علی خان چین کے
21مئی1951 ء کو چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔ یہ زمانہ لیاقت علی خان کی وزارت اعظمیٰ کا زمانہ تھا۔ لیاقت علی خان چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے تھے۔حالانکہ انہوں نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیاتھا‘ امریکہ کا سرکاری دور ہ بھی کیا تھا‘ جہاں انہیں زیادہ پذیرائی ملی تھی۔ انہوں نے امریکی صدر سے کہاتھا کہ میں پاکستان کے لئے کسی قسم  کی مالی امداد کے لئے نہیں آیاہوں بلکہ امریکہ کے ساتھ تجارت کا فروغ میرے دورے کا اہم حصہ ہے۔ اس دورے کے بعد امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کے ساتھ معاشی تعلقات میں بھی اضافہ ہوا۔ امریکہ سے واپسی کے بعد لیاقت علی خان نے کہا کہ ہمیں چین کے ساتھ تعلقات کوفروغ دیناچاہیے۔ کیونکہ یہ ملک بتدریج ترقی کررہاہے‘اس ملک کا عظیم رہنمامائوزئے تنگ نے اپنے کامریڈو کے ساتھ یہ فیصلہ کرلیاہے کہ ہمیں معاشی ترقی کرکے اپنے عوام کوغربت اور افلاس کے تکلیف دہ اندھیرے سے نکالناہے۔
چنانچہ21مئی 1951 ء کو چین اور پاکستان کے مابین باقاعدہ سفارتی تعلقات کا قیام عمل آیا۔اب ان تعلقات کو72 سال ہوگئے ہیں۔ ان 72سالوں میں چین اور پاکستان کے درمیان ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ آج یہ تعلقات ہرلحاظ سے اپنے عروج پر ہیں۔ چین نے2015 میں سی پیک کی بنیاد رکھ کرپاکستان کے معاشی منظر کو بدل کررکھ دیاہے۔ یہ ایک ایسا اقتصادی منصوبہ ہے جونہ صرف دونوں ملکوں کے مالی فوائد کی بہتری کا ضامن بن رہاہے ۔ بلکہ حقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت ہورہاہے۔ اس عظیم منصوبے سے نہ صرف بلوچستان کوفائدہ پہنچ رہاہے بلکہ پورے پاکستان کو بھی۔ یہ واحد چینی اقتصادی منصوبہ ہے جس پر پاکستان کے عوام اور سیاستدان ایک پیج پر ہیں۔ جبکہ اسکی حفاظت پاکستان کی فوج کررہی ہے‘ کیونکہ بلوچستان میں اب بھی دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں۔ جن میں بیرونی عناصر اور ممالک ملوث ہیں۔ اگرآرمی اس کی حفاظت نہ کریں تودہشت گرد اور شرپسند عناصر ملکر اس عظیم اقتصادی منصوبے کو ناکام بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھارکھیں۔ اس وقت چین نے اس منصوبے پر60بلین ڈالر خرچ کئے ہیں‘ اور اب بھی خرچ کررہاہے۔بہت جلد سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ کاحصہ بنادیاجائے گا بلکہ بن چکاہے‘ اس وقت سی پیک کے ذریعے کئی اقتصادی منصوبے زیرغور ہیں بلکہ جن پر کام بھی شروع ہوچکاہے۔ آئندہ دنوں چین بلوچستان کے علاوہ پاکستان کے بعض علاقوں میں زرعی شعبے کو ترقی دینے کاعزم رکھتاہے‘ بلکہ اس شعبے میںجدید ٹیکنالوجی کوبھی متعارف کوارہاہے تاکہ پر ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوسکے ۔اس ہی طرح ماہی گیری کی صنعت کو بھی ترقی دی جارہی ہے کیونکہ گوادر اور اس کے نواح میں ماہی گیری روزگار کا اہم ذریعہ ہے۔ چینی حکام اس حقیقت سے واقف ہیں اور زرعی شعبے کے ساتھ ساتھ اس کو بھی ترقی سے ہمکنار کرناچاہتے ہیں۔
جیساکہ میں نے بالائی سطور میں لکھاہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کو72سال ہوگئے ہیں۔ ان سالوں میں پاکستان نے چین کے مقابلے میں کسی بھی قسم کی ترقی نہیں کی ہے۔ حالانکہ پاکستان کے ارباب اختیار چین کی برق رفتار ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتے تھے۔ لیکن ہمارے سیاستدانوں کو آپس میں لڑنے سے فرصت نہیں ہے ۔ چین کی دوستی کا دم بھرتے ہیں‘ لیکن اس کی ترقی کے رازوں کو اپناکر پاکستان کو ایک ترقی یافتہ معاشرہ بنانے کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیںبلکہ سنجیدگی کامظاہرہ کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ ہرچند کہ چینی حکام نے بارہا پاکستان کے ارباب حل وعقد کو سمجھایاہے کہ وہ آپس میں اتحاد پیداکرکے اپنی توانائیاں پاکستان کی تعمیر پر صرف کریں۔ نیز کرپشن کرنے سے اجتناب برتیں‘ ورنہ معاشی طور پر پاکستان کبھی بھی اپنے پیروں پرنہیں کھڑا ہوسکے گا۔ پاکستان کے ارباب اختیا ر کو چین کی جانب سے دیئے جانے والے ان مشوروں پر غور کرتے ہوئے اس پرعمل کرنا چاہیے اور پاکستان کے عوام کو مفلسی اور غربت سے نکال کر ایک باعزت معاشی زندگی سے ہمکنار کرناچاہیے۔ ورنہ جن حالات سے اس وقت پاکستان گزررہاہے‘ وہ انتہائی اذیت ناک اور خوفناک ہیں جس کو سدھارنے کے لئے جلدی کرنی چاہیے ورنہ بہت دیر ہوچکی ہوگی اورزمانہ قیامت کی چال جائے گا۔
چین اورپاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 72سال پورے ہونے پر ’’ اوصاف‘‘ کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ‘ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چین کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ آئند برسوں میں ان تعلقات میںمزید اضافہ ہوگا اور دونوں ملک مل کر  اس خطے میں معاشی ترقی کے ساتھ امن کے لئے بھی کوشش کرتے رہیں گے۔ پاک چین دوستی زندہ باد۔ بقول علامہ اقبال
اٹھو مری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
کاخ امرا کے درودیوار ہلا دو
جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہیں روزی
اس کھیت کے ہرخوشہ گندم کو جلادو
 
تازہ ترین خبریں

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

پنجاب  ،بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن،3 کروڑ  سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

پنجاب ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،3 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

کندھ کو ٹ  دھماکا،ایک ہی خاندان  کے  8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

کندھ کو ٹ دھماکا،ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں