12:17 pm
G-20کا نفرنس اور بھارت کو حقائق کا سامنا

G-20کا نفرنس اور بھارت کو حقائق کا سامنا

12:17 pm

ان دنوں مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے خلاف مکمل پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، سری نگر کی سڑکیں اور گلیاں بھارتی فوج کےقبضے میں ہیں، سری نگر ایئرپورٹ کے اطراف محاصرہ جاری ہے،جی ٹوئنٹی کےنام پر کشمیری عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کے علاوہ چین، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر نے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ درحقیقت سری نگر میں عالمی نوعیت کا اجلاس بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،کیونکہ بھارت ہمیشہ عالمی برادری کو گمراہ اور مسئلہ کشمیر پر عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔ بد قسمتی سےعالمی برادری بھارت کےساتھ سیاسی، اقتصادی اورسفارتی مفادات کی وجہ سےتنازعہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور بھارت کو متنازعہ علاقے میں جارحیت بند کرنے پر مجبور کرانے سے گریزاں ہے۔ رواں سال ستمبر میں بھارت میں جی 20 کا اجلاس ہوگا۔ یہ 20 رکنی اتحاد عالمی معیشت کو درپیش اہم مسائل حل کرنے کے لیے 1999 ء میں بنایا گیا تھا۔
نئی دہلی میں اگلے سربراہ اجلاس سے پہلے سیاحت پر بھی ایک میٹنگ ہونی ہے،جس کےلیے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کو چنا۔ صرف یہ ظاہر کرنے کے لیے مقبوضہ وادی میں سب کچھ نارمل ہے اور اس ایونٹ سے بھارت یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ کشمیر اس کا حصہ ہے اور دنیا اس بات کو مانتی ہے۔ چند روز قبل اقلیتوں کے مسائل پر اقوامِ متحدہ کے نمائندے فرننڈ ڈی ورینس نے بھی بیان دے دیا کہ یہ میٹنگ کشمیریوں کے انسانی اور جمہوری حقوق دبانےکی حرکتوں پر پردہ ڈالنےکی کوشش ہے۔ بھارت یہ سب کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوری و دیگر حقوق چھیننےکی حرکتوں کو نارملائز کر رہا ہے۔ بہرحال، سری نگر میں سیاحت کے حوالے سے جی ٹوئنٹی ممالک کے اجلاس کا آغاز ہوچکا ہے جب کہ تعلیمی ادارے 9 دن کے لیے بند ہیں، کشمیری سیاست دانوں پر کڑی نظر ہے اور ریاست کے باہر سے آنے والے لوگوں کو ہوشیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ خیر، بھارت سمجھ رہا تھا وہ ایک انٹرنیشنل ایونٹ کروائے گا اور دنیا سے حقیقت چھپا لے گا، لیکن اُس کی حرکت سے مسئلہ کشمیر اور کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ بھارت کے لیے بڑا دھچکا یہ ہے کہ چین نے اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کردیا ہے جبکہ مصر نے بطور مہمان اجلاس میں آنے کی رجسٹریشن نہیں کرائی۔ جی ٹوئنٹی اجلاس کے خلاف دنیا کے بڑے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نریندر مودی کی زیرقیادت ہندوانتہاپسند بھارتی حکومت کی طرف سے سرینگر میں جی۔20 اجلاس کے انعقاد کا مقصد عالمی برادری کو کشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنا ہے۔بھارتی حکومت اپنے تزویراتی اہداف کے حصول کے لیے جھوٹ کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرنے کی ایک تاریخ رکھتی ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2019ء میں غیر قانونی طور پرمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی جس کے بعد سے وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کو بے وقوف بنانے کے لیے بے شرمی سے جھوٹ بول رہا ہے۔ سری نگر میں جی20 اجلاس کےانعقادنےنہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں کو تشویش اور بے چینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جی۔ ٹونٹی اجلاس کے انعقاد کے پیچھے مودی حکومت کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر کی ابتر صورت حال سے ہٹانا اور ان جرائم پر پردہ ڈالنا ہےجن کا ارتکاب اس کی فورسز کشمیریوں کےخلاف کر رہی ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے G-20 ملکوں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی موجودہ صورتحال کا ایک مکمل جائزہ لیں اور مقبوضہ علاقے میں اجلاسوں کے پیچھے کارفرما بھارتی حکومت کے مذموم عزائم کا ادراک کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد کا واحد مقصد دنیا کو یہ تاثر دینا ہے کہ خطے میں حالات معمول پر ہیں لیکن مودی حکومت جھوٹ اور فریب کی سیاست کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ نہیں کر سکتی۔ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا واحد راستہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیرکےلوگوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دینا ہے جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی 2018ء، 2019ء کی رپورٹس واضح ہیں۔ ہندوستان مقبوضہ خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے۔ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں، بین الاقوامی قانون کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔ ہندوستان چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔تجزیہ کار کہتے ہیں کہ بھارت سری نگر میں جی20کی تقریب منعقد کر کے دنیا پر یہ باور کرنا چاہتا ہے کہ اس کا یہ اقدام کامیاب رہا ہے اور علاقے میں اب امن ہے۔ درحقیقت قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کشمیری رہنماؤں پر کالے قوانین لاگو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وزرائے اعلیٰ مفتی محبوبہ ، عمر عبداللہ کے بعد اب ڈیڑھ درجن سے زائد اور کشمیری رہنماؤں پر بھی پی ایس اے لاگو کیا گیا ہے۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہ سکے بلکہ حیرت انگیز امر ہے کہ جوں جوں ان مظالم میں اضافہ ہوتاچلا گیا، کشمیریوں کا جذبہ آزادی اتنا ہی پروان چڑھتاچلاگیا۔بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے ہر حربہ آزمالیامگر اس میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔اگست 2019 میں اُس نے جو کچھ کیا، جس طرح ریاست پر عملاً قبضہ کیا، دنیا کو اس کی پروا نہیں اور پاکستان کی اہمیت کیا ہے؟ دنیا مسئلہ کشمیر پر اس کے چیخنے چلانے کو اہمیت نہیں دے گی، لیکن یہاں پہلا عالمی ایونٹ کرواتے ہی اسے اندازہ ہو گیا ہے کہ وہ اتنی آسانی سے کشمیر کو نگل نہیں سکتا۔


تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

استور ضمنی الیکشن  ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  سماعت  3 اکتوبر کو ہوگی

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

اے این ایف کی  کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

ملکی  زرمبادلہ کے  ذخائر 13 ارب 16 کروڑ  ڈالر  رہ  گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے

صدر مملکت   اور نگران وزیراعظم  کی جشن میلاد نبی ؐ پر  امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31  توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31 توپوں کی سلامی