12:17 pm
کوئی صورت نظر نہیں آتی

کوئی صورت نظر نہیں آتی

12:17 pm

اعصابی اور نفسیاتی طور پر بہت دبائو اور تنائو کی کیفیات سے ہر کسی کو گزرنا پڑھ رہا ہے میں بھی انسان ہوں، باپ ہوں، شوہر ہوں، بھائی ہوں، دادا ہوں اور حساس ذہن رکھتا ہوں، عشروں سے سوچ و بچار، غوروفکر، تصورات، خیالات، افکار لکھتا ہوں، مادی دنیا میں یہ سب مفلسی اور فقر کو دعوت دئیے رکھنا ہے جب بہت زیادہ آرزدہ ہوتا ہوں تو قرآنی مفاہم سے اور سیرت محمدﷺ و اصحاب محمدﷺ اور جو کچھ آل محمدﷺ اور اہل بیتؓ اطہار پر بیت چکی ہے تو اس سے نصیحت، حوصلہ، ہمت حاصل کرتا ہوں، چند دنوں سے طبیعت پھر بہت آزردہ ہے جو کچھ ملک میں ہوتا رہا ہے اور مزید شائد کچھ ہوتا رہے گا۔ غالب کے موضوعات بہت متنوع ہیں ان کی ساری زندگی مصائب و آلام میں گزری، مفلسی اور فقر میں گزری اور کچھ قرض میں، یہی ہماری قومی حالت زار ہے، عشروں سے، آج ان کی ایک غزل جس کی کمیوزیشن لاہور کے موسیقار یوسف نے بنائی تھی بہت عمدہ آواز میں سننے کو ملی آئیے غالب کی مجلس میں سینئے۔
کوئی امید بر نہیں آتی کوئی صورت نظر نہیں آتی آگے آتی تھی حال دل پر ہنسی اب کسی بات پر نہیں آتی ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی کچھ ہماری خبر نہیں آتی کعبہ کس منہ سے جائو گے غالب شرم مگر تم کو نہیں آتی کسی کلاسیکی شاعر کی غزل کے اشعار ہیں۔ یہ دل جب ٹوٹ جائے فلک بھی کانپ اٹھتے ہیں محبت روٹھ جائے تو وبائیں پھیل جاتی ہیں اب کیفیات میں حوصلہ،ہمت، جہاں نبویؐ حیات طیبہ مین ملتی ہے، مکی زندگی میں اور پھر طائف میں جا کر دعوت و تبلیغ کے المناک واقعات ہیں، پھر مدنی زندگی میں، وہاں مجھے جناب ابوطالب بن عبدالمطلب کی مالی مشکلات پر مشتمل زندگی اور اس شاعری سے کچھ روشنی، حوصلہ بہت ملتی ہے جو کفار کے مدمقابل چچا ابوطالب اپنے بھتیجے محمدؐ بن عبداللہ کے دفاع، حمایت میں کہتے تھے، سیرت ابن ہشام میں شائد یہ شاعری موجود ہے۔ ظاہر ہے یہ عربی شاعری ہے ویسے تو عبدالمطلب بھی شاعری کرتے تھے، جب ابرھمہ حملہ آور ہوا تو اللہ تعالیٰ کے نام جو باتیں ان کی منسوب ہوتی ہیں وہ بھی عربی شاعری ہی ہیں۔ مگر میں نے جناب ابوطالب کو امام محمد بن عبدالوہاب کے (عالم مورخ، ادیب، مصنف بیٹے) الشیخ عبداللہ کی لکھی ہوئی’’مختصر سیرت الرسولؐ میں پڑھ رکھا ہے اور اس کا اردو ترجمہ لاہور تقویتہ الایمان غزنوی خاندان کی تعلیمی درسگاہ کے صدر مدرس مولانا محمد اسحاق نے کیا تھا۔ اس سے بھی کئی بار پڑھتا رہا ہو۔ خواہش ہے کہ کبھی ابوطالب کی اس محمدیؐ محبت پر مبنی عربی شاعری کو بمعہ اردو ترجمہ قارئین کے سامنے پیش کر سکوں۔ ہموم و احزان، غموں، صدموں کا قرآنی علاج جو کچھ مجھے محسوس ہوتا رہا ہے وہ تو تلاوت قرآن پاک ہے جہاں سے بھی کر سکیں مگرصبح کو سورہ یٰسین، سورہ فاتحہ، البقرہ کی ابتدائی اور آخری رکوع کی آیات اور آیات نمبر 55فقر و نقص اموال قحط الرجال کے حوالے سے سورہ الحشر کی 31سے 41تک آیات، سورۃ الفتح، سورۃ الرحمان، سورۃ الحدید کی آیات نمبر21تا 24، سورۃ التغابن کی آیات نمبر 10تا 18، سورۃ الفجر، سورہ الشمس، سورۃ المزمل، سورہ الضحی، سورہ الم نشرح، تینوں قل شریف اور سو مرتبہ دردو شریف کے بعد سورہ الکوثر کی 135 مرتبہ تسبیحات، دیگر مسنون ادعیاء اور اذکار بھی۔ یہ عمل سورج طلوع تک رہتا ہے جو عموماً 4سے 5بجے صبح شروع ہو جاتا ہے۔ اگر ہم ان سورتوں کو ترجمہ و تفسیر کے ساتھ اچھی طرح پہلے سمجھ لیں تبھی ان کے موضوعات، روحانی، عقلی، فکری اور نفسیاتی فوائد سے صحیح طور پر مستفید ہوسکیں گے ورنہ نہیں۔سورہ الفاتحہ تو مکمل دعا ہے، سورہ البقرہ جادو ٹونہ، جناب، سایہ، حسد و بغض و کینہ کا علاج بھی ہے۔ آیت نمبر155، فقر، مفلسی، نقص اموال، قحط الرجال، بھوک وغیرہ کے فہم کے ساتھ اس کا اگلی آیت میں علاج بھی موجود ہے۔ اس علاج کو ترجمہ و تفسیر سے سمجھیں اور اپنائیں۔ سورۃ الفتح بشارتوں کی نویدہے سورہ الرحمان جہاں ادبی روحانی شہہ پارہ ہے وہاں بیماری کا علاج بھی ہے۔ الحدید کی آیات بطور خاص 24-21میں آلام و مصائب کی سنت الٰہی کا بیان ہے۔ سورہ التغابن کا آخری رکوع بھی فلسفہ مصائب آلام ہے اور گھریلوں، خاندسانی مشکلات و مصائب ، اولاد، بیوی، مال و دولت سے وابستہ سخت امتحانات، آزمائشیں، بیان شدہ ہیں اور ان میں رہنمائی بھی ہے کہ ہم نے ان حالات میں کیا کرنا ہے؟ سورۃ الفجر، سورۃ الشمس، والضحی والم نشرح میں نوید، رہنمائی، تاریخ سابق اقوام اور سابقہ مناظر کائنات و اہمیت عناصر کائنات، الوہی معجزات کی توہین کی سزا اور والضحی اور الم نشرح تو مکمل طور پر مایوسی، بے بسی، لاچاری میں رہنمائی پیش کرتی ہیں اور سامان حوصلہ و ہمت ہیں۔ شام کو النجم، الحشر، التغابن، الملک وغیرہ ، النجم کی آیات نمبر27 سے ہر کسی کو اپنا بوجھ اور ذمہ داری خود اٹھانا ہے (28)انسان کو وہی کچھ ملنا ہے جس کے حصول کے لئے کوشش کرتا رہنا ہے (29) انسان کی ہر کوشش لازماً دیکھی جائے گی۔ (40)مناسب وقت مقررہ پر اسے انعام و اکرام بھی دیا جائے گا، سورۃ التغابن تصوف، روحانیات میں بہت اہم ہے اور آخری رکوع کو بمع ترجمہ و تفسیر بار بار پڑھیں، عملی زندگی کے لئے کیا عمدہ رہنما اصول بیان شدہ ہیں۔سورۃ الواقعہ شام کے بعد تلاوت کرنا خاص برائے رزق اہمیت رکھتا ہے۔ کیا ہم باترجمہ و تفسیر ان آیات کو سمجھ سکتے ہیں؟ ان کو قرآنی اوراد سمجھ کر اپنا سکتے ہیں؟ سورہ الکوثر کی 135یا 129تسبیحات صبح یا شام کو بہت سے فوائد مادی، مالی بھی رکھتی ہیں۔ اگر کچھ مفہوم مکمل بیان نہ ہوسکا تو معذرت کہ کم علمی بھی ہے۔ غالب کے اس مصرعہ کو حرز جان بنالیں۔ گری ہے جس پر کلی بجلی وہ میرا آشیاں کیوں ہو


تازہ ترین خبریں

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

پنجاب  ،بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن،3 کروڑ  سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

پنجاب ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،3 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

کندھ کو ٹ  دھماکا،ایک ہی خاندان  کے  8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

کندھ کو ٹ دھماکا،ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں