12:18 pm
کچھ کرنے کاوقت

کچھ کرنے کاوقت

12:18 pm

اگرکوئی یہ جانناچاہتاہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں کس عامل نے اہم ترین کرداراداکیاہے یامستقبل میں کون سی اقوام زیادہ کامیاب رہیں گی تواسے اس سلسلے میں آبادی سے بڑھ کرکسی بھی چیزمیں مبادیات نہیں مل سکتے۔گزشتہ50برس کے دوران یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ آبادی کاتنوع ہی کسی بھی قوم کی ترقی میں کلیدی کرداراداکرتاہے،چین اس کی واضح ترین مثال ہے۔اس نے اپنی غیر معمولی آبادی کے نوجوانوں کوتعلیم وتربیت سے آراستہ کیااورایک ایسی ورک فورس تیارکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیاکوحیران کردیا۔ پورے چین نے باقی دنیاکیلئے فیکٹری کی حیثیت اختیارکرلی۔
آج ماہرین یہ پیش گوئی کررہے ہیں کہ آنے والے عشروں میں چین کی معاشی نمومیں کمی آتی جائے گی۔اس کاسبب یہ نہیں ہے کہ چینی معیشت اب پختہ ہوچکی ہے اوراس میں مزید نموکی گنجائش نہیں رہی بلکہ چینی آبادی میں بڑی عمروالوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور یہ بڑھتی تعداد بہت سے معاملات پراپنے اثرات مرتب کرکے رہتی ہے۔چین کے ٹیک آف کے دورمیں جوسرمایہ کاری کی گئی تھی اس پرشرحِ منافع برقراررکھنے کے لئے درکارتربیت یافتہ مستعد ورک فورس اورسستا سرمایہ بھی دستیاب نہیں۔ جس دورمیں چین نے غیرمعمولی رفتارسے ترقی کی اسی دورمیں اس کے بالکل برعکس معاملات جاپان،امریکہ اوریورپ میں دیکھے جا سکتے ہیں جہاں آبادی میں کام کرنے والوں کی تعدادگھٹ گئی اور بچوں،بوڑھوں کی تعدادبڑھی۔جاپان کی ورک فورس میں کمی آئی اور معمرافرادکی تعدادبڑھتی گئی۔امریکہ میں بھی کچھ ایساہی ہوا۔یورپی ممالک کامسئلہ اِس سے بھی زیادہ پیچیدہ ہے۔وہاں آبادی میں اضافے کی رفتار خطرناک حدتک کم ہے۔معمرافرادمزیدریٹائرمنٹ کی طرف جارہے ہیں جبکہ بچوں کی تعدادکم ہونے کے باعث ورک فورس میں نوجوانوں کوشامل کرنے کامعاملہ راستے میں اٹک کررہ گیاہے۔ ایسے ممالک میں نئی نسل سے تعلق رکھنے والوں کی تعدادگھٹ گئی ہے اوربچوں،بوڑھوں کی نگہداشت کے مراکز بھی تیزی سے کم ہورہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے شعبے پاپولیشن ڈویژن نے ماہرین کی آراکی روشنی میں پیشگوئی کی ہے کہ اگرمعاملات یونہی رہے تورواں صدی کے آخر تک افریقا کی آبادی ساڑھے چارارب ہوچکی ہوگی۔افریقاکی آبادی میں ایک طرف اضافہ ہو رہا ہے، یعنی بچوں اورلڑکپن کی حدودمیں قدم رکھنے والوں کی تعدادبڑھ رہی ہے اوردوسری طرف ریٹائرمنٹ کی عمرکوپہنچنے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ افریقہ کے حوالے سے سوچناانتہائی تکلیف دہ ہے۔اس برِاعظم کی ترقی کے امکانات انتہائی محدود ہیں۔ ایسے ممالک بھی ہیں جن کی آبادی میں اضافہ ہورہاہے جبکہ وہ سیاسی عدم استحکام سے دوچارہیں، خشکی سے گھرے ہوئے ہیں،صحرائی علاقے وسعت اختیار کر رہے ہیں اورزرخیززمین کارقبہ گھٹتاجارہاہے۔ نائیجیریا، مالی اورچاڈنمایاں میں غربت انتہاکو پہنچ چکی ہے۔آبادی کے تنوع کے اعتبارسے جس ملک پرسب سے زیادہ توجہ دی جانی چاہیے وہ نائیجیریاہے۔نائیجیریاکی آبادی 20 کروڑسے زائدہے۔یہ آبادی کے لحاظ سے افریقہ کاسب سے بڑا ملک ہے اوراس کا مجموعی رقبہ امریکی ریاست ٹیکساس کے رقبے سے محض ایک تہائی زیادہ ہے۔ آبادی سے متعلق اقوام متحدہ کے شعبے نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں صدی کے آخرتک نائیجیریاکی آبادی کم وبیش70کروڑ ہوچکی ہو گی۔ تب اس محدودرقبے والے ملک کاکیابنے گا؟ چین نے تواپنی آبادی کی نئی نسل کوڈھنگ سے بروئے کارلانے میں کامیاب ہوگیاہی مگرنائیجیریامیں ایسا کچھ بھی نہیں۔کسی بھی ملک کے لئے حقیقی سرمایہ نوجوان ہوتے ہیں۔ نائیجیریا میں ایک طرف تو شدید سیاسی عدم استحکام اوردوسری طرف اشرافیہ بھی نااہل ہے یعنی ملک کے وسائل کوڈھنگ سے بروئے کارلانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔اس کانتیجہ یہ برآمد ہوا ہے کہ لاکھوں نوجوان کالج کی سطح کی تعلیم مکمل کرلینے کے باوجود بہترروزگارسے محروم ہیں اوربہترمستقبل کے لئے ملک سے باہرجاناان کی مجبوری بن چکاہے۔آبادی کے حوالے سے نائیجیریا کوجس صورتِ حال کاسامناہے وہ ایک بڑے اورخطرناک بحران کی نشاندہی کرتی ہے۔سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک کے کئی حصے اس قدربگڑے اوربپھرے ہوئے ہیں کہ ان پرحکمرانی محض خواب ہوکررہ گئی ہے۔ نائیجیریا میں36صوبے ہیں۔ دی نیو ہیومینیٹیرینز The New Humantarians کے مطابق ان میں سے ایک کے سواتمام ریاستوں میں معاملات کوکنٹرول کرنےکیلئے فوج تعینات کی جاچکی ہے۔ نائیجیریاایک ایساملک ہے جوپرعزم،محنتی اورمستعد ورک فورس تیارکرنے کے حوالے سے معروف رہاہے مگرآزادی کے بعدسے اس ملک میں تیل کی دولت کوزیادہ سے زیادہ ہتھیانے کے لئے گروہوں میں چپقلش ہوتی رہی ہے۔باقی تمام امورکو یکسرنظرانداز کردیاگیاہے۔ نائیجیریامیں آبادی کوبروئے کارلانے پرکبھی توجہ نہیں دی گئی۔ملک کی آبادی کابڑا حصہ زراعت پرمنحصرہے مگرزراعت کوبھی جدید دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پرتوجہ نہیں دی گئی۔نئی نسل کواعلیٰ تعلیم وتربیت سے آراستہ کرنے کامعاملہ بھی سردخانے میں ڈالا جاتارہاہے اورملک میں صنعتی عمل بھی کبھی اس طرح شروع نہیں کیاگیاجس طرح شروع کیاجاناچاہیے تھا۔عشروں کی غفلت اورنااہلی کا نتیجہ بھگتنے کاوقت آگیاہے۔کوروناوباکے باعث پوری دنیامیں معیشتیں خرابی سے دوچارہیں۔عالمی معیشت کی خرابی نائیجیریا پر بھی اثر اندازہوئے بغیرنہیں رہے گی۔حالات اس موڑکی طرف رواں ہیں جہاں تیل پیدا کرنے والے غریب وپسماندہ ممالک کیلئے معاملات انتہائی ناموافق ہوں گے۔ اب سوال یہ ہے کہ حتمی تجزیے میں ہوگاکیا؟ نائجیریاکے حالات کے سامنے رکھتے ہوئے ذرا پاکستان کابھی تجزیہ کرلیں کہ اس وقت اقتدارکی جنگ ہم کسی تباہی کی طرف لیجارہی ہے؟


تازہ ترین خبریں

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

پنجاب  ،بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن،3 کروڑ  سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

پنجاب ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،3 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

کندھ کو ٹ  دھماکا،ایک ہی خاندان  کے  8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

کندھ کو ٹ دھماکا،ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں