12:18 pm
طیب اردوان جیت کے مسلمانوں، مشرق وسطیٰ و برصغیر پر اثرات

طیب اردوان جیت کے مسلمانوں، مشرق وسطیٰ و برصغیر پر اثرات

12:18 pm

ترکیہ میں صدر طیب اردوان اور ان کے مدمقابل کمال اوگلو میں حتمی رائونڈ28 مئی کو صبح آٹھ بجے کی ووٹنگ کے ذریعے شروع ہوگا۔ ویدک نجوم میں ’’راھو‘‘ اور’’جیوپیٹر‘‘ دو متضاد قوتیں ہیں دونوں بہت سست رفتار ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے متضاد سمتوں میں محوسفررہے ہیں۔ اس سفر میں راھو کی حیثیت فوقیت اور زیادہ طاقتور تھی جبکہ جیوپیٹر کی قوت کم تھی‘ سست تھی‘ غیر موثر تھی۔ ان کا بغل گیر ہونا‘جسے نجوم میں ’’قران‘‘ ہونا کہتے ہیں27 اور 28 مئی کی رات کو مکمل ہو جائے گا لہٰذا جب28 مئی کا سورج طلوع ہوگا تو راھو کی فوقیت اور قوت کم اور واپسی شروع جبکہ اسلام ازم کے مددگار جیوپیٹر کی سستی ختم‘ تیز رفتاری شروع ‘ اثر پذیری فعال ہو جائے گی۔ یوں نجوم اور روحانی میزان میں انشاء اللہ طیب اردوان صدر بن جائیں گئے‘28مئی کی شام تک اور اگر سچ مچ ایسا ہی ہوا تو طیب اردوان کے اس دفعہ28 مئی کی شام کو صدر بننے کے بہت طویل مدتی اثرات کو ماہرین نجوم و روحانیات محسوس کررہے ہیں لیکن خدانخواستہ اگر وہ صدر نہ بن سکے تو اسلام، مسلمانوں کی اجتماعی طاقت کا بہت زیادہ نقصان ہونا نجوم میں متوقع امر ہوسکتا ہے۔
مسلمانوں میں سے مغرب وامریکہ نواز سیکولر و لبرل قوتیں طویل مدتی قوت حاصل کرسکتی ہیں مثلاً طیب اردوان کا28 مئی کے دن ترکیہ کا صدر بننا محض ترکیہ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کے طویل مدتی اثرات کا تعلق اسلام اور مسلمانوں کے تہذیبی ‘ تمدنی‘ سیاسی‘ معاشی احیاء جدید جسے نشاۃ ثانیہ کہا جاتا ہے کا نام بننے جارہا ہے۔ اگر ایسا ہونا امر ربی ہے تو اس کے ساتھ ایران سعودیہ میں جو چین کی وساطت سے مفاہمت ہوچکی ہے وہ بھی طیب اردوان کے نئے صدر عہد میں معاون بنے گی۔ ماضی میں طیب اردوان اور سعودیہ و خلیجی عربوں میں ’’مسابقت‘‘ اور ’’تفوق‘‘ (بالادستی) کے حوالے سے کشمکش دنیا نے د یکھی تھی بطور خاص جمال خاشقجی معاملے کے بعد۔ پھر سعودیہ‘ امارات‘ خلیجی عربوں کی عقل مندی غالب آئی‘ ترکیہ سے وابستہ غلط خوف کا خاتمہ ہوا تو پہلے امارات اور ترکیہ اور پھر سعودیہ و ترکیہ بغل گیر ہوئے اور طویل کشمکش‘نئی دوستی‘ محبت‘ تعاون‘ مفاہمت پر منتج ہوچکی ہے۔28 مئی کے دن نئے صدر بننے والے طیب اردوان اور ابراہیم رئیسی صدر اور مرشد عام آیت اللہ علی خامینائی کے ایران اور شاہ سلمان‘ وزیراعظمMBS کے سعودیہ میں مزید تعاون بڑھے گا‘ عرب ایران میں مزیدمفاہمت بڑھے گی۔ اسلامیت کی وسیع تر اور اجتماعیت کی بنیاد پر مزید مسلمان سیاسی بلاک کی تشکیل کے امکانات پیدا ہوں گے۔ انشاء اللہ ‘ اس قوت سے سینٹرل ایشیائی مسلمانوں‘ ترکیہ کے مسلمانوں‘ ایران و سعودیہ و خلیجی عربوں‘ قوتوں کی اجتماعی قوت سے انشاء اللہ فیض یاب ہوں گے۔ امریکہ مزید کمزور ہوگا اور یورپ کو حاصل ماضی بعید کی قوت اور بالادستی بھی کافی کمزور ہوگی۔ راھو اور جیوپیٹر کا یہ جو معاملہ اوپر لکھا ہے یہ یورپی‘ مغربی نجوم میں نہیں ہے کہ ’’راھو‘‘ مغربی نجوم میں اہمیت نہیں پاتا‘ یہ صرف نیپال‘ برصغیر‘ مشرق بعید میں زیر استعمال نجوم علوم میں زیر استعمال ہے اور یہی علاقے عہد قدیم میں نجوم کا مرکز رہے ہیں۔ قرآن پاک میں سیارگان ‘ نجوم کے اجتماع عظیم کے لئے ’’الکنس‘‘ اور الخنس‘‘ استعمال ہوئی ہیں۔ شاہ ولی اللہ نے اپنی کتاب ’’اللمحات‘‘ میں ’’الکنس‘‘ اجتماع سیارگان و نجوم کے حوالے سے لکھا ہے۔ ابن عربی اور شاہ ولی اللہ عام علماء کی نسبت نجوم و سیارگان کو ایک الگ نظر سے دیکھتے ہیں۔ ان کے مطالعہ کے مطابق اللہ تعالیٰ نے عناصرکائنات کی تخلیق کے ساتھ ان کے وجود میں کچھ وہ اثرات منظم کر دیئے ہیں جو امر ربی کو نافذ کر دینے کا عناصراتی معاملہ بن جاتا ہےلہٰذا یہ علم غیب نہیں بلکہ عناصر کائنات کے وجودی اثرات کا معاملہ ہے اور یہ سب کچھ تو خود اللہ کی رضا ء و منشاء کا مظہر ہے۔ اجتماع نجوم‘ سیارگان‘ و الکنس کبھی اور الخنس کبھی۔ اس کو ایک اہم عالم دین مولانا حامد علی خان نے بنات النعش بھی لکھا ہے۔ بنات النعش کبریٰ اور بنات العنش صغریٰ آسمان پر شمال کی جانب سات ستاروں کے برجوں کا نام ہے۔ بہرحال یہ کافی بڑی علمی بحث ہے جس کا تعلق علمائے نجوم و فکر و روحانیات سے ہے جبکہ مولانا غلام رسول مہر‘ نامور صحافی ‘ عالم دین‘ مورخ‘ مصنف‘ ایڈیٹر نے ’’نوائے سروش‘‘ میں ان سات سہیلیوں (نجوم)ً کے اجتماع کادوسرانام ’’عقدثریا‘‘ لکھا ہے۔ ’’ثریا‘‘ سے مرد ’’پروین‘‘ ہے اور نجوم کا یہ بہت ہی خوبصورت ادبی نام ہے۔ یعنی برج ثور میں ستاروں کا ایک گچھا۔ (انگور کے گچھا کی طرح) جبکہ اجتماع ’’بنات النعش‘‘ کبریٰ اور صغریٰ کا ایک اور مشہور نام ’’دب اکبر‘‘ اور ’’دب اصغر‘‘ بھی ہے ‘ دب عربی زبان میں ریچھ کو کہتے ہیں۔ چار ستاروں کی مستطیل کو ریچھ کا جسم اور تین متصل ستاروں کو اس کی دم سمجھتے ہوئے اسے ریچھ کی شکل میں تصور کیا جاتا ہے۔ یہ ساری علمی بحث لاہور کے عربی ادب کے مشہور شاعر استاد ڈاکٹر خورشید رضوی سے میں نے اخذ کی ہے۔ توضیح۔ خورشید محمود قصوری سابق وزیر خارجہ کے والد بہت مشہور وکیل محمود قصوری تھے ان کے والد مولانا عبدالقادر قصوری بہت مشہور بیرسٹر تھے۔ قصوری عطاء خاندان کے حوالے سے شائع شدہ کالم مورخہ26 مئی کے حوالے سے اس توضیح اور تصحیح کو قبول فرمائیں۔ محمودقصوری بھٹو کےساتھی تھے۔ آئین سازی میں انہو ں نے بھٹو کا بطور پی پی پی ایم این اے اور پھر وزیربھٹو کابینہ بہت ساتھ دیاتھا بعد ازاں بھٹو کی آمریت کے سبب الگ ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

استور ضمنی الیکشن  ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  سماعت  3 اکتوبر کو ہوگی

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

اے این ایف کی  کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

ملکی  زرمبادلہ کے  ذخائر 13 ارب 16 کروڑ  ڈالر  رہ  گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے

صدر مملکت   اور نگران وزیراعظم  کی جشن میلاد نبی ؐ پر  امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31  توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31 توپوں کی سلامی