12:33 pm
 ایک بڑی پارٹی کا الم ناک حَشر!

ایک بڑی پارٹی کا الم ناک حَشر!

12:33 pm

٭ …پی ٹی آئی، 26 اہم رہنما چھوڑ گئے۔ شیریں مزاری، فیاض چوہان، انش، گیلانی، جلیل شرق پوری اور دوسرے سابق ایم این اے و ایم پی اےO پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پیپلزپارٹی میں شرکت کی دعوت!O سری نگر، جی20 کی نامکمل کانفرنس ختم، انڈونیشیا بھی نہیں آیا، 5 ملکوں کی عدم شرکتO شیریں مزاری 5 ویں مرتبہ گرفتار تنگ آ کر پارٹی چھوڑ دیO ’’میرے بچے میری گرفتاری اور قتل ہونے سے ڈر رہے ہیں‘‘ عمران خانO لاہور، جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی، جناح ہائوں پر حملے کی مرکزی کردار خدیجہ شاہ گرفتار، بڑی بڑی سفارشیں مستردO عمران خان کے 30 ارکان کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کے جھوٹے افسانے سے امریکہ سے 5½ لاکھ ڈالر وصول کئے گئے‘‘ عامر میرO راجن پور، کچے کا علاقہ، 45 دنوں میں 7 ڈاکو ہلاک، 13 سرنڈر، 31 گرفتار، 9 اغوا شدہ افراد بازیاب، 75 فیصد علاقہ آزاد کرا لیا: پنجاب پولیس (پہلے90 فیصد علاقہ آزاد کرانے کا دعویٰ کیا تھا) شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتارO بلاول زرداری، باغ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کا جلسہ سے خطاب ’’دہشت گرد مودی کو گجرات کا قصاب کہتا ہوں تو وہ ناراض ہونے لگتا ہے‘‘۔
٭ …ملک کی حالت مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔ چند روز قبل عمران خان نے ٹیلی ویژن پر باقاعدہ بیان دیا کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے 30 ارکان پر سامنے سینوں پر گولیاں چلا کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ بیان صرف ایک دن آیا، بعد میں ذکر نہیں کیا۔ یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ کب اور کہاں ہوا؟ اس کا مزید فالو اَپ کیا ہے، کوئی مقدمہ؟ لاشوں کا کیا بنا؟ عمران خان نے تو خاموشی اختیار کی مگر اب پنجاب کے وزیراطلاعات عامر میر نے عجیب انکشاف کیا ہے کہ عمران خان ان فرضی 30 ارکان کی ہلاکت پر امریکہ میں اپنے حامی افراد سے ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر (تقریباً 10 کروڑ روپے) منگوا لئے ہیں!۔ اس سے پہلے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں 12 کروڑ روپے اور القادر یونیورسٹی سکینڈل میں 60 ارب روپے کی کرپشن کے کیس چل رہے ہیں۔ عمران خان نے کئی دن خاموش رہنے کے بعد بیان دیا ہے کہ (190 ملین پونڈ، 19 کروڑ پونڈ، 60 ارب روپے)60 ارب روپے کی یہ رقم سپریم کورٹ کے فنڈ میں جمع کرا دی تھی۔ سپریم کورٹ کے فنڈ کا ذکر پہلی بار کیا گیا ہے۔ ایک تحقیقاتی انکشاف یہ نکلا ہے کہ القادر ٹرسٹ میں پہلے عمران خان، بشریٰ بیگم، بابر اعوان، زلفی بخاری اور کچھ دوسرے ارکان کے نام بھی شامل تھے مگر بعد میں عمران خان اور بیگم بشریٰ کے سوا باقی تمام ارکان کو فارغ کر دیا گیا یا وہ خود ہی فارغ ہو گئے، اور القادر یونیورسٹی کی پانچ سو کنال سے زیادہ اراضی بیگم بشریٰ اور عمران خان کے نام منتقل ہو گئی‘‘ تفصیلات چھپ چکی ہیں۔ یہ کیس عدالتوں میں ہیں۔ ان پر حیرت ہوتی ہے مگر کوئی تبصرہ مناسب نہیں۔ ٭ …اب پارٹی کو چھوڑنے والوں کا ذکر! یُوں محسوس ہوتا ہے کہ کسی سیاسی پارٹی کا نہیں کسی گارڈن پارٹی کا ذکر ہو رہا ہے جس میں کھا پی کر پیٹ بھرنے والے پارٹی سے رخصت ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک دم سے پانچ اہم ستون، شیریں مزاری، فیاض الحسن چوہان، جلیل شرق پوری، سندھ اسمبلی کے رکن بلال غفار، اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کچھ مزید اہم ارکان نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔ عمران خان کو جھٹکے پہ جھٹکا لگ رہا ہے۔ جانے والے ارکان نے بڑی وجہ 9 مئی کے واقعات کو قرار دیا اور پاک فوج کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا ہے مگر فیاض چوہان نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے زمان پارک والے گھر میں واقعی ارکان کو دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی تھی؟ ٭ …شیریں مزاری کی عمر 67 سال ہے۔ عمران خان کی نہائت قریبی ساتھی سمجھی جاتی تھیں۔ 2008ء میں تحریک انصاف میں شامل ہوئیں، 2012ء میں اسے چھوڑ دیا۔ 2013ء میں پارٹی میں واپس آ گئیں، پنجاب اسمبلی، پھر 2018ء میں قومی اسمبلی کی رکن بن گئیں، استعفا دینے تک وفاقی وزیر انسانی حقوق رہیں۔ وہ قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ رکن تھیں۔ لندن سکول آف اکنامکس سے اقتصادیات اور کولمبیا یونیورسٹی نیویارک سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لیں۔ انہیں بار بار رہا ہوتے ہی پھر گرفتار (5 بار) کیا جاتا رہا۔ تنگ آ کر پارٹی اور سیاست سے ان الفاظ کے ساتھ الگ ہونے کا اعلان کر دیا کہ ’’مجھے سیاست سے زیادہ بچے اور والدہ عزیز ہیں‘‘۔ ٭ …فیاض الحسن بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، اقتصادیات میں ماسٹر اور کمپیوٹر سائنس میں بھی ڈگری یافتہ ہیں۔ جماعت اسلامی اور ق لیگ کے بعد تحریک انصاف میں آئے۔ پنجاب اسمبلی کے رکن اور وزیر بنے۔ بزدار حکومت اور پھر پرویزالٰہی حکومت کے ترجمان رہے۔ وہ فواد چودھری کی طرح تحریک انصاف کے بلند آواز ترجمان بھی تھے۔ عمران خان اور عثمان بزدار کی بے حد حمائت اور ترجمانی کی۔ مگر۔ مگر!! اب عمران خان کے خلاف اتنی ہی زوردار تلخ کلامی کے ساتھ سنگین انکشافات اور اعلان بغاوت و علیحدگی کیا ہے کہ سننے اور پڑھنے والے حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔ واضح انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے اپنے بعض ساتھیوں کے ہمراہ باقاعدہ فوج کے ساتھ محاذ آرائی کا منصوبہ بنایا۔ اس پر عملدرآمد کے لئے پنجاب کے علاوہ پختونخوا سے بھی رضا کار بلائے گئے۔ ان افراد کے بھاری گروپ کی باقاعدہ تربیت شروع ہوئی۔ انہیں سمجھایا گیا کہ مختلف فوجی تنصیبات، کورکمانڈر ہائوس (جناح ہائوس) وغیرہ کا کس طرح گھیرائو کرنا ہے، ان عمارتوں کے اندر جا کر کیا اور کیسے کرنا ہے۔ فیاض چوہان نے کہا کہ میرے سامنے یہ کچھ ہوتا رہا۔ میں نے بار بار سمجھایا کہ فوج کے ساتھ محاذ آرائی اور تصادم خطرناک بات ہے۔ میں نے پہلے تربیتی اجلاس میں کچھ کہنا چاہا تو مجھے عمران خان نے سختی سے کہا کہ چُپ رہو! مجھے بلکہ کسی بھی دوسرے ساتھی کو بھی عمران خان کی باتوں کے خلاف کوئی بات کہنے کی اجازت نہیں تھی، اور خاموش رہنے کا حکم جاری ہو جاتا تھا۔ بلکہ پارٹی کے عام کارکنوں تک عمران خان کے احکام پہنچانے کے احکام جاری ہوتے رہے۔ میں نے ایک روز آخری بار سمجھانے کی کوشش کی تو مجھے سختی کے ساتھ چپ کرا دیا۔ اس پر میں نے پارٹی چھوڑنے کا ارادہ کر لیا!! قارئین کرام! کیا عجیب اور مضحکہ خیز باتیں ہیں؟ یعنی ایک نہائت محب وطن، شخص کئی روز تک فوج کے خلاف کارروائیوں کا منصوبہ زیرعمل دیکھتا ہے اور پارٹی کے ساتھ چپکا رہتا ہے۔ اب اندازہ ہو رہا ہے کہ پنجاب کے وزیراطلاعات کو زمان پارک میں 40 دہشت گردوں کو فوج کے خلاف حملوں کی تربیت کی اطلاع کہاں سے ملی ہو گی؟ مزید یہ کہ کیا عثمان بزدار کے سرکاری ترجمان کو بزدار کی مبینہ اربوں کی کرپشن اور سرکاری اراضی پر مبینہ قبضوں کا کچھ علم نہیں تھا؟ وہ بزدار کے ہاتھوں جہانگیر ترین کو غیر قانونی طور پر تین ارب روپے دیئے جانے پر کیوں چپ رہا؟ سب ایک جیسے ہیں!! ٭ …چھوٹی سی بات، لاہور ہائی کورٹ میں پیمرا کے وکیل نے اظہار کیا کہ پیمرا نے کسی ٹیلی ویژن کو عمران خان کی تقریریں نشر نہ کرنے کی ہدائت نہیں کی، ٹیلی ویژن خود ہی نشر نہیں کر رہے۔ پرانا لطیفہ، ماں نے بچے سے کہا کہ بلّی کی دُم کیوں کھینچ رہے ہو، اس نے جواب دیا کہ ’’امی! میں بالکل نہیں کھینچ رہا۔ میں نے صرف دُم پکڑ رکھی ہے، وہ خود ہی کھینچ رہی ہے!!‘‘

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز