12:17 pm
غزنوی‘ قصوری علماء‘ مفلس سعودیہ کا غزنوی سفیر

غزنوی‘ قصوری علماء‘ مفلس سعودیہ کا غزنوی سفیر

12:17 pm

پروفیسر ابوبکر غزنوی کے اسلامی معاشی افکارکے بعد جہادی افکار کی اشاعت سے غزنوی خاندان کی تاریخ کے ساتھ ساتھ قصوری خاندان کی کچھ تاریخ قارئین کے سامنے پیش کی جاچکی ہے۔ جہاں تک قصوری خاندان کا تعلق ہے تو مولانا عبد القادر قصوری ’’بیرسٹر ‘‘ مولانا ابوالکلام کے ذاتی دوست اور لاہور و مضافات کے نامور اہل فکر سیاسی شخصیات کا حصہ تھے۔ ان کے بیٹوں میں مولانا محی الدین قصوری پھر خورشید قصوری نمایاں رہے۔ محی الدین قصوری میٹرک کی تعلیم کے بعد غزنوی مدرسہ تقویۃ الایمان میں درس نظامی کی تعلیم کے لئے داخل ہوئے۔ داڑھی نہیں تھی‘ شیو کرتے تھے‘ جبکہ وہ ہمیشہ منتظر رہے کہ مولانا غزنوی ان کے ساتھ سختی سے ہمکلام ہوں اور داڑھی نہ رکھنے پر سرزنش کریں اور مدرسہ سے نکال دیں۔ آفرین ہے غزنوی علماء کے تدبر و فراست پر کہ انہوں نے یہ مرحلہ کبھی آنے ہی نہ دیا اور یوں محی الدین قصوری نے غزنوی مدرسہ تقویۃ الایمان لاہور میں تعلیم مکمل کی۔
یہ قیام پاکستان کے ارد گرد اور قبل کے واقعات ہیں اسی مولانا محی الدین قصوری کے میں نے حجاب‘ اسلامی حجاب‘ قرآنی آیات حجاب کے مفاہیم اور سعودیہ یا قبائلی جاگیردارانہ ہندوستانی چہرہ چھپانے کا جو رواج ہے‘ پر14 اقساط پر مبنی مبسوط مناظرانہ انداز کا مکالمہ بچپن میں ہفت روزہ الاعتصام کی فائلوں میں پڑھا تھا۔ کیا علمی‘ فقہی ‘ فکری یہ طویل مکالمہ تھا دونوں اطراف کے مدلل انداز اظہار کا یہ موسم تھا۔ دوسری طرف مولانا عزیز وار بٹنی تھے جو کہ مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی مدیر لاعتصام‘ محشی و شارح السنن نسائی ‘ ابن تیمیہ‘ ابن قیم‘ نواب صدیق الحسن خان کے عاشق کے د لائل ہوتے‘ کہنے والے کہتے ہیں کہ مولانا عزیر وار بٹنی کے پردہ میں اصل میں خود مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی کے دلائل سامنے آتے تھے۔ مولانا عطاء اللہ حنیف ہمیشہ کھدر پوش رہے۔ کھدر کا صافہ‘ رومال کھدر کا لمبا کرتا اور کھدر کی دھوتی۔ کھانے میں عموما سبزی یا دال البتہ بالائی والی چائے کے بہت شوقین تھے۔ یہ سب کچھ میں نے خود اس وقت مشاہدہ کیا جب میں دارالقرآن والسنہ چک80 گ ب ستیانہ روڈ فیصل آباد سے صحیح مسلم شریف والی کلاس پڑھ چکا اور مجھے میرے ماموں ابوبکر صدیق نے لاہور بلوایا اور ہمراہ لے جاکر مولانا عطاء اللہ حنیف کے سپرد کر دیا کہ اس کی تربیت کریں۔ یوں رمضان سے پہلے اور پورا رمضان میں مولانا کے دفتر ہفت روزہ الاعتصام میں مقیم رہا اور ان کو اور ان کے گھر کی عظیم لائبریری کو دیکھا، میں نے ان کی رہمنائی میں تخریج،تنقیخ کا فن سیکھا۔ روزانہ وہ تہجد کی نماز دفتر الاعتصام میں پڑھتے، البتہ مجھے صرف صبح کی نماز کے لئے جگاتے، طویل سورہ کی تلاوت صبح کی دونوں رکعتوں میں کرتے، میں نوجوانی کے باوجود تھک جاتا مگر وہ تازہ دم رہتے، کیا یہ روحانی قوت کا تہجد کے سبب جسمانی قوت میں تبدیل ہونا تھا؟ مولانا محی الدین قصوری کے بیٹے معین قریشی پاکستان کے نگران وزیراعظم بنے تھے، نوجوانی میں امریکہ چلے گئے جبکہ خورشید قصوری مولانا عبدالقادر قصوری (بیرسٹر) کے دوسرے بیٹے تھے، کانگرس کی بجائے مسلم لیگی بنے اور بیرسٹر بنے، بھٹو کے ساتھی تھے۔ آئین کی تشکیل میں بھٹو کے ساتھ تھے۔ انسانی اور سیاسی حقوق کے مقدمے مفت لڑتے۔ شخصی آمریت اور عزت نفس میں ٹکرائو ہوا تو بھٹو سے الگ ہوئے اور پھر ولی خان کے ساتھ رہے۔ ان کا بیٹا خورشید محمود ان کی تصویر ہے۔ ان کا بہت بڑا گھر ضیاء الحق کے مخالف سیاستدانوں کا مرکز ہوتا تھا۔ تحریک استقلال سے ہوتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں آئے۔ قصور سے ایم ایم این بنے، مگر نواز شریف کی آمرانہ روش سے انسانی حقوق کے حامل خورشید محمود کا تصادم ہوگیا اور جب نواز شریف نے طعنہ دیا بھری مجلس میں تو فوراً کاغذ پکڑا استعفیٰ لکھا اور سامنے کھڑے نواز شریف کو بھجوا دیا۔ مگر ’’سیانے‘‘ مسلم لیگیوں نے بیچ بچائو کرایا اور استعفیٰ والا کاغذ غائب کر دیا۔ یہ تھے لاہور اور مضافات لاہور کے قصوری خاندان اور غزنوی خاندان کے افراد، شخصیات، روئیے اور کردار، خورشید قصوری جنرل مشرف عہد میں وزیر خاجہ رہے ہیں۔ وہ عملاً سکولر اور لبرل خیالات رکھتے ہیں۔اسکولز اور یونیورسٹی ان کی بیگم کی ملکیت ہے ایک مولانا محمد علی(ایم اے) بھی اسی خاندان کے تھے۔ انسان ہوں، تسامح ہو جاتا ہے 70سال کا ہوگیا ہوں صرف مطالعہ اور حافظہ کی بنیاد پر لکھتا ہوں۔ گزشتہ کالم 22مئی (عبداللہ غزنوی سے ابوبکر غزنوی تک) میں مولانا عبدالجبار غزنوی کا ذکر لکھا تھا کہ ان کے دو بیٹے تھے دائود غزنوی اور غلطی سے دوسرے بیٹے کا نام ابراہیم غزنوی لکھ دیا مجھے فیصل آباد سے محقق، مصنف، علوم اصول حدیث کے اسکالر، دو مرتبہ رکن اسلامی نظریاتی کونسل رہنے والے درویش صفت ارشاد الحق نے فون کرکے تسامح کی طرف متوجہ کیا کہ یہ ابراہیم نہیں اسمعیل غزنوی تھے جنہیں شاہ عبدالعزیز آل سعود نے ان کی انگریزی مہارت کے سبب یورپ کے لئے اپنا سفیر مقرر کیا تھا۔ غالباً اسمعیل غزنوی لاہوری پہلے غیر سعودی اور عجمی اہل حدیث عالم دین تھے جن کو وزات خارجہ سعودیہ میں بہت اہم مقام و مرتبہ ملا۔ یہ وہ عہد ہے جب شاہ عبداللہ کی تیسری سعودی مملکت نجد و حجاز انتہائی مفلس تھی صرف علمائے اہل حدیث برصغیر میں شاہ عبدالعزیز حکومت کے مالی تعاون کی اپیلیں کرتے‘ لوگوں کو حج کی تلقین کرتے تاکہ مفلس سعودی حکومت کے ذرائع آمدن میں اضافہ ہو۔ امرتسر میں مقیم مولانا ثناء اللہ امرتسری بھی اپنے ہفت روزہ اہل حدیث میں یہ اپیلیں شائع کرتے اور جو رقم شاہ عبدالعزیز حکومت کو بھجوائی جاتی اس کے رسیدی اعلانات شائع کرتے‘ ماضی بعید کا مفلس ترین سعودیہ ماشاء اللہ آج کی دنیا کا مالدار ترین سعودیہ ہے اور مسلمانوں کا مالی‘ سیاسی‘ جغرافیائی‘ علاقائی قیادت کاکردار ہے جبکہ ایک سپر طاقت امریکہ جو سعودیہ، خلیجی عربوں، چین کا بہت بڑا مقروض ہے وہ ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ،پٹرول8 اور ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپےفی لٹرسستا ہوگیا

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ،پٹرول8 اور ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپےفی لٹرسستا ہوگیا

پیمر ا کا نیا ضابطہ اخلاق ، ملک کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آئوٹ کرنے کی ہدایت

پیمر ا کا نیا ضابطہ اخلاق ، ملک کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آئوٹ کرنے کی ہدایت

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے